Baaghi TV

Category: قصور

  • قصورجنسی سیکنڈل،سو سے زائد طالبات کو ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم ضمانت پر رہا

    قصورجنسی سیکنڈل،سو سے زائد طالبات کو ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم ضمانت پر رہا

    قصورجنسی سیکنڈل،سو سے زائد طالبات کو ہوس کا نشانہ بنانیوالا ملزم ضمانت پر رہا-

    باغی ٹی وی :قصور کے پی ایس صدر میں ایک اطلاع موصول ہوئی جہاں زینب میڈیکل کالج قصور کی ایک نرسنگ طالبہ محترمہ انعم نے کالج ایڈمنسٹریٹر کے شوہر احمد عرف پپو پر جان کو خطرہ اور ہراساں کرنے کے الزامات لگائے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے فوری طور پر س پر ایکشن لیا اور پی ایس صدر میں ایف آئی آر نمبر 32/21 u / s 506/509 پی پی سی / 25-ڈی ٹیلی گراف ایکٹ درج کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تاہم بعد ازاں ملزم نے بیماری کے حوالے سے ضمانت کی درخواست کی جس پر ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا-

    تاہم بعد ازاں قصور صدر تھانے صدر میں ایک اور ایف آئی آر نمبر 39/21 u/s 506/509/294 PPC/ 25-D ٹیلی گراف ایکٹ درج کیا گیا۔ مذکورہ کیس میں ملزم مجرم قرار پایا تھا اور اس کا چالان کیا گیا تھا۔

    تاہم ایک بار پھر ، شکایت کنندہ کو کالعدم قرار دے کر ملزم کو ضمانت منظور کرلی گئی۔ مذکورہ تعلیمی ادارے میں ہراساں ہونے کی عام شکایات کے حوالے سے مندرجہ ذیل افسران پر مشتمل ایک مشترکہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔جن میں یہ افسران شامل ہیں-
    1. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل (چیئرمین)
    2. ایڈیشنل ایس پی ، قصور
    3۔ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، ڈی ایچ او قصور
    مسز بشری انور ، پرنسپل اسکول آف نرسنگ ، ڈی ایچ کیو ، قصور

    واضح رہے کہ مذکورہ میڈیکل کالج کے بارے میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ اس کالج کا لائسنس جعلی ہے اور اس کالج نے سینکڑوں طالبات کو جعلی ڈگریاں جاری کی ہیں جس سے نہ صرف ان طالبات کا مستقبل تاریک ہے بلکہ یہ سینکڑوں جانوں کے لئے بھی خطرہ ہے تاہم اب مذکورہ بالا کمیٹی 3 دن میں مثبت جانچ پڑتال اور رپورٹ کرے گی جس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

    قصور جنسی سیکنڈل،باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس کی کاروائی، مرکزی ملزم گرفتار

    قصور میں ایک اور جنسی اسکینڈل:پرائم منسٹر صاحب کو ان واقعات کی جانب خود توجہ دینی…

    جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات بحثیت ایک قوم اور اسکے ذمہ داران کی مجرمانہ غفلت کا…

    قصور میں ایک اور بڑا جنسی سیکنڈل ۔ایک ہی تعلیمی ادارے میں سو سے زائد طالبات کے…

    قصور جنسی سیکنڈل، باغی ٹی وی پر خبرشائع ہونے کے بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم

    زیادتی کے ملزمان کو سر عام لٹکایا جائے، قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل پر عوام غم و غصہ میں

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    قصور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہیں بلدیہ کارپوریشن قصور سی ای او چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری محمد زبیر اور ایم او آر شیخ عرفان نے سٹی قصور کو تجاوزات سے پاک کرنے کا عزم کیا ہے لینڈ آفیسر سردار اسد جٹ کی سرپرستی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہوئی ہے جو کہ ریلوے روڈ سٹیل باغ چوک قادر آباد روڈ نیشنل بینک چوک اور کوٹ مراد خان کوٹ علی گڑھ اور دوسرا راؤنڈ رائیونڈ روڈ کھارا روڈ اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور بھاری جرمانے کیے
    ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایات پر سی ای او کارپوریشن بلدیہ قصور چوہدری زبیر کی سربراہی میں گرینڈ آپریشن جاری ہے تجاوزات کے خلاف شہریوں کو بھی چاہیے اپنی آواز بلند کریں اور نشاندہی کریں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اسد جٹ میں مزید بتایا شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے اور غیر قانونی اور غیر نقشہ جات پر بلڈنگوں کے خلاف بی کاروائی کی جا رہی ہے اور بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں یہ سب ڈپٹی کمشنر قصور اور سی ای او کارپوریشن بلدیہ قصور چودھری زبیر کی ہدایات پر ہو رہا ہے کیا جا رہا ہے اور ان شاء اللہ تعالی شہر کو تجاوزات سے پاک کریں گے شہر کو بہتر بنائیں گے

  • حکومت کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر دینا چاہتی ہے ،احسن اقبال راہنما ن لیگ

    حکومت کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر دینا چاہتی ہے ،احسن اقبال راہنما ن لیگ

    قصور
    چونیاں کے شہر ہنگن پور میں ن لیگی راہنما کی آمد
    چونیاں کے شہر کنگن پور میں چوہدری احسن اقبال مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن اور عطاءاللہ تارڑ رہنماء پنجاب کی آمد ہوئی چوہدری احسن اقبال اور عطاء اللہ تارڑ کا ن لیگی کارکنان نے بھرپور استقبال کیا ن لیگی رہنماؤں کی آمد پر کارکنوں نے نواز شریف مریم نواز کے حق اور عمران خاں کے خلاف نعرے بازی کی ن لیگی کارکنوں نے رہنماؤں کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے
    احسن اقبال اور عطاء اللہ تارڑ چوہدری احسن رضا خاں سابقہ ایم پی اے کی اسیری پر اظہار یکجہتی کے لئے کنگن پور پہنچے تھے
    چوہدری احسن اقبال نے ن لیگی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خاں کی حکومت کی مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی چوہدری احسن اقبال نے اپنے خطاب میں اپنی حکومت کے منصوبوں اور ملکی ترقیاتی کاموں کو ملکی سنہرا دور قرار دیا پی ڈی ایم اے کے پلیٹ فارم سے سیلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے پاکستان کے پاسپورٹ اور کرنسی کو قدر دلوانے کی بجائے بے حال کردیا ہے
    ن لیگی کارکنوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ جلد ہی عمران خاں کی حکومت کو گھر جاتے دیکھیں گے
    ۔عمران حکومت کی پالیسیاں کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر دشمنوں کے حوالے کر دینے کے مترادف ہیں اور حکومت نے پاکستان کے کسانوں اور مزدوروں کو بد حال کر دیا اور ملک کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلا جارہا ہے
    پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت کی کارکردگی کی مثال آئی فون لیکر نوکیا 3310 دے دیا گیا والی ہے

  • قصور پولیس اغواء ہونے والے بچے بازیاب نا کروا سکی

    قصور پولیس اغواء ہونے والے بچے بازیاب نا کروا سکی

    قصور
    الہ آباد کے نواحی گاؤں بھاگیوال کی چھ دن کی نومولود بچی کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا
    نواحی گاؤں بھاگیوال سے چھ دن کی نومولود بچی کو اغواء ہوئے چار ماہ گزر گئے ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔ والدین غم سے نڈھال، اہل علاقہ نےپولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں بھاگیوال سے چارماہ پہلے اغواء ہونے والی نومولود ںچی کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا محمد عباس کی چھ دن کی بیٹی کو دو نامعلوم مرد اور عورت نے اغواء کر لیا تھا پولیس نے ایف آئی آر تو درج کر لی مگر آج تک بچی کا کچھ پتا نہ چل سک ۔میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد پولیس چند دن تک حرکت میں آئی لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ مل سکا بچی کے والد محمد عباس کا کہنا ہے کہ پولیس مجھے کہتی ہے کہ آپ معاوضہ لے کر خاموش ہو جائیں جبکہ قصور شہر کوٹ فتح دین کے رہائشی عبدالرحمن کا ایک دن کا بچہ 30 اگست کو ڈی ایچ کیو قصور سے اغواء ہوا تھا جسے ابھی تک پولیس بازیاب کروانے میں ناکام ہے
    اغواء ہونے والے بچوں کے والدین غم سے نڈھال ہو چکے ہیں اور ان والدین نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے نوٹس لیا جائے اور ہماری بچوں کو بازیاب کروایا جائے

  • پولیس مقابلہ جعلی تھا،ورثا کی پریس کانفرنس

    پولیس مقابلہ جعلی تھا،ورثا کی پریس کانفرنس

    قصور
    چند روز قبل ہونے والے پولیس مقابلے کو لواحقین نے جعلی قرار دے دیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ قصور پولیس بھی اسلام آباد پولیس کے نقش قدم پر چل رہی ہے
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس بھی اسلام آباد پولیس کے نقش قدم پر’چونیاں تھانہ سٹی چونیاں کی حدود گاوں ڈھوس کے قریب ہونے والے پولیس مقابلہ کا ڈراپ سین ورثاء نے مقابلہ کو جعلی قرار دے دیا،پولیس کے مطابق ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور ایک زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا اور دونوں ڈاکو پولیس کانسٹیبل کے مقدمہ میں گرفتار تھے،ورثاء نے لاہور ہائی کورٹ میں 22AB کی رٹ دائر کر دی ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے اشفاق کو قتل جبکہ غلام رسول کو خود ہی غائب کر دیا ہے ہمیں خدشہ ہے اسے بھی مار دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ سٹی پولیس نے ظلم کی انتہا کر دی نواحی گاوں کوڑے سیال کے متعدد رہائشیوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ پولیس تھانہ الہ آباد نے ہمارے گاوں کے نوجوانوں اشفاق اور غلام رسول کو گندم چوری کے الزام میں گرفتار کیا اور پولیس تھانہ سٹی چونیاں کے حوالہ کر دیا پتہ کرنے پر پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے ورثاء کو بتایا کہ آپ کے بچوں نے پولیس کانسٹیبل صغیر عباس کو شہید کیا ہے ورثاء نے فوری سیشن جج چونیاں کے ہاں رٹ دائر کی کہ پولیس آئی جی کو نوٹس پر کانسٹیبل کے مقدمہ میں ناجائز ہمارے لڑکوں کو پھنسا رہی ہے اور جعلی پولیس مقابلہ میں پار کرنا چاہتی ہے تو پولیس نے جج کے سامنے 70 ہزار روپے برآمدگی شو کروا کر ملزمان کا چودہ روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا اور عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے 12 تاریخ کی رات پولیس کے مطابق پولیس ملزمان کو لے کر جا رہی تھی ساتھی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے اشفاق ہلاک ہو گیا اور غلام رسول زخمی حالت میں فرار ہو گیا فوری گاوں میں دو سو کے قریب اہلکاروں کو تعینات کر کے خفیہ طریقے دے اشفاق کی تدفین کر دی ورثاء نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی ہے پولیس نے جعلی پولیس مقابلہ کر کےاشفاق کو قتل کر دیا یے اور غلام رسول کو خود ہی غائب کر دیا ہے خدشہ ہے کہ اسے بھی مار دیا جائے گا ورثاء نے اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ وزیر اعلی ہاوس اور گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے انہوں نے چیف جسٹس سے فوری نوٹس اور آئی جی پنجاب سے اس سارے معاملہ پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج

    ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج

    قصور
    تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر اکی کاروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ بر آمد مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے حکم پر تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مختلف دیہاتوں سے دو ملزمان یاسر ولد رفیق اور حمزہ ولد ریاض کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 223بور رائفل ،دو عددپسٹل 9MMاور درجنوں گولیاں بر آمد کر لیں دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ، ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے میں ناسور کی مانند ہیں جن سے آہنے ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے ہر وہ شخص جیل کی ہوا ضرور کھائے گا جو کرائم سے وابسطہ ہے میں میڈیا کے توسط کریمینل لوگوں کو یہ پیغام پہنچا رہا ہوں کہ جلد از جلد وہ اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انہیں قانونی شکنجے سے کوئی بھی نہیں بچا سکے گا

  • قصور جنسی سیکنڈل،باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس کی کاروائی، مرکزی ملزم گرفتار

    قصور جنسی سیکنڈل،باغی ٹی وی کی خبر پر پولیس کی کاروائی، مرکزی ملزم گرفتار

    قصور گزشتہ روز باغی ٹی وی نے نجی پرائیویٹ میڈیکل کالج میں طالبات کو ہراساں کرنے کی خبر شائع کی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : طالبہ کے والد فاروق احمد نے تھانہ صدر میں پرنسپل محمد احمد چوہدری کے خلاف کارروائی کیلئے مقدمہ نمبر32/21 درج کروا تھا پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی جبکہ مقدمہ کے مدعی نے پرنسپل کے خلاف سخت کارروائی اور میڈیکل کالج بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریٹمنٹ پلانٹ کے نزدیک واقع پرائیویٹ زینب انسٹی ٹیوٹ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طالبہ انعم فاروق کے والد فاروق احمد نے انکشاف کیا کہ مذکورہ کالج میں پرنسپل طالبات کو ہراساں کرتا ہے۔

    کوٹ سردار کے رہائشی نے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں فاروق احمد نے مؤقف اختیار کیا کہ پرنسپل محمد احمد چوہدری میری بیٹی کو کالج میں ہراساں اور پریشان کرنے کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا ہے۔بذریعہ موبائل فون بلیک میل کرتا ہے جس کی ریکارڈنگ موجود ہے۔جس میں وہ میری بیٹی کو ہراساں کرنے علاوہ اسے کہتا ہے کہ اگر تم نے کسی کو بتایا تو تمہیں اور تمہارے والد کو جان سے ماردوں گا۔

    فاروق احمد کے مطابق ملزم ایک فحاش انسان ہے اور کالج میں پڑھنے والی طالبات کو ہراساں،چھیڑ خانی اور بلیک میل کرتاہے۔زینب انسٹی ٹیوٹ میڈیکل کالج کے پرنسپل محمد احمد چوہدری کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور مذکورہ کالج کو فوری طور پر بند کیاجائے طالبات مزید ہراساں ہونے سے بچ سکیں اور ان کی عزتیں محفوظ رہیں۔

    جس کے بعد اس ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی نے حاصل کی اور اس سکینڈل کے خلاف آواز اٹھائی جس پر پولیس نے بذریعہ ایس آئی ظفر اللہ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی اور ملزم کو با ضابطہ ایف آئی آر میں درج شدہ مقدمات میں باضابطہ گرفتار کر کے درست گنہگار پا کر مقدمہ کا چالان مرتب کیا گیا-
    مرکزی ملزم پپونلکا

    قصور میں ایک اور جنسی اسکینڈل:پرائم منسٹر صاحب کو ان واقعات کی جانب خود توجہ دینی…

    جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات بحثیت ایک قوم اور اسکے ذمہ داران کی مجرمانہ غفلت کا…

    قصور میں ایک اور بڑا جنسی سیکنڈل ۔ایک ہی تعلیمی ادارے میں سو سے زائد طالبات کے…

  • پیٹرولنگ پولیس کے گشت کا سلسلہ موقوف

    پیٹرولنگ پولیس کے گشت کا سلسلہ موقوف

    قصور
    پرسوں ہوئی وارداتوں کے باوجود پیٹرولنگ پولیس چک ڈھڈہ قصور کا گشت نا بڑھ سکا ، لوگ غیر محفوظ
    تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قصور رائیونڈ نلکا سٹاپ پر صبح 5 بجے ڈاکوؤں نے فیکٹری کی بسوں اور موٹر سائیکل سواروں کو ناکہ لگا کر ایک گھنٹہ تک لوٹا تھا جس پر لٹنے والوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رائیونڈ قصور روڈ کو بند کئے رکھا تھا
    اس واردات کے بعد بھی پیٹرولنگ پولیس چک ڈھڈہ رائیونڈ قصور روڈ کی پیٹرولنگ کا دائرہ کار نا بڑھ سکا ہے پولیس گشت پارٹی دن کو منہ دکھلا کر سرشام ہی غائب ہو جاتی ہے جس سے ڈاکوؤں کو لوگوں کو لوٹنے کا موقع ملتا ہے
    پولیس کے عدم گشت کے باعث لوگ خود کو غیر محفوظ کر رہے ہیں اور ڈی پی او قصور سے پیٹرولنگ پولیس کا گشت بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں

  • جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات بحثیت ایک قوم اور اسکے ذمہ داران کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں  لیاقت بلوچ

    جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات بحثیت ایک قوم اور اسکے ذمہ داران کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہیں لیاقت بلوچ

    پاکستان کی جماعت اسلامیہ کے امیر لیاقت بلوچ کا قصور اسکینڈل کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ جو معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ مسلسل زیادتی کے اضافے ہو رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے بحثیت ایک قوم اور اس کے ذمہ داران انہوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامیہ لیاقت بلوچ نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ مسلسل زیادتی کے اضافے ہو رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے بحثیت ایک قوم اور اس کے ذمہ داران نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ اور اس راستے پر چلے ہیں جس پر یورپ کی نسلیں تباہ ہو ئیں ہیں اور ہم نے اپنی تمام صورتحال کو اسی راستے پر ڈالا ہے تو اس سے بچاؤ کی تو ایک ہی صورت ہے کہ پاکستان کے اس پورے نظام کو ہمیں قیام پاکستان کے مقاصد کے ساتھ جوڑا جائے اور اپنی تہذیب اور اپنی ثقافت کو مادر پدر آزادی اور اس بے حیائی اور فحاشی سے اس کو نجات دلائی جائے –

    لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ اور ہمارا سوشل میڈیا ہے اس کی تہذیبی قدروں کی حفاظت کے لئے قومی قیاد ت مل کر ایک حکمت عملی ترتیب دے ی

    انہوں نے مزید کہا کہ پھر جو اس وقت ذرائع ابلاغ کا بہت بڑا کرادار ہے میڈیا ہماری طاقت ہے اور ذرائع ابلاغ کو بھی پاکستان کی اس صورتحال میں اپنا ایک تعمیری مثبت ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیئے-

    واضح رہے کہ ایک واقعہ زینب انسٹی ٹیوٹ نرسنگ کالج موضع بنگلہ کمبوہاں قصور شہر میں رونما ہوا ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ سو سے زائد بچیوں کا جنسی استحصال کیا گیا ہے اور ان کو پیپرز میں پاس کرنے کے نام پر زیادتی کی گئی ہے اور معصوم بچیوں کے مستقبل کو داﺅ پر لگایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جس بچی نے آواز بلند کرنے کی کوشش کی اسے عبرت کا نشان بنایا گیا ہے۔پنجاب پولیس نے تاحال صرف دو ایف آئی آر دو معصوم بچیوں کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات کی درج کی ہیں جب کہ حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں 100 سے زائد بچیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اب پنجاب حکومت پپو نلکا نامی اس جنسی درندے کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کررہی کیونکہ اس بہروپیے نے ایک جعلی صحافی کا بھی روپ دھار رکھا ہے۔

    اہل علاقہ بنگلہ کمبوواں و متاثرین زینب انسٹی ٹیوٹ میڈیکل کالج قصور کا کہنا ہے کہ قصور کا میڈیا جس طرح زینب والے معاملے پر شروع سے خاموشی اختیار کئے ہوا تھا تاہم جب قومی میڈیا پر جب بات آئی تو عوام کو حقائق کا علم ہوا۔ایک بار پھر قصو ر کا مقامی میڈیا پپو نلکا جیسے بھیڑیا کو سپورٹ کررہا ہے جس میں پولیس بھی سرفہرست ہے۔

    قصور جنسی سیکنڈل، باغی ٹی وی پر خبرشائع ہونے کے بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم

    زیادتی کے ملزمان کو سر عام لٹکایا جائے، قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل پر عوام غم و غصہ میں

    قصور میں ایک اور بڑا جنسی سیکنڈل ۔ایک ہی تعلیمی ادارے میں

    سو سے زائد طالبات کے…

  • قصور میں ایک اور جنسی اسکینڈل:پرائم منسٹر صاحب کو ان واقعات کی جانب خود توجہ دینی چاہیئے   خرم نواز گنڈا پوری

    قصور میں ایک اور جنسی اسکینڈل:پرائم منسٹر صاحب کو ان واقعات کی جانب خود توجہ دینی چاہیئے خرم نواز گنڈا پوری

    پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پوری کا قصور واقعے پر کہنا ہے کہ جب تک کسی مجرم کو اس کے جرم کی قرار واقعہ سزا نہیں دی جائے گی یہ واقعات نہیں رکیں گے-

    باغی ٹی وی : خرم نواز گنڈا پوری نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قصور میں پہلے زینب کا واقعہ ہوا اسے دبا دیا گیا حکومت اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے-

    انہوں نے قصور کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی پر پر سوال اٹھایا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کیا کر رہی ہے یہاں کے جو ڈی پی او ہیں ڈی سی او اور پولیس کیا کر رہی ہے صرف زبانی کلامی بیانات سے یہ واقعات نہیں رکیں گے –

    انہوں نے کہا کہ اگر یہ کام نہیں کر رہے تو ان کو گھر بھیجیں اور نئے ڈی سی او ڈی پی او سے کہیں کہ اگر واقعات کی روک تھام نہیں کی جائے گی تو انہیں گھر بھیج دیا جائے گا ان کو معطل نہ کریں صرف زبانی کلامی ان کو وارنگز نہ دیں اس طرح جب پولیس کو پتہ ہو گا کہ ان کو گھر بھیج دیا جائے گا تو وہ خود بخود اس پر توجہ دیں گے –

    ابہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر صاحب کو خود اس پر توجہ دینی چاہیے قصور میں ہی یہ واقعات کیوں ہو رہے ہیں-

    خرم نواز نے قصور کی سیاسی شخصیات پر بھی سوال اٹھایا کہ ڈسٹرکٹ انتظا میہ کیوں خاموش ہے قصور کی سیاسی شخصیات کیوں خاموش ہیں وہ کیوں اس معاملے پر چپ ہیں-

    انہوں نے کہا کہ جب تک جنسی واقعات میں کمی نہیں ہوسکتی جب تک مجرم کو اس میں قرار سزا اسلامی اور قانونی طریقے سے نہیں دی جاتی ان واقعات میں کمی نہیں ہو گی-

    خیال رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور میں نیا جنسی سیکنڈل سامنے‌ آنے پر عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے جذبات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے، صارفین نے طالبات کے ساتھ زیادتی کرنیوالے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ زیادتی کرنیوالوں کو پھانسی دی جائے.

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ٹویٹر پرٹویٹ کی جس میں کہا کہ "#HangRapistsFromATree” اگر آپ متفق ہیں تو دوبارہ ریٹویٹ کریں ”

    ایک صارف نے کہا کہ قوم کا ریپ کرنے والوں کی سزا بھی تجویز کردیں جنھوں نے نااہل نالائق سلیکٹیڈ کٹ پُتلی حکومت قائم کی اور ملک پر ظلم کیا ساتھ ساتھ وہ صحافی اینکرز بھی اُس سزا کے مستحق ہیں جنھوں نے بعغض نواز میں ملک کا بیڑا غرق کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا-

    زیادتی کے ملزمان کو سر عام لٹکایا جائے، قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل پر عوام غم و غصہ میں

    واضح رہے کہ ایک واقعہ زینب انسٹی ٹیوٹ نرسنگ کالج موضع بنگلہ کمبوہاں قصور شہر میں رونما ہوا ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ سو سے زائد بچیوں کا جنسی استحصال کیا گیا ہے اور ان کو پیپرز میں پاس کرنے کے نام پر زیادتی کی گئی ہے اور معصوم بچیوں کے مستقبل کو داﺅ پر لگایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جس بچی نے آواز بلند کرنے کی کوشش کی اسے عبرت کا نشان بنایا گیا ہے۔پنجاب پولیس نے تاحال صرف دو ایف آئی آر دو معصوم بچیوں کے ساتھ پیش آنیوالے واقعات کی درج کی ہیں جب کہ حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں 100 سے زائد بچیوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اب پنجاب حکومت پپو نلکا نامی اس جنسی درندے کیخلاف ایف آئی آر درج نہیں کررہی کیونکہ اس بہروپیے نے ایک جعلی صحافی کا بھی روپ دھار رکھا ہے۔

    اہل علاقہ بنگلہ کمبوواں و متاثرین زینب انسٹی ٹیوٹ میڈیکل کالج قصور کا کہنا ہے کہ قصور کا میڈیا جس طرح زینب والے معاملے پر شروع سے خاموشی اختیار کئے ہوا تھا تاہم جب قومی میڈیا پر جب بات آئی تو عوام کو حقائق کا علم ہوا۔ایک بار پھر قصو ر کا مقامی میڈیا پپو نلکا جیسے بھیڑیا کو سپورٹ کررہا ہے جس میں پولیس بھی سرفہرست ہے۔

    قصور میں ایک اور بڑا جنسی سیکنڈل ۔ایک ہی تعلیمی ادارے میں سو سے زائد طالبات کے ساتھ زیادتی