قصور
قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن بن گئے خون سفید چھوٹے سوتلے بھائی کی زمین پر کانسٹیبل صفدر نامی پولیس ملازم نے قبضہ جما لیا مذکورہ بھائی محمد اسلم نے تھانہ سٹی چونیاں میں ناجائز قبضہ کرنے کے خلاف درخواست دے دی
تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں ستوکی میں پولیس تھانہ سٹی چونیاں کے کانسٹیبل صفدر نے پولیس وردی کے نشہ میں اسلحہ کے زور پر اپنے غنڈوں کے ہمراہ سوتلے چھوٹے بھائی کی ذاتی زمین پر ہل چلا کر قبضہ کرنے کوشش کی مزاحمت پر جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی۔ملزم صفدر کانسٹیبل نے فروعنیت کی انتہا کرتے ہوئے اپنے سوتلے بھائی مزکور محمد اسلم کو والد کی طرف سے ملنے والی زمین پر پہلے بھی قضہ جما رکھا ہے پولیس کانسٹیبل صفدر نے اپنے بھائی کی زمین پر قبضہ کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے زور پر دہشت پھلاتے ہوئے بھائی کی زمین پر ہل چلا دے جس کی بابت مزکور محمد اسلم نے تھانہ سٹی چونیاں میں کانسٹیبل صفدر کے خلاف اپنی وردی کے زور ناجائز قبضہ کرنے پر تحریر درخواست دے دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرنے اور قبضہ سے ملنے والا مال مسروقہ ٹریکٹر ہل اور اسلحہ سیمت اپنے پٹی بھائی اور اسکے دیگر ساتھی ملزمان کو موقعہ فرار کر دیا
Category: قصور
-

خون سفید ہو گیا،قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن
-

چارج لے کر کام کا آغاز کر دیا
قصور
ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا
عوام الناس کیلئے تمام تر سہولیات کی بلا تعطیل فراہمی کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے‘آسیہ گُل
تفصیلات کے مطابق قصور میں نئی تعینات ہونیوالی ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے گزشتہ روز اپنے
عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تعیناتی کے پہلے روز تمام سرکاری محکموں کے ضلعی افسران نے انکے آفس میں ملاقات کی اور اپنے اپنے محکموں کے بارے میں تفصیلاً بریفگ دی
ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے اس موقع پر تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ شہریوں کیلئے بنیادی سہولیات کی بلا تعطیل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپٹ -

بغیر پرمیشن ڈی سیل کرنے پر کاروائی
قصور
چونیاں میں ڈپٹی سیکرٹری ڈرگ کنٹرول خرم نیازی اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول شاہد عنایت ملک کی ھدایت پر بغیر لائسنس میڈیکل اسٹورز کے خلاف کریک ڈاؤن تحصیل ڈرگ انسپکٹر لیئق الرحمن کا سیل شدہ فارمیسی کو مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر فارمیسی کو ڈی سیل کرنے پر ایکشن مالک فارمیسی عبدالستار اور سیلز مین غفار کے خلاف تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج پولیس ملزمان کو تلاش کرنے میں مصروف اہل علاقہ کا ڈرگ انسپکٹر کو بااثر فارمیسی مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر خراج تحسین
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تحصیل ڈرگ انسپکٹر لیئق الرحمن نے چونیان کے نواح میانوالہ گھاٹ پر عاطف فارمیسی کو بغیر لائسنس سیل کر دیا تھا ادویات کے نمونے لیکر کوالٹی جانچنے کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور بھجوا دیے اور فارمیسی مالک کے خلاف غیر قانونی طور پر ادویات کا کاروبار کرنے پر ضابطے کی کارروائی چالان کرکے ڈرگ کورٹ بھجوا دیا گزشتہ روز فارمیسی مالک نے مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر فارمیسی کو ڈی سیل کرکے اپنا کاروبار شروع کردیا اطلاع ملنے پر ڈرگ انسپکٹر نے فارمیسی کا معائنہ کیا تو مذکورہ فارمیسی مالکان بڑے دیدہ دلیری سے اپنے کاروبار جاری رکھے ہوئے تھے ڈرگ انسپکٹر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے بااثر فارمیسی مالک عبدالستار اور اس کے سیلز مین غفار کے خلاف اندراج مقدمہ کی تحریری درخواست تھانہ سٹی چونیاں میں دے دی اور محکمہ صحت کے احکام بالا اور ڈی پی او قصور کو اطلاع کر دی ہے پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے ڈرگ انسپکٹر کی تحریری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مزید تفتیش جاری ہے -

سڑک پر گرد و غبار سے حادثات
قصور
انتہائی ایم سڑک پر گرد و غبار سے حادثات میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق قصور تا تھہ شیخم سڑک پر مٹی سے بھری ٹرالیوں سے مٹی گرنے سے اٹھنے والی گرد پاؤڈر بن چکی ہے جوکہ گاڑیوں کے گزرنے سے اڑ کر ڈرائیور حضرات اور موٹرسائیکل والوں کی آنکھوں میں پڑ جاتی ہے اور اس کو سڑک پر کچھ نظر نہیں آتا اور اس طرح آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اموات بھی ہو رہی ہیں قصور پٹرولنگ پولیس چوکی کھارہ ہارون الرشید کا انچارج سو رہا ہے اور ٹریکٹر ٹرالی والوں نے یا تو چوکی کھارہ ہارون الرشید کے انچارج کو نوٹوں کی چمک دکھا دی ہے اس لئے ٹریکٹر ٹرالی والوں کو بغیر ترپال کے سڑکوں پر چلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس سے اہل علاقہ پریشان ہیں
اہل علاقہ نےڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس اور ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس چوکی انچارج کھارہ ہارون الرشید کے انچارج کو فوری تبدیل کر کہ اس کی جگہ کسی ایماندار پولیس آفیسر کو لگایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکے اور مٹی کی وجہ سےسڑکوں پر مرنے والوں میں کمی آسکے -

میونسیپل قصور کی نااہلی سے کتوں کا راج
قصور
محکمہ صحت کی بجائے ٹی ایم اے کو آوارہ کتے مارنے کا اختیار دینے سے کتوں کی بہتات،کتے روزانہ شہریوں کو کاٹنے لگے،ہسپتال میں ویکسین نایاب
تفصیلات کے مطابق چند سال قبل تک آوارہ کتے محکمہ صحت کی ٹیمیں مارا کرتی تھیں مگر اب محکمہ صحت کی بجائے ٹی ایم اے کو آوارہ کتے مارنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے
جو ٹی ایم اے بند گٹر نہیں کھول سکتا وہ آوارہ کتے کیا خاک مارے گا
قصور میونسیپل کارپوریشن کی نا اہلی سے شہر و گردونواح میں جگہ جگہ آوارہ و باؤلے کتوں کا راج ہو گیا ہے اور روزانہ کتے لوگوں کو کاٹ رہے ہیں
مجبور ہو کر لوگ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جاتے ہیں تو ان کو ویکسین نا ہونے کا عندیہ سنا دیا جاتا ہے ہسپتال ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس روزانہ 20 بندوں کو لگانے کی ویکسین ہوتی ہے جو کہ ناکافی ہے جس پر لوگ مجبوری کے باعث ذاتی طور پر ویکسین میڈیکل سٹور سے خرید کر لگواتے ہیں
شہریوں نے میونسیپل قصور کی نااہلی کے خلاف ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

زینب انسٹیوٹ کے پرنسپل کے دوران تفتیش ہولناک انکشافات،گھناؤنے جرائم کے پیچھے کون ہے ، پردہ فاش ہو گیا
قصور : زینب انسٹیٹیوٹ کا پرنسپل احمد عرف پپو نلکا کا مزید چونکا دینے والا کریمینل ریکارڈ سامنے آگیا-
باغی ٹی وی : جیل میں ایک ماہ کے لئے 3 ایم پی او کے تحت مہمان بناکر بھیجا جانے والا ملزم سابقہ ادوار میں قتل ، ناجائز قبضوں، جنسی زیادتی، غنڈا گردی اور شہرمیں خوف و ہراس پھیلانے والا بااثر غنڈا نکلا –
قصور کے ایک مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پپو نلکا کے تانے بانے افضل کھوکھر سمیت کئی بااثر افراد سے ملتے ہیں –

ملزم 20 سال سے شہر میں بے حیائی، جوا ، منشیات فروشی ، اور ناجائز قبضوں کے ساتھ ساتھ قتل و غارت کو فروغ دے رہا ہے



ایک وکیل کے ساتھ منشیانہ کرنے والا پپو نلکا اسوقت ہسپتال ، میڈیکل کالج ، لینڈ کروزر اور بنگلے جیسے گھر سمیت درجنوں پلاٹس کا مالک ہے-

واضح رہے کہ زینب انسٹی ٹیوٹ نرسنگ کالج موضع بنگلہ کمبوہاں قصور شہر میں جنسی استحصال کا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں سو سے زائد بچیوں کا جنسی استحصال کیا گیا ہے اور ان کو پیپرز میں پاس کرنے کے نام پر زیادتی کی گئی ہے اور معصوم بچیوں کے مستقبل کو داﺅ پر لگایا گیا ہے۔جس بچی نے آواز بلند کرنے کی کوشش کی اسے عبرت کا نشان بنایا گیا ہے۔پپو نلکا نرسنگ کی طالبات کو واٹس ایپ پرمیسیج کرکے اپنے کمرے میں بلاتا تھا اور اپنی جنسی ہوس پوری کرتا تھا لڑکیوں کی طرف سے منتیں اور واسطے دینے پر انہیں مغلظات بکتا ہے اور انکی بات نہ ماننے پرانہیں کالج سے نکالنے اور پیپر میں فیل کرنے کی دھمکی دیتا ہے پپو نلکا نے جعلی نرسنگ سکول بھی قائم کررکھا ہے-
تاہم اس ساری تحقیقات کے لیے مندرجہ ذیل افسران پر مشتمل ایک مشترکہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔1. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (چیئرمین)
2. ایڈیشنل ایس پی ، قصور
3۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، ڈی ایچ او قصور
مسز بشری انور ، پرنسپل اسکول آف نرسنگ ، ڈی ایچ کیو ، قصوراب اس 3 رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے وہ رپورٹ ڈی سی قصور نے ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھیجی ہیں ان میں کہا گیا کہ زینب انسٹیٹیوٹ جس قانون کے تحت بنایا گیا اس قانون کے تحت کاروائی کریں-
اور لوکل گورنمنٹ جس میں ٹی ایم اے اور ضلع کونسلر شامل ہیں کو زینب انسٹیٹیوٹ کو فوری طور پر سیل کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی سی قصور نے اس بلڈنگ کو غیر قانونی قرار دیا۔
اور انہوں نے جو پی این سی (پاکستان نرسنگ کونسل ) کا جو لیٹر لگایا ہوا ہے کہ ہمارے پاس پی این سی کا اجازت نامہ ہے اس کا بھی ہیلتھ کئیر کمیشن کو کہا گیا کہ اس کے بارے میں انکوائری کریں کہ کیا یہ جعلی ہے یا اصلی ہے- تاہم کمیٹی نے خیال کیا کہ یہ جعلی ہے اور کوئی حتمی رائے نہیں دی اس کے لئے مزید انکوائری کرنے کی ہدایت کی-
اور یہ انسٹیٹیوٹ 3 سال پہلے بنا تھا جہاں نرسنگ کروائی جاتی تھی اور پپو نلکا نرسنگ کی جعلی ڈگریاں بیچتا تھا اس پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے اور انتظامیہ نے نرسنگ کونسل والوں کا بھی موقف جاننے کی کوشش کی ہے کہ آپ نے کس قانون کے تحت اس کی رجسٹریشن کی ہے تو پتہ چلا ہے کہ رجسٹریشن کی صرف انہوں نے درخواست دی تھی دی تھی لیکن اس کے بعد ان کا کوئی بھی وفد یہاں پر وزٹ کے لئے نہیں آیا اور کسی نے اس نرسنگ سکول کو پاس نہیں کیا تھا-
قصور کی ہیلتھ کئیر کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کا گائنی سنٹر اس کا بھی ان کے پاس کوئی اجازت نامی نہیں ہے ان کے پاس کوئی کوالیفائیڈ ڈاکٹر نہیں ہے اور جعلی طریقے سے چل رہا ہے۔
قصور جنسی اسکینڈل:انکوائری رپورٹ میں دل دہلا دینے والے انکشافات
-

سینکڑوں ٹرالیاں راہگیروں کے لئے درد سر بن گئیں
کمالیہ رجانہ روڈ پر گنے سے لدی سینکڑوں ٹرالیاں راہگیروں کے لئے درد سر بن گئیں سڑک پر کھڑی ٹرالیوں کے سبب ٹریفک جام اور حادثات معمول بن گۓ انتظامیہ کی مبینہ چشم پوشی سمجھ سے بالاتر ہوگئ
کمالیہ رجانہ روڈ پر نجی شوگر مِل نے قبضہ کر لیا.عوام کے ٹیکس سے بنائی گئی سڑک پر عوام کا حق ختم کر دیا گیا ضلعی انتظامیہ کی مبینہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہوگئی آئے روز سڑک پر ٹریفک بلاک ہونا معمول بن گیا جس کی وجہ سے حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے شہریوں نے وزیر اعلٰی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے
-

مرکز صحت میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال لیے
چونیاں کے نواحی علاقے الہ آباد دہی مرکز صحت الہ آباد میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال لیے
چونیاں کے نواحی علاقے الہ آباد ہسپتال میں میڈیسن دستیاب نہ ہونے سے ایرانی آور منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال لیے عرصہ دراز سے سے آر ایچ سی ہسپتال ماڈل ہسپتال الہ آباد محکمہ صحت کی عدم توجہ کی وجہ سے شہریوں ہسپتال انے کے بجائے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کر لیا اور جمع پونجی عطائی ڈاکٹروں کو لٹوانے لگے
چونیاں کے نواحی علاقے الہ آباد کے دیہی مرکز صحت میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال لیے#BaaghiTv #Kasur #Chunian #Punjab @Dr_YasminRashid @GovtofPunjabPK @PTIofficial @police_kasur pic.twitter.com/rvlL7dO9lp
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 25, 2021
سرکاری ہسپتال میں موجودہ ملازمین صرف حاضری کی حد تک محدود ار ایچ سی ہسپتال الہ آباد صرف کھنڈرات میں تبدیل شہریوں نے اسسٹنٹ کمیشنر عدنان بدر چونیاں اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل
-

قصور پولیس کا نجی ٹارچر سیل دہشت کی علامت
قصور، بے دستور ڈاکوؤں بےلگام پولیس ناکام وارداتیں عروج پر شہری پریشان۔منڈی عثمان والا پولیس ملزمان کو پکڑنے کی بجائے سادہ لوح شہریوں پر چڑھ دوڑی,قصور منڈی عثمان والا پولیس نے پرائیویٹ ٹارچر سیل قائم کیا ہوا ہے جہاں بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ذرائع کے مطابق ریاست ٹڈھی نامی اے ایس آئی، ریاض اور دو کس اہلکاروں نے گزشتہ روز نواحی گاؤں پیال خورد سے تقریبا رات نو بجے ایک چائے اور سنوکر والی دوکان سے دو نوجوان گرفتار کیے جن میں ایک ہدایت نامی جبکہ دوسرے کا نام شہباز بتایا جاتا ہے ہدایت کو مزاحمت کرنے پر وہاں چھوڑ دیا گیا جبکہ شہباز کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی
تھانے میں نا اس کو کسی سے ملنے دیا گیا نہ ہی بتایا گیا کہ کیوں اسے وہاں لایا گیا جبکہ ایس ایچ او رائے سعدی یہی کہتا رہا کہ میرے نوٹس میں نہیں ہے ذرائع کے مطابق شہباز کو کسی پرائیویٹ مکان میں رکھا گیا اور رات بھر سردی میں تشدد کیا گیا دو روز بعد جب گھر والوں سے بات نا ہوئی تو بات فساد بنتی نظر آئی تو موصوف نے مقامی صحافیوں اور سیاستدانوں کے اسرار پر لڑکے کو چھوڑ دیا متاثرہ شہباز کے انکشافات کیے کہ مجھے تشدد کرتے ہوئے ریاست اے ایس آئی ریاض اور دو کس اہلکار کہتے تھے کہ مہالم خورد اور گوہڑ جاگیر والی دونوں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کرلے ورنہ انجام برا ہوگا جبکہ شہباز کا کوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ نا ہے اور شریف شہری ہے ڈی پی او قصور نوٹس لیکر انصاف مہیا کریں
-

بدکردار عورتوں کے ذریعے مکروہ دھندہ جاری
قصور الہ آباد میں بد کردار خواتین کے ساتھ مل کر زنا بالجبر کے جھوٹے مقدمات درج کروانے والا گروہ متحرک ہو گیا،نوجوان لڑکیوں کے ذریعے موبائل فون پر مختلف لوگوں سے رابطہ کروا کر جھوٹا وقوعہ بنایا جاتا ہے اور مقدمات درج کروانے کے بعد بلیک میل کیا جاتا ہے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد سمیت ضلع قصور کے مختلف تھانوں میں زنا بالجبر کے جھوٹے مقدمات کا اندراج معمول بن چکا ہے ضلع بھر میں ایسے کئی گروہ متحرک ہیں جنہوں نے کئی کئی بد کردار نوجوان لڑکیاں رکھی ہوئی ہیں اور ان کے ذریعے موبائل فون پر مختلف لوگوں سے رابط کروا کر پھنسایا جاتاہے اور بعد میں جھوٹا وقوعہ بنا کر مقدمات درج کروائے جاتے ہیں اور لوگوں کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی جاتی ہیں کئی خاندان ان گروہوں سے لٹ چکے ہیں
مقامی شہریوں نے ڈی آئی جی شیچوپورہ رینج اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے گروہوں کا محاسبہ کیا جائے اور موبائل فون پر لوگوں کو پھنسا کر رضامندی سے زنا کروانے والی بد کردار خواتین اور ان کے ساتھیوں کو بھی ملزمان ساتھ جیل بھیجا جائے