قصور
حویلی سانولے والی بشمولہ گاؤں بلیر تحصیل پتوکی ضلع قصور تھانہ صدر پھولنگر میں سرکاری کھال پر لگائی گئی بجلی کی غیر قانونی تار سے محمد اصغر ولد باغ علی کسان جانبحق
تفصیلات کے مطابق بااثر زمیندار نے سرکاری کھال پر اپنی طاقت کے بل بوتے پر بجلی کی تار لگا کر کرنٹ چھوڑ دیا جس سے نوجوان کسان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا
رات نو بجے کے قریب محمد اصغر ولد باغ علی سکنہ حویلی سانوے والی بشمولہ بلیر تحصیل پتوکی حدود تھانہ صدر پھولنگر کا رہائشی رات ہو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پانی لگانے گیا جس کے ساتھی صبح صادق سے پہلے گھر آ گئے جبکہ اصغر نے ابھی مذید پانی لگانا تھا کہ صبح 6 بجے کے قریب ہمسایہ زمیندار کی بدمعاشی کے بل بوتے پر سرکاری کھال پر لگائی گئی بجلی کی تار سے ٹکڑا گیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی حالانکہ ہمسایہ کسان کو پانی کی باری کا پتہ بھی تھا مگر پھر بھی اس نے کھال پر لگی تار سے کرنٹ نا بند کیا
ہمسایہ کسان سے اصغر کی رنجش بھی چلی آرہی تھی جس کی بابت ہمسایہ کسان نے جان بوجھ کر تار میں کرنٹ چھوڑ رکھا تھا جو کہ انتہائی غیر قانونی فعل ہے چونکہ کھال سب کی مشترکہ سرکاری ملکیت ہے اور کھال پر پانی لگائے جانے کے دوران ہر بار کھال پر سے گزرنا پڑتا ہے اس لئے ان جگہوں پر کرنٹ نہیں لگایا جاسکتا اور نا ہی کوئی باڑ لگائی جا سکتی ہے
اہل علاقہ نے فوری طور پر ہمسایہ کسان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا ہے
Category: قصور
-

مخالف کے کھال میں کرنٹ لگانے سے کسان جانبحق
-

تفتیشی افسر شہری کا برآمد شدہ مال کھا گیا
قصور
تفتیشی آفیسر عظیم حفیظ چوروں سے برآمدہ 80 ہزار کا مال مسروقہ ہڑپ کر گیاؐ 30انچ کی ایل سی ڈی یوپی ایس بیٹری اور 15000روپے کی نقدی ہضم کر گیا ۔شہری محمد ناظم نے مزکورہ تفتیشی آفیسر عظیم حفیظ کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی یی او قصورکو درخواست دے دیتفصیلات کے مطابق شہری ناظم نے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ھے کہ
چور میری دوکان کے تالے توڑ کر ایل سی ڈی ” یو پی ایس بمعہ بیٹری اور نقدی 15ہزار روپے نقدی چوری کر کے لے گئے ۔جس کا تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ نمبر 91/21 بجرم ت پ درج مورخہ 31-1-2021 کو درج کروایا اور جس کا تفتیشی آفیسر سابقہ چوکی انچارج عظیم حفیظ مقرر ہوا ۔کچھ دنوں بعد سائل ناظم کو بذریعہ موبائل مسیج موصول ھوا کہ آپ کا آپ کا چوری شدہ سامان موصول ھوگیا ھے آپ اپنے سامان کی برآمدگی کے لئے اپنی ایف آئی آر کے تفتیشی آفسیر سے رابطہ کریں جس پر مدعی ناظم نے تفتیشی آفیسر عظیم حفیظ سے رابطہ کیا تو جس یر پہلے تو ٹال مٹول سے کام لیا سامان واپس کرنے کے وعدے کرتا رھا کئی دنوں بعد میرے مال مسروقہ سے مجھے صرف پانچ ھزار دینے یر بضد رھا اور ایف آئی آر وآپس لینے کا مشورہ دینے لگا ۔اورتھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او رانا سہیل سے بھی رابطہ کیا مگر اس نے صاف انکار کرتے ھوئے کہا کہ جو جو 30 انچ ایکو سٹار کمپنی کی چوروں سے برآمد ھوئی ھے وہ آپکی نہیں ھے جبکہ وہ ایل سی ڈی ایکو سٹار کمپنی کی ھماری ھے اور اسکے علاوہ اس کا کوئی مالک بھی سامنے نہیں آیا شہری ناظم علی کا کہنا ھے کہ میں نے اپنا چوروں سے برآمدہ سامان لینے کے کئے تھانے کے درجنوں چکر لگائے مگر میری شنوائی نہ ھوسکی لہذا محمد ناظم نے ڈی پی او قصور عمران کشور آر پی او شیخوپورہ اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ بددیانت تفتیشی آفیسر عظیم حفیظ کے خلاف محکمانہ کار وائی کی جائے اور میرا چوروں سے برآمد ہونے والا سامان وآپس دیا جائے -

چینی کا ریٹ کنٹرول نا ہو سکا
قصور دوکانداروں تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات ھوا میں اڑا دئیے
چینی سرکاری ریٹ 85روپے کلو میں فروخت کرنے کی بجائے 100سے 105روپے میں فروخت کرنے لگے .شہر کی چھوٹی بڑی دوکانوں پر سستی چینی کی فراھمی کے حکومتی دعوے ھوا ھوگئے۔ضلعی انتظامیہ چینی سرکاری ریٹ 85 روپے کلو میں فروخت پر عملدرآمد کروانےمیں بری طرح ناکام ضلعی انتظامیہ تاجروں کے آگے بے بس نظرآنے لگیقصور
حکومتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں چینی کی قیمت 85روپے کلو مقرر کی گئی ھے لیکن عوام کو اس ریٹ پر چینی کہیں بھی دستیاب نہیں ھے عوام 85روپے چینی لینے کے لئے دوکانوں بازاروں میں دھکے کھا رھی ہے اور دوکانداروں ۔کی جانب سے چینی نہ ھونے کا بہانہ بنایا جارھا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی حکومتی سرکاری ریٹ 85 روپے کلو پر عملدرامد کروانے میں ناکام غیر سنجیدہ نظر آرھی ھے اور یرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی غیر فعال ھوچکی ھیں دوکاندار 85 رویے میں فروخت کرنے کی بجائے 100سے 105 روپے میں فروخت کر رھے شہری حکومت اور انتظامیہ کو کوستے نظر آرھے ہیں کہ چینی کی قیمت کم کر کے عوام کو ریلف دینے کا کیا فائدہ اگر چینی کی دوکانوں یر دستیابی ھی نہیں دوکاندار دے ھی نہیں رھے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ھے قصور میں 85 روپے کلو چینی سرکاری ریٹ یر فراھمی کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری ریٹ یر فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں اور تاجروں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے -

مسجد میں چوری،پولیس نے کہا اللہ اور دے گا درگزر کریں
قصور
مسجد میں چوری کی واردات کی اطلاع 12 گھنٹوں بعد دے دی،سب انسپیکٹر نے 48 گھنٹوں بعد درخواست گزار کو تھانے بلایا اور کہا اب تو کوئی فائدہ نہیں 24 گھنٹوں بعد فنگر پرنٹ غائب ہو جاتے ہیں،مسجد اللہ کا گھر ہے درگزر کریںتفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی کے شہر پھولنگر کے نواحی گاؤں بلیر بشمولہ بھگیانہ کلاں میں 4 و 5 اپریل کی درمیانی شب چور جامع مسجد محمدی اہلحدیث کے تالے توڑ کر دو عدد بیٹری یو پی ایس مالیت 25000 لے اڑے تالے و دیگر اشیاء پر چوروں کے فنگر پرنٹ واضع نظر آرہے تھے
سارے وقوعہ کی تحریری درخواست محمد اشفاق سکنہ اہل دیہہ نے دن 11 بجے تھانہ صدر پھولنگر کو دے دی تو اسے تسلی دے کر بھیج دیا گیا کہ ابھی تھوڑی دیر میں پولیس ٹیم پہنچ رہی ہے اور کاروائی کا آغاز کرتی ہے مگر باوجود درخواست گزار و اہل دیہہ کے رابطہ کرنے کے پولیس نا پہنچی مگر اگلے 48 گھنٹوں بعد سب انسپیکٹر محمد امین نے درخواست گزار کو تھانے بلوایا اور کہا کہ اب تو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ فنگر پرنٹ 24 گھنٹوں بعد ختم ہو جاتے ہیں لہذہ آپ درگزر کریں مسجد اللہ کا گھر ہے اللہ اور چیزیں دے دے گا
اہل دیہہ و درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اسی مسجد سے چند ماہ قبل چور واٹر پمپ و بیٹری یو پی ایس لے اڑے تھے مگر اب پولیس کاروائی کرنے سے انکاری ہے اگر مسجد اللہ کا گھر ہے تو پولیس والے بھی مسلمان ہیں مگر انہوں نے واضع فنگر پرنٹ ہونے کے جان بھوج کر دیر کی تاکہ فنگر پرنٹ ختم ہو جائیں مگر اب دوایتی طریقے سے بھی چور کو تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی جا رہی لہذہ ڈی پی او قصور نوٹس لے کر اللہ کے گھر کے ساتھ انصاف کروائیں -

پولیس نے بچھڑوں کو ملا دیا ، انتھک کوششیں رنگ لے آئیں
(غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)
قصور پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سےملانے کا سلسلہ جاری ایک بچہ جس کا نام سمیر ولد امین مسیح جس کی عمر تقریباً 11سال ہے جوکہ مورخہ 08.04.2021 کو لاوارث حالت میں ملا تھا۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر ایس ایچ او بی ڈویژن افتخار احمد جوئیہ نے اپنی خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ان تھک محنت سے نہایت قلیل وقت میں بچے کے ورثان جوکہ جیا بگا ضلع لاہور کے رہائشی تھے ان کو تلاش کرکے بچے کو ورثان کے حوالے کردیا جس پر ورثان نے قصور پولیس ایس ایچ او افتخار احمد جوئیہ اور ٹیم اور ڈی پی او قصور کا شکریہ ادا کیا جس پر ڈی پی او قصورعمران کشور نے ایس ایچ او افتخار احمد جوئیہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔ -

پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ، نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا
رمضان المبارک کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو‘تمام اسسٹنٹ کمشنرز‘انجمن تاجران کے عہدیداران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی
(غفار ریاض ، نمائندہ باغی ٹی وی قصور) اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن میں آٹا تھیلہ 20کلو گرام اوپن مارکیٹ 860روپے‘ آٹا تھیلہ 10کلو گرام 430روپے جبکہ رمضان بازار میں 375روپے‘بناسپتی گھی (پیکٹ کھلا) فی کلو گرام بمطابق نرخ نامہ گورنمنٹ، چاول سپر باسمتی نیا اوپن مارکیٹ125روپے جبکہ رمضان بازار میں 119روپے فی کلو گرام، چاول اری اوپن مارکیٹ40روپے جبکہ رمضان بازار میں 35روپے فی کلوگرام، دال چنا باریک اوپن مارکیٹ120روپے جبکہ رمضان بازار میں 110روپے فی کلو گرام، دال چنا موٹی اوپن مارکیٹ 130روپے جبکہ رمضان بازار میں 120روپے فی کلو گرام، دال مسور موٹی اوپن مارکیٹ130روپے جبکہ رمضان بازار میں 120روپے فی کلو گرام، دال مسور باریک لوکل اوپن مارکیٹ150روپے جبکہ رمضان بازار میں 140روپے فی کلو گرام، دال ماش (چمن موٹی)اوپن مارکیٹ میں 235روپے جبکہ رمضان بازار میں 225روپے فی کلو گرام، دال مونگ (موٹی) اوپن مارکیٹ 190روپے جبکہ رمضان بازار میں 180روپے فی کلو گرام،کالے چنے موٹے اوپن مارکیٹ 125روپے جبکہ رمضان بازار میں 115روپے فی کلو گرام،کالے چنے باریک اوپن مارکیٹ 120روپے جبکہ رمضان بازار میں 110روپے فی کلو گرام، سفید چنے موٹے اوپن مارکیٹ130روپے جبکہ رمضان بازار میں 120روپے فی کلو، سفید چنے باریک اوپن مارکیٹ میں 125روپے جبکہ رمضان بازار میں 115روپے فی کلو، بیسن اوپن مارکیٹ 130روپے جبکہ رمضان بازار میں 120روپے فی کلو گرام‘ چینی اوپن مارکیٹ 85روپے فی کلو جبکہ رمضان بازار میں بمطابق گورنمنٹ پالیسی، روٹی تندوری 100گرام 7روپے،نان 100گرام 10روپے، گوشت چھوٹا اوپن مارکیٹ 850روپے جبکہ رمضان بازار میں 820 روپے فی کلو، گوشت بڑااوپن مارکیٹ 450روپے جبکہ رمضان بازار میں 430روپے فی کلو، دودھ کھلا فی لیٹر 80روپے، دہی 90روپے فی کلو، اینٹ درجہ اول (فی ہزار)7ہزار روپے (بھٹہ موقع)‘گوشت برائلر، سبزی و فروٹ، انڈے فی درجن بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔ڈپٹی کمشنر قصور نے اس موقع پر ہدایت کی کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس رمضان المبارک میں ضلعی حکومت کے مقررہ کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
-

دو سگے بھائیوں پر فائرنگ ،ایک جانبحق دوسرا زخمی
قصور
پرانی دشمنی پر دو سگے بھائیوں پر فائرنگ،ایک جانبحق دوسرا زخمیتفصیلات کے مطابق قصور مکہ کالونی سبزی منڈی کے باہر پرانی دشمنی کی بنا پر سرور نامی شخص نے اپنے رشتےدار دو سگھے بھائیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دوسرے بھائی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث سروسز ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے
اطلاع پا کر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے -

چینی کا بڑا سٹاک پکڑا گیا
قصور میں اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیم کا چھاپہ 800 بوری ذخیرہ چینی پکڑی گئی
تفصیلات کے مطابق قصور میں اسپیشل برانچ کی نشان دہی پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سندھو نے گودام میں ذخیرہ کی گئیں 800 بوری چینی ، 400 بوری چاول برآمد کر لئے
سپیشل برانچ نے اطلاع دی کہ قادی ونڈ کے ملزم صداقت رحمانی نے گودام میں چینی اور چاولوں کی سینکڑوں بوریاں سٹاک کی ہیںاسسٹنٹ کمشنر قصور کا کہنا ہے کہ گودام کو سیل کرکے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی
-

شادی پر ہوائی فائرنگ،نوجوان زخمی
قصور
شادی پر ہوائی فائرنگ،نوجوان زخمی ،ہسپتال منتقلتفصیلات کے مطابق بستی سلیمان والا حدود تھانہ راجہ جنگ میں اسلم حجام کے لڑکی کی شادی پر نوجوان فائرنگ کر رہا تھے کہ اس کی زد میں وقاص ولد آس محمد سکنہ بستی جمال دین آ گیا جس کی ٹانگ و پیٹ میں گولیاں لگیں جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کیا گیا ہے
پولیس چوکی اوراڑہ تھانہ راجہ جنگ نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے
نیز اس سے قبل پولیس نے لوگوں کو بارہا ہوائی فائرنگ نا کرنے کی تنبیہہ کی ہے -

سب انسپکٹر کا خاتون پر تشدد کا معاملہ ، کہانی میں نیا موڑ آگیا
قصورکے علاقے کھڈیاں خاص میں سب انسپکٹر جمیل کا خاتون پر تشدد کا معاملہ، خاتون عاصمہ بی بی عرف پٹھانی کے متعلق قبضہ کے لئے آنے والے شخص کا بیان سامنے آنے پر کہانی میں نیا موڑ آ گیا
عاصمہ عرف پٹھانی کے ساتھ مدرسہ پر قبضہ کرنے والے شخص کو لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پٹھانی کے ساتھ قبضہ پر آنے والے شخص کو لوگوں نے اسلحہ سمیت پکڑا ، پکڑنےوالے شخص کا اقبالی بیان طھی سامنے آ گیا کہ میں پٹھانی کے بلوانے پہ قبضہ کرنے آیا
قصور: کھڈیاں خاص میں سب انسپکٹر جمیل کا خاتون پر تشدد کا معاملہ، خاتون عاصمہ بی بی عرف پٹھانی کے متعلق قبضہ کے لئے آنے والے شخص کا بیان سامنے آنے پر کہانی میں نیا موڑ آ گیا#Pakistan #BaaghiTv #Kasur #Punjab @OfficialDPRPP @InamGhani @police_kasur pic.twitter.com/vu9OzBQNfR
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) April 7, 2021
عاصمہ پٹھانی نے تالے توڑ کر جب مکان پرقبضہ کیا تو سب انسپکٹر کو تھپٹر بھی مارے، عاصمہ پٹھانی و دیگر خواتین کے پاس پسٹل تھے۔پکڑے گئے شخص نے انکشاف کر دیا، پٹھانی نے پتوکی سے متعدد قبضہ گروپ کے افراد بلوائے۔
ڈی پی او قصور عمران کشور نے اپنے بیان میں کہا کہ کیس پہلے دن کی طرح اب بھی صاف ہے ملازمین کو مارا گیا۔ پکڑے گئے شخص کو بھی شامل تفتیش کرکے حقائق سامنے لائیں گے۔ خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی سزا سب انسپکٹر بھگتے گا۔