Baaghi TV

Category: قصور

  • قصور: سائن بورڈز کی بہتات، ڈپٹی کمشنر قصور کسی بڑے سانحہ کے منتظر

    قصور: سائن بورڈز کی بہتات، ڈپٹی کمشنر قصور کسی بڑے سانحہ کے منتظر

    قصور شہرِ قصور میں غیر قانونی اور بے ہنگم سائن بورڈز کی بھرمار شہریوں کے لیے خطرے کی علامت بن چکی ہے۔ ٹی ایم اے قصور کی ملی بھگت سے مختلف کمپنیوں اور اداروں کے سائن بورڈز بغیر کسی منظوری کے شہر کی اہم شاہراہوں، چوکوں اور عمارتوں پر نصب ہیں جن میں سے کئی خستہ حال ہو چکے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں اور تیز ہوا کے دوران یہ سائن بورڈز گرنے کا خطرہ رہتا ہے، جو کسی بھی وقت جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیات کی خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کی واضح ہدایات کے باوجود بااثر عناصر نے جگہ جگہ سائن بورڈ لگا رکھے ہیں جبکہ بعض سرکاری عمارتوں کے سامنے بھی غیر قانونی بورڈز لٹک رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی سے فوری نوٹس لینے اور ان سائن بورڈز کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔

  • قصور،نجی کمپنی کا سیل مین ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا

    قصور،نجی کمپنی کا سیل مین ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا

    سی سی ڈی پولیس کا خوف بھی ڈاکوئوں کو نہ روک سکا ضلع بھر میں وارداتیں بدستور جاری گزشتہ روز ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر نجی کمپنی کے سیل مین سے ہزار وں روپے کی نقدی موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ سمیت دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے

    تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کا سیل مین علی رضا تھانہ تھہ شیخم کی حدود میں سیل مینی کرکے واپس آرہا تھا کہ روسہ کے قریب دوکس نامعلوم ڈاکوئوںنے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور سائل سے مبلغ پنتالیس ہزار روپے کی نقدی رقم پچپن ہزار روپے کا سامسنگ کمپنی کا موبائل سمیت اے ٹی ایم کارڈ لوٹ لیااور جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے شہریوںنے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر آئی جی پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

  • قصور مصطفی آبادمیں پولیس کی کارروائی، 50 لیٹر دیسی شراب برآمد

    قصور مصطفی آبادمیں پولیس کی کارروائی، 50 لیٹر دیسی شراب برآمد

    قصور تھانہ مصطفی آباد پولیس نے شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی محمد امین معہ پولیس ملازمان نے بکہ واللہ پل شیر مصطفی آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص طالب مسیح کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 50 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی جسے موقع پر قبضہ میں لے لیا گیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • مدرسے میں بچے کے ساتھ بدفعلی،گولی چلنے سے ملزم مخصوص اعضا سے محروم

    مدرسے میں بچے کے ساتھ بدفعلی،گولی چلنے سے ملزم مخصوص اعضا سے محروم

    قصور، مدرسے کے 12 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کرنیوالا استاد اپنے پسٹل سے مخصوص اعضا پر فائر لگنے سے زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا

    تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ ہادی ٹاؤن میں 12 سالہ بچہ مسجد میں دینی تعلیم حاصل کرنے جاتا تھا، ملزم عمیر اسلم نے چھٹی کے بعد بچے کیساتھ نازیبا حرکات کیں اور بدفعلی کا نشانہ بنایا ،ھانہ سٹی چونیاں پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کی تلاش شروع کی ، ایس ایچ او قربان نواز پر مشتمل ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزم نے جلد بازی میں نیفے سے پسٹل نکالتے ہوئے فائر کر دیا ، ملزم عمیر اسلم اپنے ہی پسٹل کا فائر لگنے سے مخصوص اعضا سے محروم ہو گیا ،تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ملزم کو برائے علاج معالجہ تحصیل ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا ہے ،

  • اربوں روپیہ سے بنے بائی پاس کی حالت زار،نوٹس کی اپیل

    قصور
    موجودہ گورنمنٹ سے جہاں غریب کی ہڈیاں ٹوٹی اور دو وقت کے کھانے سے محرومی ہوئی ہے وہیں سڑکیں بھی شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،سرکار دعوے کرنے کیساتھ کام سے اجتناب بھی کرتی ہے،اربوں روپیہ کی لاگت سے بننے والا قصور بائی پاس عدم توجہی کے باعث ناکارہ

    تفصیلات کے مطابق موجودہ دور حکومت میں جہاں چلتے پھرتے زندہ انسان دو وقت کی روٹی سے محروم ہوئے ہیں وہیں ضلع قصور کی سڑکیں بھی اپنی زبوں حالی کی تصویر بنی ہوئی ہیں قصور کی سب سے اہم سڑک باٸی پاس مکمل خستہ حال ہو چکا ہے جس کی وجہ موجودہ گورنمنٹ میں ایک بار بھی مرمت نا کرنا ہے اس بائی پاس پر قصور روڈ پر واقع روہی نالہ کا پل شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اپنی زبوں حالی کی تصویر بنا ہوا ہے اس روڈ پر آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں جس سے کتنے ہی لوگ موت کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ اس روڈ پر کڑورں روپیہ کی لاگت سے لائٹیں لگ تو گئی لیکن چل نہ سکی ہیں جس کے باعث ابتک سینکڑوں وارداتیں ہو چکی ہیں
    شہریوں نے سرکار سے فریاد کی ہے کہ خدارا اب تو کچھ کیجئے تاکہ آپ کا فوٹو شوٹ کچھ تو حقیقت پر مبنی ہو

  • سکول میں طالب علموں میں جھگڑا،پولیس نے پہنچ کر حالات کنٹرول کئے

    سکول میں طالب علموں میں جھگڑا،پولیس نے پہنچ کر حالات کنٹرول کئے

    قصور
    تھانہ صدر قصور کی حدود شیخ عماد کہنہ میں لڑائی جھگڑا، ایک شخص زخمی
    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کی حدود میں بالمقابل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیخ عماد کہنہ کے مقام پر لڑائی جھگڑے کا واقعہ پیش آیا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے نویں جماعت کے دو طلبہ سرمد اور انعام علی کے درمیان بریک ٹائم کے دوران لڑائی ہوئی سکول کے صدر ویلسن مسیح نے دونوں طلباء کو لڑائی سے روکنے کی کوشش کی
    تاہم چھٹی کے بعد سرمد نے اپنے گاؤں سے کچھ اور لڑکوں کو بلا کر ویلسن مسیح کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا
    گاؤں کے لوگوں نے لڑائی چھڑوانے کی کوشش کی جس دوران محمد غفار کے سر پر چوٹ لگی
    مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کر لیا
    پولیس کے مطابق حالات پرامن ہیں اور واقعے کا کوئی مذہبی پہلو نہیں ہے تفتیش جاری ہے

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت عوامی ردعمل ،احتجاج

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر،سخت عوامی ردعمل،گورنمنٹ کے شرمناک فعل پر احتجاج

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں چار روپیہ سات پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں چار روپیہ چار پیسے اضافہ کیا گیا ہے

    قیمتوں میں اس اضافے پر عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا مشکل کر رکھا ہے گورنمنٹ اپنی عیاشیاں بند کرکے عوام کو ریلیف دے کر جینے کا حق دے
    ایسے اقدامات غریب اور متوسط طبقے کو مذید مشکلات میں دھکیل رہے ہیں عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی غیر ضروری عیاشیاں بند کرکے فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عام آدمی کو سکھ کا سانس مل سکے
    ماہرین معاشیات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور عام ضروریات زندگی پر براہِ راست اثرات پڑینگے جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے
    لوگ پہلے ہی بمشکل دو وقت کی روٹی کھا رہے ہیں جبکہ حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں

  • 21 ملزمان نے لڑکے کو اغواء کرکے تشدد کیا،جان سے مارنے کی دھمکیاں،ویڈیو وائرل

    21 ملزمان نے لڑکے کو اغواء کرکے تشدد کیا،جان سے مارنے کی دھمکیاں،ویڈیو وائرل

    قصور
    تھانہ راجہ جنگ قصور کی حدود میں 21 افراد نے مل کر لڑکے کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی،اہلیان علاقہ و ورثاء کا سی سی ڈی قصور سے نوٹس اور انصاف کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے
    تھانہ راجہ جنگ قصور کی حدود موضع اوراڑہ نو کے رہائشی مرزا شوکت بیگ ولد صادق بیگ نے زعیم ولد محمد یونس ، شهروز عرف گوگی ، احمد ولد بلال اقوام راجپوت شازل ولد خفنفر قوم آرائیں سکنائے موضع راؤ خانوالہ اور 17 نا معلوم افراد کے خلاف اندراج مقدمہ میں مؤقف اپنایا کہ عرصہ قریب تین ماہ قبل ملزمان بالا مسلح اسلحہ سکول راؤ خانوالہ سے میرے بیٹے شرجیل بیگ کو اٹھا کر اپنے ساتھ دیڑہ راؤ کاشف پر لے گئے اور میرے بیٹے پر تشدد کیا اور اس کے بعد ایک کمرے میں بند کر دیا تقریبا ڈیڑھ دو گھنٹے بعد کمرے سے نکال کر اپنے ساتھ موٹر سائیکل پر بٹھا کر تمام ملزمان زرعی رقبہ پکی حویلی بوہڑ کے درخت کے پیچھے لے گئے اور وہاں پر ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے اور میرے بیٹے کو دھمکیاں دیتے رہے کہ اگر کس کو بتایا تو تم کو جان سے مار دیں گے پھر میرے بیٹے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں وہاں چھوڑ کر خود وہاں سے فرار ہو گئے میرے بیٹے نے ڈر کی وجہ سے آج تک مجھے وقوعہ ہذا کے بارے میں نہ بتلایا تھا اب ملزمان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کر دی جس میں وہ مسلح نظر آ رہے ہیں جب ویڈیو کے بارے مجھے پتہ چلا تو میں نے اپنے بیٹے شرجیل بیگ سے اس بارے میں پوچھا جس نے تمام و قومہ مجھے بتلایا ہے
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ملزمان اپنے پاؤں کو ہاتھ لگواتے رہے اور قتل کی دھمکیاں دینے کیساتھ گندگی گالیاں دے کر معافیاں منگواتے رہے
    اس وقوعہ پر اہلیانِ علاقہ اور ورثاء نے ملزمان کے خلاف آئی جی پنجاب،ڈی پی او قصور اور سی سی ڈی قصور سے نوٹس لے کر فوری کاروائی اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے

  • امتیاز میر کے قتل پر صحافی برادری کا اظہار افسوس اور حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

    امتیاز میر کے قتل پر صحافی برادری کا اظہار افسوس اور حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

    قصور
    کراچی میں سینئر اینکر امتیاز میر کا انتقال ، صحافی برادری نے افسوس کا اظہار کیا، قاتلوں کی گرفتاری اور صحافیوں کے تحفظ کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ذرائع ابلاغ کے سینئر اینکر پرسن امتیاز میر جو چند دن قبل کراچی کے علاقے کورنگی ملیر میں نامعلوم افراد کے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، دورانِ علاج نجی اسپتال میں انتقال کر گئے
    یہ واقعہ ابتدا میں ٹارگٹڈ حملے کی شکل میں سامنے آیا تھا جس میں مبینہ طور پر دو افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے
    امتیاز میر کو حملے کے بعد کراچی کے ایک نجی اسپتال میں طبی امداد کے لئے داخل کیا گیا تھا جہاں اُن کی حالت تشویشناک بتائی گئی
    ان کے اہلِ خانہ اور میڈیا ذرائع کے مطابق وہ تقریباً ایک ہفتہ تک علاج رہنے کے بعد چل بسے

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں اور علاقائی پولیس کے مطابق اس حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم تاحال کسی گرفتاری یا شواہد کے بارے میں حتمی اعلان سامنے نہیں آیا
    اس واقعہ پر قصور سمیت مختلف شہروں کی صحافی برادری نے امتیاز میر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ میڈیا پروفیشنلز کے لئے فوری تحفظ کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا ہے
    صحافی تنظیموں نے اس واقعے کو آزادیٔ اظہار اور صحافت پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے
    سندھ حکومت اور متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور تفتیش تیز کرنے کی درخواست کی ہے
    صحافی برادری کا کہنا ہے کہ صرف بیانات سے کام نہیں چلے گا عملی طور پر حفاظتی اقدامات اور مقدمے کی شفاف شنوائی بھی ضروری ہے

  • رائیونڈ: سیرت محمد ﷺ پر مبنی پرنور محفل میلاد 28 ستمبر کو منعقد ہوگی

    رائیونڈ: سیرت محمد ﷺ پر مبنی پرنور محفل میلاد 28 ستمبر کو منعقد ہوگی

    رائیونڈ (ظفر اقبال ظفر) سیرت محمد ﷺ پر مبنی ایک عظیم الشان محفل میلاد 28 ستمبر 2025 بروز اتوار نیاز میراں کالونی نزد پی ایس او پٹرول پمپ، قصور روڈ رائیونڈ میں منعقد ہوگی۔ اس روحانی اجتماع کی صدارت حضرت صاحبزادہ رب نواز چادری سرکارؒ فرمائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اس محفل میلاد میں قرآن و حدیث کی روشنی میں تبلیغ اسلام اور اصلاحی تربیت پر روشنی ڈالی جائے گی تاکہ معاشرہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جہالت کے اندھیروں سے نجات حاصل کر سکے۔

    محفل میں کثیر تعداد میں مریدین اور عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ تمام عاشقان مصطفی ﷺ کے لیے دعوت عام دی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ اُمت محمدیہ ﷺ بھائی چارے کی فضا میں حضرت خواجہ محمد اقبالؒ کے مشن ترویج اسلام کے سائے میں جمع ہو سکے۔

    خادمین و مریدین ریاض احمد خواجگی، خلیل احمد خواجگی، حنظلہ یونس خواجگی، محمد صدیق خواجگی، حمید احمد خواجگی، پرویز احمد خواجگی، محمد ادریس خواجگی، محمد اسلم خواجگی اور دیگر محفل کے انتظامی امور میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق وہ اس سعادت کو اپنے پیر و مرشد حضرت صاحبزادہ رب نواز چادری سرکارؒ کے دستِ مقدس سے بارگاہِ رسول مقبول ﷺ میں پیش کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔