Baaghi TV

Category: کراچی

  • الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشے اور لوڈر کیلیے آسان اقساط پر قرضوں کا اعلان

    الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشے اور لوڈر کیلیے آسان اقساط پر قرضوں کا اعلان

    اسٹیٹ بینک نے الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشے اور لوڈر فراہم کرنے کے لیے اسکیم متعارف کرادی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق اسکیم کی گاڑیاں 2 مرحلوں میں فراہم کی جائیں گی، اسکیم کے تحت ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس، 3170 رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے،ای بائیکس کے لیے 2 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جب کہ الیکٹرانک رکشےاور لوڈرزکے لیے 8 لاکھ 80 ہزار روپے قرض دیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس، ایک ہزار ای رکشے اورلوڈرز فراہم کیے جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں 76 ہزار ای بائیکس، 2171 ہزار رکشے اورلوڈرز دیے جائیں گے۔

    مرکزی بینک کا کہنا ہےکہ ای بائیکس قرض 2 سال اور ای رکشہ قرض 3 سال کے لیے ہوگا، قرض کی پرائسنگ اسلامی اور روایتی بینک، کائیبور پلس 2.75 فیصد پر ہوگی جب کہ صارف کو قرض صفر فیصد مارک پر ملے گا،25 فیصد ای بائیکس خواتین کو فراہم کی جائیں گی، 10فیصد ای بائیکس کاروبار کرنے والے افراد، کوریئرز کو فراہم ہوں گی جب کہ فلیٹ آپریٹرز کو 30 فیصد رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔

  • پاک بحریہ کی بن قاسم، گھارو میں مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز

    پاک بحریہ کی بن قاسم، گھارو میں مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز

    پاک بحریہ نے بن قاسم، گھارو میں مینگروو شجرکاری مہم 2025 کا باضابطہ آغاز کر دیا

    اس موقع پر کمانڈر کوسٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،مہمانِ خصوصی نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا،یہ مہم محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے تعاون سے شروع کی گئی ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ساحلی آبادیوں کی حفاظت میں مینگرووز کا کلیدی کردار ہے،یہ مہم ماحولیاتی آگاہی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

    محکمۂ جنگلات سندھ و بلوچستان اور آئی یو سی این کا پاک بحریہ کے ساتھ تعاون قابل تعریف ہے،مینگروو شجرکاری مہم پاک بحریہ کے ماحولیاتی تحفظ پروگرام کا اہم حصہ ہے، اب تک شاہ بندر سے جیوانی تک 87 لاکھ مینگروو کے پودے لگائے جا چکے ہیں،ان شجرکاری مہمات کے ذریعے مقامی آبادی کے لیے روزگار کے مواقع میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،سمندری حیاتیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی پاک بحریہ کے ماحولیاتی اقدامات کا بنیادی حصہ ہیں،مینگروو شجرکاری مہم اسی سلسلے میں پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی مظہر ہے

  • زیر تعمیر شاپنگ سینٹر کے مالک سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب

    زیر تعمیر شاپنگ سینٹر کے مالک سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب

    کراچی کے علاقے ملیر میں زیر تعمیر شاپنگ سینٹر کے مالک کو بھتہ مافیا کی سنگین دھمکیاں موصول ہوئیں۔ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے بعد 5 کروڑ روپے بھتہ طلب کرتے ہوئے ایک ہفتے کی مہلت دی اور رقم نہ دینے کی صورت میں دوبارہ مسلح کارروائی کرنے کی وارننگ دی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ملیر سٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں چند روز قبل ملیر 15 پل کے قریب زیر تعمیر جیلانی شاپنگ سینٹر پر دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ اچانک ہونے والی فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ راہگیر اور قریبی دکاندار اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کے کچھ دیر بعد شاپنگ سینٹر کے مالکان کو ایک انٹرنیشنل نمبر سے کال موصول ہوئی۔ ملزمان نے فون پر 5 کروڑ روپے بھتہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر مقررہ وقت پر رقم فراہم نہ کی گئی تو پلازہ کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ بھتہ خوری اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے۔

  • کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی امتیاز میر دم توڑ گئے

    کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی امتیاز میر دم توڑ گئے

    کراچی کے علاقے ملیر میں ایک ہفتہ قبل قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے سینیئر صحافی اور اینکرپرسن امتیاز میر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

    پولیس اور خاندانی ذرائع کے مطابق 21 ستمبر کی رات ملیر کے کالا بورڈ کے قریب امتیاز میر کی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔ حملے کے وقت وہ اپنے بڑے بھائی محمد صالح کے ساتھ دفتر سے قائدآباد واقع گھر جا رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں امتیاز میر کے منہ اور سینے پر کئی گولیاں لگیں اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جبکہ ان کے بھائی معمولی زخمی ہوئے تھے۔

    متوفی کے بھائی ریاض علی نے اس کیس میں مدعی بن کر اتوار کی رات بھائی کے انتقال کی تصدیق کی۔ تھانہ سعودآباد کے ایس ایچ او عتیق الرحمٰن نے بھی صحافی کی موت کی تصدیق کر دی۔پولیس نے ایک شخص اور اس کے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور ابتدائی تحقیقات میں اس واقعے کو جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں زمین کے تنازع کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اگرچہ ایک عسکریت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن پولیس نے اسے ناقابل اعتبار قرار دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امتیاز میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امتیاز میر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ترجمان وزیراعلیٰ عبدالرشید چنا کے مطابق حکومت نے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    بھارت: 20 لڑکیوں سے زیادتی،مذہبی رہنما سوامی سرسوتی گرفتار

    غزہ پر اسرائیلی بمباری: حماس کا 24 گھنٹے جنگ بندی کا مطالبہ

    کل وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات ہوگی

  • سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا کراچی سے 10 ہزار  خاندانوں کے لیے راشن روانہ

    سیلاب،مرکزی مسلم لیگ کا کراچی سے 10 ہزار خاندانوں کے لیے راشن روانہ

    مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کے ہمراہ مرکزی امدادی کیمپ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لیے ہم پہلے روز سے میدان عمل میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد مرکزی مسلم لیگ مسلسل ریلیف ورک میں مصروف ہے۔فیصل ندیم نے کہا کہ بونیر اور مینگورہ میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر نقصان کیا، گھروں اور دکانوں سے مٹی اور پتھر ہٹائے گئے، بیواؤں کو نقد رقوم فراہم کی گئیں جبکہ اسکولوں اور پانی کی سپلائی لائنوں کو بحال کیا گیا۔ گلگت غذر میں آمدورفت کے لیے بوٹ سروس شروع کی گئی۔ جنوبی پنجاب میں جلال پور پیر والا میں تین ماڈل خیمہ بستیاں قائم کی گئیں جہاں متاثرین کو ریسکیو، رہائش اور کھانے کی سہولت دی گئی۔ شدید گرمی کے پیش نظر ہر خیمے میں سولر پلیٹ، پنکھے، بیٹری اور لائٹ نصب کی گئی۔ متاثرین کو ڈیڑھ ماہ کا راشن بھی فراہم کیا گیا۔ فیصل ندیم نے بتایا کہ پنجاب میں مسلم لیگ کی 62 کشتیوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور 75 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ کراچی سے مزید 10 ہزار راشن بیگز، ملبوسات اور برتن روانہ کیے جا رہے ہیں جبکہ متاثرین کے لیے دو کمروں پر مشتمل مکانات بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ موسمیاتی تبدیلی اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی اور مستقل بنیادوں پر ریسکیو سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

    اس موقع پر احمد ندیم اعوان، صدر مرکزی مسلم لیگ کراچی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کراچی کے عوام نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، اور اسی جذبے کے تحت بڑی تعداد میں امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری متاثرہ خاندان کو سہولت اور بحالی میسر نہیں آجاتی۔

    صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

    سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

    ہدایات کے باوجود دو سینیٹرز نے کمیٹیوں سے استعفیٰ نہ دیا

    دبئی: بغیر اجازت گاڑی استعمال ، ملزم کو جرمانہ اور ملک بدری

  • سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

    سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر حسین شاہ

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی سولر پروگرام میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔

    نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے سولر پیکیج کی قیمت پر اعتراض کرنے والوں نے اس میں شامل پنکھے اور بیٹری کی قیمت شمار نہ کی ہو۔ناصر حسین شاہ نے وضاحت کی کہ مستحق افراد کو فراہم کیے گئے سولر سسٹمز میں سولر پینل، پنکھا، بلب اور بیٹری شامل ہیں۔ اس حوالے سے حکومت کو کسٹمز کی سرٹیفائیڈ کاپیاں بھی فراہم کی گئی ہیں، جن کے مطابق سسٹم کے ساتھ دیے گئے پنکھے امپورٹڈ ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ اگر پنکھے مقامی کمپنی کے ہیں تو ان پر کسٹم کیسے لگایا گیا؟ جن اشیاء پر اعتراضات سامنے آئے ہیں ان سے متعلق انکوائری جاری ہے۔

    دبئی: بغیر اجازت گاڑی استعمال ، ملزم کو جرمانہ اور ملک بدری

    بھارت کا کشمیر بیانیہ زمین بوس ہوچکا ، مسئلہ حل ہوکر رہے گا: طارق فضل چوہدری

    پاک-بھارت میچ پر بھی سٹے بازی، جوا کھیلنے والے 3 بکی گرفتار

    پاک-چین سرحد پر 68 روزہ دھرنا ختم، تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال

  • کراچی: عمارت میں آگ، 2 خواتین جاں بحق، 6 افراد زخمی

    کراچی: عمارت میں آگ، 2 خواتین جاں بحق، 6 افراد زخمی

    کراچی میں مین کورنگی روڈ پر ڈی ایچ اے فیز 2 کی ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کی پہلی منزل پر فیملی موجود تھی، آگ لگنے کے بعد اندر پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔ مجموعی طور پر 8 افراد کو عمارت سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 2 خواتین دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے جبکہ عمارت میں مزید کسی کے موجود ہونے سے متعلق بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

    بھارت: تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    جلسے دہشت گردوں کو للکارنے کے لیے کریں، وفاق کو نہیں،طلال چوہدری

    ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز فروخت کرنے کا حکم

  • امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا کراچی کا دورہ مکمل

    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا کراچی کا دورہ مکمل

    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر 24 سے 26 ستمبر تک دو روزہ کامیاب دورے کے بعد کراچی سے روانہ ہوگیا۔

    اس دورے نے پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان دیرینہ تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم کیا۔دورے کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جہاز کے عملے نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں پیشہ ورانہ تبادلے، کھیلوں کے مقابلے اور تربیتی سیشن شامل تھے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنا تھا۔

    اس موقع پر دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا بھی دورہ کیا تاکہ آپریشنل طریقہ کار کو سمجھا جا سکے اور مشترکہ تجربات سے استفادہ کیا جا سکے۔یو ایس ایس وین ای میئر کے اس کامیاب دورے نے خطے میں بحری سلامتی اور استحکام کے لیے دونوں افواج کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا اور مستقبل میں مزید تعاون کے نئے دروازے کھول دیے۔

    غزہ میں نیتن یاہو کا خطاب زبردستی سنانے پر اسرائیلی فوج اور اہل خانہ برہم

    امریکا نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری ختم کرنے کا دباؤ ڈال دیا

    امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، خواجہ آصف

    نواز شریف کا جینیوا سے پاکستان واپسی کا فیصلہ

  • سندھ کابینہ میں ردوبدل، وزرا کے قلمدان تبدیل

    سندھ کابینہ میں ردوبدل، وزرا کے قلمدان تبدیل

    حکومت سندھ نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے متعدد وزرا اور معاونین کے قلمدان تبدیل کر دیے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ناصر حسین شاہ کو وزیر بلدیات سندھ جبکہ سعید غنی کو لیبر، ہیومن ریسورس و سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ناصر حسین شاہ وزیر توانائی اور پی اینڈ ڈی تھے جبکہ سعید غنی وزیر بلدیات کے قلمدان پر فائز تھے۔محمد اسمٰعیل راہو کو کابینہ میں بطور وزیر شامل کر لیا گیا جبکہ گیان چند ایسرانی کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر برائے محکمہ بحالی مقرر کیا گیا۔جام خان شورو کو ایریگیشن کے ساتھ پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔ مخدوم محبوب الزماں کو صوبائی وزیر خوراک مقرر کیا گیا جبکہ ان سے محکمہ بحالی واپس لے لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے 4 خصوصی معاونین کا بھی تقرر کیا ہے، جن میں ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی، فراز عابد لاکھانی، محمد طارق حسن اور عطا محمد پنہور شامل ہیں۔مزید برآں محمد علی راشد کو معاون خصوصی سائنس و آئی ٹی جبکہ عبدالجبار خان کو محکمہ خوراک سے ہٹا کر محکمہ بحالی کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔ اسی طرح جین خان سرفراز کو سوشل پروٹیکشن کی جگہ آرکائیوز کا معاون خصوصی بنا دیا گیا۔

    نوشکی بازار میں دستی بم دھماکا، ایک جاں بحق، 9 افراد زخمی

    برطانیہ میں کام کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی لازمی قرار

    سیلاب،تباہی اور خدمت کی سیاست

  • ماڈرن اسپتال کے تحت فری میڈیکل کیمپ 28 ستمبر کو لگے گا

    ماڈرن اسپتال کے تحت فری میڈیکل کیمپ 28 ستمبر کو لگے گا

    دی ماڈرن اسپتال کے تحت ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا 28 ستمبر بروز اتوار گلشن اقبال بلاک 7 سفاری پارک کے سامنے لگایا جائے گا۔

    مریضوں کو ماہر تشخیص اور علاج پر 25 فیصد رعایت بھی فراہم کی جائے گی۔جبکہ ضرورت مند افراد کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔کیمپ میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین اپنی خدمات انجام دیں گے، جن میں امراضِ قلب، امراضِ نسواں، امراضِ اطفال، جنرل فزیشن، آرتھوپیڈک سرجن، امراضِ جلد، کان، ناک اور گلہ کے ماہر، یورولوجسٹ، نیورولوجسٹ، امراضِ معدہ کے ماہر، جنرل سرجن اور ماہر نفسیات شامل ہیں۔

    جو صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس میں مریضوں کو ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے مفت معائنہ اور مشاورت فراہم کی جائے گی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس موقع پر اسپتال کی تمام سہولیات پر خصوصی رعایت دی جائے گی، جن میں چیک اپ، لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے، الٹراسانڈ، سی ٹی اسکین، میموگرافی اور دیگر تشخیصی سہولیات شامل ہیں۔

    ماڈرن اسپتال کے ترجمان کے مطابق یہ فری میڈیکل کیمپ عوام کو معیاری اور بروقت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔ صحت سب سے بڑی دولت ہے اور ہمارا مقصد ہے کہ کوئی بھی شخص علاج سے محروم نہ رہے۔ہم چاہتے ہیں کہ لوگ نہ صرف علاج کروائیں بلکہ اپنی بیماریوں کی بروقت تشخیص بھی کرائیں تاکہ پیچیدہ مسائل سے بچا جا سکے۔ یہ کیمپ اسی مقصد کے تحت ایک اہم قدم ہے۔

    مقبوضہ لداخ میں احتجاجی مظاہرے، رہنما سونم وانگ چک گرفتار