Baaghi TV

Category: کراچی

  • عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کیخلاف ایف آئی آر ہے:شرجیل  میمن

    عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کیخلاف ایف آئی آر ہے:شرجیل میمن

    کراچی :عمران خان کی اعظم خان سے گفتگو ان کے کردار کیخلاف ایف آئی آر ہے:ان خیالات کا اظہار کرتےہوئے صوبائی وزیرشرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے ،

    شرجیل میمن نے امریکی سائفر کے‌حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولیکس سامنے آئی ہیں ان سے صاف ظاہر ہے کہ عمران خان کہتا ہے کہ سائفر پر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا امریکی سازشی بیانیہ برے طریقے سے پٹ چکا ہے ،

    شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ گھڑ کر معصوم پاکستانیوں کو گمراہ کرنا عمران کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، شرجیل میمن نے مزید کہا کہ عمران خان نے 23 کروڑ عوام کو اپنے مفادات کے لیے نشانہ پر رکھا ہوا ہے، صوبائی وزیرکا یہ بھی کہنا تھا کہ عمرا ن خان اقتدار کی حوس میں ہر حد تک جا سکتا ہے،

    شرجیل میمن نے عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سعودی عرب میں 10 پاکستانی خاندانوں کے کفیل کو سزائیں دلوا چکا،عمران خان پاکستان دشمن قوتوں کے اشاروں پر عمل پیراہےعمران خان پاکستان اور پاکستانیوں کا دشمن ہے،

    ادھر صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن کی ھدایت پر انعام فاؤنڈیشن کی جانب سے حلقہ پی ایس 63 کے مختلف علاقوں میں بارش سے متاثرہ غريب خاندانوں میں راشن کی تقسيم کا سلسلہ جاری. ہے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • کراچی میں سرکاری افسر کے گھر ڈکیتی،ملزمان  ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقد، 55 تولے سونا لیکر فرار

    کراچی میں سرکاری افسر کے گھر ڈکیتی،ملزمان ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقد، 55 تولے سونا لیکر فرار

    کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سرکاری افسر کے گھر سے ڈاکو کروڑوں روپے کا سامن لوٹ کر فرار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں محکمہ خوراک کے افسر کے گھر میں کروڑوں روپے کی واردات ہوئی ہے جس میں پولیس کے مطابق مسلح افراد ایک کروڑ 70 لاکھ روپے نقد، 55 تولے سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ویڈیو:ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

    اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سکندر علی شاہ کی جانب سے پولیس میں درج ایف آئی آر کے مطابق بن قاسم میں سندھی جماعت کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں وہ رات 11 بجکر 45 منٹ پر گھر کا دروازہ کھول کر گاڑی پارک کر رہے تھے کہ 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایک شخص نے ان کے سر پر پستول رکھی اور انہیں گھر کے اندر جانے کو کہا، بات نہ ماننے کی صورت میں گولی مارنےکی دھمکی دی ملزمان زبردستی گھرکےاندر گھس گئےاورانہیں بیوی اوربچوں سمیت ایک کمرےمیں یرغمال بنا لیا، ملزمان نے الماری سے ایک کروڑ 70 لاکھ نقد رقم، 55 تولے سونا اور 20 لاکھ کے پرائز بانڈ لوٹ لیے۔

    پولیس نے 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے، شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او چوہدری اسلم نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار

    اسلام آباد: دن دھاڑے ڈکیتیاں‌ہونے لگی جبکہ پولیس جرائم روکنے میں ناکام

  • سندھ ہائیکورٹ کا تین خواتین سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ کا تین خواتین سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ کا تین خواتین سمیت لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ میں تین خواتین، کم سن لڑکی سمیت گیارہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی

    گمشدہ خواتین، پندرہ سالہ لڑکی اور لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے پیش رفت نہ ہوسکی .لاپتا ایم کیوایم کارکنوں کی بازیابی سے متعلق بھی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوسکی سید یاور، محمد کامران، نصیراں بی بی، محمد یاسین، سید نوید علی اور دیگر بھی کئی ماہ سے لاپتا ہیں،سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ لاپتا افرادکی گمشدگی کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، تفتیشی افسر مقرر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے،

    عدالت نے لاپتا افرادکو کا بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے پولیس، محکمہ داخلہ سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے چھ ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی

  • حریم شاہ کو پاکستان واپسی پر گرفتاری سے روکنے کی درخواست خارج

    حریم شاہ کو پاکستان واپسی پر گرفتاری سے روکنے کی درخواست خارج

    سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو پاکستان واپسی پر گرفتاری سے روکنے کی درخواست خارج کر دی۔

    باغی ٹی وی: حریم شاہ کو پاکستان واپسی پر گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حریم شاہ چاہے تو وطن پہنچ کر گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

    حریم شاہ کا شوہرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

    جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کو پہلے بھی تحفظ دیا تھا لیکن درخواست گزار حریم شاہ نے عدالتی حکم نامے کا غلط فائدہ لیا۔

    جسٹس کے کے آغا نے مزید کہا کہ یہ وہی خاتون ہیں ناں جس نے بیرون ملک رقم ظاہر کی اور منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا تھا؟ عدالت سے کھیل کھیلنا بند کیا جائے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ایف آئی اے کو تحقیقات سے نہیں روکا جا سکتا۔

    خیال رہے کہ حریم شاہ نے رواں برس لندن پہنچ کرغیرملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، ویڈیو میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیرملکی کرنسی دیکھی گئی تھی۔

    ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لیکر بیرون ملک گئی ہیں، ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر بھی اڑایا گیا تھا کہا تھا کہ شہری ذرا احتیاط کریں، کیوں کہ پاکستانی قانون غریب کو زیادہ پکڑتا ہے۔

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    بعد ازاں ایف آئی اے نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے منی لانڈرنگ قانون کےتحت انکوائری شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عمران ریاض نے کہا تھا کہ ویڈیوز سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے حکومت پاکستان کےساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی تضحیک، خلل ڈالنے اور بدنام کرنے کا عمل ہیں، ان کا یہ عمل منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

    تاہم اسی روز حریم شاہ نے اس ویڈیو کو ایک مذاق قرار دیا تھا اور ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف وکیل کے ذریعے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا-

    حریم شاہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ غیر ملکی کرنسی کے خلاف میری ویڈیو وائرل ہوئی تھی، کرنسی کے حوالے سے وضاحتی ویڈیو جاری کرچکی ہوں وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے نے حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے بینکوں سے رجوع کیا ہے، وہ ایف آئی اے سے انکوائری میں تعاون کرنا چاہتی ہیں اور برطانیہ سے واپسی پر گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا ایف آئی اے کو کارروائی سے روکا جائے۔

    عدالت نے منی لانڈرنگ انکوائری میں ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا تھا

    حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت

  • کراچی: گیس لیکیج  کے باعث گھر میں آگ لگ گئی،5 افراد زخمی

    کراچی: گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ لگ گئی،5 افراد زخمی

    کراچی: لیاری میرا ناکہ فائر اسٹیشن کے قریب گھر میں آگ لگ گئی،5افراد زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : ریسکیوذرائع کے مطابق گھر میں گیس لیکیج کا واقعہ لیاری میراں ناکا محمدی مسجد کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

    جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ عارف ولد غوث محمد اور ان کی 35 سالہ زوجہ سمیرا ، 13 سالہ بیٹی عریبہ، 12 سالہ بیٹا ایان، 8 سالہ بیٹی ایمان اور 2 سالہ بیٹی عنایا شامل ہیں۔

    جھلس کر زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کےلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    قبل ازیں روس سےجرمنی تک گیس پہنچانےوالی پائپ لائنوں نورڈ سٹریم 1 اور 2 روس کویورپ سےجوڑنےوالے سٹریٹیجک انفراسٹرکچر ہیں جو سویڈن اور ڈنمارک کے اقتصادی زونز کے مقامات پر لیک ہوئی۔

    سویڈن اور پولینڈ کا کہنا تھا بحیرہ بالٹک میں پائپ لائنوں سے لیک کی سب سے زیادہ ممکنہ وجہ تخریب کاری تھی، جبکہ پولینڈ نے روس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یوکرین میں جنگ کو بڑھاوا دینا ہو سکتا ہے۔

    بلیک میلنگ میں ملوث ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کےافسر سمیت 4 اہلکارگرفتار

    منگل کو روسی حکومت کے ترجمان نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ لیکس پر انہیں شدید تشویش ہے اور اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے۔

    دوسری طرف یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ نارڈ سٹریم کی تخریب کاری کی کارروائیاں یورپی یونین کو توانائی کی فراہمی کو مزید غیر مستحکم کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہیں۔

    یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل نے روس اور جرمنی میں دو گیس پائپ لائنوں میں لیک کو جان بوجھ کر کیا گیا عمل قرار دیا تھابدھ کو ایک بیان میں جوزپ بوریل کا کہنا تھا کہ یورپ میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں جان بوجھ کر کوئی خلل ڈالنا قطعی طور پر ناقابل قبول ہے، اور اس کا ایک متحد جواب دیا جائے گا۔

    سرچ آپریشن کے دوران 30 ملزمان گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد،کرتے تھے گھناؤنا کام

  • ضلع دادو میں سیلاب کے باعث بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافہ

    ضلع دادو میں سیلاب کے باعث بیماریوں کے پھیلاؤ میں اضافہ

    سندھ میں سیلاب کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ضلع دادو میں گیسٹرو،ملیریا اور دیگر بیماریوں سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : دادو کی تحصیل میہڑ کے گاؤں میرخان پاہی میں ملیریا اورگیسٹرو میں مبتلا 8 سال کا بچہ اور نوجوان شاہد چل بسا جبکہ ہیرو خان میں ملیریا کے باعث نوجوان امان اللہ اور خاتون نوری انتقال کر گئے۔

    کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد طوفان "آئی این” فلوریڈا کی جانب بڑھنے لگا

    محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں ملیریا، ڈائریا اور گیسٹرو کے باعث اموات کی تعداد 40 تک پہنچ گئی جبکہ 28 ستمبرسے 27 اگست تک مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 724 سے تجاوز کر چکی ہے۔

    فلڈ پروٹیکٹیو بند، سپریو بند اور سیم نالوں میں پڑنے والے شگاف اور کٹ ایک ماہ بعد بھی پر نہ کیے جا سکے ادھرسیلابی پانی اترنے کے بعد وارہ شہر کے محلہ قادربخش چھٹو اور جونانی شریف سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، ضلع میں وبائی امراض اور حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

    خیرپور کی تحصیل نارا کے شہر چونڈکو میں گیسٹرو کے باعث 20 سالہ نوجوان انتقال کر گیا ضلع بھر میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران وبائی بیماریوں کے باعث 8 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کوٹڈیجی، نارا، ٹھری میرواہ اورفیض گنج کا 70 فیصد علاقہ اب بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

    دوسری جانب نوکوٹ سیم نالے میں پانی کی سطح اب تک کم نہیں ہوسکی، جُھڈو اورٹنڈوجان محمد میں بھی تاحال پانی نکالا نہیں جاسکا۔

    پیرمحل ، میڈیکل سٹور کرایہ کے لائسنس پر چلنے لگے اور جعلی ادویات کے بکنے کا انکشاف ۔

  • سابق صدرآصف علی زرداری کس بیماری میں مبتلا ہیں؟بیٹی بختاورنے بتادیا

    سابق صدرآصف علی زرداری کس بیماری میں مبتلا ہیں؟بیٹی بختاورنے بتادیا

    سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق بیٹی بختاور بھٹو کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نےاپنے والد کی صحت کے حوالے سے بڑی اہم بات کی ہے ، ص

    سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے لکھا کہ ‘آصف زرداری کو کورونا کے بعد کے کچھ مسائل کا سامنا ہے، ان کے پھپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے’۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے آصف زرداری سیلاب کے دوران بھی نظر نہیں آئے، ان کے بچے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔بختاور بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آپ سب کے پیغامات اور دعاؤں کا شکریہ۔

    واضح رہے کہ منگل کے روز سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

  • سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کے ڈرائیور پر تیزاب  حملہ

    سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کے ڈرائیور پر تیزاب حملہ

    کراچی :سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا ڈرائیور کراچی کے علاقے صدر میں تیزاب کے حملے میں شدید جھلس گیا۔ تیزاب گردی کے واقعے میں دو بچوں سمیت تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔پریڈی پولیس کے مطابق واقعہ ایم اے جناح روڈ سے صدر ایمپریس مارکیٹ کی طرف آتے ہوئے پیش آیا۔

    پولیس کے مطابق 40 سالہ خرم احمد صدر میں ایم اے جناح روڈ سے ایمپریس مارکیٹ کی طرف آ رہا تھا کہ رینبو سینٹر کے قریب اچانک اس پر کسی نے تیزاب پھینک دیا۔واقعے کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس اہلکار بلاول کے مطابق وہ ایمپریس مارکیٹ کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص اپنے بچوں کے ساتھ اس کے پاس رکا اور بتایا کہ اسے ہاتھ پاؤں پر جلن محسوس ہو رہی ہے، جبکہ مذکورہ افراد کے کپڑے بھی معمولی جلے ہوئے تھے۔

     

    اس کا کہنا تھا کہ اس دوران اس نے عقب میں دیکھا کہ ایک اور شخص بھی جھلسا ہوا تھا اور اس کے قریب کافی لوگ جمع تھے۔

    پریڈی تھانے کے ایس ایچ او سجاد خان کے مطابق خرم احمد آصف کالونی منگھوپیر روڈ کا رہائشی ہے جو سندھ سیکریٹریٹ کے پروٹوکول ڈپارٹمنٹ میں 14 سال سے ملازم ہے اور سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈیفنس میں بنگلہ پر بحیثیت ڈرائیور نوکری کرتا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ خرم احمد کے گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے رینبو سینٹر کے قریب دوپہر 12 بجے چلتی موٹرسائیکل پر پیش آیا۔

    سجاد احمد کے مطابق صدر میں رینبو سینٹر کے آس پاس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پریڈی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • پیپلز بس سروس کے، گلشن حدید روٹ کے مسافروں کے لئے خوشخبری

    پیپلز بس سروس کے، گلشن حدید روٹ کے مسافروں کے لئے خوشخبری

    پیپلز بس سروس کے گلشن حدید روٹ کے مسافروں کے لئے خوشخبری سامنے آ گئی،

    گلشن حدید روٹ کی بسیں اب براہ راستہ شاہراہ فیصل ٹاور تک چلیں گی ،فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیر سے پیپلز بس سروس گلشن حدید سے ٹاور تک چلائی جائے گی ۔ روٹ میں تبدیلی گلشن حدید کے عوام کے مطالبہ پر کی گئی ہے ۔کل سے کھوکھراپار تا ٹاور روٹ پر مزید 30 بسیں چلائی جائیں گی ۔ پیپلز بس سروس کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے ، ہمیں سروس کو مزید بہتر بنانا ہے

    صوبائی وزیرشرجیل میمن نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ اوور لوڈنگ کی حوصلہ شکنی کی جائے ، بہت زیادہ شکایت موصول ہو رہی ہیں ۔مانیٹرنگ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر بسوں کی بروقت روانگی ، اوولوڈنگ اور دیگر معاملات کی رپورٹ مرتب کرے گی ۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید کرنے کے لیے کوشاں ہے, سندھ حکومت ترقیاتی کاموں میں تیزی لارہی ہے ،صحافیوں کی بہبود کے لیے سندھ حکومت نے بہت کام کیے، پیپلز بسیں کراچی میں روٹ پرچلیں گی پیپلزبسوں کا موازنہ کسی بھی ترقی یافتہ ممالک کی سروس سے کیا جا سکتا ہے،

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ نا منظور کرتے ہیں،مرتضیٰ وہاب بہترین اندازمیں کام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے مرتضیٰ وہاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب اپناکام کررہے ہیں

    عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

    یہ معاملہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے،عدالت کا اٹارنی جنرل کو حکم

    عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین امیز ریمارکس،سینئر اینکر پرسن بارے عدالت کا بڑا حکم

  • کراچی اورحیدرآباد کے9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانےسےانکارکردیا

    کراچی اورحیدرآباد کے9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانےسےانکارکردیا

    کراچی :بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کے معاملے پر 9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد اور کراچی کے بچوں میں کورونا ویکسین لگانے کے معاملے پر 9 لاکھ والدین نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے 9 لاکھ والدین نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 19 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی کورونا ویکسین مہم میں 25 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کراچی میں سب سے زیادہ والدین نے کورونا ویکسین لگانسے سے انکار کیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہےکہ انسدادِ کورونا کی خصوصی مہم میں 5 سے 11 سال کے 34 لاکھ بچوں کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

    دوسری طرف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل گئے ہیں جس کے پیش نظر گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کی وجہ سے 1 خاتون جاںبحق ہوئی جبکہ یکم جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 340ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 11ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یکم جولائی تا آج تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 6 لاکھ 60ہزار 15 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 11 ہزار 850کیسز رپورٹ ہوئے البتہ یکم جولائی سے آج تک ریلیف کیمپس میں 7 لاکھ 26ہزار 487کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    اسکے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملیریا کے مزید 661کیسز اور ڈینگی کے مزید 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔حکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3.26 ملین افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔