قصور
پتوکی میں حبیب آباد جی ٹی روڈ پر حادثہ،نوجوان زخنی
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے قصبے حبیب آباد میں جی ٹی روڈ نزد لنک نہر پر کوئلے سے بھرے ٹرک نے رائیونڈ سے حبیب آباد جاتے ہوئے رکشہ ڈرائیور شکیل نامی کو ٹکر مار دی جس سے مذکورہ شخص زخمی ہوگیا اور اس غریب کے رکشہ کا کافی نقصان ہوگیا تاہم ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا زخمی کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے
چونیاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا
Category: قصور
-

ٹرک کی رکشہ کو ٹکر،نوجوان زخمی
-

تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا پیدل چلنا دشوار
قصور
تجاوزات کی بھرمار،شہریوں کا پیدل چلنا دشوار
تفصیلات کے مطابق قصور میں تجاوزات کی بھرمار خواتین بچوں اور بزرگوں کو اندرون شہر اور بیرون شہر میں پیدل چلنا دشوار ہو گیا ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اندرون کوٹ عثمان خان فیصل بازار دالگراں بازار نیشنل بینک چوک چاندنی چوک اور ریلوے روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے شہریوں نے کہا کہ کئی بار ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے چکے ہیں مگر کوئی ایکشن عمل میں نہ لا گیا جس کی وجہ سے تجاوزات بڑھ رہی ہے دوکاندار اپنی دکان کے آگے پھٹے رکھ کر اور ریڑھی لگا کر بازاروں کو بند کر رکھا ہے ڈپٹی کمشنر قصور بازاروں کا کوئی وزٹ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس خود نوٹس لے کر خفیہ طور پر اپنی اسٹیشن ٹیمیں تشکیل دے اور کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اور محکمانہ کاروائی کر کے میڈیا کے سامنے لائے جائیں -

دکانداروں کی طرف سے سرعام بجلی چوری،انتظامیہ خاموش
قصور
عرس صدر دیوان پر سرعام بجلی چوری،دکانداروں کو سمجھانے پر بھی کوئی بات نا بنی،انتظامیہ خاموش تماشائیتفصیلات کے مطابق قصور شہر میں مین فیروز پور روڈ پر دو روز قبل شروع ہونے والا عرس حضرت بابا شاہ صدر دیوان پررونق طور پر جاری ہے جس میں تمام دکاندار سرعام بجلی چوری کر رہے ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں دکانداروں کو لوگوں نے سمجھایا بھی ہے کہ آپ بجلی چوری کی بجائے جنریٹر،بیٹری کا استعمال کریں تاہم دکانداروں نے کوئی بات نا مانی جبکہ ہر دکاندار نے انرجی سیور،ایل ای ڈی بلب کی بجائے پرانے 100 سے 200 واٹ کے بلب لگا رکھے ہیں
حالانکہ دربار کا ذاتی میٹر بھی موجود ہے مگر پھر بھی ارد گرد کی لائٹنگ اور دکانداروں نے اپنی ضرورت سرکاری کھاتے سے پوری کرنا شروع کی ہے جس سے واپڈا کو تو فرق نہیں کیونکہ وہ چوری شدہ یونٹ اسی علاقے میں یونٹ قیمت میں اضافے سے پوری کر لیتے ہیں
دکانداروں کی بجلی چوری سے اہل علاقہ کو زائد بل پڑنے کا خدشہ ہے لہذہ انتظامیہ نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کرے -

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک کا گورنمنٹ پرائمری سکول کیئر کالونی کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک کا گورنمنٹ پرائمری سکول کیئر کالونی کا دورہ، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک کا گورنمنٹ پرائمری سکول کیئر کالونی قصور کا دورہ‘سکول کی عمارت‘تدریس کے عمل اور بچوں کو دی جانیوالی سہولیات کو چیک کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماہم آصف ملک نے گزشتہ روز گورنمنٹ پرائمری سکول کیئر کالونی کا دورہ کیا اور سکول کی عمارت، ریکارڈ،اساتذہ و بچوں کی حاضری اور تدریس کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹر کو ہدایت کی کہ سکول کی بلڈنگ کے تعمیرات کام کے حوالے سے متعلقہ افسران کو فوری طور پر لیٹر لکھیں تا کہ سکول کی عمارت کا جائزہ لیکر کام کیا جا سکے۔
-

ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا گہلن ہٹھاڑ کا دورہ، بنیادی سہولیات کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا گہلن ہٹھاڑ کا دورہ‘گورنمنٹ سکولوں، چلڈرن پارک اور بنیادی مرکز صحت میں سہولیات کا جائزہ لیاحکومت کے ساتھ سوسائٹی کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے وہ اپنے ارد گردکے ماحول کو صاف ستھرارکھنے کیلئے کردار ادا کرے‘ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا گہلن ہٹھاڑ کا دورہ‘گورنمنٹ سکولوں،چلڈرن پارک اور بنیادی مرکز صحت گہلن ہٹھاڑ میں شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، چلڈرن پارک اور بنیادی مرکز صحت گہلن ہٹھاڑ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر اقدامات کا تفصیلاً جائزہ لیا
۔کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور حکومتی سطح پر ضلع میں صفائی ستھرائی کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی یافتہ نہیں ہو سکتا جب تک کمیونٹی کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام نہ کریں۔ جب کمیونٹی میں کام کرنے کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے تو انہیں کسی قسم کی مدد کی ضرورت نہیں رہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کیساتھ ساتھ سوسائٹی کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ارد گردکے ماحول کو صاف ستھرارکھنے کیلئے کردار ادا کرے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجر کاری بھی کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آلودگی کو ختم اور ماحول کو سر سبز بنانے کرنے کیلئے اپنے حصہ کا ایک ایک پودا ضرور لگائیں۔
-

ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں کا اچانک دورہ ، کیاہدایات جاری کیں
ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں کا اچانک دورہ‘عملے کی حاضری صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کو چیک کیا
قصورڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں خاص کا اچانک دورہ‘عملے کی حاضری صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کو چیک کیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے ٹاؤن کمیٹی کھڈیاں خاص کا دورہ کیا اور وہاں پر عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، ریکارڈ اور دیگر معاملات کو چیک کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور تمام افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور فرض شناسی سے سرانجام دیں۔
مہر بشارت صدیقی نمائندہ باغی ٹی وی قصور
-

صاف و میٹھا پانی خواب،شہری خوار
قصور
پتوکی کے شہریوں کیلئے میٹھا پانی خواب بن گیا۔واٹر سپلائی کے قدیم پائپ زنگ آلود ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار کئی جگہوں سے واٹر سپلائی کے پانی میں سیوریج کا گندا پانی مکس ، شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور کوئی پرسان حال نہیں اعلیٰ حکام نوٹس لیںتفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردونواح کا سب سے اہم اور درینہ مسئلہ میٹھے پانی کا ہے لیکن منتخب نمائندوں نے تقریباً ساٹھ سال سے اہم مسئلہ کو نظر انداز کئے رکھا ہے اس اہم مسئلے پر ہر آنے والی حکومت نے پتوکی کے عوام سے وعدہ کیا لیکن اس مسئلہ کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی۔پتوکی کی عوام سے گزشتہ پچاس سال سے پینے کا میٹھا پانی شہر کے گردونواح سے موٹر سائیکلوں، رکشوں اور ویگنوں پر روزانہ لاتے دکھائی دیتے ہیں۔ مضر صحت پانی رہنے سے شہری ہیپاٹائٹس اور دیگرموذی امراض میں مبتلا ہونے لگے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ حکومت وقت کو سب سے پہلے پینے کے صاف پانی پر توجہ دینی چاہئے تاکہ عوام الناس موذی امراض سے بچ سکیں۔عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے ڈی سی قصور ، پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں واٹر سپلائی کا منصوبہ جلد ازجلد تکمیل کیا جائے۔تاکہ شہریوں کو صاف اور شفاف پانی پینے کو میسر آسکے
-

پولیس مقابلے میں ڈاکو گرفتار
قصور
کھڈیاں میں پولیس مقابلہ ڈاکو ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی 3 فرار ملزمان ویرم روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے پولیس کو دیکھ کر فرار، تعاقب پر فائرنگ کر دی
تفصیلات کے مطابق پیٹرولنگ آفیسر آمین خاں کو لوگوں نے اطلاع دی کہ ڈاکو ویرم روڈ پر لوٹ رہے ہیں پیٹرولنگ آفیسر نے فوری طور پر تھانہ کھڈیاںبکو کال کی تو ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں عامر سلیم پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ڈاکو وں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی ۔پولیس نے بھی حفاظتی اقدامات کے تحت جوابی فائرنگ کر دی دوران فائرنگ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک ساتھی زخمی ہو گیا جبکہ 3 ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس نے چھینی گئی موٹرسائیکل، پسٹل، رائفل قبضہ میں لے لیا ۔ذخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت عمران عرف مانی سکنہ دیو کھارا سے ہوئی ہے ۔ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او عامر سلیم اور پولیس نفری فرض کی ادائیگی کرنے پر شاباش دی -

ڈور پھرنے سے وفات پانے والے پروفیسر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
قصور
کل قاتل ڈور سے جانبحق ہونے والے پروفیسر آفتاب احمد کی نماز جنازہ رات 8 بجے کنگن پور ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کر دی گئیتفصیلات کے مطابق کل لاہور کینال روڈ اوور ہیڈ برج پر کالج جاتے ہوئے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار قصور کنگن پور محلہ موتی کے رہائشی پی ایچ ڈی سکالر پروفیسر آفتاب احمد کی وفات ہو گئی تھی جن کی نماز جنازہ کل رات 8 بجے کنگن پور ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی
نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور گورنمنٹ سے پتنگ بازی کے خلاف کاروائی سخت کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ انسانی جانیں قاتل دوڑ کی بھینٹ نا چرھ سکیں
مرحوم کنگن پور قصور کے رہائشی تھے اور گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں تعینات تھے اور موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ کینال روڈ پر ان کے گلے پر ڈور پھر گئی جس سے ان کی جان چلی گئی -

باؤلوں کتوں نے جینا دو بھر کر دیا
قصور
چھانگامانگا میں باؤلے کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا گزشتہ ایک دن میں تین معصوم بچیوں سمیت چار نوجوان افراد شدید زخمی شہری خوف میں مبتلا ہو گئے،
تفصیلات کے مطابق
چھانگامانگا میں باؤلے کتوں کا راج گزشتہ ایک دن میں,تین معصوم بچیوں سمیت 4افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا جن میں ایک سالہ کمسن بچی ثناء،آٹھ ماہ کی خدیجہ، 12سالہ فاطمہ،شامل ہیں جبکہ جواں سالہ زمان،سمیت تین افراد بھی باؤلے کتے کے ہٹھے چڑھ گئے جن میں سے دو افراد ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی تین بچیوں سمیت متاثرہ افراد کو ضروری ادویات کے بعد گھروں میں محصور کر دیا گیا چھانگامانگا میں ان باؤلے کتوں کے باعث خوف کی فضاء پھیل گئی ہے جب کہ مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے