Baaghi TV

Category: قصور

  • قصور میں ایک اور المناک سانحہ

    قصور
    ٹریفک حادثہ ایک اور جان لے گیا
    حادثہ موٹر سائیکل کی تیز رفتاری اور غفلت سے پیش آیا
    تفصیلات کے مطابق دوپہر 2 بجے کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل مٹی سے لدی ٹرالی سے جا ٹکرائی جسے ٹرالی روندتی ہوئی کافی دور لے گئی جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جانبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے کل بھی قصور میں ٹریفک حادثہ کی بدلت 6 افراد جانبحق اور 49 زخمی ہو گئے تھے جن میں سے بیشتر کی حالت ابھی نازک ہے کل والا واقعہ بھی غفلت اور لاپرواہی کی بدولت پیش آیا اور کئی لوگ جان کی بازی ہار گئے

  • کسانوں نے بجلی کے بل جلا دیئے

    قصور
    چونیاں میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس پر پاکستان کسان اتحاد کا حکومت کے خلاف احتجاج

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں پاکستان کسان اتحاد کی ضلعی قیادت نے پرانی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس کے باہر احتجاج کیا جس میں سینکڑوں کسانوں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر جلا دیا کسانوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس نا ختم کیا تو ہم اسلام آباد جا کر احتجاجی دھرنا دیں گے جس کی قیادت پاکستان کسان اتحاد ضلعی صدر اورنگزیب بیگو کرینگے

  • قصور پولیس میں تبادلے

    قصور پولیس میں تقرریاں و تبادلے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے تھانہ کوٹ رادھا کشن میں تعینات تمام ملازمین اور انچارج چوکی کو تبدیل کر دیا
    جبکہ تنویر ASI چوکی انچارج بستی لال شاہ تعینات اے ایس آئی خالد بشیر انچارج چوکی بچڑ تعینات
    کامران شہزاد چوکی انچارج سٹی کوٹ رادھا کشن تعینات
    محمد شفیق محرر تھانہ کوٹ رادھا کشن تعینات
    جبکہ باقی تمام ملازمین کو بھی کوٹ رادھا کشن سے تبادلہ کر کے مختلف تھانوں میں تعینات کر دیا گیا ہ

  • ایس پی انویسٹی گیشن تبدیل

    قصور
    ایس پی انویسٹی گیشن قصور تبدیل
    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نےایڈیشنل ایس پی اقبال ٹاؤن فیصل آباد ڈاکٹر فہد احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن قصور تعینات کردیا ہے
    جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن قصور مرزا قدوس بیگ کو تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن 1 انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر لگا دیا گیا ہے

    لاہور ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور محمد راشد کو ایڈیشنل ایس پی قصور کی خالی آسامی پر لگا دیا گیا

  • جواں سالہ لڑکی اغواء

    قصور سے ایک اور حوا کی بیٹی اغواء

    تفصیلات کے مطابق الہ اباد کے نواحی گاؤں تلونڈی کی نہم کلاس کی طالبہ کو ملزمان محمد عمران وغیرہ نے سکول سے اغوا کر لیا ایس ایچ او تھانہ الہ اباد نے طالبہ کی بازیابی کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے کوٹ رکن دین تلونڈی کے رہائشی محمد تاج کی بیٹی ث جو حنیف میموریل ہائی سکول تلونڈی میں نویں کلاس میں زیر تعلیم تھی کو ملزمان محمد عمران رہائشی برج رن سنگھ اور ساتھیوں نے اغوا کر لیا
    بتایا جاتا ہے کہ ملزم انتہائی کمینہ اور عیاش ہے اور اکثر چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے
    لوگوں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لے کر کاروائی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ایک اور زخمی چل بسا

    قصور
    سانحہ قصور نقیب آباد کا ایک اور زخمی جانبحق

    تفصیلات کے مطابق آج صبح قصور میں ہوئے المناک سانحے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک زخمی شوکت علی ولد عبدالغفار سکنہ نند کا تکیہ عمر 35 سال چل بسا
    ہلاکتوں میں مذید اضافے کا خدشہ
    پورے قصور شہر میں سوگ کا سماء
    ایسے حادثات سٹی ٹریفک پولیس قصور کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

  • قصور میں ایمرجنسی

    قصور
    سانحہ قصور ہلاکتوں میں اضافہ قصور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ
    آج صبح نقیب آبا بھلو فیروز پور روڈ پر ہوئے خوفناک کوسٹروں کے تصادم میں کل 49 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 29 مرد 10 عورتیں زخمی ہوئی جنہیں ریسکیو 1122 ،ایدھی فاءونڈیش اور دیگر ذرائع سے ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 افراد جانبحق ہو چکے ہیں جبکہ 5 افراد کو حالت زیادہ خراب ہونے پر لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
    ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات کی پر زور اپیل کی ہے

  • 4 افراد جانبحق درجنوں زخمی

    قصور
    نقیب آباد بھلو کے قریب حادثہ 4 افراد جانبحق درجنوں زخمی حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
    تفصیلات کے مطابق قصور سے لاہور جاتے ہوئے فیروز پور روڈ پر واقع نقیب آباد بھلو کے قریب دو کوسٹروں کو حادثہ پیش آیا جس سے 4 افراد موقع پر جانبحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا کوسٹر ڈرائیو ریس لگا رہے تھے جس کے باعث کوسٹریں آپس میں ٹکڑا کر گرین بیلٹ پر چڑھیں اور الٹ گئیں زخمیوں کو ریسکیو 1122 سے قبل مقامی لوگوں نے کوسٹروں سے باہر نکالا اطلاع ملتے ہی 1122 اور پولیس کی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے ایم ایس ڈی ایچ کیو قصور کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے

  • لیسکو واپڈا قصور کا عظیم کارنامہ

    قصور
    لیسکو قصور سب ڈویژن راجہ جھنگ کا عظیم کارنامہ گرے ہوئے بجلی کے کھمبے کو بانس کے سہارے کھڑا کر دیا اور ٹوٹی ہوئی تاریں لوگوں کی چھتوں پر لپٹ کر رکھ دیں
    تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن راجہ جنگ کے علاقے اوراڑہ نو میں کچھ عرصہ قبل گرنے والے بجلی کے کھمبے کو محکمہ واپڈا کے عظیم تر انجنیئروں نے نیا لگانے کے بجائے بانس کے سہارے کھڑا کر دیا اور کھمبے سے ٹوٹ کر نیچے گرنے والی تاروں کو لپٹ کر لوگوں کی چھتوں پر رکھ دیا اور جن صارفین کے اس کھمبے کے ساتھ لنکشن تھے ان سے کہا کہ اپنی بجلی کی تاریں لمبی کرکے دوسرے کھمبے سے کنکشن کر لیں جس پر مجبوری کی حالت میں لوگوں نے عمل کرتے ہوئے اپنے کنکشن دوسرے کھمبے پر کروا لئے
    لوگوں نے بتایا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود بجلی کا کمبھا اسی طرح بانس کے سہارے کھڑا ہے جو کہ کسی بھی وقت گر کر کوئی جانی نقصان کر سکتا ہے لہذہ ایس ڈی او راجہ جھنگ اور آپریشن مینجر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ لائن مین کے خلاف کاروائی کریں اور پرانے بوسیدہ گرے ہوئے کھمبے کی جگہ نیا کھمبا لگائیں

  • میونسپل انسپیکٹر کی بدولت شہر کچڑے کا دھیر

    قصور
    الہ آباد میونسیپل کمیٹی کا انسپیکٹر شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
    تفصیلات کے مطابق اباد انسپکٹر محمد افضال تعینات میونسپل کمیٹی الہ اباد شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے کام کی بجائے جگا لینے پر رہتا ہے جس کی بدولت سارا شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے
    تاجری برادری نے وزیر اعلی پنجاب کو درخواستیں ارسال کر دی ہیں تاجر برداری نے افضال پر الزام لگایا کہ پرائیس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات کا ناجائز استمال کرتا ہے
    جو تاجر روزانہ کی بنیاد پر جگا نہ دے اس کو متعدد درخواستوں اور مقدموں میں الجھا دیا جاتا ہے
    تاجروں کے خلاف مقدمات کی دھمکی دے کر جگا وصول کرنا اس کے بائیں ہاتھ کا کام ہے لوگوں نے بتایا ہے کہ اے سی چونیاں افضال انسپیکٹر کے خلاف کاروئی سے گریز کر رہا ہے اس کے علاوہ دیگر افسران بھی افضال کے سامنے بے بس نظر اتے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس کے خلاف
    کاروائی نا ہوئی تو شہر الہ اباد میں احتجاج کیا جائے گا