Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کے اسکول کھولنے کا مشروط اعلان

    کراچی کے اسکول کھولنے کا مشروط اعلان

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر کرونا کی صورت حال بہتر ہوئی تو اسکول کھول دیں گے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سم بند کرانے کا فیصلہ گیم چینجر ثابت ہوا کیونکہ اس فیصلے کے بعد شہریوں نے بڑی تعداد میں ویکسین لگوائی۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاکھوں شہری ویکسین لگانے کے لیے گھر سے باہر نکلے، انتظامیہ تمام شہریوں کو ویکسین کی فراہمی کے لیے اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کو پیش کش کی کہ اگر وہ سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں تو وہ ماسک پہن کر ضرور آئیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت جو جنگ جاری ہے وہ سیاسی نہیں بلکہ صحت سے متعلق ہے، ہم سب کو مل کر شہریوں کو ایک پیغام دینا چاہیے کہ ماسک پہنچیں اور ویکسین لگوائیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کرونا کی صورت حال سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی اور نئی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    این سی او سی نے سندھ میں9اگست سےلاک ڈاؤن ختم کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

    این سی او سی نے محرم میں ایس او پیز پر عمل درآمد بہتر بنانے اور وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے این سی او سی حکام کو آگاہ کیا کہ کراچی میں کرونا ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پابندیاں عائد کی گئیں۔

    سندھ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن بڑھانے کی بھی تعریف کی گئی۔

  • سندھ میں 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں 9 اگست سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کی نئی پابندیوں کا نفاذ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کا مشترکہ اجلاس کراچی میں ہوا، سربراہ این سی او سی اسدعمر،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان نے اجلاس میں شرکت کی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن 9اگست کوختم کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کی نئی پابندیوں کا نفاذ ہوگا۔

    این سی او سی نے سندھ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں بہتری پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاؤن خاتمے اور محرم الحرام آغاز کے پیش نظرایس او پیز پر عملدرآمد بہتر کیا جائے۔

    اجلاس میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کورونا کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

    اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کل تک 9اگست کے حوالے سے نیانوٹی فکیشن آجائے گا، جس میں آسانیاں بھی دی جائیں گی۔

  • کچرا کنڈی میں آگ لگنے سے دو بچے جھلس کرجاں بحق

    کچرا کنڈی میں آگ لگنے سے دو بچے جھلس کرجاں بحق

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کچرا کنڈی میں آگ لگنے کے باعث دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ نیو میانوالی کالونی میں پیش آیا.

    جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے کچرا کنڈی میں لگائی جانے والی آگ سے جھلس کر دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی شناخت چار سالہ عمر اور پانچ سالہ محمد شاہ کے نام سے کی گئی، واقعے کے بعد بچوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

  • بلاول بھٹو کا کوئٹہ دورہ،بلوچستان سے اہم سیاسی و قبائلی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    بلاول بھٹو کا کوئٹہ دورہ،بلوچستان سے اہم سیاسی و قبائلی شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی کا اہم بیان

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل بروز اتوار کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جتک ہاؤس آصف آباد سریاب کسٹم کوئٹہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کریں گے۔

    بلوچستان سے اہم سیاسی و قبائلی شخصیات سے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے،

    شمولیت کرنے والوں میں چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ زہری، سابق وزیراعلی بلوچستان اور موجودہ رکن بلوچستان اسمبلی (سابق پارٹی مسلم لیگ ن)جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، سابق گورنر بلوچستان، سابق رکن قومی اسمبلی، سابق صدر مسلم لیگ ن بلوچستان (سابق پارٹی مسلم لیگ ن)جنرل ریٹائرڈ یونس چنگیزی، سابق رکن بلوچستان اسمبلی، سابق صوبائی وزیر (سابق پارٹی: مسلم لیگ ق)نواب محمد خان شاہوانی، سابق رکن بلوچستان اسمبلی، سابق صوبائی وزیر (سابق پارٹی: نیشنل پارٹی)میڈم کشور احمد جتک، سابق رکن بلوچستان اسمبلی، سابق مشیر وزیراعلی بلوچستان (سابق پارٹی: مسلم لیگ ن)
    سردار چنگیز ساسولی، سابق ضلعی ناظم نصیرآباد (سابق پارٹی: مسلم لیگ ن)سردار عمران بنگلزئی، سابق مرکزی رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی،میر عبدالرحمان زہری، سابق چیئرمین خضدار (سابق پارٹی مسلم لیگ ن)نواب شیرباز نوشیروانی، سابق رہنما مسلم لیگ ن،میر عرفان کرد، سابق رہنما مسلم لیگ ن،آغا عرفان کریم احمد زئی، سابق صوبائی وزیرمیر غازی خان پندرانی، سابق رہنما مسلم لیگ ن،سید عباس شاہ، سابق مرکزی رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ ہیں۔

    اس کے علاوہ دیگر اہم قبائلی رہنما اور سیاسی شخصیات بھی کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

  • ویکسینیشن لگوانے والوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، مرتضیٰ وہاب

    ویکسینیشن لگوانے والوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، مرتضیٰ وہاب

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فیڈرل بی ایریا میں موجود ہیں، جہاں حکومت نے میزان بینک کے اشتراک سے پاکستان کا سب سے بڑا کرونا ویکسین کا ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر اسٹیبلش کیا ہے، چوبیس ڈیسک ہونگے، بارہ رجسٹریشن کیلئے ہونگے، بارہ ویکسین لگائیں گے، تمام پروٹوکول کو فالوو کیا جائے گا، ہماری جو جنگ ہے کروناوائرس کے خلاف میڈیا نے مثبت پیغام دیا ہے کہ ویکسین لگوانا ضروری ہے، میں سب کا شکر گزار ہوں، اس مشکل وقت میں آپ نے سندھ حکومت کا ساتھ دیا، ایک ہفتہ پہلے سندھ میں یومیہ پچاس یا پچپن ہزار افراد ویکسین لگوا رہے تھے، جب ہم نے سختی کی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو یہ تعداد دو لاکھ نوے ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے.

  • شاہ حسین ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی، ریسکیو کا کام جاری

    شاہ حسین ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی، ریسکیو کا کام جاری

    انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، کراچی نسے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک گئی ہے، سمہ سٹہ اسٹیشن کے قریب جب ٹرین پہنچی تو ٹرین کے انجن سے آگ کے شعلے نکلنا شروع ہوگئے، ٹرین حادثہ سے ابھی تک کوئی جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں، حادثہ کی جگہ پر مقامی پولیس پہنچ گئی ہے، ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی ہیں، امدادی کاموں میں ریسکیو 1122 کے رضا کار حصہ لے رہے ہیں، حادثہ سے مسافر پریشان ہوگئے ہیں.

    ٹرین حادثہ کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی ٹرینوں کو حادثہ ہوچکا ہے، انتظامیہ کی غفلتکی وجہ سے آئے روز ٹرینوں کو حادثہ ہوجاتا ہے، ان حادثات سے قیمتی جانون کا ضیاع ہوا ہے، ان حادثات کی ذمہ داری کن پر آتی ہے، ٹرینوں کی بروقت مرمت نہیں کی جاتی ہے، اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ سخت کاروائی کی جائے، غفلت برتنے والوں کو سزا دی جائے، تاکہ ان حادثات سے بچا جاسکے.

  • کورونا کی چوتھی لہر کم ہونا شروع ہوگئی

    کورونا کی چوتھی لہر کم ہونا شروع ہوگئی

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کچھ کم ہونا شروع ہوگئی ہے، کراچی میں 21 فیصد کیسز ہیں جن میں 3 فیصد کمی آئی ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ایم ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی میزبانی میں این سی او سی کا مشترکہ اجلاس ہوا.

    جس میں وفاقی وزیر اسدعمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان، سی پیک اسپیشل اسسٹنٹ خالد منصور، میجر جنرل محمود، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر سارا خان، پروفیسر سعید قریشی اور وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، سید سردار شاہ، مرتضیٰ وہاب، سیکریٹری صحت ڈاکٹرکاظم جتوئی، قاسم سومرو، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر، اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو نے شرکت کی۔

    اجلاس کو ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، اور بتایا گیا کہ آذاد جموں و کشمیر میں کورونا کیسز عروج پر ہیں، جہاں 26 فیصد کیسز ہیں، سندھ میں 13 فیصد، خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں کیسز سست رفتاری سے بڑھ رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ ہم کورونا کی چوتھی لہر کے چھٹے ہفتے میں داخل ہوچکے ہیں، اب چوتھی لہر کچھ کم ہونا شروع ہوئی ہے، کراچی میں 21 فیصد کیسز ہیں جن میں 3 فیصد کمی آئی ہے.

    کراچی میں67 فیصد کیسز لاہور، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی اور حیدرآباد سے آرہے ہیں، ملک میں انڈین ڈیلٹا ویرینٹ کی لہر جاری ہے جو کراچی میں زیادہ ہے.

    کراچی میں 1210 مریض تشویشناک حالت میں ہیں جو ملک میں سب سے زیادہ تعداد ہے، کراچی میں اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 31 جولائی سے 8 اگست تک کورونا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے، اس وقت سندھ میں مجموعی طورپر 1120 آکیسجن بیڈز ہیں.

    جس میں این ڈی ایم اے نے 537 آکسیجن بیڈز سندھ حکومت کو مہیا کیے ہیں، اور خود سندھ حکومت نے اپنے ذرائع سے مزید 583 آکسیجن بیڈز اسپتالوں میں لگائے ہیں، آکسیجن بیڈز میں 100 بیڈ جے پی ایم سی، 75 عباسی شہید، 100 عید گاہ میٹرنٹی، 150 ایکسپو اور 158 کوویڈ اسپتالوں میں ہیں۔

  • ماہی گیروں نے کراچی بندرگاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند کردی

    ماہی گیروں نے کراچی بندرگاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند کردی

    ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں چیکنگ پر مامور اداروں کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے کراچی پورٹ آنے والے بحری جہازوں کا چینل احتجاجاً بند کردیا۔

    ذرائع کے مطابق رات گئے ماہی گیر کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کیلئے جانا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا جس پر احتجاج شروع ہوا۔

    ماہی گیروں نے احتجاجاً کراچی پورٹ آنے والے جہازوں کا چینل بند کردیا اور چینل کے اردگرد درجنوں لانچیں لنگر انداز کرکے رکاوٹ کھڑی کردیں۔

    چینل بند ہونے سے کراچی بندر گاہ میں بحری جہازوں کی آمد و رفت بند ہوگئی۔ رات گئے سے شروع ہونے والا احتجاج ابھی بھی جاری ہے۔

  • بینک میں جعل سازی کرنیوالے ملازمین سے اصلی سونا برآمد

    بینک میں جعل سازی کرنیوالے ملازمین سے اصلی سونا برآمد

    نجی بینک کی 2 برانچوں میں عملے کی جانب سے نقلی سونا رکھنے کے واقعے میں پولیس نے ملازمین سے اصلی سونا برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق نجی بینک کی دوبرانچوں میں کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات کی خورد برد اور چوری کےالزام میں دو خواتین سمیت بینک کے 8 ملازمین کو گرفتار کیا گیا تھا جن سے 3 کلو سے زائد سونا، 20 لاکھ روپے سے زائد رقم اور 4 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف تھانہ شارع فیصل اور عزیز بھٹی میں مقدمات درج ہیں۔

    واضح رہےکہ نجی بینک کے ملازمین نے بینک کے 28 کھاتے داروں کے کروڑوں روپے کے سونے کے زیورات چوری کرکے ان کی جگہ لاکر میں نقلی زیورات رکھ دیے تھے، بینک کی آڈٹ ٹیم نے جب زیورات کو چیک کیا تو جعلسازی سامنے آگئی جب کہ گرفتار ملازمین کی نشاندہی پر چرایا گیا سونا برآمد کیا گیا۔

  • ڈاکٹر ہما میر کا نئے انداز میں گایا ’جیوے جیوے پاکستان‘ مقبول

    ڈاکٹر ہما میر کا نئے انداز میں گایا ’جیوے جیوے پاکستان‘ مقبول

    معروف کمپیئر، مصنفہ اور اداکارہ ڈاکٹر ہما میر نے نامور شاعر جمیل الدین عالی کی شہرہ آفاق تخلیق ’جیوے جیوے پاکستان‘ کو نئے انداز سے گاکر موسیقی کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔اس سپر ہٹ قومی گیت کو سہیل رعنا نے کمپوز کیا اور گلوکارہ شہناز بیگم نے گایا تھا۔
    ڈاکٹر ہما میر نے جیوے جیوے پاکستان کا ری میک کیا ہے، جسے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

    ڈاکٹر ہما میر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پروفیشنل گائیکی کا آغاز قومی نغمے سے اس لیے کیا کہ موجودہ دور میں قوم کو بیدار کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملی نغمے پاکستانی قوم کی آواز بن جاتے ہیں۔جش آزادی کا موقع ہے، ہر طرف ملی نغموں کی بہار ہے۔