Baaghi TV

Category: قصور

  • ڈیزل نایاب، گندم کی بوائی والے کاشتکار سخت پریشان

    ڈیزل نایاب، گندم کی بوائی والے کاشتکار سخت پریشان

    قصور
    کئی دنوں سے بننے والا ڈیزل کا بحران تاحال جاری،گندم کی بوائی کرنے والے کاشتکار سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ چند دنوں سے ڈیزل کا بحران ہے جو کہ تاحال برقرار ہے جس کے باعث گندم کی بوائی کرنے والے کاشتکار سخت پریشان ہیں کیونکہ بیشتر پیٹرول پمپوں پہ ڈیزل دستیاب نہیں اور جن کے پاس ڈیزل موجود ہے وہ اپنے مستقل گاہگوں کو فروخت کرتے ہیں
    پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈیزل 240 روپیہ فی لیٹر مل رہا ہے جس کے باعث ہم نہیں خرید رہے اگر خرید بھی لیں تو مجبوراً مہنگا فروخت کرنا پڑتا ہے لہذہ گورنمنٹ ایکشن لے اور ڈیزل کی دستیابی یقینی بنائے کیونکہ گندم کی بوائی کا سیزن ہے کاشتکار کیساتھ پیٹرول پمپ مالکان بھی ڈیزل کی عدم دستیابی سے سخت پریشان ہیں

  • منشیات فروشی سے منع کرنے پر ملزمان نےبچے کو اغوا کرکے قتل کر دیا

    منشیات فروشی سے منع کرنے پر ملزمان نےبچے کو اغوا کرکے قتل کر دیا

    قصور کے نواحی گاؤں میں ملزمان نے 7 سالہ بچے کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں "لکھن کے” میں اکبر نامی شخص نے ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں کو منشیات فروشی سے منع کیا، اس رنجش پر سنگدل ملزمان نے اکبرکے 7 سالہ بچے ایان کو اغوا کیا اورپھر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

    شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

    بچے کی لاش دوسرے روز گندے نالے کے کنارے پر ملی جس پر پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مرکزی ملزم افضل سمیت 3 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا۔

    قبل ازیں اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے بچوں کے سامنے ماں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم سنادا۔ بچوں کی گواہی نے باپ کو سزائے موت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے اسٹیٹ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔ فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن کیس کو ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

    کچہری حملہ کیس کے 5 ملزمان 8 سال بعد مقدمے سے بری

    مجرم ناصر حسین نے 19 نومبر 2020 کو بیوی کو دو بچوں کے سامنے قتل کیا۔ اٹھارہ سال قبل دونوں کی شادی ہوئی اور سہالہ میں کرائے کے گھر میں رہ رہے تھے۔ ان کی اولاد میں تین بیٹے دو بیٹیاں ہیں۔ مجرم سوزوکی لوڈر جبکہ مقتولہ گھروں میں کام کرتی تھی۔ مجرم نشے کا عادی اور بیوی پر ٹارچر کرتا تھا ۔ مقتولہ نے رشتہ داروں کو کئی بار اس بارے میں بتایا تھا۔ مدعی کے مطابق 19 نومبر 2020 کو صبح 8 بجے رشتے داروں کو کال آئی فرزانہ کو قتل کردیا گیا ، مدعی پولی کلینک پہنچے تو مقتولہ کے دو بیٹے حسنین اور محمد عاقب ہسپتال میں موجود تھے۔

    اسلام آباد میں بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم

  • محمکہ صفائی کام کرے دکھلاوہ نہیں،ریاض سوھڈل

    محمکہ صفائی کام کرے دکھلاوہ نہیں،ریاض سوھڈل

    قصور
    میونسپل کمیٹی قصور کی ملی بگھت اور نااہلیت نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے جگہ جگہ کھڑا گندہ پانی شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے، تعفن سے ڈینگی وائرس جیسی مزید خطرناک ترین بیماریاں پیدا ہوئے کے خدشات ہیں
    قصور شہر میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر تمام ذمہ داروں اور بلدیہ قصور کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
    قصور شہر میں کوڑا کرکٹ اور اور گندگی کے ڈھیر بلدیہ ایڈمنسٹریشن اور ان کے ساتھ ذمہ داروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں
    ان خیالات کا اظہار قصور شہر کے معروف سیاستدان اور سماجی کارکن ڈاکٹر محمد ریاض سوھڈل نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران نے کیا
    ان کا مذید کہنا تھا کہ جب تک بلدیاتی الیکشن کا انعقاد نہیں کیا جاتا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہو جاتے قصور شہر کا حال مزید بدترین ہو جائے گا
    اور گلی محلوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ اور صفائی کا انتظام بہتر نہیں ہو جاتا بیماریوں کا باعث بنے گا
    موجودہ قصور شہر کے سیاستدانوں کی کارکردگی صرف فوٹو سیشن اور دکھاوے پر مبنی ہے قصور شہر کو ایک عوامی نمائندے کی ضرورت ہے عوام کو پچھلے بیس سالوں سے لولی پاپ اور کھوکھلے نعروں سے بیوقوف بنایا جا رہا ہے لیکن اب وقت ہے قصور کی باشعور عوام شعور دینے کا
    اب عوام کو مذید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا کبھی برادری کا جھانسا دے کر اور کبھی جذباتی بلیک میلنگ اب یہ سب کچھ نہیں چلے گا
    قصور کی عوام اب بالکل جاگ چکی ہے ان موجودہ مداریوں کی ڈگڈیوں کا ڈرامہ نہیں چلنے والا قصور ایک قدیم ضلع ہے اس کی چار تحصیلوں پر غور کیا جائے تو بھی ہمارے شہر قصور کی طرح یتیموں مسکینوں میں شامل ہے تحصیل کوٹ رادھا کشن میں بھی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ظاہر سی بات ہے جب قصور شہر ایک ضلع میں میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ ناکام رہی ہے تو اس کی تحصیلیں میں کیا حال ہو گا میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈی سی او قصور سے اپیل کرتا ہوں کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی درستگی ضروری ہے جس طرح اپنے مزاج اور اخلاق کی ضرورت ہے مین بازاروں کے راستے صاف کرنے سے شہر کی صفائی نہیں ہو جاتی شہر کے محلہ کی گلیوں میں جانا پڑتا ہے لہذہ ادارہ صفائی کام کرے دکھلاوا نہیں

  • سستا ماڈل بازار شہریوں کے لئے وبال جان

    سستا ماڈل بازار شہریوں کے لئے وبال جان

    قصور
    ماڈل بازار ،منگل،جمعہ اور اتوار شہریوں کے لئے وبال جان، ٹریفک جام گزرنا محال،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور پرانا لاڑی اڈا میں واقع ماڈل بازار جہاں شہریوں کے لئے بچت کی ایک صورت ہے وہاں شہریوں کے لئے وبال جان بھی بن چکا ہے
    انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ماڈل بازار کے باہر سڑک پہ تجاوزات سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بروز
    منگل،جمعہ اور اتوار ماڈل بازار میں لگی دکانوں کے باعث شہری سستے بازار کا رخ کرتے ہیں اور بہت سے دکاندار اپنی دکانیں ماڈل بازار میں لگاتے ہیں مگر انتظامیہ کی نااہلی سے ریڑھی والے سڑک پہ ریڑھیاں لگا لیتے ہیں اور رکشہ والے سڑک کے وسط میں رکشے کھڑے کرتے ہیں جس کے باعث ٹریفک جام ہو جاتی ہے اور گزرنے والوں کو مشکل اٹھانی پڑتی ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے والا گینگ گرفتار

    جعلی کرنسی نوٹ چھاپنے والا گینگ گرفتار

    قصور
    ڈی پی او صاحب قصور سید عمران کرامت بخاری اور ایس ڈی پی او چونیاں سرکل فتح احمد کاھلوں کی خصوصی ہدایت پر جعلی کرنسی گینگ گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور نے جعلی کرنسی بنانے والے ملزمان سرفراز عرف ڈان سکنہ بستی قطب شاہ اور اسکے ساتھی ملزم عثمان سکنہ اٹاری آکیکے کو گرفتار کر لیا
    ملزمان نے عرصہ دراز سے علاقہ میں جعلی کرنسی کا کالا دھندا شروع کر رکھا تھا
    جس کے سبب کئ دکانداروں اور سادہ لوح شہریوں کے ساتھ بذریعہ جعلی کرنسی ھاتھ ھونے کی شکایات تھیں
    مگر یہ ملزمان اس قدر چالاک, ھوشیار تھے کہ ان کے بارے کبھی کسی کو شک تک نہ ھو سکا
    اس سنگین صورتحال کو ایک چیلنج سمجھ کر اس پر مسلسل محنت کے بعد اس گینگ کو رنگے ھاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے تقریبا ایک لاکھ روپے کی جعلی کرنسی برآمدکر کے مقدمہ درج کر دیا گیا ھے
    ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
    عرصہ دراز سے اس دھندہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ بالخصوص تاجر برادری نے سکھ کا سانس لیا ھے
    جبکہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ علاقہ کو منشیات فروشوں، ڈاکوؤں، رسہ گیروں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کی مہم جاری و ساری ھے عوام کنگن پور کو جرائم سے پاک کرنے میں پولیس کی مدد کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیوں میں آپ سب کا تعاون درکار ھے سکے

  • بابائے صحافت کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    بابائے صحافت کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    قصور
    بابائے صحافت حافظ محمد شریف اشرف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،صحافیوں،وکلا، سیاسی و سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

    تفصیلات کے مطابق بابائے صحافت قصور،سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور معروف سماجی راہنما،بزرگ صحافی حافظ محمد شریف اشرف کل بروز منگل وفات پا گئے تھے جن کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں گہلن ہٹھاڑ نزد الہ آباد تحصیل چونیاں میں ادا کر دی گئی ہے
    ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول گہلن ہٹھاڑ میں ادا کی گئی جس میں وکلاء ،صحافی،سیاسی و سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی
    اس موقع پہ ہر آنکھ اشکبار تھی اور مرحوم کیلئے مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا گو تھی

  • حادثے میں وفات پانے والے اسسٹنٹ کمشنر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    حادثے میں وفات پانے والے اسسٹنٹ کمشنر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    قصور
    کل روڈ ایکسیڈنٹ میں جانبحق ہونے والے اے سی تحصیل کوٹ رادھا کشن قصور کی نماز جنازہ میں قصور کے شہریوں نے شرکت کی اور دعائے مغفرت کی

    تفصیلات کے مطابق کل غنی گیس ملز نزد بائی پاس پھولنگر قصور کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میں جانبحق ہونے والے اے سی تحصیل کوٹ رادھا کشن راجہ قاسم محبوب جنجوعہ کی نماز جنازہ جی او آر 6 لاہور میں ادا کی گئی جس میں ڈی سی قصور فیاض موہل،صوبائی وزیر سردار آصف نکئی سمیت قصور کے کثیر تعداد شہریوں نے شرکت کی
    اے سی قاسم محبوب اپنی سرکاری گاڑی ویگو نمبر ایل ای جی 492 پہ پتوکی کی جانب جا رہے تھے کہ کیری ڈبہ کیساتھ حادثہ کا شکار ہوئے انہیں فوری طور پہ پھولنگر منتقل کیا گیا تاہم جانبر ناہو سکے
    لاہور میں ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میت موضع جھگیاں ضلع خوشاب روانہ کر دی گئی

  • اپوزیشن شور،حکومت کرسی بچانے میں مصروف،عوام پریشان

    اپوزیشن شور،حکومت کرسی بچانے میں مصروف،عوام پریشان

    قصور
    کبھی سبزیاں مہنگی تو کبھی مصالحہ جات،عوام پریشان،سرکار کا دیہان کرسی بچانے میں

    تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگائی کا طوفان تاحال برقرار ہے
    گزشتہ دو سالوں سے جاری مہنگائی نے لوگوں کا جینا دو بھر کیا ہوا ہے جبکہ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کی طرح محض دعوؤں تک ہی محدود ہے
    آئے روز سبزیوں پھلوں کی قیمتوں سے لوگ سخت پریشان ہیں خاص کر سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں نے لوگوں سے دو وقت کی روٹی بھی دو کر دی ہے
    کبھی سبزیاں مہنگی ہوتی ہیں تو کبھی مصالحہ جات
    پیاز ایک بار پھر 200 روپیہ کلو تک فروخت ہو رہا ہےمٹر ابھی تک چکن کا مقابلہ کرنے میں مصروف ہیں اور اب تک کچھ دنوں سے چکن کیساتھ پوری ریس لگانے کے بعد چار سو روپیہ فی کلو کے بعد تین سو روپیہ فی کلو ہوئے ہیں جبکہ آلو پھر 120 روپیہ فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے
    سرکاری نرخنامے کے مطابق دکانداروں کو منڈی سے اشیاء نہیں ملتیں اسی لئے دکاندار حضرات مہنگی خرید کر مہنگی فروخت کرنے پہ مجبور ہیں جس کا اصل نقصان عوام کو ہی ہو رہا ہے
    اس ساری صورتحال میں اپوزیشن شور مچانے اور گورنمنٹ کرسی بچانے میں مصروف ہے عوام کا کسی کو کوئی خیال نہیں ،

  • نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا لازم ہے

    قصور
    تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں منشیات فروشی دھڑلے سے جاری ہے
    تفصیلات کے مطابق
    قصور سٹی کے قبرستانوں اور دیگر چوہوں چوراہوں میں نشہ آور پاؤڈر پینے اور بیچنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے ینگ جنریشن بھی اس نشے کی لت میں پڑنے لگی ہے
    نشئے کے عادی لوگوں نے سٹی اے ڈویژن کی حدود میں بے شمار چوریاں شروع کر دیں ہیں
    سٹی قصور میں شیشہ پینے اور شیشے کے فلیور بیچنے والے بھی بڑھنے لگے ہیں جبکہ ایس ایچ او وحید عارف خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے
    نوجوان نسل نشے کی وجہ سے تباہی کی طرف گامزن ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا لازم ہے اور نشے کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے

  • ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں،سرکاری کرایہ نامہ محض دکھلاوا

    ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں،سرکاری کرایہ نامہ محض دکھلاوا

    قصور
    ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری،آئے دن کرایوں میں اضافہ،گورنمنٹ کرایہ نامہ محض دکھاوا

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری ہیں جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں
    ٹرانسپورٹرز آئے روز کرایوں میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں اور نان سٹاپ گاڑیوں کا کہہ کر جگہ جگہ سٹاپ کرکے لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے
    قصور سے رائیونڈ کا کرایہ 70 سے 80 روپیہ فی سواری وصول کیا جاتا ہے جبکہ قصور سے بعد تقریباً کل سفر کے نصف آنے والے سٹاپس جبومیل،راؤخانوالہ سے نصف کرایہ لینے کی بجائے 50 روپیہ وصول کیا جاتا ہے
    گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ محض دکھلاوا ہی ہے جبکہ آر ڈی سیکریٹری و ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کی جانب سے بارہا شکایات کرنے کے باوجود کبھی نوٹس نہیں لیا گیا جس سے ٹرانسپورٹرز اپنی من مانیوں میں پختہ ہو گئے ہیں

    لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی قصور ازخود نوٹس لے کر کاروائی عمل میں لائیں