Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کے سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی ، مکین عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر بے بس

    کراچی کے سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی ، مکین عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر بے بس

    کراچی : سپراسٹور میں لگنے والی آگ نے مکینوں کے خواب بھی جلا ڈالے، عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ بے بس نظر آئے ، مکینوں نے حکومت سے متبادل رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر واقع سپراسٹور کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ نے مکینوں کے خواب بھی جلا ڈالے اور عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر مکین بے بسی کی تصویر نظرآئے۔

    سپراسٹورمیں آتشزدگی کے بعد عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ، جس کے بعد عمارت کے مکین دربدر ہوگئے، کچھ نے رشتے داروں کے گھر عارضی پناہ لے لی تو کچھ پناہ کیلئے جگہ جگہ مارے مارے پھررہے ہیں۔مکینوں نے الزام عائد کیا کہ آگ بجھانے کا عمل دیرسے شروع کیا گیا، عمربھرکی جمع پونجی تھی، ہمارا کیا ہوگا۔عمارت کے مکینوں نے حکومت سے متبادل رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، عمارت کھڑی ہونے سے پہلے بلڈنگ لاز پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جاتا، جلد از جلد آگ پر قابو پایا جائے اور ہمارے مسائل حل کئے جائیں۔یس بی سی اے کا کہنا ہے کہ آگ سے عمارت کا ڈھانچہ اور ستون بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اب یہ رہنے کے قابل نہیں رہی، بیسمنٹ اور پہلی منزل کی دیواریں توڑدی گئی ہیں۔

  • پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ

    کراچی : عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کا خدشہ ہے۔
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے پاکستان میں پولیو کیسز کی بڑھتی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات نہ ہونے کی صورت میں پاکستان اور افغانستان میں پولیو کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
    ذرائع کے مطابق حال ہی میں ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کے گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔دورے کے دوران گلوبل پولیو پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کے وفد نے پاکستان انسداد پولیو مہم اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق پولیو سے شدید متاثرہ ملک قرار دیئے جانے کے خدشے کے باعث پاکستان کی انسداد پولیو کی کوششوں میں تیزی آگئی۔
    ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر میں پولیو قطرے پلانے کے بعد تصدیقی ٹیموں نے بھی گھروں کا معائنہ شروع کر دیا جبکہ گزشتہ کئی برس سے پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک میں پولیو فری قرار شدہ ہیں۔ذرائع کے مطابق دوسری پولیو مہم کا آغاز 23 مئی کو ہوا، رواں سال دوسری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے پینے والے بچوں کی تعداد 43 ملیین تک پہنچ گئی۔ذرائع نے بتایاکہ کیمپین کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے، جنوری 2021 میں پولیو کا آخری کیس سامنے آئے جبکہ رواں برس پاکستان میں پولیو کے سات کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

  • سیاسی رہنما عمران خان پر برس پڑے،ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کی ہدایت

    سیاسی رہنما عمران خان پر برس پڑے،ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کی ہدایت

    سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی سخت الفاظ میں مزمت کی ہے . انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا
    یہ زبان ایک پاکستانی کی بلکہ مودی کی ہے ،عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو.

    آصف زرداری نے کہا کہ اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی نہیں ہوسکتی اور إِنْ شَاءَ ٱللَّٰهُ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا،سابق صدر نے پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی ہدایت دی کہ عمران خان کے اس ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں.

    قبل ازیں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا۔

    عمران خان نے کہا کہ ’اگر ہم دیوالیہ کر جاتے ہیں تو پاک فوج ہِٹ ہوگی، جب فوج ہِٹ ہوگی تو ہم سے ایٹمی پروگرام لے لیا جائے گا.پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر درست فیصلے نہ ہوئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہو سکتے ہیں.

    مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ذہنی بیمار شخص ہی ایسی باتیں کرسکتا ہے، یہ شخص کہتا ہے پاکستان جام کردو۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اداروں سے ایسی سپورٹ کسی کو نہیں ملی، آج یہ اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

    سینیتر سحر کامران نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران کان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی قومی سلامتی اور یکجہتی کے لئے خطرہ ہے۔
    افواج پاکستان کی تباہی کی سوچ، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں سازشی بیانات اور عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش عمران خان کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے، جسے پوری قوم ناکام بنائے گی،انشااللہ انہوں نے کہا کہ ایسے ذہنی مریض کا فوری علاج لازم ہے۔

  • انٹر بینک میں ڈالرمزید سستا، 197 روپے 87 پیسے کا ہو گیا

    انٹر بینک میں ڈالرمزید سستا، 197 روپے 87 پیسے کا ہو گیا

    انٹر بینک میں ڈالرمزید سستا ہونے سے روپے کی قدر میں مزید بہتری جاری ہے، انٹر بینک میں آج ڈالر 59 پیسے سستا ہو کر 197 روپے 87 پیسے کا ہو گیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے، جس کے بعد آج بھی انٹر بینک میں ڈالر 59 پیسے سستا ہونے کے بعد 198 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 197 روپے 87 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 197 روپے 50 پیسے کا ہو گیا.

    انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر 1.54روپے کے اضافے سے 200روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی لیکن کچھ ہی وقفے کے بعد ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان غالب ہوا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے کی کمی کے بعد 197.86روپے کی سطح پر بند ہوا.

    اس سے قبل اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی جمعہ کو ڈالر کی قدر میں 2.50 ، پیر کو 1.60 ،منگل کو 1.10 روپے اور بدھ کو 30 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قمیت 198روپے کی سطح پر آگیا۔ اس طرح جمعہ کے بعد ڈالر کی قدر میں اب تک 5.30 روپے کی کم ہوچکی ہے.

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے کی کمی
    اسٹاف رپورٹر 44 منٹ پہلے
    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 197.86روپے کی سطح پر بند ہوا
    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 197.86روپے کی سطح پر بند ہوا

    کراچی: آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو گائیڈ لائن جاری ہونے اور پاکستان کے لیے قرض پروگرام جلد بحال ہونے امید اور حکومتی اقدامات کی بدولت درآمدات کے حجم میں ممکنہ کمی کے باعث زرمبادلہ کی دونوں ماکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک اور اوپن ریٹ 198روپے سے بھی نیچے آگئے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر 1.54روپے کے اضافے سے 200روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی لیکن کچھ ہی وقفے کے بعد ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان غالب ہوا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے کی کمی کے بعد 197.86روپے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 90 پیسے کی کمی کے بعد 197.40روپے کی سطح پر بند ہوا۔

    معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچنے اور دیگر کموڈٹیز کی بڑھتی ہوئی قیمتیں آنے والے دونوں میں ناصرف ڈالر کی قدر پر اثرانداز ہوسکتی ہیں بلکہ ملک کا درآمدی بل کا حجم بھی بڑھ سکتا ہے۔

  • پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیار کرنے والی باہمت لڑکیاں

    پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیار کرنے والی باہمت لڑکیاں

    کراچی : خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں بلکہ کئی شعبےایسے بھی ہیں جن میں وہ مردوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں کوہ پیمائی،آسمانوں میں اڑان بھرنے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز میں اپنی ہمت ،بہادری اور جرات ثابت کرنے کے بعد اب لڑکیاں پٹرول پمپمس پر بھی کام کرنے کے لئے میدان میں اتر آئی ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کی دو لڑکیوں نے کلفٹن کے پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیارکرلی نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تین تلوار پرقائم پیٹرول پمپ پر سپنااور سُمن گزشتہ ڈیڑھ برس سے کام کررہی ہیں-

    پیٹرول پمپ پر لمبی قطار میں لگی گاڑیوں میں جلدی جلدی پیٹرول بھرکرصارفین کو روانہ کرناہو یا اے ٹی ایم کارڈ سے رقم کاٹنی ہو، سمن اورسپنا بھرپور مہارت سے اپنی ذمے داری نبھاری ہیں دونوں لڑکیوں کا کہنا ہے کہ ماں باپ کا سہارا بن کر زندگی پر اعتماد بحال ہوگیا ہے۔

    دونوں باہمت اور بہادر لڑکیوں نے بتایا کہ مرد عملہ ان سے تعاون کرتا ہے، صارفین بھی حوصلہ بڑھاتے ہیں،انہوں نے بیٹیوں کے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ بیٹیوں پر بھی بیٹوں ہی کی طرح اعتماد کریں تو خاندان کے کئی ادھورے خواب پورے ہوسکتے ہیں ۔

  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر198.46روپے کی سطح پربند

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر198.46روپے کی سطح پربند

    ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جبکہ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 199روپے سے بھی نیچے آگئے۔

    انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر بڑھ کر 199.35 روپے کی سطح پر آگئی تھی لیکن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر آنے والے دنوں میں 190روپے کی سطح پر آنے کی افواہوں سے ڈالر کی ڈیمانڈ کم ہو گئی.

    https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1531578798394814465/photo/1

    کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 60پیسے کی کمی سے 198.46روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 198.30روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    دوسری جانب سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے اور فی تولہ قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 300 روپے ہے۔10 گرام سونے کی قدر 685 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 17 ہزار 713 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالرز کم ہوکر 1849 روپے فی اونس ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ریسکیو1122 سینٹر کا افتتا ح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ریسکیو1122 سینٹر کا افتتا ح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ریسکیو1122 سینٹر کا افتتا ح کردیا

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122سینٹر کا قیام اہم تھا،امیدہے سروس سے شہری مستفید ہوں گے،شہریوں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،پیپلزپارٹی قیادت کا ویژن عوام کی خدمت ہے،آج سے ریسکیو1122کی 50ایمبولینسز سڑکوں پرہوں گی جدید ایمبولینسزاورتربیت یافتہ اسٹاف کے ساتھ سروس کا آغاز کردیا گیا۔جلد سندھ کے بڑے شہروں میں یہ سروس شروع کی جائے گی۔ہم نے قائم مقام آئی جی لگا یا ہوا ہے،عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں ہائی کورٹ کے تمام احکامات کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آئی جی کی تقرری وفاقی حکومت کی مشاورت سے کی جاتی ہے،آئی جی سندھ کے تقرری کے لیے وفاقی حکومت سے مشاورت جاری ہے سندھ میں پانی کی کمی اورزرعی مسائل کا سامنا ہے عوام کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

  • عمران خان کا باب بند،اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بنی گالہ میں رہیں،سعید غنی

    عمران خان کا باب بند،اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بنی گالہ میں رہیں،سعید غنی

    عمران خان کا باب بند،اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بنی گالہ میں رہیں،سعید غنی

    وزیر محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کارکنوں کے گرفتاری پر خود سامنے آنا چاہیے

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کہنا چاہیے مجھے گرفتار کریں، عمران خان این آر او لینے کی کوشش کرتا رہا ہے، بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں کہا تھا کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں،بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دیں یا عدم اعتماد کا سامنا کریں ،آڈیو سے متعلق آصف زرداری سے پوچھ کر بتاؤں گا، تسلیم کرتے ہیں اس وقت مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،2راستے تھے یا حکومت چھوڑتے یا الیکشن میں چلے جاتے،آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کی حکومت نے کیا تھا، جب عمران خان کو لگا کہ حکومت جارہی ہے، تو معاہدے کی خلاف ورزی شروع کردی،کوئی بھی بین الاقوامی ادارہ کیئر ٹیکر حکومت سے معاہدہ نہیں کرتا، اگر جنرلائز سبسڈی دیتے ہیں تو غریب کو فائدہ ہوتا ہے،سبسڈی سے کروڑ پتی لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچتا،

    سندھ کے صوبائی وزیر محنت سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا باب بند ہوچکا ہے،انتخابات عمران خان کی مرضی سے نہیں ہوں گے، الیکشن کا فیصلہ حکومت کی اتحادی جماعتیں کریں گی، سمجھ نہیں آیا کہ تا حکم ثانی عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، عمران خان اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بنی گالہ میں رہیں،

    میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

  • ڈی سی کراچی نے نکال لیا حل مہنگے پٹرول کا،گاڑی کو بائے بائے،موٹرسائیکل  ہمسفر

    ڈی سی کراچی نے نکال لیا حل مہنگے پٹرول کا،گاڑی کو بائے بائے،موٹرسائیکل ہمسفر

    کراچی میں کردیا ڈپٹی کمشنر نے حیران ،کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی ، ڈپٹی کمشنر پیٹرول مہنگا ہونے پر موٹر سائیکل پر دفیر آگئے.

    ایف بی آر کے ماتحت محکمے ڈائریکٹوریٹ انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن آئی آر کراچی میں تعینات 38کامن سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18 کے ڈپٹی کمشنر آصف ابڑو نے پیٹرول مہنگا ہونے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر نے پیٹرول دسترس سے باہر ہونے پرآج سے گاڑی چلانا چھوڑ دی ہے۔

    سوشل میڈیا پر انکی جانب سے موٹرسائیکل پر دفتر جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کا کہنا ہے کہ تنخواہ ایک لاکھ 17 ہزار روپے ہے اور اس تنخواہ میں گاڑی کا پیٹرول پورا نہیں کرسکتا، مہنگائی سے تنگ آکر اسکا مقابلہ کرنے کے لیے موٹرسائیکل کے استعمال کا فیصلہ کر لیا ہے.

    آصف ابڑوکا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل کا استعمال شروع کرنے پر دوستوں اور رشتہ داروں نے حیرت کا بھی اظہار کیا ہے لیکن جب میں عام لوگوں کی حالت زار دیکھتا ہوں تو جو کچھ میری استطاعت میں ہے اس پر میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میرا مقصد سستی شہرت کا حصول نہیں بلکہ میں اپنی اندرونی حالت اجاگر کرنا چاہتا ہوں جو کہ کروڑوں پاکستانیوں کی ہے اور یہ قدم دوسروں کو آگاہی دینے کے لیے اٹھایا ہے تاکہ پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکالا جا سکے۔ اگر موٹرسائیکل کے استعمال سے میرا کنوینس بل کم ہوجاتا ہے تو پھر میں اپنے دیگر گھریلو اخراجات پر قابو پانے کے بارے بھی سوچ رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ میں پاکستان کے ریونیو میں کروڑوں روپے کا حصہ ڈالتا ہوں لیکن میری اپنی حالت روز بروز بگڑتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرکاری ملازمین کے ای اینڈ ڈی اور کنڈٹ رولز سے واقف ہیں لیکن انکا مقصد حکومت کو بدنام کرنا نہیں کیونکہ وہ بھی ایک انسان ہیں اور ملک کے حالات اس نہج تک پہنچ گئے ہیں تو عام آدمی کا کیا حال ہوگا۔

  • ملک میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان تھم گئی، سونا بھی سستا ہوگیا

    ملک میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان تھم گئی، سونا بھی سستا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 21 پیسے سستا ہوکر 200 روپے 80 پیسے کا ہوگیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ ملک میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان آج دن کے آغاز پر تھم گئی ہے اور انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور 100 انڈیکس800 پوائنٹس اضافے سے43 ہزار 313 پوائنٹس پر موجود ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مارکیٹ مثبت ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کے بعد گزشتہ شب ملک میں پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کا تیل 30 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک قرض دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا رہے تھے تو روپیہ گر رہا تھا۔

    مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومت میں فروری تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، سابق حکومت نے پٹرول کی قیمت کو فکسڈ رکھا۔ پٹرولیم مصنوعات کے لیے عوام پر کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر ہوگیا، پٹرول پر سبسڈی کا امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں.

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازارجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 2100 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 1800 روپےکم ہوکر 121056 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر بڑھ کر 1860 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔