Baaghi TV

Category: کراچی

  • شازیہ مری نے مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر ، تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دے دیا

    شازیہ مری نے مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر ، تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دے دیا

    پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مریم نواز کے بیانات کو تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والا قرار دیا

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر،چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں،جو لوگ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں،پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کھوکھلے بیانات پر نہیں، جو لوگ جوس کے ڈبوں پر اپنی تصویریں لگا رہے ہیں، ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور اسے ریلیف ورک کہتے ہیں، اصل میں وہی سیاست کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کو دکھاوے کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے، بے گھر سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف مانگنا کب سے جرم بن گیا؟چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد مانگی، چیئرمین پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کی تعریف کی لیکن وفاقی حکومت سے کہا کہ قدرتی آفت میں اپنا کردار ادا کرے، بلاول بھٹو زرداری نے بجلی کے بلوں میں ریلیف اور زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا،ہم شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں مطالبات تسلیم کئے،
    وزیراعظم شہباز شریف کو فوری طور پر بی آئی ایس پی کے ذریعے کیش امداد کا اعلان کرنا چاہیے، جیسا کہ انہوں نے 2022 میں کیا تھا،سیلاب متاثرین کو 2022 میں اور اس سال وزیراعظم کے رمضان پیکج کے لئے بی آئی ایس پی کے ذریعے فوری ریلیف ملا،وفاقی حکومت فوری ریلیف کے لئے کامیاب سماجی تحفظ کے اس نظام کو کیوں استعمال نہیں کر رہی؟

  • وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو کا حکم

    وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو کا حکم

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت اور تعمیر نو کا حکم دے دیا۔

    کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت شہر کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کے ایم سی اور ٹاؤنز محکمۂ بلدیات کی نگرانی میں اسکیمیں تیار کریں، کراچی کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیرِ نو کی جائے،سڑکوں کے ساتھ نکاسیٔ آب کا نظام بھی بنایا جائے، نکاسیٔ آب کا نظام ہو گا تو بارشوں کا پانی نکل جائے گا اور سڑکیں خراب نہیں ہوں گی۔

    اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے کیا جا رہا ہے،وزیرِ بلدیات سندھ نے بتایا کہ ٹاؤنز کو اپنی سڑکوں کا سروے کرنے کی ہدایت دی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سڑکوں کا سروے تیزی سے جاری ہے، جیسے ہی سروے مکمل ہو گا، اسکیمیں بنا کر منظوری لی جائے گی،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ کراچی میں صفائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے۔

  • کراچی: شاہراہ فیصل پر کار سے 11 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شاہراہ فیصل پر کار سے 11 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب ایک گاڑی سے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کی یہ کوشش ناکام بنادی گئی اور دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا تو اس میں سوار افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور گاڑی کو ’’اہم شخصیت‘‘ کی قرار دیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے سخت جانچ پڑتال پر ان کی اصلیت سامنے آگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گاڑی پر غیر قانونی طور پر پولیس لائٹ نصب کر رکھی تھی تاکہ چیکنگ سے بچ سکیں۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران 18 پیکٹ برآمد ہوئے جن میں مجموعی طور پر 11 کلو چرس موجود تھی۔

    پولیس نے موقع پر ہی دو ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے خلاف ائیرپورٹ تھانے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایچ او کلیم موسیٰ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں اور نیٹ ورک کی تلاش جاری ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چرس شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کے لیے لائی جارہی تھی۔پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی سے منشیات کی ایک بڑی کھیپ کراچی کی مارکیٹ میں پہنچنے سے قبل ہی پکڑ لی گئی ہے۔

  • مشکل وقت میں  پنجاب کے بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں، شرجیل میمن

    مشکل وقت میں پنجاب کے بھائی بہنوں کے ساتھ ہیں، شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سبسڈی دینے پر ہم پر تنقید کی گئی۔

    کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں کسان کو سہولت دینا لازم ہے، گندم اگانے والوں کو سپورٹ کر رہے ہیں،وفاق سے اپیل کی ہے کہ آئی ایم ایف سے بات کریں، بلاول بھٹو نے کسی صوبے سے نہیں وفاق سے بات کی، بلاول بھٹو نے وفاق سے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے بیرونی امداد کی اپیل کی جائے،حکومت سندھ کسان پیکیج پر 55 ارب روپے سے زائد خرچ کرے گی، کسان پیکیج سے 4 لاکھ 4 ہزار 408 کسان شامل ہیں، بلاول بھٹو کی پالیسی سے کسان، مزدور اور غریب کو فائدہ ہو گا،بلاول بھٹو کی پالیسی کا مقصد کسانوں کو مضبوط کرنا ہے، ملک میں عوام کا ڈیٹا صرف پیپلز پارٹی کی حکومت میں بنایا ہے، اس وقت جو صورتِ حال ہے اس میں لازم ہے کہ کسان سہولت دیں، فوڈ سیکیورٹی کے لیے ہمیں کسانوں کو سہولت دینے کی ضرورت ہے، کل چیئرمین بلاول بھٹو نے انقلابی پالیسی کا اعلان کیا، انہوں نے کسانوں کے لیے ریلیف کا اعلان تھا، یہ ریلیف صرف کاشتکار کے لیے نہیں پورے پاکستان کے لیے ہے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیلاب پر سیاست نہیں کر رہی ہے، ہم مشکل کے اس وقت میں اپنمشکل22 لاکھ ایکڑ پر گندم کی کاشتکاری کے لیے پروگرام شروع کر رہے ہیں،آن لائن شکایت کا نظام بھی بنایا جا رہا ہے، 21 لاکھ گھر بن رہے ہیں، ان گھروں کو دنیا دیکھ سکتی ہے، پنک اسکوٹی اسکیم ابھی بھی چل رہی ہے۔

  • سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، بلاول بھٹو نے منظوری دے دی

    سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، بلاول بھٹو نے منظوری دے دی

    سندھ کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں کر لی گئیں۔ کابینہ میں چند نئے ارکان کو شامل کیا جائے گا جبکہ 4 سے 5 وزراء کے قلمدان بھی تبدیل کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس سے کئی وزراء اور ارکانِ اسمبلی کو ٹیلی فون کالز موصول ہوئی ہیں اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بعض وزراء اور اراکینِ اسمبلی کو صبح ملاقات کے لیے طلب بھی کر لیا ہے۔

    ایشیا کپ 2025 کا بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے

    ایشیا کپ 2025 کا بڑا معرکہ، پاکستان اور بھارت پہلی بار فائنل میں آمنے سامنے

    برطانیہ، ہر بالغ کے لیے لازمی ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا اعلان متوقع

    گنڈاپور نے پی ٹی آئی جلسے سے قبل ساڑھے 9 کروڑ روپے خرچ کر دیے

  • پیٹرولیم ڈویژن کی قطر سے ایل این جی درآمد  موخر کرنےکی تجویز

    پیٹرولیم ڈویژن کی قطر سے ایل این جی درآمد موخر کرنےکی تجویز

    پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے قطر سے ایل این جی کی درآمد 5 سال تک موخر کرنے کی تجویز پیش کی ہے، اس دلیل کے ساتھ کہ ملک میں ایل این جی کی دستیابی ضرورت سے زیادہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ بات پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اِن کیمرہ اجلاس میں کہی، جس کی صدارت مصطفیٰ محمود نے کی اور اجلاس میں وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن نے قطر سے موجودہ معاہدوں اور ایل این جی کے کارگوز کی تفصیلات کمیٹی کو بریف کیں۔ حکام نے بتایا کہ دو معاہدوں کے تحت 108 ایل این جی کارگوز آرہے ہیں اور یہ طے نہیں ہوا کہ کتنے کارگوز موخر کیے جائیں گے۔

    پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کی کم کھپت کی بڑی وجہ پاور سیکٹر میں طلب میں کمی ہے، اور ملک میں دستیاب ایل این جی کو گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں گیس سیکٹر کے گردشی قرض اور دیگر متعلقہ امور پر بھی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

    روس سے تیل و گیس نہ خریدیں، ٹرمپ کا ترک صدر کو مشورہ

    بھارت سے کشیدگی کی بڑی وجہ شیخ حسینہ کو پناہ دینا ہے، ڈاکٹر محمد یونس

    سلووینیا کی اسرائیلی وزیراعظم کے ملک میں داخلے پر پابندی

    اسرائیلی حملوں نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا،شامی صدر

  • میرا گھر میرا آشیانہ کے تحت گھر، فلیٹ اور پلاٹ کے لیے قرض کی سہولت

    میرا گھر میرا آشیانہ کے تحت گھر، فلیٹ اور پلاٹ کے لیے قرض کی سہولت

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کے لیے ’’میرا گھر میرا آشیانہ‘‘ اسکیم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے افراد 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

    مرکزی بینک کے مطابق اسکیم کے اہل افراد وہ ہوں گے جو پہلی بار گھر خرید رہے ہیں اور ان کی جائیداد کی مالیت 20 سے 35 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔اس سہولت کے تحت قرض کا دورانیہ 20 سال رکھا گیا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے سبسڈی 10 سال تک فراہم کی جائے گی۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ تمام روایتی اور اسلامی بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (ایچ بی ایف سی) قرض کی فراہمی کے لیے شامل ہوں گے۔

    بینک قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 3 فیصد کے مطابق کریں گے، جبکہ صارفین کے لیے شرحِ منافع 20 لاکھ تک قرض پر 5 فیصد اور 35 لاکھ تک قرض پر 8 فیصد ہوگی۔اہم بات یہ ہے کہ قرض کی پروسیسنگ پر صارفین سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

    ایشیا کپ: بنگلادیشی کپتان کا بھارتی کپتان سے ہاتھ ملانے سے انکار

    مسلم رہنماؤں اور ٹرمپ کی ملاقات: غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے پر زور

    جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، ممکنہ اسکواڈ پر مشاورت مکمل

    ٹرمپ سے مسلم سربراہان کی ملاقات شاندار ، نتائج چند دن میں آئیں گے: خواجہ آصف

  • امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی پہنچ گیا

    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی پہنچ گیا

    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور امریکا کی بحری افواج کے درمیان جاری تعاون کی ایک اہم کڑی ہے، جو دونوں ممالک کے پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔کراچی آمد پر پاک بحریہ کے سینیئر حکام نے امریکی جہاز کے عملے کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر امریکا کے ناظم الامور اور امریکی قونصل خانے کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے دوطرفہ بحری تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

    دورے کے دوران امریکی نیوی کا عملہ مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں، تربیتی سیشنز اور مشترکہ مشقوں میں شریک ہوگا تاکہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور تجربات کا تبادلہ کیا جا سکے۔یہ دورہ شمالی بحیرۂ عرب میں ایک مشترکہ بحری مشق پر اختتام پذیر ہوگا، جس میں یو ایس ایس وین ای میئر اور پاک بحریہ کے جہاز حصہ لیں گے۔

    ترجمان کے مطابق یہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کی بحری افواج کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ علاقائی امن، استحکام اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار بھی ہے۔

    انڈونیشیا کی غزہ، سوڈان اور یوکرین میں 20 ہزار فوجی بھیجنے کی پیشکش

    مہاتیر محمدپاکستان سےتعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند

    5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت، ڈیوٹی بتدریج ختم ہوگی

  • 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت، ڈیوٹی بتدریج ختم ہوگی

    5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت، ڈیوٹی بتدریج ختم ہوگی

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق 5 سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی۔اس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔درآمد شدہ گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اترنا لازمی ہوں گی۔5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہو گی، جو ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی۔مالی سال 2029-30 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم ہو جائے گی۔

    مزید برآں، ای سی سی نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات اتھارٹی کے لیے 80 کروڑ روپے گرانٹ کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں وزرائے پیٹرولیم، توانائی، غذائی تحفظ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    کراچی: 7 سالہ بچے کے قتل کے ملزمان نے جرم قبول کر لیا

    اسلامی نظریاتی کونسل کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحتی اعلامیہ

    ڈی آئی خان آپریشن: 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

    ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

  • کراچی:  7 سالہ بچے کے قتل کے ملزمان نے جرم قبول کر لیا

    کراچی: 7 سالہ بچے کے قتل کے ملزمان نے جرم قبول کر لیا

    کراچی کےعلاقے لانڈھی میں 7 سالہ بچے سعد کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں گرفتار دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

    دو روز قبل لانڈھی 36 بی کی کچرا کنڈی سے بچے کی لاش ملی تھی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ اعترافی بیان میں انہوں نے جرم کی تفصیلات بیان کیں۔اعترافی بیان اور پولیس کی تحقیقات میں ملزم سہیل نے اپنے بیان میں بتایا کہ زیادتی اور قتل کے بعد دونوں نے مل کر بچے کی لاش ٹھکانے لگائی۔پولیس کے مطابق 18 ستمبر کو بچے کو اغواء کیا گیا اور 2 گھنٹوں کے اندر ہی زیادتی اور قتل کی واردات مکمل کی گئی۔

    والدین کی جانب سے گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے پر پولیس نے علاقے میں اکیلے رہنے والے افراد کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔اس دوران ایک باڑے کی نشاندہی ہوئی جہاں مرکزی ملزم حسن اکیلا رہتا تھا، اور بچے کی لاش کی نشاندہی بھی انہی دونوں ملزمان نے کی۔مقتول سعد 18 ستمبر کو بی ایریا نزد گوشت مارکیٹ لانڈھی سے لاپتہ ہوا تھا۔

    بچے کے والد کے مطابق سعد ان کا اکلوتا بیٹا تھا اور حال ہی میں اسکول میں داخلہ لیا تھا۔ گمشدگی کے روز وہ گھر سے 20 روپے لے کر چیز خریدنے نکلا تھا اور پھر واپس نہ آیا۔ والدین پانچ روز تک مسلسل اس کی تلاش کرتے رہے۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کا ود ہولڈنگ ٹیکس پر وضاحتی اعلامیہ

    ڈی آئی خان آپریشن: 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

    دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد نکلوا لیے گئے

    ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ