Baaghi TV

Category: قصور

  • ادویات ساز کمپنیاں بے لگام لوگ پریشان

    ادویات ساز کمپنیاں بے لگام لوگ پریشان

    قصور
    گورنمنٹ کے آرڈر کے باوجود ادویات مہنگی ادویات ساز کمپنیاں بے لگام گورنمنٹ بے بس عوام پریشان
    تفصیلات کے مطابق رواں گورنمنٹ کے دور حکومت میں سب سے زیادہ مہنگی ادویات ہوئی ہیں تقریبا 200 سے 250 فیصد تک ادویات رواں دور حکومت میں مہنگی ہوئی جس پر گورنمنٹ نے ادویات ساز کمپنیوں کو تنبیہہ بھی کی مگر گورنمنٹ کی بات ان سنی کرکے ادویات ساز کمپنیاں پھر قیمتیں بڑھا رہی ہیں جس سے غریب عوام کی پہنچ سے ادویات دور ہو رہی ہیں اور اس کے علاوہ ادویات کی بلیک مارکیٹنگ کرکے فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں
    لوگوں نے وزیراعظم,وزیراعلی اور ڈرگ کنٹرول اتھارٹی سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ رکوانے کی استدعا کی ہے

  • لاک ڈاؤن میں گیس بل ڈبل سے بھی ڈبل

    لاک ڈاؤن میں گیس بل ڈبل سے بھی ڈبل

    قصور
    چونیاں میں سوئی گیس محکمہ نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ صارفین کی چیخیں نکلوا دیں ریڈنگ کئے بنا ہی ہزاروں روپیہ کے بل بجھوا دیئے گئے
    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت نے لاک ڈاؤن کر رکھا ہے جس سے کاروبار پہلے ہی بند ہیں اوپر سے رہی سہی کسر سوئی نادرن گیس نے رواں ماہ بغیر ریڈنگ کئے صارفین کو ہزاروں روپیہ کے بل بجھوا کر پوری کر دی ہے
    بل میں ریڈنگ زیرو ہے اورہزاروں روپے کے گیس بل بھیج کر ان کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ماضی میں دوسو روپے تک بل والے صارفین کو تین اقساط میں بل بجھوایا ہے مگر اب بغیر ریڈنگ کے بلنگ عوام کو مارنے کے مترادف ہے۔شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے دوبارہ ریڈنگ کرکے بل بجھوانے کیساتھ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور میں 10 نئے کرونا مریض

    قصور میں 10 نئے کرونا مریض

    قصور
    چونیاں کے نواحی شہر الہ آباد کے محلہ رحمان پورہ میں دس افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی مذید علاقے کو سیل کر کے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی شہر الہ آباد وارڈ نمبر 6 محلہ رحمان پورہ میں مذید دس افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی اے سی چونیاں عدنان بدر نے کرونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کر کے وائرس کا شکار ہونے والے دانش ، حنیف ، ابوسفیان ، آمنہ ، عبدالصبور ، شہزاد ، احسن ، حنیف ، محمد رفیق ، فیاض اور خالد کو قرنطینہ سنٹر چونیاں منتقل کروا دیا، مذکورہ علاقے کو سیل کر کے پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے پولیس اہلکاروں کو حفاظتی کٹس کے ساتھ وہاں تعینات کر دیا گیا ہے، خوف میں مبتلا شہریوں نے ڈی پی او قصور اور اے سی چونیاں سے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وباء مذید نا پھیل سکے

  • قصور کا علاقہ سیل

    قصور کا علاقہ سیل

    قصور
    33 سالہ خاتون کا کرونا پازیٹو جبکہ اس کے خاوند کا نیگیٹو علاقہ سیل
    تفصیلات کے مطابق قصور کے محلے کوٹ حلیم خان میں کل ایک مشتبہ کیس سامنے آیا تھا جس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو `نے پر اس سارے محلے کوٹ حلیم خان قصور کو سیل کیا جا چکا ہے جبکہ قصور بھر میں لاک ڈاؤن کو مذید سخت کر دیا گیا ہے ڈبل سواری موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا جا رہا ہے

  • ڈی پی او کا گشت پولیس اہلکاران کو سلام

    ڈی پی او کا گشت پولیس اہلکاران کو سلام

    قصور
    پولیس کا کمانڈر اپنے فرائض منصبی میں کبھی کوتاہی نہیں کرتا تو عملہ بھی اپنے کمانڈر کا سر اسی طرح فخر سے بلند کرتے ہیں ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت
    گزشتہ رات بارش میں خود ڈی پی او قصور شہر میں گشت کرتے رہے قصور پولیس کے جوان بھی آندھی طوفان اور بارش کی پرواہ کئے بغیر قرنطینہ سنٹر قصور کے باہر طوفانی بارش کے سامنے سسیہ پلائی دیوار اور چٹان کی طرح اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے اس پر ڈی او قصور نے کہا کہ ان پولیس کے جوانوں کو میرا سلام ہے آپ کی عوام کے لیے خدمات لگن محنت اور محبت کو بھی سلام آپ قصور پولیس کا مان ہو جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے اور آپ پنجاب پولیس کے چمکتا ستارہ ہو اللہ آپ کو مزید ترقیاں دے کیونکہ آپ ہمارے لیے جاگ رہے ہیں اور ہم بے فکر ہو کر اپنے گھروں میں آرام کی نیند سو رہے ہیں

  • کل رات سے بجلی غائب لوگ ہاتھ تک دھونے سے قاصر

    کل رات سے بجلی غائب لوگ ہاتھ تک دھونے سے قاصر

    قصور
    کل رات سے بجلی غائب گھروں میں مقید لوگ مذید پریشان محکمہ واپڈا کا حصول رشوت کی طرف دھیان
    تفصیلات کے مطابق کل رات 9 بجے سے قصور و قرب و جوار کے علاقوں میں تیز ہوا چلنے اور ہلکی ہلکی بارش آنے کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی ہے جو کہ تاحال غائب ہی ہے کچھ علاقوں میں چند لمحوں کیلئے بجلی آئی مگر پھر غائب ہو گئی جس سے گھروں میں مقید لوگوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گیا ہے لوگوں نے بار بار ہاتھ دھونے کیلئے پانی کا استعمال کرنا ہے جو کہ بجلی نا ہونے کی بدولت میسر نہیں اوپر سے موسم بھی گرم ہوچکا ہے اور پنکھے چلانے کی بھی ضرورت پیش آ رہی ہے
    شہریوں نے ایس ایس قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا اہلکاران کے نمبرز یاں تو بند رہتے ہیں اگر ملتے بھی ہیں تو کوئی کال اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں کرتا جس کی وجہ واپڈا اہلکاران میں بغیر رشوت کوئی کام نا کرنے کی عادت ہے لہذہ ان کی عادت کو بدلوا کر شہر و قرب وجوار کے علاقوں کی بجلی بحال کی جائے

  • فوت شدہ کے کرونا ٹیسٹ کا انتظار

    فوت شدہ کے کرونا ٹیسٹ کا انتظار

    قصور
    نواحی گاؤں جوڑا کے رہائشی 2 دن قبل فوت ہونے والے 70 سالہ بزرگ کی لاش ہسپتال انتظامیہ نے واپس نا کی
    تفصیلات کے مطابق قصور نور پور کے نواحی گاؤں جوڑا کے رہائشی 70 سالہ بزرگ بابا محمد صادق کمبوہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور ان کی ایک ٹانگ میں گہرا زخم تھا جس کی بدولت انہیں چند دن قبل بھٹی انٹرنیشنل ہسپتال قصور لایا گیا جہاں دو دن علاج کرنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کہا کہ ان کے زخم کا آپریشن کرنا پڑے گا جس کیلئے مریض کو جنرل ہسپتال لیجانا پڑے گا جس پر ورثاء بابا جی کو جنرل ہسپتال لاہور لے گئے جہاں دو تین زیر علاج رہنے کے بعد پرسوں بابا جی فوت ہوگئے تاہم ہسپتال انتظامیہ نے لاش ورثاء کو دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ان کا کرونا کا ٹیسٹ کلیئر آنے کے بعد لاش دی جائے گی جبکہ نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ورثاء نے کہا کے ہمارے مریض کو کسی قسم کی کھانسی بخار و سانس کا مسئلہ نہیں تھا بلکہ ان کی ٹانگ پر پھوڑے نما زخم تھا لہذہ ہسپتال انتظامیہ جلد سے جلد ٹیسٹ کرکے لاش ہمارے حوالے کرے تاکہ ہم اپنے بزرگ کی تدفین کر سکیں

  • احساس میں بے احساس ٹولہ گرفتار

    احساس میں بے احساس ٹولہ گرفتار

    قصور
    احساس پروگرام کی رقم خواتین سے ہتھیانے والے دو مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
    تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام مرکز گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں موجود دو ریٹیلرز سلیم اور تنویر نے خاتون کے اکاؤنٹ کی کل رقم بقایا جات سمیت مبلغ 21 ہزار بائیو میٹرک مشین کے ذریعے نکال لی اور 12 ہزار خاتون کے حوالے کئے اور 9 ہزار روپے دھوکہ دہی سے ہتھیا لیے جس پر ایس ایچ او اے ڈویژن وحید عارف نے دونوں ملزمان کے قبضہ سے خاتون کی رقم 9 ہزار روپے برآمد کر کے متاثرہ خاتون کے حوالے کر دی جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے یاد رہے قصور پولیس نے گزشتہ چار روز کے دوران ضلع بھر میں احساس پروگرام مراکز پر دھوکہ دہی کرنے والے 16 ملزمان کو حراست لیکر مقدمات درج کیے گئے ہیں.

  • تاجر گرفتار ہو گئے

    تاجر گرفتار ہو گئے

    قصور
    پولیس چوکی لاری اڈہ کے انچارج اللہ وسایا نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر انجمن تاجران نیا بازار کے درجنوں تاجروں کو گرفتار کر لیا اور ایف آئی آر بھی درج کر دی
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ اے ڈویژن پولیس چوکی نمبر 1 لاری اڈہ قصور کے انچارج اللہ وسایا نے انجمن تاجران نیا بازار کے درجنوں تاجروں کو گرفتار کر لیا زیر حراست تاجران دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی دکانیں کھول کر کاروبار میں مصروف تھے اور دکانوں پر رش لگا کر بیٹھے تھے پولیس ان کو پہلے بھی تنبیہہ کر چکی تھی مگر تاجران باز نا آئے تو پولیس نے کاروائی کی

  • کرونا سے مشتبہ مریضہ ہسپتال منتقل

    کرونا سے مشتبہ مریضہ ہسپتال منتقل

    قصور
    کوٹ حلیم خاں قصور میں کرونا کی مشتبہ مریضہ سامنے آگئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال پہنچا دیا
    تفصیلات کے مطابق رات گئے ریکسیو کو اطلاع ملی کے کوٹ حلیم خان میں ایک مشتبہ مریض ہے جسے کرونا کا مرض ہو سکتا ہے اطلاع ملتے ہی ریکسیو قصور کے اہلکاروں نےپولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مریضہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا
    مریضہ کے اہلخانہ کے مطابق مریضہ کو 25 دن سے کھانسی اور بخار تھا جسے گھر والوں نے پچھلے دو دن سے علیحدہ کمرے میں رکھا ہوا تھا مگر اب رات سے مریضہ کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا
    پولیس اہلخانہ سے مزید پوچھ گچھ کرنے میں مصروف