Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی:این اے246 لیاری کےضمنی انتخاب، عمران خان کےکاغذ ات نامزدگی جمع

    کراچی:این اے246 لیاری کےضمنی انتخاب، عمران خان کےکاغذ ات نامزدگی جمع

    کراچی:قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں امیدوار بننے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات سابق گورنر سندھ اور پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے جمع کروائےعمران خان کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔

    تحریک انصاف کا جلسہ،سیکورٹی سخت،عمران خان کریں گے خطاب

    یاد رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھاعمران خان بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سے میدان میں اتریں گے۔

    عمران خان این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 45، این اے 108، این اے 118، این اے 237، این اے 239 اور این اے 246 میں تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

    75ویں یوم آزادی: پی آئی اے کا اندرون ملک سفر پر14فیصد رعایت

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کےبعد خالی ہونےوالی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئےپولنگ 25ستمبر کوہوگی شیڈول کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10سے 13اگست تک جمع کرواسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17اگست تک ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 29اگست کو جاری کردیے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے 24 چارسدہ ،این اے 31 پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب, کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239 ،246 میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر ہوں گے۔

    نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف اکھاڑنے پر سابق اولمپیئنز کا شدید برہمی کا اظہار

  • بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ،سمندر میں طغیانی، تیسرا الرٹ جاری

    بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ،سمندر میں طغیانی، تیسرا الرٹ جاری

    بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا سمندر میں دو دن طغیانی رہے گی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کی جانب سےتیسرا الرٹ جاری کر دیا گیا محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر آئندہ دو روز کے دوران سمندر میں شدید طغیانی رہے گی سندھ اور بلوچستان میں ماہی گیر 14 اگست تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

    سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن کراچی کے جنوب مغرب سے450 کلومیٹردور ہے۔سسٹم ٹھٹھہ سے550کلومیٹر دور اورماڑہ کےجنوب میں350 کلومیٹردورہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی میں موجودڈپریشن مغرب اورجنوب مغرب کی جانب بڑھ رہاہے۔سسٹم کےمرکز میں ہواؤں کی رفتار 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ڈپریشن گزشتہ 12 گھنٹوں میں مزید جنوب مغربی سمت کی جانب بڑھا ہےآج شام تک سسٹم کے مزید مغرب کی طرف بڑھنے اور پھر واپس آنے کا امکان ہے۔ساحلی علاقوں کوبحیرہ عرب میں موجودڈپریشن سے فی الحال خطرہ نہیں۔

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ:کراچی میں 14 اگست تک بارشیں

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں موجود اس سرگرمی کو ٹروپیکل سائیکلون سینٹر مسلسل مانیٹر کررہا ہے، بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آ ج اور کل بھی تیز بارش کا امکان ہے۔بارشو ں کے اسپل کا اختتام 15اگست تک ہوسکتاہے بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز اسپیل متوقع ہے جب کہ بارشوں کا سلسلہ 18 یا 19 اگست کی دوپہر تک جاری رہ سکتا ہے۔

    سوات بالائی علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے پہنچ گئے

  • سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

    سوانح حیات نصاب میں شامل ہونے پر سرفراز احمد کا ویڈیو پیغام

    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کو ایک بڑا اعزاز مل گیا، سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کرلی گئی ہے جس پر قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اپنے ویڈیو پیغام میں سرفراز احمد نے کہا کہ اس آزادی کے مہینے میں حکومت سندھ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے نصاب میں شامل کیا۔


    سرفراز احمد کا کہنا تھا یہ میرے لیے اور میری فیملی کے لیے بہت ہی اعزاز کی بات ہے بچوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ خوب محنت کریں اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو روشن کریں۔


    اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سرفراز احمد نے لکھا کہ ایک رول ماڈل کی حیثیت سے ہمیں بچوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہونا چاہیے، اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے میں ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔

    سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کتاب میں چیمپئینز ٹرافی 2017 کی فاتح اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سوانح حیات پر مشتمل سبق والے صفحہ کی تصویر شئیر کی تھی-

    سینئر کھلاڑیوں کو نہ لیں تب تنقید،نوجوانوں کو موقع دو تب بھی لوگ باتیں بناتے ہیں،بابر اعظم


    انہوں نے کہا کہ پر جوش ہوں صرف یہ سوچ کر کہ میرے بچے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ اپنے والد کے بارے میں کب پڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ یہ لمحہ قابل فخر ہے۔

    خوش بخت سرفراز نے قرآن پاک کی آیت لکھی جس کا ترجمہ کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے۔

    سرفراز احمد 22 مئی 1987 کو کراچی میں ایک کاروباری گھرانے میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے آباؤ اجداد بھارتی ریاست اترپردیش سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے

    کامن ویلتھ گیمز: ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سیاسی اور معروف شخصیات کی مبارک باد

    سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں انہوں نے ٹیسٹ سمیت کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کپتان کی حیثیت سے پرفارم کیا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نےجون 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتی –

    حکومت پاکستان نے مارچ 2018 میں یوم پاکستان کے موقع پر سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز سے نوازا تھا جبکہ اس کے علاوہ بھی انہیں متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں سرفرازاحمد سب سےکم عمرکرکٹر ہیں جنہیں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

  • بجلی بھی مہنگی مگرپھربھی میسرنہیں :بدترین لوڈشیڈنگ، مشتعل شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر حملہ

    بجلی بھی مہنگی مگرپھربھی میسرنہیں :بدترین لوڈشیڈنگ، مشتعل شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر حملہ

    کراچی :شہرقائد میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کا صبر جواب دے گیا، مشتعل افراد نے K Electric کے دفاتر پر حملے شروع کردیے۔اسکیم 33 میں مدراس چوک پر شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود کے الیکٹرک کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔

    احتجاج کے باعث کے الیکٹرک کا عملہ دفتر میں محصور ہوگیا، مشتعل شہریوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردیا اور ٹائر بھی نذر آتش کیے۔گلشن حديد ميں بھی کےاليکٹرک کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا، احتجاج میں تاجربرادری اورعوام کی بڑی تعداد شريک ہوئی۔

    ہجرت کالونی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے PIDC پل کو ٹریفک کیلئے بند کردیا، مظاہرین نے کےالیکٹرک آفس کا گھیراؤ کرلیا اور کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے انکی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، اس موقع پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

    واضح رہے کہ K Electric کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں رات 3 بجے سے صبح 5 تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور انہیں صبح دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات:ایک ملین ڈالرز امداد کا اعلان

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات:ایک ملین ڈالرز امداد کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس اہم ملاقات میں سندھ میں حالیہ موسلادھار بارش سے ہونیوالے جانی ومالی نقصانات، تعلیم، صحت کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور میں یو ایس ایڈ منصوبے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 3ڈویژنز کے 8اضلاع حالیہ بارشوں سے بری طرح متاثرہوئے جبکہ 130 افراد جاں بحق اور422 زخمی ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈبلوم کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ انسانی امداد سندھ میں کمیونٹیزکی جلد بحالی کو پورا کریگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس بی ای پی کو سندھ کے متعدد اضلاع میں 106 اسکولوں کی تعمیر کا حکم دیا گیا ہے، ایس بی ای پی کی تعمیراتی پیشرفت 92 فیصد رہی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 84 اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل کر کے ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشنز کے حوالے کر دی گئی۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان نے توانائی، معیشت، تعلیم اور صحت سمیت دیگر اہم مسائل پر 75 سال سے مل کر کام کیا ہے۔

  • بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ:کراچی میں 14 اگست تک بارشیں

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ:کراچی میں 14 اگست تک بارشیں

    کراچی :محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے باعث مزید تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    کراچی اور گرد و نواح میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

    محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کراچی اور ٹھٹھہ کے قریب ہوا کا دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہوا کا دباؤ شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ تاہم ماہی گیروں کو 14 اگست تک سمندر میں نہ جانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ تمام اداروں کو محتاط رہنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    کوشش ہےکراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے، حافظ نعیم

    محکمہ کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 12 اور 13 اگست کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورہ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ خوف ہے۔ دریں اثناء قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی اور ڈیرہ کے بارشی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان

    امتحانات ملتوی

    قبل ازیں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارشوں کی وجہ سے کراچی میں جمعہ 12 اگست کو ہونے والے انٹر آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانی پرچے ملتوی کردیئے ہیں، یہ امتحابات اب منگل 23 اگست کو ہونگے۔

    علاوہ ازیں ڈاؤ یونیورسٹی میں 12 اور 13 اگست کو ہونے والے (شام/صبح) کے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ان امتحانات کا انعقاد کرکٹ گراؤنڈ اوجھا کیمپس اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں ہونا تھا۔

    اعلامیے کے مطابق آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پیپرز اور پریکٹیکل امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ملتوی ہونے والے پرچوں میں آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اسلامک ایجوکیشن، سوکس، ایتھکس کا پیپر شامل ہے جب کہ خصوصی امیدواروں کا سال دوم فائن آرٹس کا پیپر بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے 23 اگست کو انہی امتحانی مراکز پر مقررہ شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پریکٹیکل امتحانات کو دوبارہ ترتیب دیں۔

  • چینی کمپنی نیوگوادرانٹر نیشنل ایئرپورٹ کوجدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی

    چینی کمپنی نیوگوادرانٹر نیشنل ایئرپورٹ کوجدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی

    کراچی : نیو گوادرانٹر نیشنل ایئر پورٹ کے لیےپروفیشنل کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اورسلوشنز فراہم کرنے والی چینی کمپنی ہائیٹیر (Hytera) جدید ترین مواصلاتی نظام فراہم کرے گی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ جو 4,300 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے، توقع ہے کہ 2023 میں اپنی تکمیل کے بعد پاکستان کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بن جائے گا اور یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کوقرضےکی فراہمی کیلئےلیٹرجاری کرنےکی منظوری دے دی

    مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے،نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے لیے قابل اعتماد اور مضبوط مواصلات فراہم کرنے کے لیے Hytera ہوائی اڈے کے مواصلاتی حل کا انتخاب کیا گیا چینی کمپنی کے ساتھ کیا جانے والا یہ معاہدہ پاکستان میں جدید طرز کے مواصلاتی آلات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہے۔

    پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

    معاہدے کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پائیداراور جدید ترین مواصلاتی آلات اور ٹیکنالوجیکل سلوشنز فراہم کرے گی جس میں DIB-R5 1کمپیکٹ ٹیٹرا بیس اسٹیشن، اسمارٹ ون ڈسپیچ سسٹم، متعدد پورٹیبل ریڈیوز، موبائل ریڈیوز اور ریپیٹر ز شامل ہیں۔

    ملک میں تیل اور گیس کی کمی، کئی پاور پلانٹس بند،عوام کو کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا…

    اس منصوبے نے ہوائی اڈے کی صنعت اور پاکستانی مارکیٹ میں Hytera کی ترقی کا ایک اور سنگ میل ثابت کیاچینی کمپنی اس سے قبل بھی قطر ایئرویز، پی ایم آئی اے ایئرپورٹ، ہانگ کانگ ایئرپورٹ، ویانا ایئرپورٹ، چارلس ڈی گال ایئرپورٹ، اور ہیلسنکی ایئرپورٹ کو جدید ترین مواصلاتی نظام اور ٹیکنالوجیز سے لیس کر چکی ہے اور بین الاقوامی سطح پر ریڈیو ٹیکنالوجی سولوشن کی فراہمی میں ایک معتبر نام ہے-

    آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے میکرو اکنامک استحکام آئیگا. وزیرخزانہ

  • شہباز گل نے ہمارے چینل پر اتنی بڑی بات کہی مجھے ایک روز بعد پتا چلا ،سلمان اقبال

    شہباز گل نے ہمارے چینل پر اتنی بڑی بات کہی مجھے ایک روز بعد پتا چلا ،سلمان اقبال

    پاکستان کے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے اُن کے چینل پر دیئے گئے متنازع بیان کے بارے ایک روز بعد پتا چلا کہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ شہباز گل کی فوج کے حوالے سے اے آر وائے پر متنازع گفتگو کے بعد انھیں مبینہ بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہےشہباز گل کی متنازع گفتگو آن ایئر ہونے کے بعد اے آر وائے کی نشریات معطل کر دی گئی تھی تاہم سندھ ہائی کورٹ نے بدھ کی شب پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے حکمنامے کو معطل کرتے ہوئے ملک بھر میں اے آر وائے کی نشریات بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
    تاہم اب برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی اردو سے واٹس ایپ پر بات کرتے ہوئے سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ درحقیت وہ پروگرام اے آر وائے کے بیورو چیف خاور گھمن کی بریک کردہ اس سٹوری پر ہو رہا تھا کہ جس میں بتایا گیا تھا کہ مبینہ طور پر وزیراعظم ہاؤس کے اندر ایک میڈیا سیل چل رہا ہے جو ایک مخالف سیاسی جماعت (تحریک انصاف) کے نام پر آرمی مخالف موقف پھیلا رہا ہے۔

    ارشد شریف دبئی کیسے گیا کس نے کی مدد؟ سب سامنے آ گیا

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ ہم نے ساری جماعتوں کو بلایا تھا، جن میں شہباز گل بھی تھے۔ چونکہ مسلم لیگ ن نے اے آر وائے کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے اس لیے وہ نہیں آئے۔ شہباز گل پارٹی کا مؤقف دے رہے تھے۔۔۔ ہمیں تو اگلے دن یہ پتہ چلا کہ ہمارے ٹی وی پر وہ اتنی بڑی بات کر چکے ہیں۔ اس میں ہمارا کیا قصور ہے، وہ آئے انھوں نے پارٹی کا موقف دیا اور چلے گئے مگر پھر حکومت نے پیمرا کے ذریعے ایک خط لکھ کر بھیج دیا کہ ہم غدار ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق ایک سوال کے جواب میں سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا جو موقف ہے وہ اُن کا اپنا موقف ہو گا یا پھر پارٹی کا موقف ہو گا اس کا اے آر وائی سے کوئی تعلق نہیں ہے اُن کا کام پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، یہ اُن کا کام نہیں ہے کہ سیاسی جماعتوں کو بتائیں کہ انھیں کیا بولنا ہے، کیا نہیں۔

    سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کا خود کا ایک موقف ہوتا ہے، اس سے قبل بہت ساری سیاسی جماعتیں بشمول مسلم لیگ ن آرمی کے خلاف دس مرتبہ ٹی وی پر بات کر چکی ہیں، پارلیمینٹ کے اندر کر چکے ہیں، انھیں تو کسی نے نہیں کہا کہ یہ ملک غدار ہیں، کبھی وہ سیکشن نہیں لگا جو ہم پر لگا ہے، انھیں تو کبھی گرفتار نہیں کیا گیا، ہمارے بندے کو اٹھا کر لے گئے-

    فوج سے متعلق بیان پارٹی پالیسی کے مطابق دیا،شہباز گل کا اعتراف

    انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی، ہم نے تو کچھ بھی نہیں کہا ، صرف پلیٹ فارم فراہم کیا تھا جس میں شہباز گل نے آ کر بات کی ہے اے آر وائے کے ہیڈ آف نیوز حماد یوسف کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی ایف آئی آر میں ہم تین لوگ ہیں۔ میں، خاور گھمن اور ارشد شریف۔ تینوں نامعلوم جگہ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ اگر یہ منصوبہ بندی ہوتی تو انہیں پتہ ہوتا، ادارے کو پتہ ہوتا، کسی کو تو پتہ ہوتا، کسی کو بتائے بغیر یہ کیسے پلاننگ ہو سکتی ہے؟میرا کال لاگ چیک کر لیا جائے کہ میری شہباز گل کے ساتھ آخری مرتبہ بات کب ہوئی ہے، اس کو چھوڑیں یہ چیک کر لیں کہ میری حماد یوسف کے ساتھ آخری بات کب ہوئی ہے۔ میں اپنا فون دے دیتا ہوں نکال لیں، چیک کریں، اگر ہم نے منصوبہ بندی کی تھی تو اس میں دو تین دن تو لگے ہوں گے۔ کالز کا تبادلہ ہوا ہو گا وہ دکھا دیں۔

    سلمان اقبال نے کہا کہ عمران خان ہوں، آصف زرداری یا شہباز شریف ہوں سب کے لیے ایک ہی بات ہے کہ سیاسی انتقامی کارروائی کا سلسلہ بند کرنا پڑے گاورنہ یہ کہانی ختم نہیں ہو گی، اگلی جو حکومت آئےگی وہ دوسرے کسی میڈیا ہاؤس کوبند کرے گی میڈیا ایک ہوجائے تو یہ سیاسی جماعتیں سروائیو نہیں کرسکتیں۔

    شہباز گِل کی مُسلح افواج کے خلاف بغاوت، تقسیم اور سازش کی کوشش

  • پاکستانی قوم خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی:سید فقیر حسین بخاری

    پاکستانی قوم خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی:سید فقیر حسین بخاری

    کراچی:مسلم لیگ قیوم کے سربراہ سید فقیر حسین بخاری نے تنظیمی دورے کے دوران یہ بات کراچی میں مسلم لیگ قیوم کے صدر وقار امان، مسلم لیگ قیوم سندھ کے منیارٹی ونگ کے صدر نقاش ڈینئیل اور ہندو برادری سے آئے سپورٹر راج کمار سے ملاقات میں کہی۔

    مسلم لیگ ق کاچوہدری شجاعت حسی طارق بشیرچیمہ کی

    ترجمان فیصل بھٹی نے بتایا کہ پارٹی سربراہ نے ملاقات میں مختلف امور پر بات کی اور مقامی عہدیداران کو تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔

    مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا،الیکشن کمیشن نے لیگی ایم پی اے ڈی نوٹی فائی

     

    کراچی یو سی 12 صدر ٹاؤن سے چیئرمین کے بلدیاتی الیکشن میں کھڑے مسلم لیگ قیوم کے امیدوار وقار امان کی حوصلہ افزائی کی اور انکی راہنمائی کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر وقار امان نے پارٹی سربراہ کو الیکشن کی تیاریوں سے متعلق بریفننگ دی۔

     

     

    مسلم لیگ قیوم کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی قوم خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سے جڑے ہر فرد کا خواب ہے کہ وہ خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی طرح اس ملک و قوم کی خدمت کرے۔

    ترجمان کے مطابق انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبوں کو اختیارات دے کر وفاق لاتعلق نہیں ہو سکتا، ملک کی ترقی کے لیے ہمیں ترقیاتی بجٹ کے غلط استعمال کو روکنا ہو گا۔

    ہمیں دھکیل کر نکالا گیا تو الیکشن نہیں آئے گا ،مسلم لیگ ن

     

    اس موقع پر مرکزی ترجمان پاکستان مسلم لیگ قیوم اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیصل بھٹی اور سوشل میڈیا آرگنائزر مخدوم ثقلین بخاری بھی موجود تھے۔ کراچی میں مختصر دورہ مکمل کر کے مسلم لیگ قیوم کے سربراہ سید فقیر حسین بخاری اپنی پارٹی کے عہدیداران کے ہمراہ دورہ بلوچستان پر کراچی سے گوادر روانہ ہو گئے۔

  • قانون کا پھندا بہت جلد عمران خان کے گلے میں آنے والا ہے،شرجیل میمن

    قانون کا پھندا بہت جلد عمران خان کے گلے میں آنے والا ہے،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان سے جو سوال کیے جائیں ان کے جوابات بھی دیں،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیاستدان عوامی نمائندہ ہوتا ہے ،انہیں ہرسوال کا جواب دینا ہوتا ہے عمران خان اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں، کیا عمران خان آسمان سے اترا ہوا ہے؟ قانون کا پھندا بہت جلد عمران خان کے گلے میں آنے والا ہے، عوام عمران خان کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے عمران خان نے تحفے میں ملی گھڑیوں کو بیچا،خیبرپختونخوا عمران خان کے ہاتھوں سے نکل رہاہے، عمران خان مسلسل ملکی اداروں کیخلاف بیانات دے رہے ہیں عمران خان نے کہا کہ ایک اور سازش ہورہی ہے، کہ طالبان کے پی میں ایکٹو ہو گئے ہیں، بھتے کی پرچیاں رہنماؤں کو بھیجی جارہی ہیں،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان گرفتار ہوں گے تو قوم کچھ نہیں کر ے گی، توشہ خانہ کی اشیا من پسند رقم پر بیچ کر عمران خان پر نیب کا کیس کیوں نہیں بنتا گزشتہ روز عمران خان کی پریس کانفرنس میں باڈی لینگویج مختلف تھی، عمران خان اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں،عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں خیبرپختونخوا میں حکومت کس کی ہے؟ دہشتگرد آئے دہشتگرد چھڑا کے چلے گئے، ملک کے ساتھ سازش میں عمران خان اور ان کے ورکرز شامل ہیں،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گِل نے اداروں کے خلاف بے بنیاد بیان دیا پرویز الہٰی کو عمران خان نے وزیر اعلی ٰبنایا انہوں نے بھی کہا شہبازگل کوایسا بیان نہیں دینا چاہیے، عمران خان کینسر اسپتال کے چیرٹی کے پیسے اہلیہ جمائما کے نام پر ٹرانسفر کرتے رہے، چندے کی رقم سے سیاسی سرگرمیاں ہورہی ہیں،عمران خان کو بھارت اور اسرائیلی لابیوں کی جانب سے سپورٹ مل رہی ہے،

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ