Baaghi TV

Category: قصور

  • قصور :پولیس ڈرائیونگ سکول میں پاسنگ آؤٹ تقریب، صفیہ سعید مہمانِ خصوصی

    قصور :پولیس ڈرائیونگ سکول میں پاسنگ آؤٹ تقریب، صفیہ سعید مہمانِ خصوصی

    قصور(باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو) ڈرائیونگ سکول، پولیس لائن قصور میں پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حاجن صفیہ سعید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

    تقریب میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر انچارج ڈرائیونگ اسکول میڈم نسیم اختر اور انچارج ڈرائیونگ برانچ اظہر حسین سمیت ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عطاء محمد قصوری اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

    خواتین کی ڈرائیونگ میں دلچسپی ایک مثبت رجحان: مہمانِ خصوصی حاجن صفیہ سعید نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور نوجوانوں کی ڈرائیونگ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ایک مثبت رجحان ہے، جو مستقبل میں محفوظ ٹریفک کلچر کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر قصور میں جدید ڈرائیونگ مشینری فراہم کی گئی ہے، جس سے بالخصوص خواتین کو ڈرائیونگ سیکھنے میں نمایاں آسانی حاصل ہو گی۔

    انچارج ڈرائیونگ اسکول میڈم نسیم اختر نے کہا کہ اسکول اپنے طلبہ و طالبات کو معیاری اور عملی ڈرائیونگ ایجوکیشن فراہم کر رہا ہے اور تجربہ کار پولیس افسران لیکچرز کے ذریعے ان کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

  • فراڈی گینگ متحرک،عورتوں سے جھوٹے مقدمے کروانا عادت

    فراڈی گینگ متحرک،عورتوں سے جھوٹے مقدمے کروانا عادت

    قصور
    تحصیل چونیاں میں نوسر باز گینگ متحرک،لوگوں کے مال اور عزت سے کھیلنے لگے،اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق محد شفیق ولد محمد صدیق قوم رحمانی ، محمد اسلم ولد محمد انور قوم آرائیں رہائشی سکنہ گجن سنگھ والا تحصیل چونیاں ضلع قصور دونوں اول درجے کے نوسر باز ہیں جو دونوں گینگ کی شکل میں لوگوں کو بیوقوف بنا کر ان کے مال کھاتے ہیں اور لوگوں کی عزت مجروح کرتے ہیں اور لوگوں سے فراڈ کرتے ہیں
    ان میں سے محمد شفیق ویزے کا کام کرتا ہے اور لوگوں کو باہر بھیجنے کے خواب دکھا کر پیسے بٹورتا ہے
    بیشتر لوگ ائیر پورٹ سے لوگ واپس آجاتے ہیں
    بعد میں انکو رقم وغیرہ بھی واپس نہیں کرتا
    محمد اسلم کا کام لوگوں کو باہر بھینچے کا جھانسہ دے کر لانا ہے
    فراڈ کرنا انکا مستقل وطیرہ ہے
    کوئی کام وغیرہ نہیں کرتے
    حال ہی میں ان دونوں نے اپنے گاؤں کے آدمی محمد عرفان سے فراڈ کیا ہے
    اسکو اپنے گھر کی جگہ مبلغ بائیس لاکھ میں فروخت کی اور اشٹام کر کے دیا
    بعد میں اسی جگہ کا اشٹام 17 لاکھ لے کر کسی اور آدمی کو کر دیا جب عرفان نے ان سے جگہ، پیسوں اور اشٹام کا مطالبہ کیا تو انہوں نے اپنے گھر کی عورتوں کو بلا لیا جنہوں نے آتے ہی شور ڈال دیا کہ عرفان نے ہماری عزت لوٹنے کی کوشش کی ہے اور عرفان پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی
    اس سے قبل بھی انہوں نے دو آدمیوں کیساتھ ایسے کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنی عزت بچانے کی خاطر خاموش ہو جاتے ہیں
    متاثرہ شحض و اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے اس نوسر باز گینگ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • 58 سالہ شحض کے نیفے میں پستول چل گیا،نازک اعضاء سے محروم

    58 سالہ شحض کے نیفے میں پستول چل گیا،نازک اعضاء سے محروم

    قصور
    شاہ عنایت کالونی میں انتہائی افسوسناک واقعہ گزشتہ دن پیش آیا، دکان سے چیز خریدنے آئی دس سالہ معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا 58 سالہ دکاندار اپنے ہی پسٹل کی گولی سے زخمی ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق شاہ عنایت کالونی قصور میں دس سالہ بچی معمولی سودا لینے قریبی دکان پر گئی جہاں دکاندار عارف نے بچی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کی
    واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ اے ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

    پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع ملی کہ علاقہ مکین ملزم کو پکڑنے کیلئے پیچھا کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او اے ڈویژن آصف جاوید خان ہمراہ نفری فوری موقع پر پہنچے
    اس دوران دکاندار عارف نے گرفتاری سے بچنے کیلئے نیفے میں رکھا پسٹل نکالنے کی کوشش کی جو اچانک چل گیا اور گولی ملزم کے مخصوص اعضا پر جا لگی

    پولیس نے زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کر کے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے

  • خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اقافہ،سرکاری نرخ نامہ جاری کیا جائے،مطالبہ

    خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اقافہ،سرکاری نرخ نامہ جاری کیا جائے،مطالبہ

    قصور
    خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،سرکاری نرخ نامہ آج دن تک جاری نا ہو سکا،دکانداروں کی من مانیاں،صوبائی و ضلعی انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے
    جس کے باعث خشک میوہ جات عوام کی پہنچ سے مکمل طور پر باہر ہوگئے ہیں
    موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر لیے ہیں جس کے باعث متوسط اور غریب طبقہ خشک میوہ جات کھانے سے محروم ہوچکا ہے
    شہر بھر کی دکانوں پر انجیر 2800 سے 3500 روپے فی کلو، گری بادام 2500 سے 4500 روپے فی کلو، پستہ 3500 سے 4500 روپے فی کلو جبکہ کاجو 4000 سے 5000 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں
    صد افسوس کہ گورنمنٹ نے آج دن تک خشک میوہ جات کا سرکاری نرخ نامہ جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے دکانداروں نے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر رکھے ہیں اور کسی جگہ بھی سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا گیا ہے

    عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی خاموشی نے ناجائز منافع خوروں کے حوصلے مزید بلند کردیے ہیں
    خشک میوہ جات عام شہریوں کے لیے قوت بخش غذا کے بجائے اب ایک خواب بن گئے ہیں
    شہریوں نے صوبائی و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سرکاری نرخ نامے جاری کئے جائیں اور دیگر اشیاء کی طرح چیکنگ کے نظام کو سخت کیا جائے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے

  • قصور:پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

    قصور:پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

    قصور (طارق نوید سندھو سے) ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں سکھیرا کی ہدایت پر تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او آصف جاوید خاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں محمد یوسف، محمد سجاد، ارسلان اور اللہ دتہ شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں، درجنوں چرخیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات نمبر 1369، 1370، 1371 اور 1373 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب ملزمان تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پتنگ بازی کا سامان فروخت کر رہے تھے۔

  • قصور میں سرچ آپریشن،12 گرفتار،غیر قانونی سامان برآمد

    قصور میں سرچ آپریشن،12 گرفتار،غیر قانونی سامان برآمد

    قصور
    قصور میں پولیس کا کامیاب سرچ آپریشن، 12 ملزمان گرفتار، منشیات، پتنگیں اور غیرقانونی سامان برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور نے ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں منظم اور مؤثر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی
    سرچ آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی نے کی جب کہ آپریشن میں ایس ایچ او اے ڈویژن اور بی ڈویژن اور پولیس نفری نے حصہ لیا

    کارروائی کے دوران 12 ملزمان کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا جبکہ
    8 بدنام زمانہ منشیات فروشوںسے 165 لیٹر شراب اور ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
    پتنگیں سپلائی کرنے والے ایک گروہ کو بھی پکڑا گیا جن کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ہوئی
    19 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 33 مشتبہ افراد سے موقع پر پوچھ گچھ کی گئی

    پولیس ترجمان کے مطابق اس سرچ آپریشن کا مقصد سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری، منشیات و غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ، اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے

    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قصور کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا

  • قصور سے لاہور تک الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا عوامی مطالبہ

    قصور سے لاہور تک الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا عوامی مطالبہ

    قصور
    لاہور قصور الیکٹرک بس سروس شروع کی جائے ،قصور کی عوام کا پرزور مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور کی طرز پر قصور سے لاہور تک الیکٹرک بس سروس بھی شروع کی جائے تاکہ عوام کو آرام دہ, سستی اور ماحولیاتی طور پر محفوظ سفری سہولت میسر آسکے

    واضع رہے کہ قصور ضلع بھر سے روزانہ لاکھوں افراد تعلیم روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں لاہور کا رخ کرتے ہیں جنہیں سخت مشکلات، مہنگے کرایوں اور غیر معیاری گاڑیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ جدید الیکٹرک بس سروس کے آغاز سے عوامی پریشانیوں میں نمایاں کمی آئے گی اور ٹریفک و ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پایا جا سکے گا
    قصور کی عوام نے پنجاب حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ قصور سے لاہور تک الیکٹرک بس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر عملی شکل دی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے

  • چینی نایاب،قیمتوں میں اضافہ،پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    قصور
    چینی نایاب،شہری پریشان،پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں چینی نایاب ہو چکی ہے جس کی فی 50 کلو تھیلا قیمت 10500 روپیہ ہو چکی ہے
    غریب دکاندار مہنگی چینی خرید کر بیچنے پر مجبور جبکہ ہیں بڑے مگرمچھ قانون کی گرفت سے دور ہیں
    مارکیٹ ذرائع کے مطابق مقامی سطح پر چینی کی قلت نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے
    خوردہ فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ خود مہنگی قیمت پر چینی خرید کر معمولی منافع پر بیچنے پر مجبور ہیں
    مگر انتظامیہ کی کارروائیاں صرف چھوٹے دکانداروں تک محدود ہیں
    عوامی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر مہنگی چینی کی فروخت روکنے میں پیرا فورس کی کارکردگی کہاں ہے؟
    بڑی ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونے سے عوامی غصہ بڑھتا جا رہا ہے
    ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کئے تو آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت مذید بڑھنے کا خدشہ ہے

  • قصور :ڈی سی کا راجہ جنگ کا اچانک دورہ، ریٹ لسٹ و تجاوزات پر سخت ہدایات

    قصور :ڈی سی کا راجہ جنگ کا اچانک دورہ، ریٹ لسٹ و تجاوزات پر سخت ہدایات

    قصور (باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارقنویدسندھو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے تحصیل راجہ جنگ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عام مارکیٹ، میونسپل کمیٹی، نادرا اور ریسکیو 1122 کے دفاتر کا معائنہ کیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے عام مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، ریٹ لسٹوں کی دستیابی، تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن، ماحولیاتی آلودگی اور "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کی مقرر کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء فراہم کی جائیں، بصورتِ دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    عمران علی نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا بھی جائزہ لیا اور دوکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی حدود میں رہ کر کاروبار کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی اور ضلعی انتظامیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے "ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی معائنہ کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ذمہ داران کو صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

    میونسپل کمیٹی، نادرا اور ریسکیو 1122 کے دفاتر کے دورے کے دوران انہوں نے سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

    ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں مزید متحرک ہو کر کام کریں اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔

  • قصور،اوباش نوجوان نے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال  کر دیا، ویڈیو وائرل

    قصور،اوباش نوجوان نے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال کر دیا، ویڈیو وائرل

    قصور، روشن آباد کالونی میں اوباش نے عورتوں اور بچیوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،عورتوں کا گھروں سے نکلنا محال،سی سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو فراہم،سی سی ڈی قصور سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ بی ڈویژن کی چوکی سبزی منڈی کے نواحی علاقے روشن آباد کالونی کے رہائشیوں نے بتایا کہ اوباش ہارون عرف مونو مسیح عرصہ دراز سے خواتین اور بچیوں کو ہراساں کر رہا ہے جس کے باعث عورتوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے،سکول و کالجز جانے والی لڑکیاں سخت پریشان ہیں، اہلِ علاقہ نے بتایا کہ یہ واقعات کالونی میں کثرت سے پیش آتے ہیں ،اہلیانِ علاقہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو ثبوت کے طور پر میڈیا کو مہیا کیا ہے، انہوں نے متعلقہ پولیس اور مقامی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
    مقامی رہائشیوں کے مطابق یہ اوباش جوان لڑکیوں اور خواتین کو نہ صرف جنسی طور پر تنگ کرتا ہے بلکہ لوگوں کے گھرانوں میں خوف و ہراس پیدا کر چکا ہے،اور مذکورہ اوباش لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا بھی ہےکاروائی کی جائے