Baaghi TV

Category: قصور

  • دو قتلوں کا ملزم پولیس حراست میں دوران پولیس مقابلہ ہلاک ہو گیا

    دو قتلوں کا ملزم پولیس حراست میں دوران پولیس مقابلہ ہلاک ہو گیا

    قصور
    دو قتلوں کا ملزم پولیس حراست میں پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ الہ اباد کی حدود موضع گہلن ہٹھاڑ کا رہائشی عامر ولد محمد اسلم قوم انصاری کبڈی پلیئر پولیس حراست میں دو طرفہ فائرنگ سے ہلاک ہو گیا
    ملزم مہر ناصر اور یونس جٹ کے قتل میں ملوث تھا جس کو پولیس برآمدگی کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ چونیاں پٹرول پمپ رانا محمد اسحاق کے قریب پہنچے تو اسکے ساتھیوں نے سفیدے کے درختوں سے روڈ بلاک کیا ہوا تھا،جو کہ پولیس سے زبردستی عامر کو پولیس سے چھیننا چاہتے تھے ،ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کی تو ان کا تعاقب کیا گیا تو کوٹ رادھا کشن کے علاقے میں دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس میں عامر جاں بحق ہو گیا اور باقی ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق دونوں قتلوں کا اعتراف عامر کر چکا تھا

  • سیلاب متاثرہ شحض کی قیمتی بھینس چوری،برآمد کرنے کی استدعا

    سیلاب متاثرہ شحض کی قیمتی بھینس چوری،برآمد کرنے کی استدعا

    قصور
    سیلاب متاثرہ شحض کی بھینس چوری،برآمد کرنے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق عبد الرزاق ولد محمد شریف ساکن ڈاکخانہ سہجره مستیکے تحصیل و ضلع قصور نے ایس ایچ او تھانہ صدر قصور کو درخواست دی کی سائل سیلاب کی وجہ سے کھیم کرن روڈ کے قریب پر رہائش پذیر ہے جہاں پر سائل نے اپنے مال مویشی بھی رکھے ہوئے ہیں مورخہ 2025-09-17 بوقت رات 9 بجے سائل اپنے مویشیوں کو باندھ کر سو گیا اگلے دن مورخہ 2025-09-18 بوقت 7 بچے بھینس کا دودھ دھونے کے لیے اپنے مال مویشیوں کے پاس گیا تو دیکھا کہ سائل کی ایک عدد بھینس رنگ کالا، آدھا سفید ماتھا، وزن تقریباً 8 من ، دم چھوٹی غائب تھی سائل نے اپنے طور پر گھنٹہ دو گھنٹے ڈھونڈی لیکن سائل کو نہ ملی جو کہ کوئی نامعلوم ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کر کے ہمراہ لے گیا ہے سائل نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی جس کے بعد مقامی پولیس آئی اور متعلقہ تھانہ میں درخواست دینے کا کہا
    لہذا بذریعہ درخواست استدعا ہے کہ نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور نامعلوم ملزم کو تلاش کر کے گرفتار کیا جائے اور بھینس برآمد کر کے حوالہ سائل کی جائے

  • تحصیل آفس میں مبینہ بدعنوانیاں ،سائل پریشان،نوٹس کی اپیل

    تحصیل آفس میں مبینہ بدعنوانیاں ،سائل پریشان،نوٹس کی اپیل

    قصور
    تحصیل آفس میں مبینہ بدعنوانی، دن میں سائل خوار، رات گئے پرائیویٹ عملہ رجسٹریاں نمٹانے لگا

    تفصیلات کے مطابق تحصیل آفس قصور میں دور دراز سے آنے والے شہریوں کے ساتھ ایک اور ناانصافی کا انکشاف ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ صبح کے اوقات میں جب سائلین تحصیل آفس پہنچتے ہیں تو تحصیلدار سمیت بیشتر عملہ غائب ہوتا ہے جس کے باعث لوگ گھنٹوں خوار ہونے کے بعد مایوس لوٹنے پر مجبور ہوتے ہیں جبکہ
    دوسری جانب رات کے اندھیرے میں مبینہ طور پر ،مک مکا، کرکے پرائیویٹ عملہ بغیر تحصیلدار کی موجودگی کے رجسٹریوں کے بیانات لینا شروع کر دیتا ہے
    اس صورتحال کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے جس پر شہریوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے

    عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ یہ واضح بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ہے جس پر اعلیٰ حکام نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے
    سائلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی زندگیاں اجیرن،احتجاج کی تیاریاں

    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی زندگیاں اجیرن،احتجاج کی تیاریاں

    قصور کی تحصیل چونیاں کے دیہاتیوں کی زندگیاں اجیرن، شام سے رات گئے اور صبح سویرے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

    تحصیل چونیاں کے دیہاتیوں 15 چک، 17 چک اور 18 چک میں واپڈا ڈویژن کوٹ رادھا کشن سب ڈویژن کوٹ رادھا کشن، 2 فیڈر اویس قرنی لیسکو قصور نے دیہاتیوں کا جینا مشکل بنا رکھا ہے
    کچھ عرصے سے ان دیہاتوں میں روزانہ شام سے رات گئے تک اور پھر صبح صبح کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس پر دیہاتیوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں

    علاقے کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ جس دن میچ ہوتا ہے، ان کے گاؤں کو ،دیہات سمجھ کر، بجلی بند کر دی جاتی ہے اور یہ سہولت وڈیروں اور شہری آبادی کو فراہم کر دی جاتی ہے، جس سے دیہاتیوں کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے نوجوان اس صورتحال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پرامن احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہیں

  • محکمانہ اثرورسوخ ،دھوکہ دہی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور جاوید شوکت معطل

    محکمانہ اثرورسوخ ،دھوکہ دہی پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور جاوید شوکت معطل

    قصور
    محکمہ اوقاف نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور جاوید شوکت کو محکمانہ اثرورسوخ کا غلط استعمال کرنے اور جعلی کاغذات،دھوکہ دہی کرنے پر معطل کر دیا

    تفصیلات کے مطابق چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف لاہور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن گلزار احمد نے قصور میں معروف کرپشن سیکنڈل ،محکمانہ اثرورسوخ کا غلط استعمال کرنے اور جعلی کاغذات و دھوکہ دہی کرنے پر
    اپنے ماتحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور جاوید شوکت کو نوکری سے معطل کر دیا
    مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید شوکت نے اپنے ہی علاقے کے شہری کے نام پر دھوکہ دہی سے جعلی کاغذات پر تکیہ گلاب شاہ قصور و تکیہ بابا بلہے شاہ قصور کی زمین حاصل کی ہوئی تھی جبکہ متعلقہ شحض کو علم تک نا تھا
    علم ہونے پر متعلقہ شحض عبد الحمید نے محکمانہ کاروائی کا آغاز کیا اور کیس عدالت تک گیا جس کے بعد محکمے نے جرم ثابت ہونے پر معطل کیا

  • دن دیہاڑے بڑی واردات،شہریوں میں خوف و ہراس ،نوٹس کی درخواست

    دن دیہاڑے بڑی واردات،شہریوں میں خوف و ہراس ،نوٹس کی درخواست

    قصور
    رائیونڈ روڈ پر دن دیہاڑے بڑی واردات ،شہریوں میں شدید خوف و ہراس،سی سی ڈی قصور سے فوری کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور میں آج صبح دن دیہاڑے ایک واردات نے مہینوں سے ہوئے سکون کو برباد کر کے رکھ دیا ہے
    آج صبح بوقت 8:30 پر محمد ندیم ولد عاشق قوم سیال جٹ،محمد امین اور اس کا حقیقی چھوٹا بھائی محمد امین الگ الگ موٹر سائیکلوں پر قصور سے دودھ فروخت کرکے واپس اپنے گاؤں سکنہ اوراڑہ نو آ رہے تھے کہ رائیونڈ روڈ پر گیس فیکٹری کے قریب پیچھے سے آنے والے سی جی ون ٹو فائیو سوار دو نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے چلتی سڑک پر روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ندیم سے مبلغ 70000 اور امین سے 35000 روپیہ نقدی اور ساتھ میں قیمتی موبائل فون مالیت 40000 چھین کر بآسانی فرار ہو گئے
    واضع رہے کہ قصور و گردونواح میں کچھ ماہ سے ڈکیتی کی وارداتوں سے بہت حد تک کمی تھی آج اس دن دیہاڑے کی واردات نے پورے علاقے کو ایک بار پھر سے خوف میں مبتلا کر دیا ہے
    واردات پر تھانہ راجہ جنگ قصور میں درخواست دائر کر دی گئی ہے
    اہلیانِ علاقہ نے تھانہ راجہ جنگ پولیس و سی سی ڈی قصور سے فوری نوٹس لے کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے

  • پولیس کی بیوہ عورت کی زمین پر قبضہ کروانے کی کوشش ،مزاحمت پر کپڑے پھاڑ دیئے

    پولیس کی بیوہ عورت کی زمین پر قبضہ کروانے کی کوشش ،مزاحمت پر کپڑے پھاڑ دیئے

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ زیادتی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کی زمین پر قبضہ کرانے کی کوشش کی
    تھانہ صدر پتوکی کی حدود چک نمبر 7 میں رات کے وقت نامعلوم پولیس اہلکار مبینہ طور پر ایک بیوہ خاتون کی زمین پر دوسری پارٹی کو قبضہ دلوانے کے لیے پہنچ گئے
    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مذکورہ زمین کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور اسٹے آرڈر بھی موجود ہے تاہم اس کے باوجود پولیس نے زبردستی قبضہ کرانے کی کوشش کی ہے

    خاتون نے الزام لگایا کہ مزاحمت پر پولیس اہلکاروں نے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دییے
    علاقہ مکینوں نے اس کارروائی کو غیر قانونی اور ظلم قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ بیوہ عورت کے ساتھ ایسا سلوک کھلی ناانصافی اور قانون کی سخت ترین خلاف ورزی ہے
    علاقہ کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیر جانب دارانہ انکوائری کرائی جائے اور متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے

  • حاضر سروس پولیس ملازم پر پالتو  کتا چھوڑ کر زخمی کر دیا،مقدمہ درج

    حاضر سروس پولیس ملازم پر پالتو کتا چھوڑ کر زخمی کر دیا،مقدمہ درج

    قصور
    حاضر سروس پولیس ملازم پر کتا چھوڑ دیا،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق گلبرگ کالونی قصور میں معمولی بات پر شہری نے پولیس کانسٹیبل پر پالتو کتا چھوڑ دیا جس سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا گلبرگ کالونی قصور کا رہائشی کانسٹیبل محمد نعیم حالیہ تعینات تھانہ صدر قصور نے پولیس تھانہ صدر قصور میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میں گھر سے تھانہ جا رہا تھا کہ راستہ میں اسے زیاد ڈوگر ہمراہ دو افراد نامعلوم نے روک لیا اور کہا ہم دشمن دار لوگ ہیں اسی لیے یہ راستہ ہم نے بند کر دیا ہے جس باعث بات تلخ کلامی کی طرف گئی تو زیاد ڈوگر نے اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا
    کتے نے اسے کاٹ کر زخمی کر دیا
    پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

  • سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے شہری سخت پریشان

    سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے شہری سخت پریشان

    قصور
    سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان،نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں آج شہریوں نے ایک بار پھر سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ محسوس کیا ہے جس نے گھریلو بجٹ پر بوجھ بڑھا دیا ہے

    قصور کی مقامی منڈیاں روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں فراہم کرتی ہیں لیکن عوام کا کہنا ہے کہ عام بازار میں قیمتیں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ ہیں
    مقامی لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ سبزی منڈی روڈ کی حالت خراب ہے، سڑک نہ بننے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور رسد کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، اور یہ اضافہ قیمتوں میں منتقل ہو رہا ہے
    قیمتوں کے بڑھنے کی کئی وجوہات اور بھی ہیں جن میں بارشوں سے نقصانات، ذخیرہ اندوزی، اور مانگ و رسد کا عدم توازن شامل ہے

    آلو، ٹماٹر اور پیاز،انگور،سیب وغیرہ کی قیمتیں حالیہ ہفتوں میں تیزی سے اوپر گئیں ہیں
    جبکہ لہسن اور ادرک جیسی مصالحہ جات خاص طور پر مہنگی ہو رہی ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ تنخواہیں اور آمدنی وہی ہیں مگر کچن کے اخراجات پورے خاندان پر اثر انداز ہو رہے ہیں
    شہریوں نے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل کرایا جائے اور منڈی کمیٹی یا ٹرانسپورٹرز کی مانیٹرنگ بہتر ہو تو کافی حد تک فائدہ ہو گا

  • غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،فون نمبر بزی ،ایس ڈی او اے سی روم میں عوام پریشان

    غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،فون نمبر بزی ،ایس ڈی او اے سی روم میں عوام پریشان

    قصور
    سب ڈویژن بابا بلہے شاہ میں بجلی کی طویل بندش، عوام پریشان،ایس ڈی او کا اے سی روم میں آرام

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو کی سب ڈویژن بابا بلہے شاہ قصور میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے
    شہریوں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ پانچ پانچ گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے جس سے گھروں اور کاروباروں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں

    عوام نے بتایا ہے کہ شکایات درج کروانے کے لئے واپڈا آفس کال کی جائے تو فون ریسیو نہیں کیا جاتا اور بار بار کوشش پر لائن بزی کر دی جاتی ہے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او صاحب خود اے سی والے کمرے میں آرام فرما رہے ہوتے ہیں جبکہ گرمی اور حبس میں عوام پریشانی اور اذیت کا شکار ہیں

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور ایس ای لیسکو واپڈا قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور عوامی مسائل کا حل یقینی بنائیں اور ایس ڈی او و دیگر عملے کو لوگوں کی شکایات سننے اور ان کے حل کرنے کا پابند بنائیں