Baaghi TV

Category: قصور

  • مسجد میں چوری،پولیس نے کہا اللہ اور دے گا درگزر کریں

    مسجد میں چوری،پولیس نے کہا اللہ اور دے گا درگزر کریں

    قصور
    مسجد میں چوری کی واردات کی اطلاع 12 گھنٹوں بعد دے دی،سب انسپیکٹر نے 48 گھنٹوں بعد درخواست گزار کو تھانے بلایا اور کہا اب تو کوئی فائدہ نہیں 24 گھنٹوں بعد فنگر پرنٹ غائب ہو جاتے ہیں،مسجد اللہ کا گھر ہے درگزر کریں

    تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی کے شہر پھولنگر کے نواحی گاؤں بلیر بشمولہ بھگیانہ کلاں میں 4 و 5 اپریل کی درمیانی شب چور جامع مسجد محمدی اہلحدیث کے تالے توڑ کر دو عدد بیٹری یو پی ایس مالیت 25000 لے اڑے تالے و دیگر اشیاء پر چوروں کے فنگر پرنٹ واضع نظر آرہے تھے
    سارے وقوعہ کی تحریری درخواست محمد اشفاق سکنہ اہل دیہہ نے دن 11 بجے تھانہ صدر پھولنگر کو دے دی تو اسے تسلی دے کر بھیج دیا گیا کہ ابھی تھوڑی دیر میں پولیس ٹیم پہنچ رہی ہے اور کاروائی کا آغاز کرتی ہے مگر باوجود درخواست گزار و اہل دیہہ کے رابطہ کرنے کے پولیس نا پہنچی مگر اگلے 48 گھنٹوں بعد سب انسپیکٹر محمد امین نے درخواست گزار کو تھانے بلوایا اور کہا کہ اب تو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ فنگر پرنٹ 24 گھنٹوں بعد ختم ہو جاتے ہیں لہذہ آپ درگزر کریں مسجد اللہ کا گھر ہے اللہ اور چیزیں دے دے گا
    اہل دیہہ و درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اسی مسجد سے چند ماہ قبل چور واٹر پمپ و بیٹری یو پی ایس لے اڑے تھے مگر اب پولیس کاروائی کرنے سے انکاری ہے اگر مسجد اللہ کا گھر ہے تو پولیس والے بھی مسلمان ہیں مگر انہوں نے واضع فنگر پرنٹ ہونے کے جان بھوج کر دیر کی تاکہ فنگر پرنٹ ختم ہو جائیں مگر اب دوایتی طریقے سے بھی چور کو تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی لہذہ ڈی پی او قصور نوٹس لے کر اللہ کے گھر کے ساتھ انصاف کروائیں

  • پولیس نے بچھڑوں کو ملا دیا ، انتھک کوششیں رنگ لے آئیں

    پولیس نے بچھڑوں کو ملا دیا ، انتھک کوششیں رنگ لے آئیں

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)
    قصور پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سےملانے کا سلسلہ جاری ایک بچہ جس کا نام سمیر ولد امین مسیح جس کی عمر تقریباً 11سال ہے جوکہ مورخہ 08.04.2021 کو لاوارث حالت میں ملا تھا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر ایس ایچ او بی ڈویژن افتخار احمد جوئیہ نے اپنی خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ان تھک محنت سے نہایت قلیل وقت میں بچے کے ورثان جوکہ جیا بگا ضلع لاہور کے رہائشی تھے ان کو تلاش کرکے بچے کو ورثان کے حوالے کردیا جس پر ورثان نے قصور پولیس ایس ایچ او افتخار احمد جوئیہ اور ٹیم اور ڈی پی او قصور کا شکریہ ادا کیا جس پر ڈی پی او قصورعمران کشور نے ایس ایچ او افتخار احمد جوئیہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

  • پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ، نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا

    پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ، نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا

    رمضان المبارک کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو‘تمام اسسٹنٹ کمشنرز‘انجمن تاجران کے عہدیداران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی

    (غفار ریاض ، نمائندہ باغی ٹی وی قصور) اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن میں آٹا تھیلہ 20کلو گرام اوپن مارکیٹ 860روپے‘ آٹا تھیلہ 10کلو گرام 430روپے جبکہ رمضان بازار میں 375روپے‘بناسپتی گھی (پیکٹ کھلا) فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ، چاول سپر باسمتی نیا اوپن مارکیٹ125روپے جبکہ رمضان بازار میں 119روپے فی کلو گرام، چاول اری اوپن مارکیٹ40روپے جبکہ رمضان بازار میں 35روپے فی کلوگرام، دال چنا باریک اوپن مارکیٹ120روپے جبکہ رمضان بازار میں 110روپے فی کلو گرام، دال چنا موٹی اوپن مارکیٹ 130روپے جبکہ رمضان بازار میں 120روپے فی کلو گرام، دال مسور موٹی اوپن مارکیٹ130روپے جبکہ رمضان بازار میں 120روپے فی کلو گرام، دال مسور باریک لوکل اوپن مارکیٹ150روپے جبکہ رمضان بازار میں 140روپے فی کلو گرام، دال ماش (چمن موٹی)اوپن مارکیٹ میں 235روپے جبکہ رمضان بازار میں 225روپے فی کلو گرام، دال مونگ (موٹی) اوپن مارکیٹ 190روپے جبکہ رمضان بازار میں 180روپے فی کلو گرام،کالے چنے موٹے اوپن مارکیٹ 125روپے جبکہ رمضان بازار میں 115روپے فی کلو گرام،کالے چنے باریک اوپن مارکیٹ 120روپے جبکہ رمضان بازار میں 110روپے فی کلو گرام، سفید چنے موٹے اوپن مارکیٹ130روپے جبکہ رمضان بازار میں 120روپے فی کلو، سفید چنے باریک اوپن مارکیٹ میں 125روپے جبکہ رمضان بازار میں 115روپے فی کلو، بیسن اوپن مارکیٹ 130روپے جبکہ رمضان بازار میں 120روپے فی کلو گرام‘ چینی اوپن مارکیٹ 85روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں بمطابق گورنمنٹ پالیسی، روٹی تندوری 100گرام 7روپے،نان 100گرام 10روپے، گوشت چھوٹا اوپن مارکیٹ 850روپے جبکہ رمضان بازار میں 820 روپے فی کلو، گوشت بڑااوپن مارکیٹ 450روپے جبکہ رمضان بازار میں 430روپے فی کلو، دودھ کھلا فی لیٹر 80روپے، دہی 90روپے فی کلو، اینٹ درجہ اول (فی ہزار)7ہزار روپے (بھٹہ موقع)‘گوشت برائلر، سبزی و فروٹ، انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔ڈپٹی کمشنر قصور نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان المبارک میں ضلعی حکومت کے مقررہ کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • دو سگے بھائیوں پر فائرنگ ،ایک جانبحق دوسرا زخمی

    دو سگے بھائیوں پر فائرنگ ،ایک جانبحق دوسرا زخمی

    قصور
    پرانی دشمنی پر دو سگے بھائیوں پر فائرنگ،ایک جانبحق دوسرا زخمی

    تفصیلات کے مطابق قصور مکہ کالونی سبزی منڈی کے باہر پرانی دشمنی کی بنا پر سرور نامی شخص نے اپنے رشتےدار دو سگھے بھائیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دوسرے بھائی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے
    اطلاع پا کر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
    پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے

  • چینی کا بڑا سٹاک پکڑا گیا

    چینی کا بڑا سٹاک پکڑا گیا

    قصور میں اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیم کا چھاپہ 800 بوری ذخیرہ چینی پکڑی گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور میں اسپیشل برانچ کی نشان دہی پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سندھو نے گودام میں ذخیرہ کی گئیں 800 بوری چینی ، 400 بوری چاول برآمد کر لئے
    سپیشل برانچ نے اطلاع دی کہ قادی ونڈ کے ملزم صداقت رحمانی نے گودام میں چینی اور چاولوں کی سینکڑوں بوریاں سٹاک کی ہیں

    اسسٹنٹ کمشنر قصور کا کہنا ہے کہ گودام کو سیل کرکے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی

  • شادی پر ہوائی فائرنگ،نوجوان زخمی

    شادی پر ہوائی فائرنگ،نوجوان زخمی

    قصور
    شادی پر ہوائی فائرنگ،نوجوان زخمی ،ہسپتال منتقل

    تفصیلات کے مطابق بستی سلیمان والا حدود تھانہ راجہ جنگ میں اسلم حجام کے لڑکی کی شادی پر نوجوان فائرنگ کر رہا تھے کہ اس کی زد میں وقاص ولد آس محمد سکنہ بستی جمال دین آ گیا جس کی ٹانگ و پیٹ میں گولیاں لگیں جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کیا گیا ہے
    پولیس چوکی اوراڑہ تھانہ راجہ جنگ نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے
    نیز اس سے قبل پولیس نے لوگوں کو بارہا ہوائی فائرنگ نا کرنے کی تنبیہہ کی ہے

  • سب انسپکٹر کا خاتون پر تشدد کا معاملہ ، کہانی میں نیا موڑ آگیا

    سب انسپکٹر کا خاتون پر تشدد کا معاملہ ، کہانی میں نیا موڑ آگیا

    قصورکے علاقے کھڈیاں خاص میں سب انسپکٹر جمیل کا خاتون پر تشدد کا معاملہ، خاتون عاصمہ بی بی عرف پٹھانی کے متعلق قبضہ کے لئے آنے والے شخص کا بیان سامنے آنے پر کہانی میں نیا موڑ آ گیا

    عاصمہ عرف پٹھانی کے ساتھ مدرسہ پر قبضہ کرنے والے شخص کو لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پٹھانی کے ساتھ قبضہ پر آنے والے شخص کو لوگوں نے اسلحہ سمیت پکڑا ، پکڑنےوالے شخص کا اقبالی بیان طھی سامنے آ گیا کہ میں پٹھانی کے بلوانے پہ قبضہ کرنے آیا

    عاصمہ پٹھانی نے تالے توڑ کر جب مکان پرقبضہ کیا تو سب انسپکٹر کو تھپٹر بھی مارے، عاصمہ پٹھانی و دیگر خواتین کے پاس پسٹل تھے۔پکڑے گئے شخص نے انکشاف کر دیا، پٹھانی نے پتوکی سے متعدد قبضہ گروپ کے افراد بلوائے۔

    ڈی پی او قصور عمران کشور نے اپنے بیان میں کہا کہ کیس پہلے دن کی طرح اب بھی صاف ہے ملازمین کو مارا گیا۔ پکڑے گئے شخص کو بھی شامل تفتیش کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی سزا سب انسپکٹر بھگتے گا۔

  • بجلی غائب،مریضوں کی زندگیاں داؤ پر

    بجلی غائب،مریضوں کی زندگیاں داؤ پر

    قصور
    کھڈیاں خاص قصور نول فیڈر کی بجلی گزشتہ کئی گھنٹوں سے بند ،مریضوں کی زندگیاں داؤ پر

    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص قصور و گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے درجنوں دیہات کے ھزاروں لوگ پانی سے محروم ہو چکے ہیں
    جبکہ نول فیڈر بند ہونے سے رورل ہیلتھ سنٹر کھڈیاں خاص میں داخل مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں ہیں
    لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں
    شہریوں نے واپڈا حکام سے فوری بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے

  • سائلین کی داد رسی کیلئے کھلی کچہریاں لگانا زبردست قدم ہے

    سائلین کی داد رسی کیلئے کھلی کچہریاں لگانا زبردست قدم ہے

    قصور
    سائلین کے مسائل بروقت حل کرنے کیلئے ڈی پی او قصور عمران کشورکا کھلی کچہری کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ڈی پی او قصور کی رات گئے گشت اور متعدد ناکوں و تھانوں کی چیکنگ سے جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار تاجر رہنماؤں حاجی محمد سعید حاجی علی شیر کمبوہ حاجی محمد امین اشفاق چوہدری خالد چوہدری چوہدری بابر چیمہ و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ عمران کشور انصاف پسند اور فرض شناس آفیسر ہیں انکی تعیناتی سے جہاں ضلع میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آئی ہے وہاں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو بھی تقویت ملی ہے علاقہ سے جرائم کے خاتمے کیلئے تاجر برادری ان سے چار قدم آگے نظرآئے گی اور ہر طرح کے تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

  • ضلعی انتظامیہ و محکمہ ماحولیات کی بدولت لوگوں کی زندگیاں خطرے میں

    ضلعی انتظامیہ و محکمہ ماحولیات کی بدولت لوگوں کی زندگیاں خطرے میں

    قصور
    محکمہ ماحولیات و ضلعی گورنمنٹ کی اناہلی سے بھٹہ مالکان وارننگ کے باوجود زگ زیگ سسٹم نا لکا سکے،اینٹوں کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،اہلکاران حصے وصول کرکے خاموش

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے تمام بھٹہ خشت میں زگ زیگ سسٹم لگانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے تحت بھٹہ کی چمنی سے نکلنے والا دھواں زگ زیگ سسٹم سے ہو کر گزرتا ہے اور پانی و دیگر پراسیس سے دھواں انتہائی کم خطرناک تہ جاتا ہے
    مگر ضلعی انتظامیہ قصور و محکمہ ماحولیات قصور کی نااہلی سے محض 2 فیصد سے بھی کم بھٹہ مالکان نے زگ زیگ سسٹم لگایا ہے اور پرانی طریقے سے ہی بھٹہ خشت کا دھواں چمنی سے نکالا جا رہا ہے جس سے فضائی آلودگی کے سبب لوگوں میں کئی طرح کی امراض جنم لے رہی ہیں جبکہ بھٹہ مالکان نے 7800 روپیہ سرکاری ریٹ والی درجہ اول اینٹ 12000 روپیہ میں فروخت کرنا شروع کر دی ہے
    ساری صورتحال کا محکمہ ماحولیات و ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو علم ہے مگر اپنا حصہ لینے پر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں

    لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے