Baaghi TV

Category: قصور

  • 5228000 کی منظوری

    5228000 کی منظوری

    قصور
    نواحی گاؤں کھارا کی 10 سال سے ٹوٹی ہوئی سڑک کیلئے گرانٹ منظور ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا کی سڑک جو کہ 10 سال سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے کیلئے وزیر سردار محمد آصف نکئ اور اکبر دیدار سندھو تحصیل صدر پی ٹی آئی قصور اور راہنماہ پی ٹی آئی قصور مسز مزمل مسرود بھٹی نے بھلو تا کھارا روڈ کی بحالی کے 52,28000 روپے کےفنڈز منظور کروائے ہیں
    جس پر لوگوں نے پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے

  • چینی نا جاپانی بلکہ ایرانی

    چینی نا جاپانی بلکہ ایرانی

    قصور
    الہ آباد شہر اور گردونواح میں غیر معیاری ایرانی پیٹرول کی فروخت سے شہریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ‘ موٹر سائیکلیں اور پیٹرول سے چلنے والی دیگر ٹرانسپورٹ کے انجن برباد ہونے لگے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کیلئے بیشتر پیٹرول پمپ مالکان نت نئے طریقے دریافت کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور گردونواح میں میں واقع متعدد پیٹرول پمپوں کے پیمانے پورے نہیں اور غیر معیاری پیٹرول کی فروخت کی جا رہی ہے ضلعی انتظامیہ صورتحال پر چپ سادھے بیٹھی ہے ماضی میں چند ایک واقعات میں کم پیمانہ استعمال کرنیوالوں کے چالان ہوئے تاہم موجودہ حالات میں پیٹرول پمپ مالکان کو شہریوں سے لوٹ مار کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے ایرانی پیٹرول کی کھلے عام فروخت سے شہریوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے انجن سخت متاثر ہو رہے ہیں غیر معیاری پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال سے نہ صرف گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں و انجن جواب دے جاتے ہیں بلکہ ناقص پیٹرول کے استعمال سے پیداہونیوالے زہریلا دھواں بھی انسانی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے جس سے شہری سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں پیٹرول پمپ مالکان نے زیادہ نفع کے لالچ میں ایرانی تیل وسیع پیمانے پر زخیرہ کر رکھا ہے جو گلی محلوں میں واقع غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کو بھی فروخت کیا جا تا ہے پاکستان کی نسبت دیگر ممالک میں پیٹرول کے معیار کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے یہاں متعلقہ محکموں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے حکومت خسارہ پورا کرنے کیلئے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تو کرتی ہے مگر اسکے معیار کو بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کی ہے کہ پیمانے میں کمی اور غیر معیاری پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنیوالے پیٹرول پمپ مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے

  • اپنے گھروں کا پانی اپنے ہی پیاروں کی قبروں میں

    اپنے گھروں کا پانی اپنے ہی پیاروں کی قبروں میں

    قصور
    250 گھروں پر مشتمل 1960 سے قائم آبادی سیوریج کے نظام سے محروم اپنا استعمال شدہ پانی اپنے ہی قبرستان میں چھوڑنے پر مجبور
    تفصیلات کے مطابق قصور فیروز پور روڈ سے 5 پانچ کلومیٹر دوری پر واقع بستی سلیمان خان والی کے رہائشیوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری بستی 1960 سے آباد ہے اور ہمارے تقریبا 250 گھر ہیں مگر ہماری بستی کیلئے کوئی بھی نکاسی آب کا انتظام نہیں جس پر ہم اپنے قبرستان سے ملحقہ جوہڑ میں اپنے گھروں کا پانی چھوڑتے ہیں جو کہ بھر کر ہمارے پیاروں کی قبروں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے قبریں زیر آب آ جاتی ہیں اس کے علاوہ قبرستان سے ملحقہ ہماری دو ایکڑ اراضی بھی عرصہ دو سال سے گندے پانی سے بھری ہوئی ہے حالانکہ محض 10 ایکڑ دور ہم سے مین نالا ہے پھر بھی ہمارے لئے سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا لہذہ ایم پی اے الیاس خان گجر اور ایم این اے ملک رشید احمد خان صاحب ہمارا مسئلہ حل کروائیں ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈھائی لاکھ روپیہ اکھٹا کرکے قبرستان میں بھرتی ڈالی ہے لہذہ ہمارے اور ہمارے پیاروں کی قبروں پر رحم کیا جائے

  • SHO کے بیٹے کیلئے دعا خیر

    SHO کے بیٹے کیلئے دعا خیر

    قصور
    الہ آباد کے رہائشی اور SHO تھانہ سرائے مغل ملک عبد الجبار کے گھر بیٹا پیدا ہونے پر سیاسی و سماجی اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں مہر محمد اسماعیل جاوید صدر مرکزی پریس کلب الہ آباد، سردار فیصل عطا ڈوگر، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی الہ آباد، حاجی منیر، صدر سبزی منڈی الہ آباد، عبد الباسط حیدری نمائندہ جیو نیوز، محمد اشرف شہزاد صدر الہ آباد پریس کلب، ڈاکٹر سیف اللہ قصوری صدر پریس کلب الہ آباد، سرور زاہد نمائندہ دنیا نیوز، چوہدری فیاض احمد دھون، مہر عرفان ابوبکر ، حافظ وحید اشرف ، شیخ عرفان امین نائب صدر مرکزی پریس کلب، ملک محمد اکرم جنرل سیکرٹری مرکزی پریس کلب، اشتیاق جتالہ کونسلر میونسپل کمیٹی الہ آباد، رانا ظفر اقبال ، چوہدری ظہیر الدین بابر چیئرمین مرکزی پریس کلب، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر عمران صابر مغل، چوہدری ظفر مبارک، حاجی آصف محمود، چوہدری محبوب نے مبارکباد پیش کی ہے اور بیٹے کی درازی عمر اور صحت کی دعا بھی کی ہے

  • محمکہ انہار کے اوورسیز راجباہیں توڑنے لگے

    محمکہ انہار کے اوورسیز راجباہیں توڑنے لگے

    قصور
    کروڑوں روپیہ کی لاگت سے بنی پکی راجباہیں محکمانہ غفلت کی بدلت شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار محمکہ انہار کے اوورسیزوں کی مویشی پال حضرات سے ساز لوگ جانور کو راجباہوں میں نہلانے لگے
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ادوار حکومت میں ضلع قصور میں پکی ہونے والی راجباہیں و لنک نہریں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ ناقص میٹیریل کا استعمال اور محمہ انہار کے اوورسیزوں کے ساتھ ساز باز کرکے مویشیوں کو راجباہوں میں نہلانے کی اجازت دینا ہے مویشی نہلانے والے حضرات کی بدولت راجباہوں کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے مگر تشویش محمکہ انہار کے بیلداروں و اوورسیزوں پر ہے جو ان مویشی پال حضرات سے چند ہزار روپیہ وصول کرکے راجباہوں کو ٹوٹنے کیلئے انہیں مویشی نہلانے کی اجازت دیتے ہیں ضلع بھر کی بیشتر راجباہیں اور لنک نہریں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے پانی بھی ضائع ہو رہا ہے
    لوگوں نے محکمہ انہار اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • مشترکہ یکجہتی کشمیر ریلی

    مشترکہ یکجہتی کشمیر ریلی

    قصور
    تحریک المسلیمن ، تحریک اللہ اکبر ،مرکزی جمیعت اہلحدیث ،جماعت اسلامی و سول سوسائٹی نور پور قصور کی مشترکہ یکجہتی کشمیر ریلی
    تفصیلات کے مطابق نور پور قصور میں تحریک المسلیمن،مرکزی جمیعت اہلحدیث، جماعت اسلامی و سول سوسائٹی قصور نے مشترکہ یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جس میں تمام جماعتوں کے قائدین کے علاوہ پی ٹی آئی قصور کی راہنماء مسز مزمل مسعود بھٹی نے بھی خطاب کیا ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انڈیا کے خلاف ظلم پر نعرے بازی کی مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کا معاملہ جلد سے جلد حل کروایا جائے تاکہ ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائی آزادی کیساتھ جی سکیں
    لوگوں نے انڈیا کے خلاف درج نعروں پر مبنی بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
    مقررین و شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے
    ریلی میں مردوں کے علاوہ عورتوں نے بھی شرکت کی

  • زندہ دلان قصور کا کشمیریوں کے نام پیغام

    زندہ دلان قصور کا کشمیریوں کے نام پیغام

    قصور
    ملک بھر کی طرف پورے ضلع قصور میں ہر شہر و گاءوں میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم لے رہینگے آزادی کے نعرے
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آج پورے ضلع قصور میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
    قصور شہر میں اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام ولی ہسپتال تا اسٹل باغ چوک ریلی نکالی گئی جبکہ جماعت اسلامی سٹی قصور و سول سوسائٹی وکلاء، تاجر برادری،صحافی برادری اور ہر کتبہ فکر کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی
    کھڈیاں خاص میں فیض عام ایجوکیشن کمپلیس اور سول سوسائٹی کے زیر انتظام بہت بڑی ریلی نکالی گئی
    ضلع کے دیگر شہروں پتوکی،چونیاں،الہ آباد، کنگن پور ،کوٹ رادہاکشن، بھائی پھیرو،تھہ شیخم اور پورے ضلع قصور کے گاؤں و دیہات میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے مظاہرے کئے لوگوں نے مودی و بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق انہیں رائے شماری کا حق دیا جائے
    شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور انڈیا کے خلاف درج تحریروں والے بینرز پکڑ رکھے تھے

  • 10 کلو ہیروئن برآمد

    10 کلو ہیروئن برآمد

    قصور / 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر پتوکی ملانوالہ بائی پاس پر ٹویوٹا کرولا کار کی تلاشی کے دوران 10 کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
    گرفتار ملزم ناصر ریکارڈ یافتہ ہے جو ہیروئین سپلائی کا کام کرتا ہے جس کے خلاف پہلے بھی تھانہ کاہنہ لاہور میں منشیات کے 5 مقدمات درج ہیں
    ملزم کو گرفتار کر کے کرولا 20 ماڈل گاڑی نمبری LE- 3043 کو قبضہ میں لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے
    انٹ نیشنل مارکیٹ میں برآمد ہونے والی ہیروئن کی قیمت ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے
    ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اور ایڈیشنل ایس پی راشد ہدایت کی پولیس ٹیموں کو شاباش

  • پولیس بار کا انعقاد کر دیا گیا

    پولیس بار کا انعقاد کر دیا گیا

    قصور
    پولیس لائن میں ڈی پی او قصو نے پولیس بار کا انعقاد کردیا ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کردیے گئے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور نے پولیس لائن میں پولیس بار کا انعقاد کر دیا اور بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف سکول و کالجز سے معائدے کئے گئے ہیں جن کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم کیلئے فیسوں میں نمایاں کمی کے معائدے کئے گئے ہیں
    مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے و نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے گئے
    پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے

  • سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

    قصور
    چونیاں تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی
    بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت 6 گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں نے کاروائی کرتے ہوئے بین اضلاعی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے 6 پیسٹل 1عدد رائفل نقدی اور 8 قیمتی موبائل برآمد ہوئے ہیں
    ملزمان نے وارداتیں کر کے شہریوں اور پولیس کی ناک میں دم کر رکھا تھا
    ملزمان نے دوران تفتیش گھروں میں ڈکیتیاں اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے
    پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا ہے