قصور
پھولنگر میں رورل ہیلتھ سنٹر میں ناجائز پارکنگ سے ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
تفصیلات کے مطابق پھولنگر رورل ہیلتھ سنٹر کے باہر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تجاوزات کی بھر مار جس سے ہر وقت ٹریفک بلاک رہنے کی وجہ سے کٸی مریضوں کو اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے تاہم ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے رکشہ ڈراٸیوروں اور پھل فروشوں نے اسپتال کے مین داخلی راستے پر مکمل قبضہ کر رکھا ھے رکشہ ڈراٸیوروں کی من مانی پارکنگ کی وجہ سے اسپتال کے باہر ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا ھے جس سے ایمبولینس کو راستہ نا ملنا بھی معمول بن گیا ہے
Category: قصور
-

رورل ہیلتھ سنٹر کے باہر ٹریفک جام
-

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار
قصور
چھانگا مانگا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا نوجوان جو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او کامران شہز اد سندھو نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کے نمائش کرنے والے افضال نامی نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے دو عدد پسٹل تیس بور اور متعدد گولیاں بر آمد کر لیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 484/20 درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اس موقع پر ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو قانون سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائیگی ، ہر وہ شخص جو ناجائز یا لائسنسی اسلحہ کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرے گا اسکے خلاف ہر صورت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی -

پرائیویٹ سکولوں کا چھٹیوں سے انکار
قصور
شہر اور گردونواح کے بیشتر پرائیویٹ سکولوں کا بچوں کو چھٹیاں دینے سے انکار زیادہ تر سکولوں نے یونیفارم کے بغیر بچوں کو مختلف اوقات میں بلانا شروع کر دیا
تفصیلات کے مطابق حالیہ کرونا وباء کے باعث گورنمنٹ نے بچوں کو سکولوں سے 10 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری سکولوں کو چند ایک کلاسز کے علاوہ بند کر دیا گیا ہے تاہم قصور شہر اور گردونواح کے بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے بچوں کو چھٹیاں دے کر سکول بند کرنے سے انکار کر دیا ہے بیشتر سکولوں نے بچوں کو مختلف اوقات میں بغیر یونیفارم کے آنے کی ہدایت کی ہے جبکہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ پورا ملک اسی طرح چل رہا ہے ماسوائے سکولوں کے کیا بچوں کے سکولوں کے علاوہ کرونا نہیں پھیلتا نیز والدین نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اتنے لمبے عرصے سے سکول بند رکھنے سے بچوں کی پڑھائی کا بہت حرج ہو رہا ہے گورنمنٹ سکول بند کرنے کی ںجائے ای او پیز کو یقینی بنا کر سکول کھولے تاکہ بچوں کی ہڑھائی کا حرج نا ہو سکے -

آئی جی پنجاب کی بار بار تبدیلی کے باوجود پنجاب پولیس اپنا روائتی کلچر بدلنے کو بالکل تیار نہیں
رائےونڈ :لاہورتبدیلی سرکار کی جانب آئی جی پنجاب کی بار بار تبدیلی کے باوجود پنجاب پولیس اپنا روائتی کلچر بدلنے کو بالکل تیار نہیں ہے-
باغی ٹی وی :ریٹائر فوجی اہلکارنوسربازوں کے ہا تھوں لٹ گیا رائےونڈ ریٹائر فوجی اہلکار کے مطابق سستی زمین کا جھانسہ دیکر 2لاکھ روپے ہتھالیے گئے شہری تین ماں سے رائےونڈ پولیس کے چکر کاٹ رہاہیں مگر پولیس انصاف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے-
پنجاب پولیس کی روش سے تنگ ریٹائرڈ فوجی کی اپیل#BaaghiTV #pakistan #punjab #Police @UsmanAKBuzdar @OfficialDPRPP @InamGhani @DigIslamabad @PunjabGovtpk @OfficialDGISPR @PakPMO @ZulfqarManj pic.twitter.com/gHn9FZukMF
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 29, 2020
ریٹائر فوجی اہلکار محبوب حسن کے مطابق لاہور سیشن کورٹ سے پرچہ کے آڈر لیکر رائےونڈ پولیس کے ایس ایچ او سید ثقلین شاہ کے پاس گیا تو ایس ایچ او نے بدتمیزی شروع کردی اور کہا جاؤ اپنے گھر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرنی اور ایس ایچ او نے گالم گلوچ کرنا شروع کردی-




ریٹائر فوجی اہلکار کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آرمی چیف سی سی پی او لاہور ایس پی صدر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے- -

9 ڈاکوؤں میں سے 4 پکڑے گئے
قصور
کوٹ رادہاکشن میں پولیس کی کامیاب کاروائی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار
کوٹ رادھا کشن میں پولیس کی کامیاب کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم نے گھات لگا کر عوام کو لوٹنے والے 4 مسلح ﮈاکو پکڑ لیے
9 عدد مسلح ﮈاکو ہندال روﮈ نہر پر گھات لگا کر عوام کو لوٹنے کی غرض سے موجود تھے کہ پولیس ٹیم کی ریڈ پر 4 ﮈاکو پکڑ لیے گۓ جبکہ 5 ﮈاکو موقع واردات سے بھاگنے میں کامیاب ہو گۓ ﮈاکوؤں سے تین درجن کے قریب گولیاں,4 عدد لوﮈ پسٹل اور راہگیروں سے لوٹی ہوئی نقدی برآمد ہوئی ہے ﮈاکوؤں میں ریاض,خالد,منیر احمد,عمردراز عرف فجا شامل ہیں پکڑے گۓ ﮈاکوؤں کی نشاندہی پر بھاگنے والے 5 ﮈاکوؤں کی ممکنہ شناخت بشارت علی,ٹلی مسیح,شہزاد عرف شدی,اسلام,محبوب عرف بلا کے ناموں سے ہوئی
تمام ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج مزید کاروائی جاری ہے -

صحافی کو قتل کرنے کی دھمکیاں
قصور میں صحافی کو عمر بلوچ نامی شخص کی صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کو قتل کرنے کی دھمکیاں
تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کو عمر بلوچ نامی شخص کی کال کرکے قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں، فیس پر المکہ سٹی کے خلاف لگائی گئی خبر کو پانچ منٹ میں ڈلیت کر دو ورنہ تمہیں 30 منٹ کے اندر اندر للیانی پریس کلب آکر قتل کر دیں گے اور پریس کلب پر حملہ کرکے تمہارے ساتھیوں سے بھی نمٹ لیں گے، عمر بلوچ نے اس سے قبل بھی 03000444316 فون نمبر سے کال کرکے 18نومبر شام سات بجکر 23منٹ پر بھی خود کو صدر پریس کلب پاکپتن کا تعارف کروا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے المکہ سٹی کے خلاف خبریں شائع کرنے سے منع کیا تھا،یہ بندہ پاکپتن میں کسی بھی پریس کلب کا صدر نہ ہے ،مجھے یا میرے پریس کلب یا میرے پریس کلب کے کسی بھی ممبر کا کسی قسم کا کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار عمر بلوچ اور المکہ سٹی کے مالکان محمد ندیم ، منور حسین ، شوکت حسین اور شہاب الدین ہوں گے، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کیا جائے -

چینی درآمد کرنے سے قیمتیں کم،گھی درآمد کرنے کی استدعا
قصور
چینی کی درآمد سے ذخیرہ اندوزوں کو منہ کی کھانی پڑی ،قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئیں تاہم گھی کی قیمتوں میں اضافہ لوگوں کا گھی بھی درآمد کرنے کی درخواست
تفصیلات کے مطابق حالیہ اشیاء خوردونوش کے بحران کے بعد گورنمنٹ آف پاکستان نے چینی درآمد کی جس سے زخیرہ اندوزوں کو منہ کی کھانا پڑے تین دن قبل ملکی تیار کردہ چینی جو کہ بڑے مگرمچھوں نے چھپائی ہوئی تھی کی قیمت فی بوری 50 کلوگرام 5150 روپیہ تھی جو اب کم ہو کر 4500 روپیہ ہو گئی ہے جس پر شہریوں نے گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ ان ظالم بے رحم ذخیرہ اندوز لوگوں کو لگام ڈالنے کیلئے اب گھھ بھی بیرون ملک سے منگوایا جائے کیونکہ 2200 روپیہ 16 کلوگرام گھی کا پیک اب 3500 کا کر دیا گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ان گھی بیرون ملک سے منگوا کر لوگوں کو دیا جائے تاکہ ان ظالموں کا زخیرہ کردہ گھی ان کے گوداموں میں پڑا خراب ہو جائے اور ان کو عبرت حاصل ہو سکے -

خادم حسین سچے عاشق رسول اورختم نبوتؐ کے عظیم پہریدار تھے
قصور: حضرت علامہ قاری محمد عامر سعیدی کا تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خادم حسین رضویؒ سچے عاشق رسول اورختم نبوتؐ کے عظیم پہریدار تھے۔
باغی ٹی وی : خادم حسین رضویؒ سچے عاشق رسول اورختم نبوتؐ کے عظیم پہریدار تھے۔ انہوں نے 104بخار ہونے کے باوجود اسلام آباد پہنچ کر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرفرانس کیخلاف زبردست احتجاج کیا۔ ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ قاری محمد عامر سعیدی نے نواحی گاؤں حویلی پاڈانیاں والی میں علامہ خادم حسین رضویؒ کے ساتویں کے ختم کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ کی خاطرخادم حسین رضویؒ نے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی اور انہوں نے تحریک لبیک کے پرچم تلے اکٹھا کرکے ختم نبوتؐ پر پہرہ دیا اور حکومت کے ساتھ مذاکرات ان کی بہت بڑی کامیابی اور طرہ امتیاز ہے۔لاکھوں افراد کی ان کے جنازہ میں شرکت خادم حسین رضویؒ کو اللہ اور اس کے رسولؐ کی طرف سے خاص کرم ہے کیونکہ خوش قسمت لوگوں کے جنازے اتنے بڑا ہوا کرتے ہیں جن کی ڈرون کیمرے بھی کوریج نہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ان شاء اللہ اس ملک میں اسلامی دستور آنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا کہ محبوب ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کر دیا ہے۔ پیر مہر علی شاہ فرماتے ہیں کہ جو ختم نبوتؐ پر کام کرے گا نبی کریمؐ کا ہاتھ اس کی پشت پر ہوتا ہے۔
علامہ حافظ غلام مرتضیٰ نے کہا کہ خادم حسین رضویؒ نے نبی پاکؐ کی ناموس کی خاطر دن رات ایک کرکے اپنا لوہا منوایا اور ثابت کیا کہ وہ نبی کریمؐ کے سچے عاشق ہیں اورآج مولانا خادم حسین رضویؒ کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے اور اب ہر مسلمان مولانا خادم حسین رضویؒ جیسا عاشق رسول بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام جان لیں کہ عاشقان رسول اتنی تعداد میں موجو د ہیں کہ ناموس رسالتؐ پر کبھی آنچ نہیں آنے دینگے۔آج پورا پاکستان ختم نبوتؐ زندہ باد کے نعرے لگا رہا ہے اوراسلام کے دشمنوں کو یہ واضح پیغام ہے کہ عاشقان رسول ناموس رسالتؐ کی خاطر اپنی جان کی قربانیاں دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔
-

ڈاکو راج بدستور قائم پولیس خواب خرگوش میں
قصور
چونیاں کے علاقے الہ آباد میں بدستور ڈاکو راج قائم پولیس خواب خرگوش میں مصروف
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے
مولاپور روڈ پر شہر کے اندر ڈاکووں نے موٹر سائیکل چھین کر ساجد نامی شہری کو ٹانگ میں گولی مارکر شدید زخمی کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے نوجوان شادی پر مٹھائی لینے سوڈیوال سے الہ آباد آرہا تھا جسے رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد میں طبی امداد کے لئے لایا گیا
یاد رہے کہ ابھی فو دن قبل ہی دو موٹر سائیکلیں دن کو جبکہ یہ ایک موٹرسائیکل رات کو ڈاکو چھین کر لے گئے ہیں جبکہ پولیس بدستور خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے جس پر عوامی و سماجی حلقے سراپا احتجاج ہیں اور آر پی او شیخوپورہ ریجن سے نوٹس کا مطالبہ کر رہے ہیں -

انتظامیہ کی غفلت سے پانچ سالہ بچی جانبحق
قصور
چونیاں کے نواحی گاؤں ارزانی پور میں پانچ سالہ بچی اکیڈمی سے گھر واپسی پر گٹر میں گر کر جانبحق ہو گئی
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں ارزانی پور میں انتظامیہ کی غفلت نے بچی کی جان نگل لی کھلے گٹر میں بچی گ کر ہلاک ہوئی
پانچ سالہ بچی اکیڈمی سے گھر واپسی آتے گٹر میں گر گئی جو کہ گھر نا پہنچی تو ورثاء نے ڈھونڈنا شروع کر دیا جس پر انہیں پتہ چلا کہ ان کی بچی گٹر میں گر کر جانبحق ہوگئی ہے بچی کی لاش گٹر سے نکال لئی گئی
اہلیان علاقہ نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ کی غفلت سے ایک معصوم جان چلی گئی