Baaghi TV

Category: کراچی

  • این اے 245 ضمنی انتخاب؛ کس کا پلڑا کتنا بھاری؟عوام کس کو پسند کرتے ہیں:کل پتے لگ جان گے

    این اے 245 ضمنی انتخاب؛ کس کا پلڑا کتنا بھاری؟عوام کس کو پسند کرتے ہیں:کل پتے لگ جان گے

    کراچی :کل اتوارکو کراچی کے حلقے NA245 میں ضمنی الیکشن کا معرکہ سجنا ہے۔ پہلے سے ہرکوئی اپنی مرضی کی پیشن گوئی کررہا ہے ، مگرجیتے گا کون اس کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی ، اس حلقے کے نتائج کئی حوالوں سے ملک کی 2 سیاسی جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے سیاسی مستقبل کا تعین کریں گے۔

     

     

    کراچی کے یہ  حلقہ این اے 245 ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے، قومی اسمبلی کے حلقے میں سخت مقابلے کی توقع ہے کراچی میں موسلا دھار بارش،سیلابی صورتحال اوراس سے پہلے عیدالاضحیٰ اور دیگر عام تعطیلات کے باعث انتخابی مہم شدید متاثرہوئی ہے، بارش آج بھی ہورہی ہے مگرکل اگرموسم خراب رہا تو جواپنے ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن پر لانے میں کامیاب رہا وہ الگے مرحلے میں بھی کامیاب ہوسکتا ہے

     

     

    ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کو مرکز میں مخلوط حکومت میں اپنے اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔ یہ نشست ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جنہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار کو 56 ہزار 673 ووٹ لے کر شکست دی تھی جبکہ ستار کے 35 ہزار 429 ووٹ تھے۔

    ان انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے محمد احمد رضا نے 20 ہزار 737 ووٹ، ایم ایم اے کے سیف الدین نے 20 ہزار 143 ووٹ، مسلم لیگ (ن) کے خواجہ طارق نذیر نے 9 ہزار 682 ووٹ، پی ایس پی کے ڈاکٹر صغیر احمد نے 6 ہزار 222 ووٹ حاصل کیے۔ احمد نے 890 ووٹ، اے این پی کی ثمینہ ہما میر نے 606 ووٹ، آزاد امیدوار سلیم سچوانی نے 996 ووٹ، ارشد علی نے 569 ووٹ، محمد جمیل نے 524 ووٹ، عبدالخورشید خان نے 183 ووٹ اور عبدالانیس خان نے 80 ووٹ حاصل کیے۔

    اس حلقے میں 166,869 ووٹ ڈالے گئے۔ جن میں سے 2,866 کو باطل اور 164,003 کو درست قرار دیا گیا۔ انفرادی اعداد و شمار کے مطابق مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایم کیو ایم کے امیدوار کو 21 ہزار 244 ووٹوں سے، ٹی ایل پی کے امیدوار کو 35 ہزار 936 اور ایم ایم اے کے امیدوار کو 36 ہزار 530 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

    21 اگست کو ہونے والے اس ضمنی انتخاب میں این اے 245 کی نشست کے لیے سترہ امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں پی ٹی آئی کے محمود باقی مولوی، ایم کیو ایم کے معید انور، ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا اور پی ایس پی کے سید حفیظ الدین نمایاں ہیں۔

    پی پی پی کے محمد دانش خان اور جے یو آئی کے امین اللہ نے اپنے امیدواروں کو واپس لے لیا اور پی ڈی ایم اتحاد کے فیصلے کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار کی حمایت کررہے ہیں‌

    اس سے پہلے ایم کیوایم یہ الزام لگاتی رہی ہے کہ اس سے یہ حلقہ چھینا گیا ، 2018 کے انتخابات میں کراچی میں اس کا مینڈیٹ چرایا گیا تھا، لیکن اب ایم کیو ایم کو اپنے دعوے کی حقیقت کا علم ہوجائے گا کہ کیا واقعی یہ حلقہ چھینا گیا تھا یا لوگوں نے پی ٹی آئی کو وو ٹ دیا جس طرح اس الیکشن میں بھی یہی خیال کیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی یہ سیٹ جیت سکتی ہے

    ایم کیوایم اب مکمل طور پر تقسیم ہوچکی ہے اور اس حلقے میں ایم کیو ایم کے چار دھڑوں کے اپنے اپنے امیدوار ہیں‌،لائنز ایریا جہاں اردو بولنے والوں کی اکثریت رہتی ہے وہاں اس بار آفاق احمد نے اپنا مضبوط امیدوار کھڑا کیا ہے جبکہ مصطفی کمال بھی ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔

    محمود مولوی علی زیدی کے قریبی دوست ہیں ۔ پیسہ اچھا خاصا خرچ کیا جارہا ہے ۔امید کی جارہی ہے کہ محمود مولوی اس وقت ایم کیوایم کی تقسیم کی وجہ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اورپی ڈی ایم کی حمایت بھی شاید ایم کیوایم پاکستان کو یہ سیٹ نہ جتوا سکے

     

    جہاں تک تعلق ہے ٹی ایل پی کا تو 2018 میں تحریک لبیک 22 ہزار ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھی۔مگراس وقت یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اصل مقابلہ ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی میں ہو ،مقامی حالات کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ اس حلقے میں تین جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ ہو

     

     

    این اے 245 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار ہے ، جن کے لئے 263 پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

    263 میں 203 پولنگ اسٹیشز کو انتہائی حساس اور باقی کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

    ضمنی انتخاب کو ہر صورت غیر جانبدار، شفاف اور پُر امن بنانے کے لیے پولیس اور رینجرز کے علاوہ فوج کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ فوج اور رینجرز کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کیا جائے گا۔

  • وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرینگے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرینگے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرینگے،وزیراعلیٰ سندھ
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ٹھٹھہ ڈی سی آفس میں اجلاس ہوا

    وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹھٹھہ میں گھروں، فصلوں اور انفرااسٹریکچر کو کافی نقصان ہوا ،ٹھٹھہ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 11 لوگ جاں بحق ہوئے ٹھٹھہ میں اب تک 600 ملی میٹر بارش ہوئی ٹھٹھہ تعلقہ میں 9712 ایکڑ وں پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں،ساکرو تعلقہ 6429 ایکڑ، گھوڑاباڑی 2872 ایکڑ اور کیٹی بندر میں 1350 ایکڑ فصلیں تباہ ہوئیں،ٹھٹھہ میں 980 گھر، میرپورساکرو 2500 گھر، گھوڑا باڑی 1500 گھروں کو نقصان پہنچا، کیٹی بندر میں 500 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی ایک فہرست تیار کریں، ہم متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کرینگے ،چاہتے ہیں حقداروں کو حق ملے، وزیراعظم شہباز شریف سے مدد کیلئے درخواست کی ہے،وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ وہ سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرینگے، وفاق اور صوبائی حکومتیں متاثرین کومعاوضہ بھی دیگی، ہم سی پیک میں کیٹی بندر جیٹی کی اسکیم دوبارہ شامل کرینگے، اسکیم کیٹی بندر اور وہاں کے رہنے والوں کی زندگی تبدیل کردیگی،

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

    860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش سے نقصانات ہوئے،حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ،حیدرآباد میں 3دن میں 250 ملی میٹر بارش ہوئی، حیدرآباد انتظامیہ نے بہت اچھا کام کیا،بارشوں میں پیپلزپارٹی کے وزرا خود سڑکوں پر موجود تھے ،حیدر آباد میں لطیف آباد نمبر 12 اور کچھ جگہوں پر پانی اب بھی موجود ہے،دیہی علاقوں کی صورتحال خراب ہے وہاں بھی نکاسی آب کا کام جاری ہے بارشوں سے کروڑوں اربوں کی کاشت کونقصان پہنچا ہے سندھ حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے وفاقی حکومت سے تعاون چاہتے ہیں زیادہ نقصان والے علاقے آفت زدہ قرار دیئے جائینگے ،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا سچ بھی اب جھوٹ لگے گا،عمران خان لوگوں کو استعمال کرتے ہیں سعودی عرب میں لوگوں کو استعمال کیا گیا،اب شہبازگل کی باری ہے عمران خان اداروں کو بلیک میل کررہے ہیں عمران خان الیکشن کمیشن کو یرغمال بنانے کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان ساڑھے 3سال اقتدارمیں رہے ہیں اب مزید لاڈلے والا سلوک نہیں ہوناچاہیے،

    علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں شہر کے کئی علاقے ہفتوں بند رہتے تھے، اب کی بار ایسا نہیں ہوا، انتظامیہ نے کوشش کی کہ کراچی شہر کی مین آرٹیرز بند نہ ہوں ،سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش اور سیلاب سے نقصان ہوا ہے،وزیراعلی سندھ بھی فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے دورے پر ہیں،سندھ حکومت مصیبت کی گھڑی میں اپنے شہریوں کے ساتھ ہے،پی ڈی ایم اے کو ایکٹویٹ کیا ہوا ہے، جن کا کچن نہیں رہا، کھانا مہیا کیا جائےگا،جن احکامات جاری کرنے کی ضرورت تھی وہ جاری کر دیے گئے ہیں،وزیر اعلی نے وزیر اعظم سے بھی ریکوئسٹ کی کہ اس صورتحال میں وفاق بھی ساتھ دے، جن کا کام صرف تنقید کرناہے، وہ ڈھائی تین سال پہلے بھی تنقید کر رہے تھے، آج بھی کر رہے ہیں، جب وہ تنقید کر رہے تھے، وزیر اعلی سمیت تمام انتظامیہ سڑکوں پر تھی، سیوریج کے مسائل ہمارے لیے چیلنج رہے ہیں، آج بھی ہم اس پر کام کر رہے ہیں،ہمیں منفی سیاست سے باہر آنے کی ضرورت ہے،مشکل میں مل کر کام کرتے ہیں، جن کے ذہن میں منفی سوچ ہے منفی بات کرتے ہیں، اب بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے، اب ہم بحالی کے کام کر رہے ہیں،

  • محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے ایک اور سسٹم کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال سے اٹھنے والے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے پیش گوئی کردی جو راجستھان بھارت سے سندھ میں داخل ہوگا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سےآنے والا مون سون کا نیا سلسلہ 23 اگست سےکراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا سبب بنےگا، 24 اگست کو گرج چمک کےساتھ تیز اسپیلز ہوسکتےہیں جس سے کراچی سمیت دیہی سندھ کےنشیبی مقامات زیر آب آسکتے ہیں۔

    چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال میں ایک لو پریشر ایریا بن رہا ہے جو 23 اگست کو سندھ میں داخل ہوگا اور صبح کے وقت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سبب بنےگا، یہی سسٹم 23 اگست کی رات سے کراچی پر بارشوں کی شکل میں اثر انداز ہونا شروع ہوگا تاہم 24 اگست کو کراچی میں اس سسٹم کے تحت گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیز بارشیں متوقع ہیں۔

    ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مذکورہ سلسلہ کم دباؤ کی شکل میں شمالی سندھ اور ملحقہ علاقوں پر موجود ہے جس کے اثرات کراچی پر صرف ہلکی بارش اور بوندا باندی تک محدود رہیں گے-

    تاہم دیہی سندھ کے اضلاع شہید بے نظیرآباد، نوشہرو فیروز، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، دادو، جامشورو، قمبر شہداد کوٹ اور سانگھڑ میں ہفتہ کی رات تک وسیع پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور چند مقامات پر شدید بارش کے ساتھ کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، بدین، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ اور سجاول کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش جاری رہے گی۔

    بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں 21 اگست تک جاری بارش کے سبب دادو، جامشورو، قمبر شہداد کوٹ کے اضلاع میں تیز سیلابی ریلے کا خدشہ ہے خضدار، لسبیلہ، حب اور کیرتھر رینج میں مسلسل بارش کے سبب حب ڈیم اور تھڈو ڈیم پر اضافی دباؤ پیدا ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب سبی اور گردونواح میں بارش ، متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں ڈپٹی کمشنرسبی منصور قاضی کے مطابق کئی دیہات کا سبی سے زمینی رابطہ منقطع، متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت ہے ،یونین کونسل مل، تلی اور تحصیل لہڑی کے دیہات متاثر ہوئے، تلی ندی میں پانی کی سطح بلند،کا مل گشکوری، مل گہرامزائی، مل گورگیج سے زمینی رابطہ منقطع ہے-

    کئی کچے مکانات منہدم، فصلیں تباہ، آبادی متاثر ،امداد کی منتظر ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں خیمے، راشن اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے-

    محکمہ آبپاشی سبی کے مطابق دریائے ناڑی کینال میں 28 ہزار کیوسک کا نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ریلوے حکام کے مطابق بختیار آباد کے قریب متاثرہ ریلوے ٹریک پر ٹرین بحال دوبارہ بحال ہو گیا ہے ریلوے ٹریک پر پانی آ گیا تھا، جس کے بعد بلوچستان سے پنجاب اور سندھ سروس متاثر ہوئی تھی-

    دوسری جانب لسبیلہ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی تھی انچارج ایدھی بلوچستان کےمطابق سیلابی ریلے میں پھنسے بسوں کے مسافروں کو ریسکیو کرلیا ہے،ایس ایچ او اوتھل کے مطابق سیلابی ریلے میں پھنسے بسوں کو مشینری سےنکالا جارہا ہے، لنڈا ندی اور کھانٹا ندی میں ایک مرتبہ پھر اونچے درجے کا سیلابی ریلہ آنے کا خدشہ ہے-

    قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا تھا کہ پورالی ندی میں آنے والا سیلابی ریلہ،ریسکیو آپریشن جاری ہے ختلف دیہاتوں میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے،اب تک 28 افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا،پورالی ندی میں دوبارہ سیلاب کا خدشہ ہےندی کے گرد و نواح کے مقیم محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں-

    خیر پور میں ضلعی انتظامیہ کے مطابق میں 6 روز سے جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا،سڑکوں پر پانی جمع ہے ،بارشوں کے باعث اب تک 11 افراد جاں بحق، 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے،طوفانی بارشوں کے باعث ضلع بھر میں 50 سے زائد گھر منہدم ہوئے،بارش کے باعث کیلے اور کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا –

  • قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اورعمران خان کو ایک ساتھ بٹھاؤں گا،فاروق ستار

    قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اورعمران خان کو ایک ساتھ بٹھاؤں گا،فاروق ستار

    کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ 245 سے امیدوار فاروق ستار نے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں جا کر وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کو ایک ساتھ بٹھائیں گے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ حلقہ این اے 245 کے عوام کا ووٹ اور ان کی حمایت کراچی کی قسمت پر لگے تالے کو کھولے گا،کراچی کیلئے انشاء اللّٰہ وفاق سے پورا حق لینا ہے، ہم 4 ہزار ارب روپے دیتے ہیں ہمیں بھی اب 40 ارب کی خیرات نہیں چاہیے۔

    کراچی:این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ،پولنگ کل ہو گی

    انہوں نےکہاکہ پورے حلقے کا دورہ کیا،عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، کامیاب ہوکرحلقےکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا قومی اسمبلی میں کسی نے بھی کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی آواز نہیں اٹھائی، قومی اسمبلی میں پہنچ کر کراچی کے عوام میں جو مایوسی ہے ،انشاء اللّٰہ اسے دور کریں گے۔

    دوسری جانب کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں 90 ہزار پر حلقہ بنایا تو اپنے علاقوں میں 25 سے 30 ہزار پر بنایا گیا ، یہ انتخابات سے پہلے کی گئی دھاندلی ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنا امیدوار دست بردار کردیا ، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کو کیسی سروس دے رہی ہے ۔

    صوبہ سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا،مراد علی شاہ

    واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا پولنگ کل اتوار کو ہوگی پی ایس پی کے امیدوار اور فاروق ستار بھی انتخابی میدان میں ہیں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے انتخابی دنگل میں 15 امیدوار مد مقابل ہیں۔

    ضمنی الیکشن میں 5 لاکھ 15ہزار ووٹرز کے لئے 263 پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں 2018ء کے مقابلے میں 71463 ووٹرز کا حلقے میں اضافہ ہوا ہے۔

    سلمان رشدی بارے عمران خان کے بیان کے بعد ہمارا موقف سچا ثابت ہو گیا۔ مولانا فضل الرحمان

  • صوبہ سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا،مراد علی شاہ

    صوبہ سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا،مراد علی شاہ

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےصوبے میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا۔

    باغی ٹی وی : سندھ میں مون سون بارشوں نےتباہی مچا دی، موسلا دھاربارشوں کے باعث حادثات میں 29 افراد جاں بحق ہوگئے خیرپورمیں گھر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔دادو میں چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے۔

    پاکستان بھر میں سیلاب کے باعث 600 سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی. این ڈی ایم اے

    ایک اورواقعے میں نواب شاہ میں مکان کی دیوارگرنےسے 2 بچے دم توڑ گئے شکارپور میں چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوئیں کوٹ ڈیجی میں سیلابی ریلے بہہ کر2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    شہداد پور اور ٹنڈو آدم اور جوہی میں بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے شہر کو بارش کے پانی نے ڈبویا تو دیہی آبادی سیلاب کی زد میں آگئی شہری اپنی مدد آپ کے تحت نکل مکانی پر مجبور ہوگئے۔شہر کے گلیاں بازار میں بھی پانی بھر گیا بازار تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں موٹرسائیکل اور گاڑیاں خراب ہوگئیں سڑکوں پر بھرے پانی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا۔

    موسلادھار بارش کے بعد ہالہ اور عمرکوٹ شہر تالاب میں بدل گیا۔ سڑکیں، بازار، گلیاں پانی میں ڈوب گئیں سانگھڑ اور مٹیاری کی کہانی بھی مختلف نہیں ہے گھر،گلیاں، سڑکیں اور بازار پانی میں ڈوب گئے شہری گھروں میں قید ہوکر رہ گئے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران پڈعیدن میں 364، شہید بے نظیر آباد میں 146، موئن جو دڑو میں 126، روہڑی میں 125 اور لاڑکانہ میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی سندھ کے مختلف شہروں میں فصلیں تباہ ہو گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا-

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا ہےگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 335 ملی میٹر بارش ہوئی اس سے پہلے2011 میں 238 ملی میٹر بارش ہوئی تھی شیری رحمان نے دعویٰ کیا کہ جامشورو میں کلاوڈ برسٹ ہوا جس سے علاقے میں تباہی ہوئی ۔
    https://twitter.com/sherryrehman/status/1560657712962097152?s=20&t=hsvwsTsK_cDo_24ctDz7YA
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت بارشوں کے نقصانات اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ حکام نے بتایا کہ ڈی واٹرنگ مشینیں لگاکر پانی نکا لا جارہا ہے۔ متاثرین کو خیمے اور کھانا بھی فراہم کررہے ہیں۔

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےصوبے میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا بارشوں کے دوران 166 اموات ہوئیں۔9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے چکے ہیں، مزید 4 اضلاع کو بھی آفت زدہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  • کراچی:این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ،پولنگ کل ہو گی

    کراچی:این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ،پولنگ کل ہو گی

    کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا پولنگ کل اتوار کو ہوگی-

    باغی ٹی وی :این اے 245 پر پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہوگئے ہیں پی ایس پی کے امیدوار اور فاروق ستار بھی انتخابی میدان میں ہیں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے انتخابی دنگل میں 15 امیدوار مد مقابل ہیں۔

    اسلام آباد میں جلسے،جلوس پر پابندی عائد ہے،ضلعی انتظامیہ

    ضمنی الیکشن میں 5 لاکھ 15ہزار ووٹرز کے لئے 263 پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں 2018ء کے مقابلے میں 71463 ووٹرز کا حلقے میں اضافہ ہوا ہے۔

    رات12بجتے ہی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔ انتخابی مہم کے آخری روز سیاسی جماعتوں کی جانب سےمختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں حلقے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے پرچم اور امیدواروں کے بینرز آویزاں تھے ۔

    پاکستان ہاؤس سے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کی جانب سے ریلی نکالی گئی اس سے پہلے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے این اے 245 کے مختلف علاقوں میں ریلی نکالی گئی جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کو الیکشن سے پہلے دھاندلی قرار دے دیا-

    صدر مملکت نے 128 وکلاء کی بطور ایڈیشنل ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تقرری کی منظوری دیدی

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ حلقہ بندیوں سے اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا۔ کراچی اور حیدر آباد کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا۔ کہیں 90 ہزار، تو کہیں 25 ہزار کا حلقہ بنا دیا گیا۔ اپنے حق کیلئے مقدمہ کہاں پیش کریں؟

    ڈاکٹر فاروق ستارکاکہنا تھا کہ عوام 21 اگست کو تالے پر ہی ٹھپہ لگائیں جو سیاسی جماعتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں ان کو بے نقاب کرنے آیا ہوں –

    پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں حلقے میں ریلی نکالی گئی عمران اسماعیل نے کہا ویسےتو اس کی ضرورت نہیں تھی لوگوں کے دل میں عمران خان رہتا ہے لوگوں کے دماغ میں عمران خان کا پیغام پہنچ گیا ہے۔

    لاہور میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ پرمالکان کا تشدد، میاں بیوی گرفتار

  • ضمنی انتخاب؛ این اے 245 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

    ضمنی انتخاب؛ این اے 245 کے تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

    کراچی :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے 203 پولنگ اسٹيشن انتہائی حساس اور 60 حساس قرار ديے گئے ہيں۔یاد رہے کہ معروف اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد کراچی کے حلقہ این اے 245 کی سیٹ خالی ہوئی تھی، جس پر 21 اگست کو ضمنی انتخاب شیڈول ہے۔

    قومی اسمبلی کے حلقہ حلقے ميں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار ہ، جن کے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے 263 پولنگ اسٹيشن قائم کيے گئے ہيں۔

    حلقہ 245 کے 203 پولنگ اسٹيشن انتہائی حساس اور 60 حساس قرار ديے گئے ہيں، اور ایک بھی پولنگ اسٹیشن نارمل قرار نہیں دیا گیا۔

    انتخابی مہم ، پاک سر زمین پارٹی کے قائدین کی این اے 249 کی خاص برادریوں سے

    حلقے میں نشتر بستی، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، پی سی سی ایچ ایس، طارق روڈ، خدا داد کالونی، لائنز ایریا، جٹ لائن، بزرٹا لائن، اے بی سینیالائن،سولجر بازار، پٹیل پاڑہ، گارڈن ایسٹ، نیو ٹاؤن، لسبیلہ چوک، پاکستان کوارٹرز جیسے گنجان آباد علاقے شامل ہیں۔

    این اے 245 کا ضمنی الیکشن،فاروق ستار بھی میدان میں آگئے

    ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 میں پیپلز پارٹی کے بعد جمعیت علمائے اسلام (جےیوآئی) کے امیدوار بھی ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوگئے۔آج ایم کیوایم کا وفد جے یو آئی کے امیدوار امین اللہ کی رہائش گاہ پہنچا تھا جس میں خواجہ اظہار الحسن اور این اے 245 سے ایم کیوایم کے امیدوار معید انور شامل تھے۔

    این اے 245 کا ضمنی انتخاب،جی ڈی اے نے فاروق ستار کی حمایت کا اعلان کر دیا

    ملاقات کے بعد جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ رہنما جے یو آئی امین اللہ نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں ایک فارمولا طے ہوا ہے، تمام پارٹیاں ہر حلقے میں جیتنے والی یا دوسرے نمبر پر آنےوالی جماعت کوسپورٹ کریں گی، باقائدہ طور پر ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہورہا ہوں۔

  • سعید غنی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

    سعید غنی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

    وزیر محنت سندھ سعید غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

    سندھ کے وزیر محنت سعید غنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں سعید غنی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لئے مستعفی ہوئے ہیں، کراچی میں الیکشن ہو رہے ہیں، بلدیاتی الیکشن کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سعید غنی نے استعفیٰ دیا، سعید غنی کا استعفیٰ بلاول زرداری کی منظور ی کے بعد منظور کیا جائے گا

    سعید غنی پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں انکے پاس وزارت اطلاعات بھی رہ چکی ہے، سعید غنی سینیٹر بھی رہ چکے ہیں، سعید غنی پیپلز پارٹی میں بھی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں، سعید غنی کو الیکشن کے بعد دوبارہ وزیر بنایا جا سکتا ہے

    قبل ازیں‌ سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جھوٹ اور ڈرامہ بازی میں غضب کی مہارت رکھتے ہیں، میڈیکل بورڈ شہباز گل کو مکمل فٹ قرار دے رہا ہے نیازی بچاو مہم شور، غوغا اور چیخ وپکار سے جاری ہے، عمران نیازی کے ذہن میں خناس ہے کہ وہ آئین اور قانون سے بالاتر ہیں، عمران نیازی چاہتا ہے کہ اسے 2018 کی طرح چور دروازے سے اقتدار دلوایا جائے ،

    سعید غنی کے استعفی کے بعد وزیر سندھ شہلا رضا نے بھی وزارت سے استعفٰی دے دیا شہلا رضا نے استعفیٰ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھجوا دیا شہلا رضا بلدیاتی الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہوئیں

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • سوال کرتا ہوں کہ کہاں جا کر اپنے حق کی بات کریں ؟ خالد مقبول صدیقی

    سوال کرتا ہوں کہ کہاں جا کر اپنے حق کی بات کریں ؟ خالد مقبول صدیقی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا اختیارصرف الیکشن کمیشن کو ہے ،

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمرا بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف حلقہ بندیاں کی گئیں حلقہ بندیاں لسانیت کی بنیاد پرکی گئیں،ہم عدالت منصفانہ الیکشن کے لیے گئے تھے ہم بلدیاتی الیکشن میں ایک دن کی تاخیر بھی نہیں چاہتے سندھ کے شہری علاقوں میں بنائی گئی حلقہ بندیاں قانون کے خلاف ہیں ہم ملک میں انصاف کے لیے کہاں جائیں گے ؟مردم شماری میں سندھ کی آبادی کو کم کرکے دکھایا گیا ،حلقہ بندیوں کے ذریعے اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا ،سپریم کورٹ میں ہمارے اعتراضات کو جائز سمجھا گیا اپنے حق کے لیے مقدمہ کہاں رکھیں،سوال کرتا ہوں کہ کہاں جا کر اپنے حق کی بات کریں

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست نمٹا دی ،سپریم کورٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے،ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کے معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرے،پی ٹی آئی سندھ بلدیاتی الیکشن ایکٹ سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دائر کرے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی حمایت کی الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام فہمیدہ مرزا کے حلقہ سے متعلق تحفظات دیکھیں،سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہوں گے

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

  • کراچی:ڈپٹی کمشنرکےزیرصدارت اجلاس میں تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کےاحکامات پرسختی سےعمل کرنیکا فیصلہ

    کراچی:ڈپٹی کمشنرکےزیرصدارت اجلاس میں تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ کےاحکامات پرسختی سےعمل کرنیکا فیصلہ

    کراچی : ضلع وسطی میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کےحوالےسے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہ سلیم کی صدارت میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سےعمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ناجائزتجاوزات کے پشت پناہ قبضہ مافیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی-

    باغی ٹی وی : اجلاس میں ضلع وسطی کے اسسٹنٹ کمشنرز،شعبہئ انسدادِ تجاوزات کے افسران کے علاوہ کے ایم سی، کے ڈی اے، ایس بی سی اے،رینجرز اور پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ ضلع وسطی میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی عمل کیا جائے اورکسی بھی جگہ پرخصوصی طور پربرساتی نالوں اورفٹ پاتھوں پر تجاوزات کو تعمیر ہونے سے قبل ہی ختم کردیا جائے تاکہ شہر کی صورت بگاڑنے اور شہریوں کی زندگیوں کے لئے خطرہ بننے والی تجاوزات کسی صورت پنپنے نہ پائیں۔

    سانحہ فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی مذمت

    اس موقع پریہ بھی طے کیاگیا کہ ناجائز تجاوزات کی تعمیر میں ملوّث افراد اوراُن کے پشت پناہ قبضہ مافیہ سےآہنی ہاتھوں سےنمٹا جائےاس سلسلے ضلع وسطی کے شعبہ انسدادِ تجاوزات کو کے۔ایم۔سی، کے ڈی اے، ایس، بی سی اے، اورقانون نافذ کرنے والے اداروں رینجرز اور پولیس کا تعاون حاصل رہے گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روزایمینٹی۔A-4۔ST.فیڈرل بی ایریا بلاک 19، نزد پاور ہاؤس پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سرکاری عملے کو قبضہ مافیہ اور تجاوزات قائم کرنے والوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے اس مسئلے سے نمٹ لیا گیا۔

    ملیر ندی میں ڈوبنے والی گاڑی مل گئی،4 بچوں سمیت 7 افراد لاپتہ

    مزکورہ آپریشن کی نگرانی سیکرٹری کےڈی اے شمس الحق صدیقی،اینٹی انکروچمنٹ سیل کےایڈیشنل ڈائریکٹر جمیل احمد بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ دادن لاشاری کررہے تھے۔دوسری جانب شہر میں کئی مقامات پر عمارتوں کےگرنے کی اطلاع بھی تجاوزات قائم کرنے والوں اور شہری انتظامیہ کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسی تمام تجاوزات کوختم کردیا جائے کہ جو عوام کی زندگی کے لئے خطرہ اور عوامی فلاہ و بہبود کے کاموں خصوصاً بارش کے پانی کی نکاسی اور کوڑے کرکٹ کی صفائی میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں۔

    اسحاق ڈار کی سینیٹر شپ سے نااہلی کی درخواست، فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت