Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اغوا ہو گئے

    کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اغوا ہو گئے

    کراچی : شہر قائد میں ناظم آباد سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی اغوا ہو گئے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اسائمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم کو نامعلوم سادہ لباس افراد اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے جب وہ اپنی رہائشی گاہ قریب خریداری کر رہے تھے جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ انھیں کن افراد نے اغوا کیا ہے۔

    ای سی سی کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 300 روپے فی کلو فراہم کرنے کی منظوری

    نفیس نعیم کو پولیس موبائل میں ڈال کر لیجانے کی اطلاع موقع پر موجود افراد نے اہلخانہ کو دی نفیس نعیم کے اغوا پر صحافی تنظیموں کی جانب سے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انھیں بازیاب کرایا جائے-

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے نفیس نعیم کے اغوا ہونے کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس اور متعلقہ اداروں کو صحافی کی جلد بازیابی کی ہدایت ہے وزیرداخلہ رانا ثناءللہ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ نفیس نعیم کی بازیابی کے لیے تمام تروسائل کو بروئے لائے جائیں۔

    بجٹ ایوان میں پیش نہ ہو سکا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 1 بجے تک ملتوی


    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے نامہ نگار نفیس نعیم کو ناظم آباد میں سادہ لباس والوں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں صحافیوں کو ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے دھمکیاں یا نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیے، اور قصورواروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

    اگر پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،مفتاح اسماعیل

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ای کچہری،مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے، جمال ارشد

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ای کچہری،مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے، جمال ارشد

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے 23ویں ای کچہری کا انعقاد کیا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے، اے وی ایم جمال ارشد نے ای کچہری کی صدارت کی اور ملک میں پی سی اے اے ہوائی اڈوں سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔ ایڈیشنل ڈی جی کی معاونت کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ریگولیٹری)، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ اکنامک ریگولیشنز، ڈائریکٹر ایچ آر، ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ، ڈائریکٹر پرسنل لائسنسنگ اور سینئر ایڈل ایڈیشنل ڈائریکٹر ائیر پورٹ سروسز نے کی۔

    آن لائن ای کچہری کے دوران تقریباً 120 سوالات/مسائل موصول ہوئے جن میں امیگریشن اور دیگر حکام کی جانب سے ملائیشیا اور تھائی لینڈ جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق سوالات، اسلام آباد میں اے ٹی پی ایل (پائلٹس)/ ایف او او اور لائسنسنگ امتحانات کی بحالی، ملکی ائرپورٹس پر ای گیٹس سسٹم کا نفاذ، پرفیوم، چاکلیٹ وغیرہ پر کسٹم پابندیوں کے بارے میں سوالات کئے گئے.

    کچہری کے دوران مختلف ممالک سے پاکستان آنے والوں کے سفر کے دوران مسائل، برٹش ایئرویز کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی معطلی، ملکی بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مشترکہ سرچ کاؤنٹرز پر مسافروں کو ہراساں کرنے سے متعلق شکایات بھی کی گئیں

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرائیویٹ پورٹرز کے مسائل، غیر ویکسین شدہ مسافروں کا اندرون ملک سفر، ملک سے باہر اور واپس آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ، سعودی ایئر لائن کے حوالے سے گمشدہ سامان کی شکایات اور داعوں سے متعلق سوالات، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر پارکنگ کے مسائل ، ڈی آئی خان ایئرپورٹ پر ریفیولنگ کی سہولت میں توسیع، آن لائن فلائٹ انکوائری کے مسائل، ملتان اور کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر رینٹ اے کار کی خدمات کے لیے رعایتی ریٹینڈرنگ کے مسائل سے متعلق سوالاے بھی کئے گئے.

    کچہری کے دوران مختلف ہوائی اڈوں پر بیت الخلاء اور دیگر علاقوں کی صفائی کے مسائل، مختلف PCAA کنٹریکٹرز کے لیے کام کرنے والے ملازمین سے متعلق کم از کم اجرت کے مسائل، CAA ملازمین اور بھرتی سے متعلق سوالات شامل تھے۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی سی اے اے نے موقع پر ہی زیادہ تر سوالات کے جوابات دیئے اور متعلقہ حلقوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ شعبہ سے متعلق مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد حل کریں۔

    عوام نے ای کچہری کے ذریعے اپنی شکایات دور کرنے کے لیے PCAA کے اقدام کو سراہا جسے PCAA کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو نشر کیا گیا۔

  • ٹرین زیادتی کیس، عدالت کا ویڈیو برآمد کرنے کا حکم

    ٹرین زیادتی کیس، عدالت کا ویڈیو برآمد کرنے کا حکم

    ٹرین زیادتی کیس، عدالت کا ویڈیو برآمد کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کی کراچی سٹی کورٹ میں سماعت ہوئی

    عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان اور متاثرہ خاتون کی ویڈیو برآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے حکم دے دیا، اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان میں محمد زاہد، عاقب منیر ، ذوہیب ،عبدالحفیظ اور عامر رضا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ریلوے میں مقدمہ درج ہے، ملزمان نے 28 مئی کو دوران سفر ٹرین میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی، متاثرہ خاتون ملزمان کی عدالت میں شناخت بھی کر چکی ہے ،عدالت نے آج ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا اور تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا

    گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر نے انکشاف کیا تھا کہ ملزمان نے دوران زیادتی ویڈیوز بھی بنائی ہیں، عدالت نے آج ویڈیو برآمد کرنے کا بھی حکم دیا

    واضح رہے کہ ٹرین میں زیادتی کے واقعہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا،

    درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل طلاق دی، خاتون بچوں سے ملنے کے لئے مظفر گڑھ آئی تھی، 26 مئی کو وہ مظفر گڑھ پہنچی اور 27 مئی کو مظفر گڑھ سے کراچی زکریا ایکسپریس کے ذریعے واپس روانہ ہوئی، خاتون کواسٹیشن سے سیٹ نہیں ملی تا ہم خاتون نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر سفر کا آغٍاز کر دیا،ٹرین جب روہڑی پہنچی تو ٹکٹ چیک کرنے والے ٹرین کے ملازم زاہد نے خاتون سے کہا کہ وہ اس کو اے سی والی بوگی کی برتھ میں سفر کروا سکتا ہے، اس کے بعد زاہد نے عاقب سے ملوایا اور خاتون کو اے سی والی بوگی میں سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی، کچھ لمحوں بعد زاہد آیا اور اس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، خاتون نے وہاں سے اکانومی کلاس میں جانے کی کوشش کی تو اسے مارنے کی دھمکی دی گئی، خاتون کو زاہد نے زیادتی کا نشانہ بنایا،بعد ازاں عاقب آیا اور اس نے بھی خاتون کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کیا ، اسکے بعد ایک اور شخص آیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی اس نے بھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون جب کراچی پہنچی تو اس نے پولیس کو زیادتی کے بارے میں آگاہ کیا، تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تا ہم ملزمان فرار ہو گئے تھے

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

  • سندھ حکومت کا تھانوں میں خواتین ہیڈ محرر تعینات کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا تھانوں میں خواتین ہیڈ محرر تعینات کرنے کا فیصلہ

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ خواتین پولیس اہل کاروں کو تھانوں میں بطور ہیڈ محرر تعینات کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں خواتین پولیس ملازمین کو مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،خواتین کو تھانوں میں ڈیوٹی افسر بھی تعینات کیا جائیگا،اس سے قبل مختلف تھانوں میں لیڈی ایس ایچ اوز بھی تعینات ہیں۔

    آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ نئی بکتر بند گاڑیاں لانے کی کوشش کریں گے، کچے کے علاقوں میں آپریشن مزید تیز کیا جائیگا ضرورت پڑنے پرایئر ایمبولینس کا استعمال بھی کریں گے۔
    غلام نبی میمن کا کہناہے کہ اچھے افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے نوازا جائے گا اور ساتھ ہی بری شہرت رکھنے والے افسران و اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

    تھانوں کے لاک اپ اور کمروں میں سی سی کیمرے بھی لگائے جائیگے تاکہ ملزمان کی حرکت و سکنات پر نظر رکھی جائے اس کے علاوہ تھانوں کے باہر بھی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کی ہدایات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات کی ہدایات

    کراچی : : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت کی ہے.

    واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائیر پورٹ کو شدید نقصان کے سبب فلائٹس آپریشن معطل ہوگیا ہے۔ فلائیٹ آپریشن کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہوگیے۔

    اس حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کو پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے جلد انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔

  • ضلع ایسٹ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروشوں سمیت ایک موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

    ضلع ایسٹ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروشوں سمیت ایک موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

    کراچی : ضلع ایسٹ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروشوں سمیت ایک موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

    ذرائع کے مطابق ضلع ایسٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دومبینہ منشیات فروش سمیت ایک موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس اورایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

    ترجمان ایس ایس پی ضلع ایسٹ پولیس کے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاکر ولد غلام ، محمد فاروق ولد محمد کالو اورپانوس ولد طارق مسیح شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو تھانہ عزیز بھٹی ، سولجربازار اور گلشن اقبال کی حدود سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 کلوچرس اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کیا کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے

  • بھارتی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے : حافظ نعیم الرحمن

    بھارتی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے : حافظ نعیم الرحمن

    کراچی : امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پربھارت میں حکمران پارٹی بی جے پی کے متعصب ہندوںرہنماؤں کی جانب سے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف شہر بھر میں مختلف مساجد کے باہر مظاہرے ہوئے جن سے جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء ودیگر ذمہ داران کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں نامزد چیئرمینز و وائس چیئرمینزنے خطاب کیا۔

    میمن مسجد بولٹن مارکیٹ پراحتجاجی مظاہرے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، امیر ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
    مظاہرے کے شرکاء نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مسلم دشمن بی جے پی کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور پاکستان سے بھارتی سفیر کو بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

    شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندو شر پسند لیڈروں کے خلاف نعرے درج تھے ۔

    نعروں میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، غلامی رسول ؐ میں موت بھی قبول ہے ، حرمت رسول ؐپرجان بھی قربان ہے ،حکمرانو! شرم کرو ڈوب مرو،بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرو،حکمرانو! بھارت سے دوستی ختم کروشامل تھے ۔اس موقع پر سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،جماعت اسلامی مینارٹی ونگ کراچی کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ ، جنرل سکریٹری پرویز برکت ودیگر بھی موجود تھے ۔
    حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ نبی ؐ کی عزت و توقیر مسلمانوں کے لیے زندگی اور موت کامسئلہ ہے،گستاخِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف احتجاج ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارتی سفیر کو پاکستان سے بے دخل کیا جائے،بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے،بی جے پی رہنماوں کے جانب سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں،بی جے پی پارٹی دہشت گردہندو تنظیم ہے،’’تحفظ ناموس رسالت ؐ‘‘ کے حوالے سے جلد ایک بڑا احتجاج کیا جائے گا ،جس میں حکمرانوں کو مجبور کیا جائے گا کہ بھارت سے ہر قسم کے تعلقات کو ختم کیا جائے۔
    ہندو ایک بزدل قوم ہے جو نبی ؐکی شان میں گستاخی کرتے ہیں،ہمارے حکمران بھارت کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد بھی پاس نہیں کرواسکے،ہمارے ملک میںمعاشی بدحالی ہمارے حکمرانوں، وڈیروں اور جاگیرداروں کی وجہ سے ہوئی ہے،اس وقت پورے عالم عرب اور برصغیر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔سید عبد الرشید نے کہاکہ دنیا بھر کے مسلمان حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جان دینے کے لیے تیار ہیں،ہندوستان کے اندر ہندو سرکار کی جانب سے ناموس رسالت کی شان میں ناپاک جسارت کی گئی،امت مسلمہ مودی سرکار کو یہ پیغام دینے چاہتی ہے کہ مسلمان جاگ رہے ہیں، نبی کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،مودی سرکار نے اپنے ملک کی معیشت کو بچانے کے لیے شان رسالت میں گستاخی کی،ہم بتادینا چاہتے ہیں کہ گستاخ رسول کی صرف اور صرف ایک ہی سزا ہے،ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی مصنوعات کابائیکاٹ کیا جائے۔

  • شوبز شخصیات بھی عامر لیاقت کے انتقال پر افسردہ

    شوبز شخصیات بھی عامر لیاقت کے انتقال پر افسردہ

    کراچی : ایم این اے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
    معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ خدا حافظ عامر بھائی، بعدازاں اداکار نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے دوسرا ٹوئٹ کیا۔اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ہم ایسا منصوبہ بناتے ہیں جیسے ہم ہمیشہ زندہ رہنے والے ہیں لیکن ہمیں اگلے لمحے کا پتہ نہیں ہوتا۔
    انہوں نے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی ایک پل میں چھین لی جا سکتی ہے۔اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ سوشل میڈیا لوگوں کو برباد کر سکتا ہے اور انہیں کھوکھلے پن میں ڈال سکتا ہے۔انہوں نے عامر لیاقت کے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کے اچانک انتقال پر سب حیران کیوں ہیں ۔

    زارا نور عباس نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا عامر لیاقت کی حالیہ ویڈیوز اس طرف رہنمائی نہیں کرتی تھیں کہ ان کی حالت کیا ہے ۔

    فلمساز و ہدایت کار سید نور نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کے انتقال پر بہت افسوس ہے۔اداکار و فلمساز میراج حق نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کے انتقال کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ عامر لیاقت کی لاش کی تصویریں شیئر کرنا بند کر سکتے ہیں کیا آپ میں انسانیت باقی ہے ۔

  • آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی تردید کر دی

    آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی تردید کر دی

    کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی تردید کر دی۔

    سوشل میڈیا پر سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال خبریں چل رہی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ وہ دبئی میں انتقال کر گئے ہیں جس پر اب پارٹی کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔صدر آل پاکستان مسلم لیگ اوور سیز پاکستانیز افضال صدیق نے تمام خبروں کی تدید کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر تندرست اور اپنے گھر میں موجود ہیں۔

    افضال صدیقی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ اس طرح کی خبروں پر یقین نہ کریں اور سابق صدر کی صحت کے لیے دعا کریں۔جبکہ اس حوالے سے پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پرویز مشرف کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث ڈاکٹر کی جانب سے ان کے اہلخانہ کو بھی بلایا گیا۔

    جب کہ ڈاکٹرز کا پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

    پرویز مشرف کی صحت کے پیش نظرِ ان کے خاندان کے لوگ بھی دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، وہ طویل عرصہ سے دبئی میں ہی مقیم ہیں۔پرویز مشرف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان کے اہلخانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ وینٹی لیٹر پرنہیں ہیں،وہ اپنی بیماری کی پیچیدگی کی وجہ سے پچھلے 3 ہفتے سے اسپتال میں داخل ہیں،پرویز مشرف ایسے مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں صحتیابی کی طرف واپسی ممکن نہیں۔

  • عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، فیصلہ عدالت کرے گی، جنازہ لیٹ ہو گیا

    عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، فیصلہ عدالت کرے گی، جنازہ لیٹ ہو گیا

    عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم، فیصلہ عدالت کرے گی، جنازہ لیٹ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے حوالہ سے عدالت نے سرجن کو حکم دے دیا ہے،سرجن عدالت میں رپورٹ پیش کریں گے جس کے بعد عدالت فیصلہ سنائے گی

    کراچی پولیس کیجانب سے عامر لیاقت حسین کے حوالے سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کی کارروائی کا معاملہ پولیس عدالتی احکامات کی روشنی میں کارروائی کریگی عامر لیاقت حسین کے لواحقین اور متعلقہ پولیس نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے

    عدالت میں درخواست پر سماعت ہوئی تو پولیس سرجن نے باڈی کا بیرونی جائزہ رپورٹ سے مشروط کردیا،عدالت نے پولیس سرجن کو حکم دیا کہ میت کا معائنہ کریں، اور رپورٹ مرتب کریں کہ پوسٹ مارٹم ہونا چاہئے یا نہیں اور رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ عدالت کریگی ،

    عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ چھیپا سرد خانہ پہنچ گئی ہیں، عامر لیاقت کے جنازے کا اعلان آج جمعہ کے بعد کیا گیا تھا تا ہم ابھی تک عامر لیاقت کی میت چھیپا سرد خانے میں موجود ہے، عامر لیاقت کاجنازہ لیٹ ہو گیا ہے، اب عدالت کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد عامر لیاقت کا جنازہ اور تدفین کا عمل شروع ہو گا

    رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج سے عدت میں ہیں، دانیہ نے انسٹا گرام پر سٹوریز شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو جواب دیا ، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر آپ بیوہ ہیں تو آپ کو چاہیے کہ آپ عدت کریں کیوں کہ جہاں عدت کا حکم ہے وہیں حق مہر کا بھی، جس پر دانیہ ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آج سے عدت میں ہوں

    ایک اور جگہ دانیہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جتنی تنقید کرنی ہے کرلو،عامر بھی سن کر روتے تھےمیں بھی رو لوں گی اللہ دیکھنے والا ہے سب دیکھ رہا ہے

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی