Baaghi TV

Category: قصور

  • پولیس نے لٹی رقم واپس پہنچا دی

    پولیس نے لٹی رقم واپس پہنچا دی

    قصور 6 لاکھ روپے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور اے ایس پی سٹی نے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والے 6 لاکھ روپے اصل مالکان کے حوالے کر دیے
    تھانہ اے ڈویژن پولیس نے شاپ راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ سے 6 لاکھ روپے برآمد کیے تھے
    پولیس ٹیموں نے جہاں سے رقم چھینی گئی تھی وہاں خود جا کر مختلفدکانوں کے مالکان کے حوالے کی
    لوٹی ہوئی رقم واپس پاکر تاجروں برادری کا اظہار تشکر جبکہ شہری اور سماجی حلقوں کا پولیس کو خراج تحسین

  • مال خانہ وبال خانہ بن گیا

    مال خانہ وبال خانہ بن گیا

    قصور کا سرکاری مال خانہ لوگوں کیلئے وبال خانہ بن گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی پی او قصور کے احاطہ میں پڑی سینکڑوں قیمتی موٹرسائیکلیں ناکارہ ہو گئیں
    مال خانہ میں پڑی موٹرسائیکلیں چوری و عدالتی مقدمات میں آئیں اور گل سڑ چکی ہیں جبکہ بیشتر موٹرسائیکلوں کے پرزہ جات بھی غائب ہوچکے ہیں
    موٹرسائیکلوں کے انجن سمیت کئی پرزہ جات چوری کر لئے گئے
    موٹرسائیکلوں کی نیلامی یا سپرد داری نہ ہونے کے باعث کروڑوں روپے ضائع ہو گئے ہیں
    مال خانہ میں جمع موٹر سائیکلوں کو گراونڈ میں ہی کھڑا کیا گیا ہے جو کہ موسم کی وجہ سے بھی تباہ ہو گئیں ہیں

  • بوگس بھرتی درخواست دینے پر بھی کوئی کاروائی نہیں

    بوگس بھرتی درخواست دینے پر بھی کوئی کاروائی نہیں

    قصور
    الہ آباد مارکیٹ کمیٹی کنگن پور میں بوگس بھرتیوں کا انکشاف سرکاری خزانے کو لاکھوں کا جھٹکا ڈی سی قصور کو درخواست دینے کے باوجود ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری زراعت اور کمشنر لاہور ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق مقامی شہری محمد اکرم نے ڈی سے قصور کو درخواست دی ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کنگن پور میں تعینات ڈیوٹی پر موجود مارکیٹ کمیٹی پتوکی انسپکٹر عبد الحمید شاد نے مارکیٹ کمیٹی کنگن پور میں اپنی ڈیوٹی کے دوران شفیق نامی چوکیدار کی بوگس تقرری کی اور تقریباً چار سال ڈیوٹی کے بعد چوکیدار شفیق کی بوگس کاغذات کے ذریعے مارکیٹ کمیٹی کوٹ رادہاکشن میں ٹرانسفر کر دی گئی جہاں پر چوکیدار شفیق کا سگا بھائی رانا رفیق بطور سیکٹری کام کر رہا تھا رانا رفیق نے اپنے بھائی کی بوگس تبادلہ کی جوائنگ کر لی سیکٹری مارکیٹ کمیٹی رانا رفیق اپنے بھائی شفیق کی تعیناتی کا ریکارڈ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی کنگن پور سے ریکارڈ غائب کر دیا گیا ہے شہری محمد اکرم نے دس روز قبل ڈی سی قصور کو درخواست دی لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے سیکٹری کوٹ رادہاکشن رانا رفیق نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ شفیق چوکیدار کی تعیناتی کوٹ رادہاکشن کی ہے جبکہ عبد الحمید نے اپنے موقف میں کہا کہ شفیق نام کی تعیناتی کنگن پور میں ہوئی ہے اور نا ہی کوٹ رادہاکشن میں شہری نے وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری، سیکٹری زراعت اور کمشنر لاہور ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • لیبر ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے

    لیبر ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے

    قصور
    محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مختلف مقامات پر فوڈز شاپ کے خلاف کارروائی ہزاروں روپیہ جرمانے
    بچوں سے مشقت کروانے اور دوکانات پر کام کرنے والے ملازمین کوکم تخواہ دینے والے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے
    لیبر انسپکٹر رانا آزاد نے شہر و مضافاتی علاقوں میں فوڈز شاپ پر کارروائی کے دوران 50 چالان بھی کئے ہیں
    کارروائی مزدور کی کم سے کم تنخواہ نہ دینے
    اور رجسڑیشن سمیت چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کی گئی
    مقدمات کے چالان عدالت میں جمع کروا دئیے گئے ہیں

  • قصور میں منفرد ریلوے سٹیشن

    قصور میں منفرد ریلوے سٹیشن

    قصور ریلوے سٹیشن کی عمارت سخت خستہ حال عملہ مرضی کا مالک سٹیشن نشئیوں کی آماجگاہ
    ریلوے اسٹیشن قصور کی بات کی جائے تو مسافر خانہ خستہ حالی کا شکار ہے جہاں نشیئوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ اسٹیشن پر کھڑے ریل کے ڈبوں سے قیمتی پرزے و لوہا چوری ہو چکا ہے کروڑوں روپے مالیت کے یہ ڈبے ریلوے کی نااہلی کے باعث نارکاہ ہو گئے
    ریلوے عملہ اپنی مرضی کا مالک ہے جب دل کرے آ جاتا ہے اور جب دل کرے چلا جاتا ہے دن رات نشئی ریل کے ڈبوں میں نشہ کرتے ہیں اور لوہا اکھاڑ کر بیچتے بھی ہیں
    لوگوں نے وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • 2 ڈاکو بمقابلہ قصور کے 3 تھانے ڈاکو پھر بھی بھاری

    2 ڈاکو بمقابلہ قصور کے 3 تھانے ڈاکو پھر بھی بھاری

    قصور

    پکی حویلی مصطفی آباد راجباہ تا شیخم کچا راستہ پر سرخ سی جی 125 والے دو ڈاکوؤں کا راج دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹنے لگے 3 تھانے دو ڈاکو نا پکڑ سکے راہ گیر سخت پریشان
    تفصیلات کے پکی حویلی مصطفی آباد راجباہ کیساتھ راستہ جو کہ حویلی ملویانوالی،حویلی سلیمان والی و خوشحال سنگھ سے ہوتا ہوا جبومیل گاؤں سے بونگہ،پاءو واٹ تا شیخم تک ہے اس سارے علاقے کے لوگ و لاہور کام کرنے والے مزدور اسی راستے سے گزرتے ہیں تقریبا 10 کلومیٹر کے اس کچے ٹریک کی حدود 3 تھانوں کے پاس سے پکی حویلی تا دربار خوشیئے شاہ تھانہ مصطفی آباد ،دربار خوشیئے شاہ تا جبومیل تھانہ راجہ جھنگ اور جبومیل تا شیخم تھانہ شیخم
    اس راستے پر پچھلے کئی ماہ سے دن دیہاڑے وارداتیں ہو رہی ہیں جو کہ ایک سرخ سی جی 125 بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو کر رہے ہیں پچھلے ماہ حویلی ملویانوالی کے نوجوان سے ایک موٹر سائیکل چھنی گئی پھر 1 فروری کو ایک نوجوان سے موبائل و نقدی پرسوں شیخم کے رہائشی دو بھائیوں سے 600 روپیہ اور موبائل فون چھینے گئے اور یہ ساری وارداتیں دن کی روشنی میں اسی 125 سوار ڈاکوؤں نے کی ہیں مگر افسوس کہ 3 تھانوں کی حدود میں ایک بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل دن کی روشنی میں چل پھر رہی ہے اور پولیس کچھ نہیں کر پا رہی
    لوگوں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے

  • پنجاب کا سب سے زیادہ خونی روڈ

    پنجاب کا سب سے زیادہ خونی روڈ

    قصور رائیونڈ خونی روڈ کو ڈبل کیا جائے ناکہ اس کی ریپیئرنگ کرکے عوام کو پھر وہی تنگی دی جائے
    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ خونی روڈ رائیونڈ قصور روڈ ایک واحد ایسی سڑک ہے جو تین یونین کونسلوں اور 1 ٹاون کمیٹی سے گزرتی ہے ، قصور سائیڈ اور رائیونڈ سائیڈ پر بائی پاس ہونے کی وجہ سے اس پر ٹریفک کا رش بہت زیادہ رہتا ہے جس کی بدولت سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ چکی ہے جس کے باعث اب تک ہزاروں حادثات اور سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں ارباب اختیار کو متعدد مرتبہ توجہ دلانے کے لئے سڑک پر جگہ جگہ احتجاجی بینرز لگائے گئے ہیں اور سڑک کو بلاک کرنے کا بھی کہا گیا ہے
    افسوس حکومتی حلقے اس پر توجہ نہیں دے رہے اور رپئیرنگ کا لولی پاپ دے دیا ہے تاکہ حادثات میں مزید اضافہ ہو سکے ہمیں رپئیرنگ نہیں ڈبل سڑک چاہیے ہم مزید لاشے نہیں اٹھا سکتے
    شہریوں کا مطالبہ

  • محکمہ فوڈ کی حقائق سے چشم پوشی

    محکمہ فوڈ کی حقائق سے چشم پوشی

    قصور
    الہ آباد محکمہ فوڈ اتھارٹی کی چشم پوشی الہ آباد میں ناقص اجزاء سے تیار شدہ مضرصحت مٹھائیاں جعلی مشروبات اور ناقص کھانوں سے عوام بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ
    ۔تفصیلات کے مطابق الہ آباد کی معروف بیکریوں،ہوٹلوں اور دوکانوں پرغیر معیاری مٹھائیوں کی تیاری اور فروخت جاری ہے ۔ ناقص وغیر معیاری گھی خطرناک کیمیکلز،مصالحہ جات ودیگر ناقص اجزاء سے تیارشدہ مٹھائیاں کھانے سے شہری مختلف پیچیدہ امراض میں مبتلا ہونے لگے گندی اور غیر معیاری جگہوں پر تیار ہونے والی مٹھائی کھانے سے مختلف بیماریاں جنم لینے لگی ہیں ہوٹلوں پر کھانوں کا معیار بھی انتہائی ناقص ہے جبکہ جعلی مشروبات سے بیماریاں بھی عام ہو گئیں ہیں عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف محکمہ فوڈ کے افسران اور اہلکاران غفلت کا شکار ہیں
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ڈی سی قصور اور محکمہ فوڈ کے اعلیٰ افسران سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں

  • اتحاد صحافت پر اجلاس

    اتحاد صحافت پر اجلاس

    ضلع بھر کے سینئر صحافیوں کا مشاورتی اجلاس صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
    ضلع بھر کے سینئر صحافیوں کا مشاورتی اجلاس صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دیگر شعبہ جات کی طرح صحافی برادری میں بھی اتحادو اتفاق کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر زور، تفصیلات کے مطابق جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور کی طرف سے ضلع بھر کے صحافیوں کو باہمی مسائل اور مشکلات کے حل کےلئے مشاورتی اجلاس میں اہتمام کیا گیا، اجلاس میں ضلع بھر کے سنیئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں شریک الہ آباد، کنگن پور، کھڈیاں، منڈی عثمان والا، مصطفی آباد، کوٹ رادھاکشن، راجہ جنگ، چونیاں، پتوکی، حبیب آباد، سرائے مغل، قصور سٹی کے صحافیوں نے نیشنل پریس کلب پھولنگر کے نو منتخب صدر ندیم سندھو ودیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی، اجلاس میں شریک صحافیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی نقطہ نظر سے ایک انتہائی مقدس پیشہ ہے، اس مقدس پیشے کو اختیار کرنے والے صحافیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خصوصاً علاقائی صحافی جوکہ اپنے اپنے اداروں کیلئے خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں کو دوطرفہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمام صحافیوں کو اپنے ادارے کے ساتھ منسلک رہتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت نفس اور اپنے مرتبے کا پاس رکھنا ہو گا اور آپسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس مقدس پیشہ کی لاج رکھتے ہوئے مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا ہو گا جبکہ کسی بھی اپنے صحافی بھائی پر مشکل وقت آنے پر اس کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے مل بیٹھ کر حل کرنے سے دوسرے سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور معاشرے کو مثبت پیغام ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ صحافت کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور نے ایک قلیل عرصہ میں ضلع بھر میں اپنا بہترین تاثر قائم کیا ہے اور یہی وجہ ہے آج ضلع بھر سے ایک بہترین گلدستہ تیار ہوچکا ہے،جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور کی اب تک کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، میزبان نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اتحاد میں بنیادی کردار اداکرنے پر لائق تحسین ہے

  • نان بائیوں کی من مانیا وزن کم قیمت زیادہ

    نان بائیوں کی من مانیا وزن کم قیمت زیادہ

    قصور
    نان بائیوں کی من مانیا عروج پر مہنگائی سے مری عوام کو مذید مارنے لگے مرضی کے ریٹ و وزن
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں نائی بائیوں نے اپنی من مانیا کر رکھی ہیں ہر نان بائی کا اپنا ریٹ اور اپنا وزن ہے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے 110 گرام سادہ نان کی قیمت 9 روپیہ مقرر کی گئی ہے جبکہ نان بائی سادہ نان کی قیمت 10 روپیہ وصول کر رہے ہیں جبکہ بیشتر کے نان کا وزن بھی پورا نہیں اسی طرح کلچہ و روغنی نان کی قیمتیں زائد اور وزن کم ہے جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہیں
    لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے