Baaghi TV

Category: کراچی

  • گٹکہ سپلائیر کو مشیر وزیراعلیٰ سندھ لگا دیا، حلیم عادل

    گٹکہ سپلائیر کو مشیر وزیراعلیٰ سندھ لگا دیا، حلیم عادل

    پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر بولائی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گریڈ ایک سے چار تک حکومت نے بہت زیادہ کرپشن کرلی ہے، ہم وزیراعظم کے ساتھ ہیں، ہمیشہ ین کے ساتھ کھڑے رہیں گے.

    پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کا تلق لاڑکانہ سے ہے، پیپلز پارٹی کو قریب سے دیکھا ہے، پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں، اس سے اندازہ لگا لیں پیپلز پارٹی کیا کررہی ہے، ڈاکٹر صاحب دو دفعہ سینیٹر رہ چکے ہیں، پچھلے تیرہ سال سے پی پی نے سندھ کا بیڑا غرق کردیا ہے، پی پی سے چھٹکارے کیلئے ہمارا ساتھ دیں، آئی جی کو آئی جی ہونا چاہیے، کلیم انعام ایک پروفیشنل تھے، آج آپ کو پی پی آئی جی دیکھاتا ہوں، کسی بھی آئی جی نے کسی اہم بندے تصویر نہیں آئی، آئی جی کی جس شخص کے ساتھ ساتھ تصیر آئی ہے سب جانتے ہیں، گٹکہ سپلائی کرنے والا اس وقت مشیر بنا دیا گیا ہے.

  • رینجرز کی ایم کیو ایم لندن کے خلاف بڑی کارروائی

    رینجرز کی ایم کیو ایم لندن کے خلاف بڑی کارروائی

    سندھ رینجرز کی محرم الحرام سے قبل شرپسند عناصر و دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز اہلکاروں نے نیوکراچی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گودام سے بڑی تعداد غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کےلیے جرائم پیشہ عناصر، دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تنظیموں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں.

    رینجرز کی حالیہ کارروائی کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر فائیو ای میں کی گئی۔

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ رینجرز نے نیوکراچی میں گورام پر چھاپہ مارتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، مذکورہ اسلحہ متحدہ قومی موؤمنٹ (لندن) کے دہشت گردوں کی جانب سے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا گیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں دہشت گردی کی کارروائی میں اسلحہ استعمال کیا جاسکتا تھا۔

    ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ برآمد اسلحے میں 7 کلاشنکوف، چار سیون ایم ایم رائفل، چھ رپیٹر شامل ہیں جب کہ اہلکاروں نے 7 پستول، تین نائن ایم ایم پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔

  • سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج آخری روز

    سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج آخری روز

    سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج آخری روز ہے، سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کل سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کاروبار کے اوقات رات آٹھ بجے تک کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کھولنے اور شادی کی تقاریب کھلی جگہ پر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اسکولوں کو فی الحال دس دن مزید بند رکھا جائے گا۔لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہیں آسکی۔ شرح اب بھی 20 فی صد سے زائد ہے۔

  • رینجر کا بند گودام پر چھاپہ، اسلحہ برآمد

    رینجر کا بند گودام پر چھاپہ، اسلحہ برآمد

    پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علا قے سیکٹر E-5 نیو کراچی ٹاؤن میں ایک بند گو دام پر چھاپہ مارا ہے، اس کے نتیجہ میں بھاری تعداد میں اسلحہ اورایمو نیشن برآمد کر لیا گیا ہے، اسلحہ اور ایمو نیشن ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا، مستقبل میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا، برآمد کیے گئے اسلحہ اور ایمو نیشن میں کلاشنکو ف 7عدد، رائفل 7 ایم ایم 3 عدد، رائفل 8 ایم ایم 3 عدد، رائفل 222 ایک عدد، رپیٹر12 بور6 عدد، پسٹل 30 بور7عدد، پسٹل 9 ایم ایم 3 عدد، ریوالور32 بورایک عدد، مختلف کیلیبر کا ایمو نیشن 1684عدد برآمد کیے گئے ہیں.

  • منظور وسان نے مستقبل کی اہم ترین پیش گوئیاں کردیں

    منظور وسان نے مستقبل کی اہم ترین پیش گوئیاں کردیں

    مشیر زراعت منظورحسین وسان نے نئی پیش گوئیاں کردی ہیں، اگلے سال کے اگست تک حالات تبدیل ہونگے، بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں،
    جی ڈی اے کا نام ختم ہوجائیگا، فنکشنل لیگ بحال ہونے کا جلد اعلان کیا جائیگا، الیکشن سے پہلے بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑکر دوسری پارٹیوں میں جائیں گے، مشرف والا کھیل کھیلا جائیگا، وقت سے پہلے عمران خان مجبور ہوکرخود الیکشن کااعلان کریں گے،
    شیخ رشید جیسے وزراء دوسری پارٹی میں جائیں گیں، انکو اپوزیشن میں نہیں اقتدار میں رہنا ہے، پارٹی تبدیل کریں گے.

    منظورحسین وسان نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیسزبنائے گا جو بولے گا وہ پھنسے گا، آگے چل کرعمران خان اور اسٹیبلشمینٹ میں اختلاف ہونگے، نوازشریف کے اوپرکیسسز ہیں، ن لیگ میں دونظریے سامنے آنے سے ن لیگ کو نقصان ہورہا ہے، مولانا نے جو تحریک چلائی کامیاب ہوا یہ سال ان کے لئے مشکل رہے گا پکڑدھکڑ ہوگی.

    منظورحسین وسان کا مزید کہنا تھا کہ اب فیوچر بلاول بھٹو زرداری کا ہے، بلاول بھٹو نوجوان ہے اس نے ہی وزیراعظم بننا ہے، باقی عمران خان اور نواز شریف ستر سال کراس چکے ہیں، پی ٹی آئی جس تیزی سے اقتدار میں آئی ہے اسی تیزی سے 2013 کی طرح اپوزیشن پر واپس آئے گی، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں دھڑا بندی ہوتے دیکھ رہا ہوں، ہوسکتا ہے کہ عمران خان ارلی الیکشن کا اعلان کرے، عمران خان 2022 میں الکیشن کا اعلان کریں گے، عمران خان غلط فھمی کا شکار ہے، عمران خان کو جو لائے ہیں یہ ان کو بھی کچھ نہیں سمجھتا، سندھ میں پیپلزپارٹی کو کسی سے خطرہ نہیں ہے.

  • ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر عاشورہ کے انتظامات میں مصروف ِعمل

    ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر عاشورہ کے انتظامات میں مصروف ِعمل

    ضلع وسطی میں محرم الحرام کے دوران عزاداری ،مجالس،جلوس اور میلاد شریف کی محفلوں کے پر امن انعقاد کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم اپنے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ مسلسل شب و روز مصروف عمل ہیں تاکہ عاشورہ محرم کے دوران مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے افراد سربلندی ِ اسلام کے لئے شہادتِ امام حسین ؑکی قربانی کی یاد تازہ کرنے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنے اپنے انداز سے مجالس ،جلوس اور میلاد شریف کی محفلیں پر امن طور پر منعقد کر سکیں ۔
    اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر طحہٰ سلیم ضلع وسطی کے اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ نہ صرف امام بارگاہوں اور جلوس کے منتظمین سے ملاقات کر رہے ہیں بلکہ انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کر رہے ہیں تاکہ عشرہ محرم کے دوران تقریبات باہمی مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ منعقد کی جاسکیں جبکہ دوسری جانب میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمدعلی زیدی بلدیاتی افسران کے ہمراہ عاشورہ محرم کے دوران صفائی ستھرائی ،جلوس کی گزرگاہوں پر گڑھوں کی بھرائی ،سڑکوں کی پیوند کاری اور رات کے وقت روشنی کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں تاکہ مجالس ،جلوس اور میلاد شریف کے انعقاد کے دوران عزاداروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی دوچار نہ ہونا پڑے اس سلسلے میں انہوں نے بلدیاتی افسران کو خصوصی ہدایت جاری کیں ہیں کہ امام بارگاہوں کے اطراف اور عوامی اجتماعات کے مقامات اور جلوسوں کی گزگاہوں پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے انتظامات بہتر کئے جائیں تاکہ عزداری کی تقریبات کو بہتر طور پر منعقد کیا جاسکے ۔

  • دہشتگردی و انتہاپسندی کا خاتمہ اور رواداری و مساوات کا فروغ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے ،بلاول بھٹوزرداری

    دہشتگردی و انتہاپسندی کا خاتمہ اور رواداری و مساوات کا فروغ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے ،بلاول بھٹوزرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کوئٹہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ ہماری ملکی تاریخ کے بدترین و تاریک واقعات میں سے ایک اور بلوچستان کے انتھائی باشعور و متحرک افراد کے خلاف گھناونی سازش تھا۔8 اگست 2016ع کو کوئٹہ میں دہشتگردی کے اس واقعے میں 56 وکلا سمیت 73 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں میڈیا کے دو کیمرہ مین بھی شامل تھے۔
    سانحہ کوئٹہ کی پانچویں برسی کے موقعے پر اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کا غم اور کرب آج بھی تازہ ہیں، کیونکہ باشعور قومیں اپنے بے گناہ ہم وطنوں کو بے دردی سے قتل کیئے جانے کا غم بھولتی ہیں نہ معاف کرتی ہیں۔
    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کو قتل ایک بار نہیں، بلکہ ہر روز کیا جاتا ہے ۔
    "اب بھی وقت ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت اور دہشتگردی و انتھاپسندی کو حقیقی معنوں میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جائے۔” پی پی پی چیئرمین نے سانحہ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کو یقین دلایا کہ ان کی پارٹی دہشتگردی اور انتھاپسندی کے خاتمے کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کرے گی۔
    پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں ہر قسم کی دہشتگردی اور کسی بھی شکل میں موجود انتھاپسندی کے خلاف عوامی مزاحمت کا نام ہے۔ دہشتگردی و انتہاپسندی کا خاتمہ اور رواداری و مساوات کا فروغ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھونے کا درد مجھ سے بھتر کوئی نہیں سمجھ سکتا .

  • الخدمت کے تحت کورونا وباء سے تحفظ اور شہریوں کو سہولت کیلئے موبائل ویکسی نیشن یونٹ کا آغاز

    الخدمت کے تحت کورونا وباء سے تحفظ اور شہریوں کو سہولت کیلئے موبائل ویکسی نیشن یونٹ کا آغاز

    الخدمت کے تحت کورونا وباء سے تحفظ اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے موبائل ویکسی نیشن یونٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ضلع جنوبی کے امیر و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید کے ہمراہ ہفتہ کے روز چوہدری خلیق الزماں روڈ نزد بچہ پارٹی سپر مارٹ کلفٹن میں موبائل ویکسی نیشن یونٹ کا افتتاح کیا ۔
    یونٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔موبائل یونٹ شہر کے مختلف مقامات پر کورونا ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کرے گا ، حافظ نعیم الرحمن نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت اپنی استطاعت اور وسائل کے مطابق کام کرہی ہے اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی تیار ہے۔
    الخدمت نے ہی سب سے پہلے شہر بھر میں جراثیم کُش اسپرے مہم چلائی اور کے ایم سی نے بھی مہم میں الخدمت کے ساتھ تعاون و اشتراک کیا ۔

    موجودہ حالات میں بھی الخدمت کے تحت شہر میں عوام کو ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور معذوروں و بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں پر بھی ویکسی نیشن لگانے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ، حکومت لاک ڈاون میں ایسا نظام بنائے جس سے معاشی نقصان نہ ہواور معیشت محفوظ رہے ، لوگ بے روزگار نہ ہوں ۔حکومت کرونا ریلیف فنڈز کا درست استعمال کرے اور کراچی کے عوام کو سہولت فراہم کرے۔
    جماعت اسلامی ہمیشہ کراچی کے عوام کی حقوق کی بات کرتی ہے۔اہل کراچی کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدو جہد کر رہی ہے ۔ کورونا وباء کے آغاز سے ہی جماعت اسلامی اور الخدمت نے کراچی سمیت ملک بھر میں ریلیف کا کام شروع کیا۔
    جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار پورے پاکستان میں کام کررہے ہیں۔سید عبد الرشید نے کہا کہ آج الخدمت کراچی کے تحت ویکسی نیشن موبائل یونٹ کا افتتاح کیاگیا ہے ، الخدمت نے ہمیشہ آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے ، الخدمت کی کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے شہر بھر میں سرگرمیاں جاری ہے۔ کراچی میں سب سے پہلے الخدمت کی جانب سے موبائل ویکسی نیشن سروس فراہم کی جارہی ہے۔ اس موقع پر الخدمت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد قریشی، الخدمت کمیونٹی سروسز کے نگراں قاضی صدر الدین، نائب امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور، ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد ودیگر بھی موجود تھے۔

  • گنیش مندر حملہ، پاکستان ہندو کونسل کا اعلی سطحی اجلاس

    گنیش مندر حملہ، پاکستان ہندو کونسل کا اعلی سطحی اجلاس

    پاکستان ہندو کونسل نے اپنے اعلی سطحی اجلاس میں بھونگ شریف رحیم یار خان میں گنیش مندر پر افسوسناک حملے کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں ریاستی اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات کی مکمل روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کونسل کی کابینہ کا اہم اجلاس پی ایچ سی سیکرٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا جس میں صدر ہندو کونسل گوپال داس، سیکرٹری جنرل پرشوتم رامانی، موہن لال راٹھی، وکرم راٹھی اور ڈاکٹر شنکر لال سمیت اعلی عہدے دار شریک ہوئے، اس موقع پر سرپرست اعلی پاکستان ہندو کونسل اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے شرکا کو گنیش مندر حملے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
    پاکستان ہندو کونسل کے اجلاس میں ڈاکٹر رمیش کمار کے متحرک کردار کو خصوصی طور پر سراہا گیا، پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی نے تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گنیش مندر کی تعمیر نو کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے، مقامی انتظامیہ کے مطابق حملے میں ملوث چالیس شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس دیگر ملزمان کو بھی قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے کوشاں ہے۔
    پاکستان ہندو کونسل نے ڈاکٹر رمیش کمار کو حملے کے بعد کی نازک صورتحال سے احسن انداز سے نمٹنے پر بھی تعریف کی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کے دوران واقعے کا نوٹس لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے فوری بعد عالمی میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ شروع کردیا گیا تھا، ریاستی اداروں کے بروقت اقدام نے ثابت کردیا کہ پاکستانی قوم شدت پسندی کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہے، حالیہ افسوسناک واقعے کی مذمت پاکستان کے ہر امن پسند مکتبہ فکر نے کی، پاکستان کی محب وطن ہندو کمیونٹی وزیر اعظم عمران خان، چیف جسٹس گلزار احمد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مشکور ہے جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہندو کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا .
    پاکستان ہندو کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیارہ اگست کو غیرمسلم اقلیتوں کا قومی دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا، ملک بھر میں واقع مندروں، گوردواروں اور گرجا گھروں سمیت غیرمسلم اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور مقدس مقامات کی انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ پاکستانی ہندو کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے گیارہ اگست کو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اور پاکستان ہندو کونسل کا جھنڈا لہرایا جائے، پاکستان ہندو کونسل نئی نسل کو قائد اعظم کی گیارہ اگست کی تقریر سے روشناس کرانے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے شہرقائد میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام بھی کرے گی، ملک کے دیگر مقامات پر بھی گیارہ اگست کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی تاکہ دنیا کو یہ عملی طور پر دکھایا جائے کہ پاکستان میں غیرمسلم اقلیتیں آئین پاکستان اور قائد اعظم کے وژن کے تحت مکمل آزاد ہیں، سپریم کورٹ، پارلیمان، پاک افواج سمیت پاکستان کی تمام ریاستی مشینری شدت پسندوں کی بیج کنی اور اقلیتوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے،ٹیری صوبہ خیبرپختونخوا میں شری پرم ہنس جی مہاراج کی سمادھی اور رحیم یار خان میں گنیش مندر پر حملے کے بعد ریاستی اداروں نے اپنی ذمہ داریاں اچھے انداز میں نبھائی ہیں۔

  • لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں

    لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں

    صوبے میں لاک ڈاؤن لگانے والی سندھ حکومت کی اپنی ہی جماعت نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی تلقین کرنے والی سندھ کی حکمرں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑاتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر میں پی پی رہنما ساجد جوکھیو کے صوبائی وزیر بننے کی خوشی میں جشن اور تقریب کا انعقاد کردیا ، اس کے علاوہ گلشن معمار میں بھی پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیداروں کی استقبالیہ تقریب رکھی گئی۔
    ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کورنگی نمبر 4 کے اسپورٹس گراؤنڈ میں بیک وقت شادی کی 8 تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس کے بارے اہل علاقہ کہتے ہیں کہ اس طرح سے شادی کی تقاریب کا ہونا معمول بن چکا ہے ، پولیس تقریب کے دوران موقع پر آتی ہے لیکن اس کے بعد تھانے میں معاملات طے کرلیے جاتے ہیں۔
    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں نئی اضافی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے ، اس دوران کاروباری ، عوامی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی، نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا .