قصور گندم کے سرکاری گوداموں سے عملہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپیہ کی سرکاری گندم چوری
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور اور اوکاڑہ کے سرکاری گوداموں سے ہزاروں ٹن گندم کی چوری کا بڑا انکشاف ہوا ہے
اسسٹنٹ کمشنرچونیاں عدنان بدر نے کارروائی کرتے ہوئے گندم کی چوری شدہ بوریاں فروخت کرنے والے گینگ کے ایک ملزم غلام رسول کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گوداموں سے گندم چوری میں سرکاری عملہ بھی ملوث ہیں جن کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے
Category: قصور
-

کروڑوں روپیہ کی سرکاری چوری
-

قصور میں پولیو ٹیم سے چھیڑخانی پر مقدمہ درج کر لیا گیا
جرار شاکر ،( باغی ٹی وی قصور)
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا ارزانی پور میں فی میل پولیو ورکرز کے ساتھ چھیڑ خانی اور بدتمیزی کرنے والے دو آوارہ لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں آواروں لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے-
ایک لڑکے کو موقع پر گرفتار کروا دیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا ۔فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
پولیو ورکرز کو پرچی پر نمبر لکھ کر دیا گیا اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔
اے سی چونیاں کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
آئندہ بھی اگر کسی نے پولیو ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالی یا ان سے بدتمیزی کی تو ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر ۔ -

پتوکی میں تحریک انصاف کے طاقتور گروپ کا ورکرز کنونشن
جرار شاکر ، باغی ٹی وی قصور
چیئرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف پتوکی کے اہم اور طاقتور گروپ کا اجلاس ہوا ہے۔جس میں شہر کے مسائل اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف پتوکی کے اہم ارکان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شہر کی فلاح وبہبود اور تعمیر وترقی کیلئے مل جل کر کام کیا جائے گا ۔اجلاس میں الحاج محمد یوسف بھٹی، میونسپل کمیٹی پتوکی کے سابق چیئرمین محمد شکر باری، سابقہ کونسلر ملک خالد باری، چوہدری محمد اشرف، حافظ امداد احمد، ارشد قصوری،یاسر خاں ہاﺅ ، چوہدری جاوید ڈھلوں سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر تاجروں کے ایک وفد نے بھی چیرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج سے ملاقات کی اور انہیں تاجروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا انہوں نے میونسپل کمیٹی پتوکی کے 600سے زائد دوکانداروں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر چیرمین اوورسیز کمیٹی ضلع قصور چوہدری مختار احمد تاج نے شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ بھی دیا گیا۔ -

ٹڈی دل اور انتظامیہ میں مقابلہ شروع
چونیاں میں ٹڈی دل کس سخت حملہ ضلعی انتظامیہ قصور ٹڈی دل حملے کی روک تھام کیلئے متحرک ہو گئی
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع، ایگریکلچر فیلڈ سٹاف، ریسکیو 1122 ، ریونیو سٹاف، نمبرداروں اور لوکل کمیونٹی کی کثیر تعداد اور
ضلعی انتظامیہ قصور ٹڈی دل حملے کی روک تھام کیلئے متحرک ہو گئی
اے سی چونیاں عدنان بدر کے مطابق موک ایکسرسائز کا مقصد سٹاف اور کمیونٹی کو ٹڈی دل حملے کی روک تھام کیلئے مکمل آگاہی اور ٹریننگ دینا تھا
موک ایکسرسائز میں پاور سپرے مشین ڈرمز، سٹکس اور دیگر ضروری وسائل کو استعمال کیا گیا
موک ایکسرسائز 03 جگہوں پر کی گئی، اوپن پلاٹس، فصل سائیٹ اور ٹری سائٹ پر موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا. -

3 ہزار پتنگیں
قصور پولیس کی بڑی کاروائی 3 ہزار پتنگیں برامد کرکے مقدمہ درج کر لیا
تھانہ اے ڈویژن پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 3 ملزمان گرفتار کر لئے
ملزمان کے قبضہ سے 3 ہزار پتنگیں اور سینکڑوں دھاتی ڈور کی چرخیاں بھی برآمد ہوئیں
تھانہ اے ڈویژن پولیس نے خفیہ اطلاع پر دسہرہ گراؤنڈ میں کاروائی کی
ملزمان شہر قصور میں پتنگیں اور ڈور فروخت کرتے تھےڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا
-

کرونا وائرس کے اثرات مارکیٹ تک پہنچ گئے
قصور
کرونا وائرس کا اثر پاکستانی لوگوں کی بجائے ماسک پر پر گیا قصور کی مارکیٹ سے ماسک غائب لوگ پریشان
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے لوگوں نے منہ پر ماسک استعمال کرنا زیادہ شروع کر دیا جس پر تاجروں فائدہ اٹھاتے ہوئے ماسک غائب کرکے بلیک میں فروخت کرنا شروع کر دیئے
نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قصور کے ہول سیل میڈیسن ڈیلڑوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے مسئلہ سے پہلے گرین ماسک 50 عدد 90 روپیہ میں اور وائٹ ماسک 50 عدد 120 جبکہ 99 اور 95 ماسک ایک عدد 60 روپیہ میں ہمیں لاہور کی لوہاری مارکیٹ سے ہول سیل ریٹ پر ملتے تھے
مگر جب سے کرونا وائرس کا سلسلہ بنا ہے تب سے ہمیں گرین ماسک 50 عدد 450 ،وائٹ ماسک 50 عدد 500 اور 99 و 95 نامی ماسک فی عدد 400 روپیہ میں مل رہا ہے اکثر لوہاری مارکیٹ دوکانداروں نے ماسک اپنے گوداموں میں رکھے ہوئے ہیں اور بلیک میں فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم ماسک نہیں خرید پا رہے
قصور کے میڈیکل سٹور مالکان و ہول سیل میڈیسن سپلائرز کے علاوہ عام شہریوں نے بھی وزیر صحت و وزیر اعلی پنجاب سے ماسک کی بلیک میں فروخت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ماسک کا بحران پیدا کرکے من مانی قیمتوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے -

پانی کے تنازع پر قتل
قصور
چونیاں کے نواح موضع نوشہرہ میں کھیتوں میں پانی لگانے کے تنازع پر ایک شحض قتل
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں موضع نوشہرہ میں کھیتوں میں پانی لگانے گئے ہوئے شحض انور کو کلہاڑی کے پے در پے وار کے د قتل کر دیا
برکت علی کا انور کے ساتھ کھیتوں میں پانی لگانے کا تنازعہ چلا رہا تھا وقوعہ کے روز دونوں آپس میں جھگڑ پڑے اور برکت نے طیش میں آکر انور کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس مصروف تفتیش ہے -

کم عمر چور کھلے عام مصروف واردات
قصور
شہر میں کم عمر جیب تراش بچوں کا گروہ سر گرمقکم عمر بچوں کی جیب تراشی کی ویڈیو بھی حاصل کر لی
۔مبینہ جیب تراشوں نے دولہا محمد آصف کی جیب سے 3 لاکھ روپے نکال لئے تھے
دلہے کے ساتھ ساتھ اس کے بھائی اور سسر کی جیب سے پیسے نکالنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی
شہنائی میرج ھال کے باہر نو عمر بچوں نے 4 لاکھ سے زائد کی نقدی چرائی
فوٹیج کے باوجود پولیس تاحال گروہ کے بچوں کو تلاش نہ کر سکی
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا،اس کے بھائی اور سسر سے چھوٹے بچے کیسے پیسے نکال رہے ہیں
مگر پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی -

ایف ایم ریڈیو ٹرانشمیش پر سٹے آرڈر
قصور
ایف ایم 92 ریڈیو پر سٹے لگ گیا دوبارہ پہلی جگہ منتقل دو چار روز میں ٹرانسمیشن کا دوبارہ آغاز ہو جائے گا
تفصیلات کے مطابق ایف ایم ریڈیو سروس 92 قصور پچھلے ماہ تک پل جبومیل سٹاپ پر کام کر رہا تھا مگر پچھلے ماہ ایف ایم 92 ٹاور کو اکھاڑ کر نول سٹاپ حویلی ڈوگراں والی پر منتقل کر دیا گیا تھا اور باقاعدہ ٹرانسمیشن کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا مگر فلیئر ایف ایم 99 قصور کی طرف سے عدالت سے سٹے آرڈر لیا گیا کہ 99 ایف ایف ریڈیو سروس کی ٹرانسمیشن میں خلل پڑتا ہے جس کی بدولت ایف ایم ریڈیو ٹرانسمیٹر کو دوبارہ پل جبومیل سٹاپ پر لگایا جا رہا ہے جو کہ دو چار دن میں اپنی ٹرانسمیشن کا پھر سے آغاز کر دے گا -

پولیس نے چند گھنٹوں میں چوری کی موٹر سائیکل ڈھونڈ نکالی
تھانہ کنگن پور پولیس کی کارروائی کوٹ بسم اللہ سے سردار محمد امین کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی تھی جس کی چوری کی درخواست تھانہ کنگن پور میں دی گئی جس کے بعد تھانہ کنگن پور کے سب انسپکٹر رحیم یاسر اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت سے چند گھنٹوں میں ہی موٹر سائیکل دھونڈ کر محمد امین کے حوالے کر دی
محمد امین اور اہلیان علاقہ نے پولیس کی اعلی کارکردگی پر خوب تعریف کی.