قصور
تھانہ منڈی عثمانوالا کی کاروائی میں مختلف وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار، ملزمان سے موٹرسائیکل، بکرے سمیت نقدی رقم برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منڈی عثمانوالا نے کاروائی کرتے ہوئے مختار گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا جو کہ عرصہ دراز سے لوگوں کے لئے فہشت کی علامت بنا ہوا تھا
گرفتار شدہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی جیسی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ملزمان سے 2 عدد پسٹل اور گولیاں اور مال مسروقہ 5 عدد موٹر،سائیکل، بکرے مالیتی 1 لاکھ نوے ہزار اور 95 ہزار روپے کی نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے
اہلیان علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے
Category: قصور
-

ڈکیت گینگ معہ مال مسروقہ گرفتار
-

ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار
قصور
الہ آباد پولیس کی کاروائی میں ڈکیتی معہ قتل سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس کی کاروائی میں ڈکیتی معہ قتل سمیت درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 کارندے گرفتار کئے گئے ہیں
اور ان ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم، 3 موٹر سائیکل اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ہے
ملزمان کاشف عرف ذیشان وغیرہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر وارداتیں کرتے اور دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے
چند دن قبل ملزمان نے بہاری پور کےقریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل جبکہ دو کو زخمی کیا تھا جبکہ دوران تفتیش درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان قصور سمیت دیگر اضلاع کو بھی مطلوب تھے
ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے -

ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا مشاورتی اجلاس
قصور
ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا مشاورتی اجلاس زیر صدرات قائم مقام صدر پیر افضل حیدر،چئیرمین الیکشن بورڈ سردار شریف سوہڈل اور سئینر جرنلسٹ کوٹ رادہاکش ملک عبدالعزیر کی زیر صدارت ہواتفصیلات کے مطابق کل ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا مشاورتی اجلاس قائم مقام صدر پیر افضل حیدر ،چئیرمین الیکشن بورڈ سردار شریف سوہڈل و سینئر جرنلسٹ کوٹ رادہاکشن ملک عبدالعزیر کی زیر صدرات ہوا منعقد ہوا صدر حافظ شریف اشرف کی علالت کے باعث صدرات قائم مقام صدر پیر افضل حیدر نے کی جس میں عہدیداران و ممبران نے متفقہ فیصلہ کیا کہ اگلے اجلاس تک سابقہ باڈی کو تحلیل نہیں کیا جائیگا اور بعد میں الیکشن کی تاریخ مقرر کی جائے گی نیز سردار شریف سوہڈل نے کہا کہ صحافت ایک مقدس فریضہ ہے ہمیں ڈر و خوف کو بالائے طاق رکھ کر مظلوموں کی آواز بننا ہو گا اور جو صحافی پورے سال میں سب سے زیادہ مظلوم و مجبور لوگوں کی آواز بنے گا اسے ان شاءاللہ عمرہ کروایا جائے گا اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تقریب کل 4 بجے تک جاری رہی جس میں ممبران سے بھی مشاورت کی گئی اور تقریب کے اختتام پر صدر پریس کلب حافظ شریف اشرف کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی
-

کھلے عام منشیات فروشی،لوگ پریشان
قصور کی تحصیل میں چونیاں تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال لئے
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں شہر و گردونواح میں نوجوان نشل تباہی کی دہانے پر ہے جس کی وجہ منشیات فروشوں کا کھلے عام منشیات فروشی ہے اچھے بھلے نوجوان نشے پر لگ چکے ہیں جبکہ
پولیس روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں بٹورنے لگی ہے شہریوں کا ڈی پی او قصور عمران کشور سے فوری طور پر تحقیقات کر کے کارؤائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی زندگیاں اور گھر تباہ ہونے سے بچ سکیں -

شاملاٹ جگہ پر بااثر افراد کا قبضہ
قصور کے علاقہ چھپڑ کنڈا کوٹ رکندین قصور میں بااثر افراد نے سرکاری زمین پر قبضہ کر لیا ضلعی انتظامیہ خاموش
تفصیلات کے مطابق قصور کوٹ رکندین میں واقع 100مرلہ کے قریب سرکاری زمین پر با اثر افراد نے قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے سرکاری زمین سابق ڈی سی او قصور عبدالجبار شاہین نے عوام کی خوشی غمی کے لیے ڈیڑہ شاملاٹ کی صورت میں مختص کی تھی مگر کئی سال گز ر جانے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقہ مکینوں کے لیے مختص جگہ پر کوئی تعمیراتی کام نہیں کیا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے با اثر افراد نے سرکاری زمین پر قبضہ کر نا شروع کر دیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے بھی کوئی ایکشن نہیں لیا۔بااثر افراد کے اس عمل پر علاقہ مکینوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ قصور کی سماجی اور معزز شخصیات کا ڈپٹی کمشنر قصور اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے -

پیٹرول پمپ مالک نے گرین بیلٹ پر قبضہ کر لیا
قصور
ملٹی نیشنل پیٹرول پمپ ٹوٹل قصور نزد بس اسٹینڈ کا مالک اہلیان قصور کے راستے تنگ کرنے لگا،اپنے پمپ کی وسعت کے لئے سرکاری گرین بیلٹ کے درخت کاٹ کر پمپ کی جگہ میں شامل کرنے کی کوششتفصیلات کے مطابق ملٹی نیشنل آئل کمپنی ٹوٹل کے مالک نے قصور کے لوگوں کا راستہ تنگ کرنا شروع کر دیا ہے پیٹرول پمپ کی وسعت کی خاطر رات کی تاریکی میں سرکاری گرین بیلٹ کے درجنوں درخت کاٹ کر جگہ کو اپنے پمپ کیساتھ ملانے کی کوشش کی گئی جس پر اہلیان قصور نے سخت احتجاج کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لے کر پمپ مالک کی اس حرکت پر سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اہلیان قصور کی سرکاری جگہ پر کوئی بھی ناجائز قابض نا ہو سکے
-

قصور میں پولیس کی بڑی کامیابی دوروز میں قا تل گرفتار
تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی بروقت کاروائی، دو روز قبل چھانگا مانگا جنگل سے ملنے والی لاش کا معاملہ حل
قتل کی واردات میں ملوث ملزم مدثر کو آلہ قتل پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا
35 سالہ مقتول تنزیل عرف مشرف کو نامعلوم ملزم نے قتل کر کے چھانگا مانگا جنگل میں پھینک دیا تھا
ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی
پولیس ٹیم نے دو روز کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا
17 سالہ ملزم مدثر نے بدفعلی سے تنگ آ کر اپنے 35 سالہ دوست تنزیل عرف مشرف کو قتل کیا۔
ڈی پی او قصور عمران کشور نے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او چھانگا مانگا اور انکی ٹیم کو شاباش دی
-

ڈکیت ضمانت خارج ہونے پر گرفتار
قصور
چونیاں کے نواحی دربار شیخ علم میں ہاوس ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ نوید عرف شانی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتارتفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی دربار شیخ علم میں ہاوس ڈکیتی کرنے والے گینگ کا سرغنہ نوید عرف شانی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا یاد رہے کہ نوید عرف شانی نے پانچ رکنی ڈکیت گینگ بنا رکھی تھی جو ہاوس ڈکیتی چوری۔رہزنی اور روڈ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں تھانہ سٹی چونیاں کو مطلوب تھے نوید عرف شانی ڈکیت گینگ نے گزشتہ تین ماہ قبل چونیاں کے نواحی دربار بابا شیخ علم دین میں محنت کش رفیق نامی شخص کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ لیاجبکہ شور مچانے پر خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور جاتے ہوئے بچی کی شادی کے جہز کے لے پڑی رقم مبلغ چار لاکھ روپے اور دو تولے طلائی دیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جو تین ماہ سے چونیاں پولیس کو مطلوب تھا ملزم نوید عرف شانی کے دیگر ملزمان ساتھی پہلے چلان ہونے بعد قصور جیل میں ہیں پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ نوید عرف شانی کی ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر اسے لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ سے ایس آئی فیاض جوئیہ نے بھاگتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ نوید عرف شانی کو گرفتار کرلیا ڈاکو ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سٹی تھانہ چونیاں پولیس کو خراج تحسین پیش کیا
-

سیوریج نظام انتہائی خراب،لوگ سخت پریشان
قصور
پتوکی میں سیوریج کا نظام ناکارہ ہو کر رہ گیا ،لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں شہر کا سیوریج سسٹم ناکارہ اور بند ہونے کیوجہ سے شہر کی اہم شاہراہ میگاروڑ ندی نالا کا منظر پیش کرنے لگی تاجروں اور چھوٹے دوکانداروں کے کاروبار تباہ لوگوں کو پیدل گزرنے میں بھی شدید پریشانی کا سامنا بچے سکول جانے سے پریشان تو نمازیوں کو مسجد آنے میں شدید دشواری کا سامنا میونسپل کمیٹی کے اعلیٰ افسروں کی مجرمانہ غفلت سے مین ڈسپوزل کی بڑی موٹریں پچھلے کئی ماہ سے خراب اور بند پڑی ہیں یہ بات مقامی ایم این اے ایم پی اے اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کو پتہ ہونے کے باوجود بھی اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہورھا میونسپل کمیٹی کا کرپٹ اور نا اھل عملہ پیسہ دو کام لو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جو پیسے نہیں دیتے انکا کام بھی نہیں ہوتا اس مکروہ دھندہ میں کمیٹی کے اعلی افسران کی اس عملے کو مکمل آشیر باد حاصل ہے میگاروڑ کے شہریوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کئی بار میونسپل کمیٹی کو جنرل صفائی کی درخواستیں بھی دی لیکن اس پر کوئی عمل پیرا نہیں ہوا ان درخواستوں کے نصیب میں ردی کی ٹوکری کے سوا کچھ نہیں ہوا کچھ ماہ قبل اھل علاقہ نے ان اہلکاروں کو ہزاروں روپے دیکر میگاروڑ روڑ کی صفائی کروائی تھی آج پھر وہی عملہ ان غریب محنت کش مزدوروں سے بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اھل علاقہ تاجر سول سوسائٹی صحافی برادری نے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے مطالبہ کیا ہے کہ مین ڈسپوزل کی بڑی موٹریں ٹھیک کرواکے شہر کی اس مصیبت سے جان چھڑائی جائے تاکہ شہری مختلف بیماریوں سے بچ سکیں نہیں تو ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں -

ڈسٹرکٹ پریس کلب کا مشاورتی اجلاس طلب
قصور
ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب،الیکشن 2021 کے متعلق ممبران و عہدیداران سے مشاورت کی جائے گیتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں کل ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت عہدیداران پریس کلب و چئیرمین الیکشن بورڈ سردار شریف سوہڈل کرینگے اجلاس میں پریس کلب کے 500 کے قریب ممبران و عہدیداران شرکت کرینگے جس میں سال 2021 کے الیکشن کیلئے ممبران و عہدیداران سے مشاورت کرکے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا اجلاس کل بروز پیر بوقت صبح 11 بجے شروع ہو گا