آغا سراج درانی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے رپوش ہوئیں تاحال نیب انہیں گرفتارنہیں کرسکی ہے۔نیب حکام کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی تلاش ہے، وہ ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے ہی منظر عام سے غائب ہیں۔
نیب حکام گرفتاری کے لیئے آغا سراج درانی کے گھر بھی گئے، تاہم انہیں ملازمین اور حامیوں نے کارروائی نہ کرنے دی۔ آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے اور ایم پی ہاسٹل کی تعمیرات میں خردبرد کا الزام ہے۔آغا سراج کے وکلا کی جانب سے درخواست ضمانت پر نظر ثانی کیلیے تاحال سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا گیا۔ نیب حکام نے آغا سراج کے موبائل کی لوکیشن بھی حاصل کی.
Category: کراچی
-

آغا سراج درانی ضمانت مسترد ہونے کے بعد سے منظر سے غائب، نیب کو تلاش
-

24 گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی منظر پر بجلی بن کر گرے گی
معروف صحافی مرتضیٰ سلنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن سے ایک خبر پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دے گی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی اور ابلاغ عامہ کے منظر پر بجلی بن کر گرے گی جس کا ارتعاش کئی مہینوں اور سالوں تک محسوس کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کے لیے انتظار فرمائے۔صحافی کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے کے بعد صارفین نے اندازے لگانا شروع کر دئیے۔ -

لاک ڈاؤن کے دوران اسکولوں کی اضافی فیس وصولی پر کارروائی ہوگی
سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل نے اعتراف کیا ہے کہ کرونا کے دوران لاک ڈاؤن میں کچھ اسکولز نے اضافی فیس وصول کی ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں کرونا وبا کے دوران اسکول کی اضافی فیس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
سرکاری وکیل کی جانب سے اضافی وصولی کا اعتراف کیا گیا۔ اضافی فیس وصول کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی استدعا بھی کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کے لیے محکمہ تعلیم سے افسر تعینات کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ کو کارروائی کے لئے سمری ارسال کردی گئی ہے،سمری کی منظوری کے بعد اضافی فیس وصولی کے خلاف کارروائی شروع ہوگی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت سندھ نے کرونا وبا کے دوران 20 فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔ کئی اسکولز اضافی فیس وصول کرچکے ہیں۔سرکاری وکیل کی جانب سے مزید مہلت طلب کرلی گئی۔ عدالت نے پیشرفت رپورٹ طلب کرتےہوئے سماعت 3 ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔
-

12ربیع الاول کے جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری
کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوس کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا، عید میلاد النبی 19اکتوبر کو منایا جائے گا۔
ٹریفک پلان کے مطابق مرکزی جلوس دوپہر 3 بجے میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوکر ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک میں اختتام پذیر ہوگا۔ پانچ بجے نشترپارک میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
جلوس کی گزرگاہوں کو مختلف رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا جائے گا۔ یونیورسٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ کی جانب موڑا جائے گا جبکہ ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔
واضح رہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے 19اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں 12ربیع الاول کے حوالے سے جلوس نکالے اور جلسے منعقد کیے جاتے ہیں جبکہ اسکے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مختلف پروگرام منعقد بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔
-

ایف آئی اے نے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے بغیر دستاویزات عوام کو سرحد پار کروانے والے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی بہاول استو کی ہدایات کے مطابق انسپکٹر اسٹیفن اور سب انسپکٹر منظور عباسی نے خفیہ اطلاع ملنے پر نئے قانون مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 2018ء کی زیر دفعہ 3 اور 6 کے تحت ایک بدنام زمانہ انسانی اسمگلر عمران نصیر ولد نصیر احمد کو گرفتار کرلیا۔
ملزم انسانی اسمگلر عمران نصیر محمد ذوالفقار نامی شخص کو بغیر کسی سفری دستاویزات کے بھاری رقم کے عوض غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ترکی پہنچانے میں ملوث ہے، ملزم سادہ لوح افراد سے انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کرانے کے عوض لاکھوں روپے وصول کرچکا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلر عمران نصیر ایف آئی اے کو نئے قانون (مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام ایکٹ 2018) کے تحت دو مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم سے تفتیش جاری ہے جسے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
-

بختاور بھٹو نے اپنے نومولود بیٹے کا نام مرحوم ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا
بختاور بھٹو اور ان کے شوہر نے اپنے نومولود بچے کا نام اپنے مرحوم دادا اور ماموں کے نام سے رکھا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے بتایا کہ انہوں نے اپنے نومولود بیٹے کا نام اپنے مرحوم ماموں اور دادا کے نام پر رکھ دیا ہے۔
بختاور بھٹو نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس پر ایک بچہ لکڑی کے گھوڑے پر سوار تلوار لئے بیٹھا ہے، اور ساتھ شادیانے بھی بجائے جارہے ہیں، جب کہ تصویر پر میر حاکم کا نام تحریر ہے۔
واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے دادا اور آصف علی زرداری کے والد کا نام حاکم زرداری تھا، جب کہ بختاور بھٹو کے ماموں اور بے نظیر بھٹو کے بھائی اپنے نام کے ساتھ میر لکھا کرتے تھے، جب کہ بختاور بھٹو کے شوہر کا نام محمود چوہدری ہے، اس لئے بچے کا نام میر حاکم محمود چوہدری رکھا گیا ہے، بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش رواں ماہ 11 اکتوبر کو ہوئی تھی جس کی تصدیق خود بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کی تھی۔
-

ڈیفنس کے گھروں کی ڈکیتیوں میں ملوث گروہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث نکلا
ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس کے ہاتھوں ڈیفنس کے گھروں کی ڈکیتیوں میں ملوث گروہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث نکلا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے گھروں میں ڈکیتیوں میں ملوث گرفتار گروہ کی وارداتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کاگروہ مفرور ملزم بلال نے تشکیل دیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم بلال اور ساتھی فتح جنگ انٹرچینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث ہیں، فائرنگ کے واقعے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل زخمی جبکہ ان کا بھائی نعمان افضل جاں بحق ہوا تھا۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم سکندر سے برآمد ہونے والا اسلحہ ڈیفنس کے گھر میں کی گئی ڈکیتی کی واردات سے میچ ہوگیا اور ملزم کو متاثرہ فیملیز نے بھی باقاعدہ شناخت کرلیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان ڈکیتیوں کےدوران یرغمال فیملی پر تشدد کرتے تھے اور اور لوٹ مار کے بعد فرار ہوجاتے تھے ، گروہ کا مرکزی سرغنہ بلال اور دیگر دو ساتھیوں سمیت فرار ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مفرور ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کا گروپ مختلف شہروں میں وادراتیں کرتا ہے۔
-

لاپتہ افراد کے اہلخانہ دھکے کھا کھا کر تھک چکے،سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس
لاپتہ افراد کے اہلخانہ دھکے کھا کھا کر تھک چکے،سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس
سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی
لاپتہ افرادکی عدم بازیابی پر عدالت پولیس اور جے آئی ٹی حکام پر برہم ہو گئی،جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ دھکے کھا کھا کر تھک چکے ہیں، شہری ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں یا کسی حراستی مرکز میں ہیں؟ خواتین کی بھی کسی کو فکر نہیں ہے؟ پولیس کی کارکردگی دیکھ کر ہمیں بھی افسوس ہوتا ہے، عدالت نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پیش رفت رپورٹس طلب کر لیں سندھ ہائیکورٹ نے شہری کے بیان کی کاپی بھی طلب کرلی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی
سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم
انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس
عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس
لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی
لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں
واضح رہے کہ لاپتہ افراد کیس میں ایک گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے جبری گمشدگی کیا ہوتی ہے؟ جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں، جس کا پیارا غائب ہو جائے ریاست کہے ہم میں سے کسی نے اٹھایا ہے تو شرمندگی ہوتی ہے، ریاست تسلیم کرچکی کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے،انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی جس کے ساتھ ہوتی ہے وہی جانتا ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے، اگر آپ ان چیزوں کو کھولیں گے تو شرمندگی ہو گی
:چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے شاندار کارکردگی کی بدولت 31 اگست 2021 تک 5853کیسز نمٹا دیئے۔ اگست 2021 کے حوالہ سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اگست 2021تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 8100کیسز موصول ہوئے تھے جن میں سے اگست2021کے دوران 22نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 8122 ہوگئی جن میں سے قومی کمیشن نے31 اگست 2021 تک5853 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں جبکہ اگست میں 56 کیسز نمٹائے گئے
قومی کمیشن نے اگست 2021کے دوران اسلام آباد ، کوئٹہ ، کراچی اور لاہورمیں سماعتیں کیں جس کے نتیجہ میں پنجاب میں 14 کیسز، سندھ میں 9 کیسز، کے پی کے میں 17 کیسز اور صوبہ بلوچستان میں 14 کیسز جبکہ اسلام آباد میں 2 کیسز نمٹائے گئے۔ جسٹس (ر) ضیا پرویز کی کمیشن کے ممبر کے طور پر تعیناتی کے بعد کمیشن کراچی میں مکمل فعال ہو چکا ہے۔
قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ممبر محمد شریف ورک کے ہمراہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے متعلق لاہور میں سماعتیں کیں۔ سینئر ممبر قومی کمیشن جسٹس فضل الرحمن نے 23 سے 28 اگست کے دوران کوئٹہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورہ کے دوران 61 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کئے۔ انہوں نے ان میں سے 14 کیسز نمٹائے۔ کوئٹہ میں کمیشن کا سب آفس قائم کیا جا رہا ہے جو کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کی سہولت کیلئے کوئٹہ میں باقاعدگی سے کیسز کی سماعت کرے گا
-

قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا تبدیلی نہیں تپ دیلی ہے، ناصر حسین شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا تبدیلی نہیں تپ دیلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس ملک اور قوم کو بچانے ہم آرہے ہیں، اب بھٹو بولے گا۔
اسلام آباد ہم آرہے ہیں ۔۔۔ اس ملک اور قوم کو بچانے ۔ انشااللہ
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا، مہنگائی، وعدہ خلافی، جھوٹ، بے حِسی اور مسلسل پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی آگ جس سے پوری قوم جھلس چُکی ہے۔
یہ تبدیلی نہیں تپ دیلی ہے ۔۔ قوم کو روز ایک نئی آگ میں تپانا ۔۔
مہنگائی ، وعدہ خلافی ، جھوٹ ، بے حِسی اور مسلسل پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی آگ جس سے پوری قوم جھلس چُکی ہے ۔۔۔
-

سابق صدر آصف علی زرداری بھی جلسہ گاہ پہنچ گئے
سابق صدر آصف علی زرداری بھی باغِ جناح جلسہ گاہ پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں کامیاب جلسہ کرنے پر جیالوں کو سلام پیش کیا اور جلسے میں شرکت پر اہلِ کراچی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
آصف علی زرداری کی جانب سے شاندار اجتماع میں کار ساز کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے جو وعدے کیئے وہ پورے کیئے جائیں گے۔
لاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نیب کیسز کا سامنا کر رہے ہیں اور خورشید شاہ دو سال سے نیب کی قید میں ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح سے وعدہ کرتا ہوں کہ ملک میں ان کا دیا ہوا قانون نافذ کروں گا اور ملک کو ترقی دلائوں گا۔