Baaghi TV

Category: قصور

  • دس ماہ سے سڑک کی مرمت کا کام تاحال جاری

    دس ماہ سے سڑک کی مرمت کا کام تاحال جاری

    قصور
    نول سٹاپ پر سڑک کی مرمت کیلئے کئی دنوں سے کی گئی کھڈائی لوگوں کیلئے وبال جان
    لوگوں کا کہنا ہے جس رفتار سے کام ہو رہا ہے دس سالوں تک ہی گورنمنٹ اس کام کو نبٹا پائے گی
    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ پر واقع موضع نول میں کئی دن قبل سڑک کی مرمت کیلئے ایک سائیڈ کو اکھاڑ کر مٹی و پرانا پتھر نکالا گیا تھا جسے چند دنوں بعد دوبارہ پھر اسی مٹی و پتھر سے بھر دیا گیا تاہم کچھ گڑھے ابھی میں موجود ہیں جن میں پتھر نہیں ڈالا گیا جو بارش می برولت پانی سے بھر گئے ہیں جن کے باعث لوگوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے لوگ بمشکل گزر پاتے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ جس رفتار سے کام جاری ہے لگتا ہے کہ گورنمنٹ نے دس سالوں میں اس کام کو نبٹانے کا تہیہ کر رکھا ہے
    واضع رہے رواں برس فروری میں اس سڑک کی مرمت کیلئے فنڈ جاری ہوا تھا مگر اب تک سڑک پر مین اڈوں کو چھوڑ کر جو سڑک پر جو گڑھے پر کئے گئے تھے وہ دوبارہ گڑھے بن گئے ہیں اور گورنمنٹ کی طرف سے 10 ماہ سے آہستہ آہستہ کام کا سلسہ جاری ہے جس کے باعث موسم برسات میں یہ سڑک بارش کے پانی سے بھر جاتی ہے اور لوگوں کا گزرنا محال ہو جاتا ہے حتی لوگ اپنے پیاروں کے جنازے کو بھی کندھا دینے سے قاصر ہیں اور ٹرالیوں پر جنازے لے کر جانے پر مجبور ہیں
    لوگوں نے وزیراعلی،کمشنر لاہور ڈویژن سے نوٹس لے کر سڑک کی جلد سے جلد مرمت کا مطالبہ کیا ہے

  • چھانگا مانگا جنگل:دو قیمتی نر پاڑہ ہرن ہلاک

    چھانگا مانگا جنگل:دو قیمتی نر پاڑہ ہرن ہلاک

    چھانگا مانگا:آج چھانگا مانگا جنگل میں دو قیمتی نر پاڑہ ہرن ایک دوسرے سے سینگ لڑاتے ہلاک ہو گئے.

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج چھانگا مانگا جنگل میں دو قیمتی نر پاڑہ ہرن ایک دوسرے سے سینگ لڑاتے ہلاک ہو گئے –

    ہرن لڑتے ہوئے جب ٹکرائے تو ایک دوسرے سے ایسےالجھےکہ دونوں نے ایک دوسرے کے پیٹ ہی پھاڑ ڈالے.

    زرائع کے مطابق پیٹ میں سینگ پھنس جانے کی وجہ سے پیٹ پھٹ گئے اور دونوں ہرن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے-

  • جنگ کہیں کا نہیں چھوڑتی

    جنگ کہیں کا نہیں چھوڑتی

    چھانگا مانگا:آج چھانگا مانگا جنگل میں دو قیمتی نر پاڑہ ہرن ایک دوسرے سے سینگ لڑاتے ہلاک ہو گئے.

    ہوا کچھ یوں کہ ان دونوں کو یہ گمان تھا کہ وہ بہت طاقتور ہیں اور ان جیسے سینگ تو دنیا میں موجود ہی نہیں. آتے جاتے ایک دوسرے کو کہتے تھے توں مینوں جاندا نہیں. کسی دوست ہرن نے ان سے پوچھا کہ آخر آپ ایک دوسرے کو گھورتے کیوں ہو؟ کچھ لین دین ہے؟ کوئی ہرنوں کا قومی مسلئہ ہے یا کسی مشن کے لیے لڑائی ہے.

    جواب ملتا بس اے مینوں چنگا نہیں لگدا اینوں میں نہیں چھڈنا. آخر آج دونو‍ں نے اس بے مقصد لڑائی میں سینگ ٹکرا ہی لیے. سینگ تو دونوں کے کمال تھے لیکن جب ٹکرائے تو ایک دوسرے سے ایسےالجھےکہ دونوں نے ایک دوسرے کے پیٹ ہی پھاڑ ڈالے. پھر سینگ لاک ہو گئے. پیٹ پھٹ جانے اور سینگ پھنس جانے کے بعد دونوں کو احساس ہوا کہ سینگ لڑانا بہت بڑی غلطی تھی. بہتے خون اور جاتی سانسوں میں دائیں بائیں دیکھا تو مدد کے لیے بھی کوئی اور ہرن یا انسان موجود نہ تھا.

    لہذا دونوں بے بسی سے زمین پر لیٹ گئے اور تڑپتے بلکتے، سینگ لڑانے کے فیصلے اور توں مینوں جاندا نہیں کا ورد کرنے پر کف افسوس ملتے ہلاک ہو گئے. پیغام تو ہم سب کو بھی دے گئے. کہ سینگ جب ٹکراتے ہیں تو پھر بچتا کچھ نہیں سوائے افسوس کے!! اور توں مینوں جاندا نہیں کا ورد جان جاتے ہوئے بند ہو جاتا ہے.

    بے منزل لڑائی، قومی اور فلاحی مقصد کے بغیر جنگ انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتی. لہذا غرور، تکبر اور طاقت کے نشے میں بدمست ہونا انسان تو کیا جانوروں کو بھی سوائے ہلاکت کے کچھ نہیں دیتا. مقصد سچا ہو تو اصحاب کہف کا کتا بھی جنت میں پہنچ جاتا ہے اور اگر لڑائی محض اپنی دھاک بٹھانے اور طاقت دکھانے کی ہو تو جیت کسی کی نہیں سب کی ہار ہوتی ہے.

  • پی ڈی ایم میں شرکت کیلئے قافلوں کی روانگی

    پی ڈی ایم میں شرکت کیلئے قافلوں کی روانگی

    قصور
    پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کیلئے قصور سے قافلوں کی روانگی کیلئے تیاری،جلسہ ہمارا جمہوری حق ہے ہمیں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا،عمران خان اپنا کنٹینر جلسہ بھول گئے
    لوگوں کا اظہار خیال
    تفصیلات کے مطابق قصور سے مینار پاکستان پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے لوگ قافلوں کی صورت میں نکل رہے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی تو یہ زیادتی ہو گی کیونکہ ماضی میں عمران خان نے 126 دن تک ملک کو بند کئے رکھا تھا اب وہی لوگ بھول گئے کہ یہ جلسے ریلیاں ہمارا آئینی جمہوری حق ہے اور مہنگائی بے روزگاری کے خلاف آواز بلند کرنا بھی ہمارا حق ہے
    حکمران اگر سچے ہیں تو انہیں پھر اس جلسے کا ڈر کیسا ؟
    طاقت کے زور پر ہماری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور نا ہی ہم دب سکینگے کیونکہ گورنمنٹ نے تمام حدیں پار کر لی ہیں اب عوام کی باری ہے

  • ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق

    ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق

    قصور
    نواحی گاؤں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق جبکہ ایک کی حالت سیریس

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں سہاری میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک کی حالت تشویش ناک ہے مرنے والوں میں بچوں کی والدہ آسیہ بی بی، اسکے بچے طیب ، افضل اور اقرا شامل ہیں
    مرنے والوں میں تین بچے 2 سالہ طیب، 4 سالہ افضل ، 6 سالہ اقرا اور ان کی حاملہ والدہ آسیہ شامل ہے
    خاندان کے سربراہ تنویر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا
    تنویر کا خاندان مقامی بھٹہ فرید برکس پر کام کرتا تھا
    تنویر کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے، بہو اوران کے بچوں کے ساتھ جو کچھ ہوا سمجھ سے باہر ہے تاہم ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ خاندان کو مبینہ طور پر زہر دیا گیا

  • اے سی کو جائے نماز کا تحفہ

    اے سی کو جائے نماز کا تحفہ

    قصور
    پبلک پارک کا کام شروع کروانے پر اور الہ آباد میں گول چکر اور تزئین و آرائش کروانے پر معروف شخصیت سابقہ کونسلر مائی شریفان بی بی کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کو لوح قرآن اور جائے نماز کا تحفہ فلاحی اقدامات کو سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں
    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں پانی کے تالاب کی جگہ پبلک پارک کا منصوبہ شروع کروانے اور الہ آباد چوک سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے گول چکر بنوانے اور ٹف ٹائل اور سٹریٹ لائٹس لگوانے پر معروف سیاسی شخصیت بزرگ خاتون سابقہ کونسلر مائی شریفان بی بی نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو لوح قرآن اور جائے نماز کا تحفہ پیش کیا اور ان کو فلاحی کام کروانے پر داد اور ڈھیروں دعائیں دیں اے سی چونیاں عدنان بدر نے اس موقع پر سینئر صحافیوں بابا عبدالباسط حیدری اور مہر محمد اسماعیل جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اللّٰہ تعالیٰ کی مہربانی ہے کہ عوام مجھ سے پیار کرتی ہے اور اپنی دعاؤں میں مجھے یاد کرتے ہیں عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جب تک زندہ ہو کام کرتا رہوں گا میری نیت نیک ہے صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور قانون کی سربلندی کے لئے کام کرتا ہوں مجھ پر اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی ہے کسی سے نہ ہی میں ڈرتا ہوں اور نہ ہی کسی کے ساتھ میں زیادتی کرتا ہوں اور نہ ہی کسی کا ناجائز پریشر برداشت کرتا ہوں

  • تھانے کے اندر منشیات فروشی جاری

    تھانے کے اندر منشیات فروشی جاری

    قصور
    تھانہ الہ آبادکو منشیات فروشوں نے گڑھ بنا لیا ،تھانے میں افسران و اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے منشیات فروشی جاری
    متعلقہ ا فسران منشیات فروشوں کی گاڑیاں ذاتی و سرکاری کاموں میں استعمال کرنے لگے عوامی سماجی فلاحی و تاجر تنظیموں نے آر پی او شیخوپورہ ریجن سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد میں منشیات فروشوں نے ڈیرے جمالئے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ منشیات فروش مقامی پولیس افسران سے مبینہ طورپر سازباز ہو کر تھانے کے اندر ہی منشیات فروخت کر رہے ہیں جبکہ پولیس افسران دن رات منشیات فروشوں کی ذاتی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں علاقہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو نوجوان نسل کی اکثریت نشے کی لت میں مبتلاء ہو چکی ہے جس کی وجہ سے چوری وڈکیتی کی وارداتوں کی صورت میں کرائم کی شرح کافی حدتک بڑھ رہی ہے خصوصاََ بھاگیوال ٹبہ،گہلن ہٹھاڑ،کوڑے سیال،تلونڈی،بگھیانہ اور سید پور منشیات کا گڑھ ہیں جبکہ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مقامی پولیس فرضی مقدمات درج کر کے کارکردگی بہتر دکھانے میں مصروف ہے عوامی سماجی فلاحی و تاجر تنظیموں نے آرپی او شیخوپورہ ریجن سے تحقیقات کر کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

  • تجاوازت اور ناجائز قابضین کے خلاف سخت ایکشن

    تجاوازت اور ناجائز قابضین کے خلاف سخت ایکشن

    قصور
    چونیاں میں تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن
    تفصیلات کے مطابق قصور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا بروقت ایکشن اور 13 کنال اراضی واگزار کرانے کے لئے چوبیس گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا
    اورجوہڑ کی 13 کنال اراضی کو واگزار کرانے کا فوری طور پر حکم جاری کردیا انہوں نے موقع پر موجود معززین علاقہ جن میں سردار جاوید اشرف ڈوگر علاقہ پٹواری چوہدری طارق محمود سے اس تمام جوہڑ کے رقبے کی تفصیلات طلب کر لیں اور پورے معاملے کو سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر چونیاں جناب عدنان بدر نے فیصلہ کیا کہ 13 کنال جوہڑ کی اراضی کو واگزار کروایا جائے گا اور اس میں سے ایک کنال جگہ کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے مختص کی جائےگی جبکہ جوہڑ پر قابضین کو انہوں نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ 24 گھنٹے کے اندر اندر اپنا سامان ان مکانوں میں سے نکال لیں بصورت دیگر آپریشن تو ہر حال میں ہونا ہے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کے اس فیصلے پر مقامی افراد نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رہائشی ہونا ہر بندے کا حق ہے لیکن گورنمنٹ کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات بنانا اس سے بھی بڑا جرم ہے

  • سردی اور کیچڑ ایک ساتھ،ضلعی انتظامیہ بے نقاب

    سردی اور کیچڑ ایک ساتھ،ضلعی انتظامیہ بے نقاب

    قصور
    رات بھر جاری رہنے والی بارش سے سردی میں اضافہ،گلی بازار جوہڑوں میں تبدیل،انتظامیہ کے جھوٹے دعوے بے نقاب
    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلیاں محلے جوہڑوں میں تبدیل ہو گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے قصور اور گردونواح کے گلی محلوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے پیدل افراد کا چلنا دو بھر ہو گیا ہے جبکہ شہر میں بھی جگہ جگہ پانی کھڑا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوٹو شیشن کی بجائے عملی کام کرے

  • مولانا عبدالغفور حیدری کا کوٹ رادہاکشن میں خطاب پی ڈی ایم جلسہ کی تیاری

    مولانا عبدالغفور حیدری کا کوٹ رادہاکشن میں خطاب پی ڈی ایم جلسہ کی تیاری

    قصور
    کوٹ رادھا کشن میں جمیعت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور حیدری کا خطاب ،پی ڈی ایم جلسہ کی تیاری
    تفصیلات کے مطابق کل کوٹ رادہاکشن میں پی ڈی ایم لاہور جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام ضلع قصو راور (پی ڈی ایم کی مشترکہ جماعتیں) نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس سے خصوصی خطاب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پاکستان و نائب صدر پی ڈی ایم حضرت مولانا عبدالغفور حیدری نے کیا پروگرام کل بروز جمعرات بعد از نماز ظہر البشیر سی این جی کےساتھ حویلی کوٹ رادھا کشن میں ھوا
    پروگرام سے مسلم لیگ ن کے ذمہ داران نے بھی خطاب کیا جبکہ ہزاروں کارکنان و عام شہریوں نے شرکت کی