کوٹرادھاکشن چوکی انچارج اکبر کی دبنگ کاروائی پتوکی کا معروف اشتہاری سرفراز عرف شپو۔نیو نام طاہر 2 ساتھیوں کے سمیت رات گئے گرفتار، یاد رے یہ ڈاکو پتوکی کے علاقے میں بدنام زمانہ راہزنی ۔قتل، ڈکیتی، تھانہ سٹی, تھانہ صدر پتوکی میں 15 سے زائد مقدمہ درج ہیں
Category: قصور
-
*الہ آباد پھل و سبزیوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور*
*الہ آباد پھل و سبزیوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور*
مقامی انتظامیہ کی دانستہ غفلت اور مبینہ خاموشی الہ آباد سمیت دیگر مقامات پر پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں کو خودساختہ طور پر بڑھا دیا گیا ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی مہنگائی پر کنٹرول نا ہونا مقامی انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے شہری محمد جنید ،مبارک علی ،محمد حسین ،اللہ دتہ ودیگر نے بتایا کہ بازار میں جانے پر سبزی اور پھلوں کے ریٹ سن کر خالی ہاتھ واپس لوٹنا مجبوری بن چکا ہے جبکہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ رمضان المبارک آتے ہی بڑے بڑے دعوے کرتی نظر آتی ہے مگر عملی طور پر خودساختہ مہنگائی پر کنٹرول نہیں کیا جاسکا اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس گرانفروشی پر کنٹرول کرکے ذمہ داران کے خلاف عملی طور پر کارروائی کیجائے تاکہ ایک عام شہری بھی سبزی اور پھل خرید سکیں -

قصور/الہ آباد/کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں متحرک
الہ آباد/کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں متحرک
الہ آباد :اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری کی الہ آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں
الہ آباد:25 سے زائد دکانیں گودام سیل
الہ آباد:کورونا وبا سے عوام کی جان کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق
الہ آباد:عوام سے گزارش ہے کہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں شکریہ ۔
مہر بشارت صدیقی بیوروچیف قصور -

گورنمنٹ دعوے کرنے،حمایتی دفاع کرنے میں مصروف
قصور
آٹا من مانی قیمتوں پر فروخت،دکانداروں کو مل سے مہنگا مل رہا ہے ،دکانداروں کا مؤقف،گورنمنٹ دعوؤں اور گورنمنٹ کے حمایتی صفائیوں جبکہ غریب مہنگا آٹا خریدنے میں مصروفتفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح کے علاقوں،کھارا،نول،چوک اسٹیل باغ،قادر آباد ،رکن پورہ،پیرو والا،قادی ونڈ،بھلو،وڈانہ،لکھنیکے و مضافات میں آٹا دکانوں سے مل تو رہا ہے مگر گورنمنٹ کی قیمتوں کے مطابق نہیں بلکہ 20 کلو کا تھیلا 1040 اور 10 کلو کا تھیلا 530 روپیہ میں فروخت کیا جا رہا
اس بابت جب دکانداروں سے پوچھا گیا تو دکانداروں نے قسمیں کھانا شروع کر دیں کہ ہمیں مل سے سرکاری ریٹ سے ہٹ کر مہنگا مل رہا ہے ہم فی تھیلا 20 روپیہ نفع لیتے ہیں سودا سلف بیچنے کیلئے آٹا رکھنا ہماری مجبوری ہے ورنہ آٹے کا گاہک ہمیں تکرار کر کے پریشان ہی کرتا ہے حالانکہ گورنمنٹ مل مالکان کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے اور سبسٹڈی بھی مل مالکان کو ہی مل رہی ہے
دکانداروں نے بتایا کہ اتفاق فلور مل رائیوند روڈ،نیشنل فلور مل،مستری فلور مل کے مالکان پیسے پہلے لیتے ہیں اور بعد میں آٹا دیتے ہیں اگر ان سے سرکاری ریٹ پر مطالبہ کیا جاتا ہے تو کہتے ہیں رمضان بازار سے جا کر خرید لیں تکرار نا کریں
آٹے کی قیمت پر حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور گورنمنٹ دعوے کرنے جبکہ گورنمنٹ کے حمایتی آٹے کی قیمت پر گورنمنٹ کا دفاع کرنے اور غریب بیچارہ مہنگا آٹا خریدنے میں مصروف ہے -

باؤلے کتوں کا راج شہری کو کاٹ لیا
قصور
تحصیل چونیاں کے شہر الہ آباد کا غریب شہری ارشاد ولد طفیل قوم شیخ باولے کتوں کے ظلم کا شکار ہو گیا
انتظامیہ باولے کتوں کو تلف کرے شہری کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد میں ویکسین اور ادوایات موجود نہیں
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے نوٹس لینے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق الہ آباد اور گردونواح میں باولے کتوں کا مٹر گشت جاری
عام شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی علاقے میں خوف کی فضا قائم
الہ آباد میں آوارہ اور باولے کتوں کا مٹر گشت جاری
باولے کتے شہریوں کو زخمی کرنے لگے
تحصیل چونیاں انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی الہ آباد کا عملہ
لمبی تان کر سو گیا
اور دو لاکھ آبادی والے شہر الہ آباد رورل ہیلتھ سنٹر میں سہولیات کا فقدان کتے کو کاٹنے والے مریضوں کے لیے ویکسین موجود نہیں
متاثرہ شخص الہ آباد کا رہائشی ارشاد ولد طفیل کو رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد کے عملے نے چونیاں ریفر کر دیا
سماجی حلقوں اور تاجر برادری نے ڈی سی قصور اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا ہے کہ الہ آباد میں کتے کاٹتے والے مریضوں کے لیے ویکسین اور دوائی فراہم کی جائے -

روکنے پر نوجوان کو زخمی کر دیا
قصور
پتوکی تھانہ سرائے مغل کے نواحی گاؤں دولو ملتانی میں سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے سے روکنے پر تلخ کلامی، اسلحہ سے مسلح سات ملزمان کا ارشد جاوید کے بیٹے اور ساتھیوں پر حملہ،فائرنگ سے محمد ندیم شدید زخمی ہو گیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے مغل کے نواحی گاؤں دولو ملتانی میں ملزمان راشد،ظفراقبال،شمشاد،غلام نبی،ارشاد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں میں سرعام اسلحہ کی نمائش کر رھے تھے،محمد ندیم نے ملزمان کو اسلحہ کی نمائش کرنے سے منع کیا جس کا انھوں نے برا منایا،اور تلخ کلامی ھو گئی،اور اسی رنجشن کی بنا پر ملزمان نے ارشد جاوید کے بیٹے محمد ندیم اوربھتجے عمران علی پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں محمد ندیم شدید زخمی ھو گیا،جسکو تشویش ناک حالت کے پیش نظر تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال پتوکی سے لاھور ھسپتال منتقل کر دیا گیا ھے،تھانہ سرائے مغل پولیس نے مدعی ارشد جاوید کی تحریری درخواست پر راشد،ظفراقبال سمیت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
-

بچوں کی لڑائی پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال
قصور
پتوکی کے نواحی گاؤں اولکھ بونگا میں بچوں کے درمیان لڑائی کی رنجش پر چھ افراد کا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے افتخار حسین کے گھر پر دھاوا،وحشیانہ تشدد،کپڑے پھاڑ کر اسکی بیوی کو نیم برھنہ کر دیا،لوگوں مین تشویش کی لہرتفصیلات کے مطابق چند روز قبل اولکھ بونگا میں رہائش پذیر افتخار حسین اور ملزمان اسلم،اشرف وغیرہ کے بچوں کے درمیان معمولی بات پر تنازعہ ھوا اور اسی جھگڑے کی رنجشن کی بنا پر ملزمان اسلم،اشرف،سعید،عثمان،عرفان،اور کاکا نے ڈنڈوں اور استروں سے گھر پر حملہ کر دیا،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ھو گئے،ملزمان نے افتخار حسین اور اسکی بیوی مافیا بی بی کو وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا،کپڑے پھاڑ کر برھنہ کر دیا اور گھسیٹے ھوئے بازار میں لے گئے،ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ھو گئے، تھانہ صدر پولیس نے افتخار حسین کی تحریری درخواست پر چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
-

کرونا ٹیسٹ کٹس ختم لوگوں کی زندگیاں خطرے میں
قصور
ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ کٹس ختم،لوگوں کی زندگیاں خطرے میںتفصیلات کے مطابق کورونا کے مریضوں کی جانچ کے لئے قصور میں ٹیسٹنگ کیٹس ختم ہو گئی ہیں کورونا ٹیسٹ کٹس ختم ہونے سے لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں
لوگ پرائیویٹ لیب سے مہنگے داموں ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ مثبت ٹیسٹ آنے پر اہل خانہ کے ٹیسٹ نہ ہو سکے
ٹیسٹ کیٹس پرائمری اینڈ ہیلتھ سکینڈریجبکہ ڈاکٹر لئیق کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ سے نہیں ملیمثبت کیس والے فرد کے ایل خانہ کے ٹیسٹ کٹس
نہ ہونے کی وجہ سے نہیں کر سکتے
کوروناٹیسٹ کٹس کی عدم فراہمی پر 8 لاکھ آبادی والے شہر قصور کے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی
-

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد حوالات
قصور
چونیاں کے علاقے ذلہ آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل بعض کو جرمانے اور درجن کے قریب دکاندار حوالات میں بند کر دیئےتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شبیر احمد نے دیگر عملہ کے ہمراہ الہ آباد شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دیں بعض کو جرمانے عائد کئے اور ایک درجن کے قریب دکاندار جنہوں نے شام چھ بجے کے بعد بھی دکانیں کھولی ہوئی تھیں ان کو حوالات میں بند کروا دیا اور بعد ازاں ان کو وارننگ دیکر رہا کر دیا گیا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شبیر احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق تمام دکاندار عمل کریں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
-

موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا،چور حویلی سے موٹر سائیکل لے اڑے
قصور
نواحی گاؤں بھیڈیاں کلاں نزد ساندہ پھاٹک میں نامعلوم چور حویلی سے موٹر سائیکل سی جی ون ٹو فائیو لے اڑےتفصیلات کے مطابق قصور میں موٹر سائیکل چوری ہونے کا سلسلہ نا رک سکا عامر لطیف ولد محمد لطیف سکنہ بھیڈیاں کلاں تھانہ گنڈہ سنگھ نے درخواست دی کہ مورخہ 18_4_21 کو وہ نماز مغرب کے وقت اپنے کھیتوں میں موجود حویلی سے گھر کھانا کھانے پیدل آیا اور اپنی موٹر سائیکل سی جی ون ٹو فائیو نمبر LEY_ 5309 ماڈل 20 اپنی حویلی پر ہی چھوڑ آیا جسے حویلی کی دیواریں جو کہ لگ بھگ 10 فٹ اونچی ہیں پھلانگ کر نامعلوم چور لے اڑے جس کا علم مجھے تقریبا رات 9 بجے حویلی پہنچنے پر ہوا جس پر میں نے 15 پر کال کی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر مجھے تسلی دی اور موٹر سائیکل ڈھونڈ کر دینے کا وعدہ کیا اور میری درخواست درج کرلی
متاثرہ شحض نے جلد سے جلد موٹر سائیکل ڈھونڈ کر نامعلوم چوروں کو پکڑ کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے