Baaghi TV

Category: قصور

  • بجلی غائب،مریضوں کی زندگیاں داؤ پر

    بجلی غائب،مریضوں کی زندگیاں داؤ پر

    قصور
    کھڈیاں خاص قصور نول فیڈر کی بجلی گزشتہ کئی گھنٹوں سے بند ،مریضوں کی زندگیاں داؤ پر

    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص قصور و گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے درجنوں دیہات کے ھزاروں لوگ پانی سے محروم ہو چکے ہیں
    جبکہ نول فیڈر بند ہونے سے رورل ہیلتھ سنٹر کھڈیاں خاص میں داخل مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں ہیں
    لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں
    شہریوں نے واپڈا حکام سے فوری بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے

  • سائلین کی داد رسی کیلئے کھلی کچہریاں لگانا زبردست قدم ہے

    سائلین کی داد رسی کیلئے کھلی کچہریاں لگانا زبردست قدم ہے

    قصور
    سائلین کے مسائل بروقت حل کرنے کیلئے ڈی پی او قصور عمران کشورکا کھلی کچہری کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ڈی پی او قصور کی رات گئے گشت اور متعدد ناکوں و تھانوں کی چیکنگ سے جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار تاجر رہنماؤں حاجی محمد سعید حاجی علی شیر کمبوہ حاجی محمد امین اشفاق چوہدری خالد چوہدری چوہدری بابر چیمہ و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ عمران کشور انصاف پسند اور فرض شناس آفیسر ہیں انکی تعیناتی سے جہاں ضلع میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں کمی آئی ہے وہاں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو بھی تقویت ملی ہے علاقہ سے جرائم کے خاتمے کیلئے تاجر برادری ان سے چار قدم آگے نظرآئے گی اور ہر طرح کے تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

  • ضلعی انتظامیہ و محکمہ ماحولیات کی بدولت لوگوں کی زندگیاں خطرے میں

    ضلعی انتظامیہ و محکمہ ماحولیات کی بدولت لوگوں کی زندگیاں خطرے میں

    قصور
    محکمہ ماحولیات و ضلعی گورنمنٹ کی اناہلی سے بھٹہ مالکان وارننگ کے باوجود زگ زیگ سسٹم نا لکا سکے،اینٹوں کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،اہلکاران حصے وصول کرکے خاموش

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے تمام بھٹہ خشت میں زگ زیگ سسٹم لگانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے تحت بھٹہ کی چمنی سے نکلنے والا دھواں زگ زیگ سسٹم سے ہو کر گزرتا ہے اور پانی و دیگر پراسیس سے دھواں انتہائی کم خطرناک تہ جاتا ہے
    مگر ضلعی انتظامیہ قصور و محکمہ ماحولیات قصور کی نااہلی سے محض 2 فیصد سے بھی کم بھٹہ مالکان نے زگ زیگ سسٹم لگایا ہے اور پرانی طریقے سے ہی بھٹہ خشت کا دھواں چمنی سے نکالا جا رہا ہے جس سے فضائی آلودگی کے سبب لوگوں میں کئی طرح کی امراض جنم لے رہی ہیں جبکہ بھٹہ مالکان نے 7800 روپیہ سرکاری ریٹ والی درجہ اول اینٹ 12000 روپیہ میں فروخت کرنا شروع کر دی ہے
    ساری صورتحال کا محکمہ ماحولیات و ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو علم ہے مگر اپنا حصہ لینے پر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں

    لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • اسسٹنٹ کمشنر نے چینی کے ریٹ مقرر کر دیئے ، نوٹیفکیشن جاری

    اسسٹنٹ کمشنر نے چینی کے ریٹ مقرر کر دیئے ، نوٹیفکیشن جاری

    ( غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور )

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات کے مطابق قصور حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور کی طرف سے چینی کا ریٹ 85 روپے فی کلو مقرر کر دیا۔۔۔ پنجاب بھر میں اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور ایف آئی آرز درج کروانے کے احکامات لیکن ان احکامات پر عمل نہ ہوسکا دکاندار اپنی مرضی کا ریٹ چینی فروخت کر رہے ہیں قصور کے مختلف دیہاتوں میں چینی ریٹ 105 سے 110 روپے سے ہو رہی ہے قصور کی عوام کا ڈپٹی کمشنر قصور کو فوری نوٹس لے کر دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی اپیل کرتی ہیں عوام کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی طرف مقرر کردہ ریٹ 85 فی کلو نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے تو اس پر دکانداروں کو چینی فروخت کرنی چاہیے غریب عوام نے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے ان کا مزید کہنا تھا دکانداروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے قصور حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور کی طرف سے چینی کا ریٹ 85 روپے فی کلو مقرر کر دیا۔۔۔ پنجاب بھر میں اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور ایف آئی آرز درج کروانے کے احکامات جاری کر کر فوری قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  • پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    (غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور)

    ڈی پی او قصور عمران کشور نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی طے کردہ پالیسی کے تحت متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبالے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر سلیمان اعجاز ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن سے تھانہ سٹی چونیاں تعینات کئے گئے ہیں۔ایس آئی جمال نصیر ایس ایچ او اے ڈویژن جبکہ سب انسپکٹر افتخار احمد جوئیہ تھانہ بی ڈویژن تعینات کیا جا چکا ہے۔سب انسپکٹر رانا محمد سہیل بی ڈویژن تھانہ سٹی پھولنگر جبکہ انسپکٹر مطلوب احمد ایس ایچ او تھانہ الہ آباد تعینات ہو چکے ہیں۔سب انسپکٹر محمد شریف پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات کیا گیا ہے۔انسپکٹر عامر سلیم، انسپکٹر ملک شمشیر علی، سب انسپکٹر عابد محمود اور سب انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کو ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

  • کالونی مالک نے گاؤں کا سرکاری نالہ بند کر دیا

    کالونی مالک نے گاؤں کا سرکاری نالہ بند کر دیا

    قصور
    نواحی گاؤں میں کالونی مالک نے شاملاٹ جگہ پٹواری سے ساز باز کرکے خریدی اور اب کالونی سے گزرنے والا اہل دیہہ کا نالا بند کر دیا جس سے گاؤں کے کئی محلے جوہڑ میں تبدیل ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں میں کالونی مالک نے ظلم کی انتہاہ کرتے ہوئے سرکاری نالہ بند کر دیا جس سے گاؤں جوہڑ میں تبدیل ہو گیا سفاری گارڈن اوراڑہ نو کے مالک شیخ امجد منظور سکنہ لاہور نے 2015 میں پٹواری سے ساز باز ہو کر 35 کنال اور 11 مرلے جگہ خریدی جبکہ باقی 5 ایکڑ جگہ شاملاٹ پر قبضہ کر لیا اور کالونی بنا لی جس کی چار دیواری وغیرہ بھی کر لی ہے او کالونی سے ایک سرکاری نالہ دیہہ کی نکاسی آب کیلئے گزرتا تھا جو کو کالونی مالک نے 1 اپریل کو بند کر دیا جس کے باعث گاؤں کا پانی گاؤں میں جمع ہونا شروع ہو گیا اور محلہ مرزا اعظم بیگ،محلہ یونین کونسل دفتر،محلہ صابر ڈوگر و محلہ حاجی بشیر ڈوگر زیر آب آ گئے ہیں اور لوگوں کا گھروں سے نکلنا ناممکن ہو گیا ہے اس بابت اہل دیہہ نے ڈی سی قصور و ٹی ایم او کو درخواست دی جن کے حکم پر عمل کرتے ہوئے انکروچمنٹ انسپیکٹر فقیر حسین نے موقع دیکھا اور تین روز کے اندر اندر اہل دیہہ کیساتھ انصاف کرنے کی یقین دہانی کروائی

    اہل دیہہ نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈاکٹر رابعہ ریاست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات

    ڈاکٹر رابعہ ریاست ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات

    قصور
    ڈاکٹر رابعہ ریاست کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رابعہ ریاست کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کر دیا گیا ہے ان کا تعلق 41 کامن سے ہے جنہوں نے کریسنٹ ماڈل سکول لاہور سے میٹرک لاہور بورڈ سے تیسری پوزیشن حاصل کی، اس کے بعد کینئیرڈ کالج لاہور سے ایف ایس سی مکمل کی اور علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا،
    2013 میں بطور اسسٹنٹ کمشنر بھرتی ہوئیں، سی ایس ایس کے امتحان میں تیریویں پوزیشن حاصل کی اورلڑکیوں میں چوتھی امتیازی پوزیشن حاصل کی، اے یو سی ٹی لاہور تعینات رہئیں، بعد ازاں بطور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی اور اس سے قبل بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ قصور تعینات رہیں اور پھر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانوالہ میں اپنے فرائض سرانجام دینے کے بعد اب دوبارہ بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور جیسے عہدے پر قصور تعینات ہوئیں ہیں

  • پولیس کا عورت پر تشدد,ڈی پی او کا نوٹس

    پولیس کا عورت پر تشدد,ڈی پی او کا نوٹس

    قصور
    تھانہ کھڈیاں پولیس کی طرف سے خاتون کو تشدد بنانے کا معاملہ، ڈی پی او قصور کا فوری ایکشن، سب انسپکٹر محمد جمیل معطل اور مقدمہ بھی درج

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں تھانہ کھڈیاں پولیس کے سب انسپکٹر جمیل نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، ڈی پی او قصور عمران کشور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر جمیل کو معطل کر کے انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے،
    انکوائری کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ بستی غوث صابری میں پر مدرسہ جامعہ عائشہ صدیقہ پر غیر قانونی قبضہ کیا جا رہا ہے ، 15 کی کال بالکل درست تھی جو پولیس نے قبضہ واگزار کروایا۔
    خاتون خدیجہ بی بی مالک مدرسہ کی سابقہ بیوی ہے۔ 3 اپریل کی رات خدیجہ بی بی ہمراہ 10/12 کس خواتین مدرسہ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئیں اور مالک مدرسہ حافظ اکرم کی غیر موجودگی میں غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی
    پولیس ریسپونڈ ٹیم کیساتھ دو لیڈی کانسٹیبل تھیں لیکن انہوں نے ریڈ کے دوران ایس او پی کو فالو نہیں کیا ویڈیو میں دکھائی دینے والا سب انسپکٹر جمیل نے خدیجہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کا یہ فعل غلط اور غیر قانونی پایا گیا ہے جس کو ناصرف معطل کر دیا گیا بلکہ زیر دفعہ 354/155C ت پ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

  • خاتون پر پولیس کے تشدد کا معاملہ ، ڈی پی او قصور نے اصل کہانی بتا دی

    خاتون پر پولیس کے تشدد کا معاملہ ، ڈی پی او قصور نے اصل کہانی بتا دی

    آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار خاتون پر تشدد کر رہا ہے اور اسے دھکے دے کر نکال رہا ہے ، یہ واقعہ نواحی علاقے کھڈیاں خاص کا ہے ، جہاں ایک شخص نے مدرسہ بنا رکھا ہے

    ڈی پی او قصور نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ غوث صابری کے رہائشی خافظ محمد اکرم نے 15 پر کال کی کہ اس کی زوجہ ہمراہ دس ، پندرہ خواتین مدرسہ پر قبضہ کی نیت سے اس کے گھر میں گھس آئی ہیں جس پر اے ایس آئی محمد امین نے ہمراہ لیڈی کانسٹیبلان موقع پر پہنچا اور مسمات خدیجہ بی بی جو کہ گھر کا تالا توڑ کر داخل ہوئی تھیں لیڈی کانسٹیبلان کی مدد سے ان کو نکالا

    مسمات خدیجہ بی بی اور عاصمہ بی بی گھر سے نہ نکلنے پر بضد تھیں ، اسی اثناء میں خافظ محمد اکرم جو کہ بیٹے کی بارات لیکر منڈی عثمان والا گیا ہوا تھا موقع پر پہنچ گیا ، سب انسپکٹر محمد جمیل نے خواتین کو گھر سے نکالا ،

    تاہم خاتون کے ساتھ بد تمیزی اور ناروا سلوک پر سب انسپکٹر محمد جمیل کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور محمد اکرم کی مدعیت میں خواتین کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ڈی پی او قصور نے درخواست کی ہے کہ مکمل انکوائری تک لوگ پر امن رہیں ، جلد از جلد معاملے کی تہہ تک پہنچ کر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے

  • چار دکانیں دو شادی ہال سیل کر دیئے گئے

    چار دکانیں دو شادی ہال سیل کر دیئے گئے

    قصور
    ضلعی انتظامیہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو گئی،متحدد سیل و جرمانے
    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تحصیل قصور میں 4 دوکانوں و 2 شادی ہالز کو مصطفی آباد للیانی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا اور کہا کہ یہ کاروائیاں پہلے سے تیز کر دی گئی ہیں کیونکہ وباء کا پھیلاؤ تیز ہو رہا ہے

    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کا کہنا ہے کہ عوام اور تاجر برادری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور ماسک کا استعمال لازمی کریں ،غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں تاکہ وباء سے بچا جا سکے