Baaghi TV

Category: قصور

  • قصور،مار نہیں پیار کا الٹ وار ،سرکاری ٹیچر کا معصوم بچی پر تشدد

    قصور،مار نہیں پیار کا الٹ وار ،سرکاری ٹیچر کا معصوم بچی پر تشدد

    قصور،مار نہیں پیار کا الٹ وار ،سرکاری ٹیچر کا معصوم بچی پر وحشیانہ تشدد،معصوم بچی کو مار مار کر زخمی کر دیا،والدین و اہلیان علاقہ نےسی ای او ایجوکیشن ،ڈپٹی کمشنر قصور و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

    بچی کے والدین پرنسپل کے پاس شکایت لے کر گئے تو پرنسپل صاحبہ نے بھی والدین کو گالیاں دیں اور بھگا دیا ،سرکاری سکول کو سکول پرنسپل اور ٹیچروں نے ذاتی جاگیر بنا لیا،گورنمنٹ گرلز سکول موضع پولیکی نزد کنگن پور کی معصوم طالبہ عائشہ خالد دختر خالد رہائشی سکنہ ڈھٹے گاؤں سکول کی طالبہ ہے جو سکول گئی تو انگلش سبجیکٹ کا کام یاد نا کر سکی جس پر طیش میں آکر سرکاری سکول کی ٹیچر عظمیٰ نزیر سکنہ ڈھٹے گاؤں نے معصوم بچی کو مار مار کر زخمی کر دیا جس کی ہاتھ کے قریب ہڈی کو نقصان پہنچا،بچی کے والدین سکول ٹیچر کی شکایت لے کر پرنسپل صاحبہ کے پاس گئے تو سکول پرنسپل نے بجائے معاملہ سننے اور ٹیچر کو سمجھانے کے الٹا معصوم بچی کے والدین کو ہی گالیاں دے کر سکول سے نکال دیا جس پر والدین سخت پریشان ہیں

    اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سکول سرکاری کی بجائے سکول پرنسپل ارور ٹیچروں کی جاگیر بن گیا ہے،بچی کے والدین اور اہلیان علاقہ نے سرکاری ٹیچر اور سکول پرنسپل کے خلاف ڈپٹی کمشنر قصور ،سی ای او قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کی ہے،اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری سکولوں میں یہی رویہ رکھا گیا تو بچے سکول کیسے جائیں گے لہذہ فوری اور انصاف پر مبنی کاروائی ہونی چائیے

  • قصورشہر اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا

    قصورشہر اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا

    قصورشہر اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا،امتحانی مرکز کے باہر سے طالب علم کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نا تھم سکا جس کے باعث لوگ اپنی قیمتوں موٹر سائیکلوں سے محروم ہو رہے ہیں،مہنگائی کے اس دور میں موٹر سائیکل لینا کسی عذاب سے کم نہیں،گزشتہ روز مورخہ 21/5/25 تقریباً 4:15 دوپہر کو قصور تھانہ راجہ جنگ کی حدود موضع راجہ جنگ میں میٹرک کے امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوائز موضع راجہ جنگ کے باہر سے طالب علم محمد افضل ولد عبدالغفار قوم انصاری سکنہ اوراڑہ کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی،طالب علم میٹرک کیمسٹری کے پریکٹیکل کے امتحان کے سلسلے میں امتحانی مرکز میں گیا اور موٹر سائیکل پارکنگ کیلئے مخصوص جگہ پر کھڑی کرکے تالہ لگا دیا تاہم جب واپس آیا تو موٹر سائیکل موجود نا تھی جسے نامعلوم چور لے اڑے
    طالب علم نے ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ،ڈی پی او قصور سے موٹر سائیکل برآمد کرنے کی استدعا کی ہے
    واضع رہے کہ عرصہ دراز سے قصور شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں

  • قصور میں منشیات سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

    قصور میں منشیات سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

    قصور،پورے شہر میں منشیات سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار،حوالات میں بند مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق محمد ندیم اے ایس آئی تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور نے ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن قصور کی سربراہی میں منشیات فروشی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شہر قصور اور گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروشی کا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم غلام جیلانی ولد محمد علی حسین قوم بھٹی رہائشی کوٹ بڈھا قصور عرصہ دراز سے پورے شہر و گردونواح میں چل پھر کر منشیات کی سپلائی کرتا تھا اور اپنی چالاکی سے بچ جاتا تھا ،جسے محمد ندیم اے ایس آئی نے 1600 گرام چرس کیساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 724/25 بجرم 9 C درج کرکے حوالات میں بند کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا اور ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی ٹاسک سنبھال لیا

  • منشیات کا سوداگر معہ منشیات گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    پولیس نے منشیات کا سوداگر ساتھی سمیت پکڑا لیا اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ کی رقم برآمد ہوئی

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور محمد اسلم بھٹی نے شہر قصور کے بدنام زمانہ رکن پور کے رہائشی منشیات سوداگر امانتی کمبوہ کو ساتھی اکرم سمیت گرفتار کیا جن کے
    کے قبضہ سے اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ نقد برآمد ہوئی
    ملزم امانت عرف امانتی کمبوہ ریکارڈ یافتہ اور بدنام منشیات فروش ہے اور عرصہ دراز سے شہر کی نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے تباہ کر رہا تھا
    پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا
    علاقہ مکینوں نے ملزمان کی گرفتاری پر سکھ کا سانس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور ایس ایچ او اسلم بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • کور کمانڈر لاہور کی مدثر شہید کے گھر چونیاں آمد،قبر پر دعا کی

    قصور
    کور کمانڈر لاہور کی چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے گاؤں گہلن ہتھاڑ میں آمد،مدثر شہید کے والد سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے قبر پر جا کر دعا کی

    تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر لاہور قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کے گاؤں گہلن میں تشریف لائے جہاں انہوں نے مرکز طیبہ مریدکے میں شہید ہونے والے مدثر طفیل کے گھر میں ان کے والد سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پاک فوج اپنے ہر شہری کی شہادت کا پورا بدلا لے گی اور ان شاءاللہ کسی بھی سول یا فوجی کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا
    ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی،وفاقی وزیر ملک رشید اور پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے
    کور کمانڈر لاہور نے مدثر طفیل شہید رحمتہ اللہ علیہ کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی
    واضع رہے کہ مدثر شہید کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا تھا جو کہ مرکز طیبہ مریدکے میں سیکیورٹی گارڈ تھے اور ان جارحیت میں شہید ہوئے تھے

  • گنڈا سنگھ بارڈر پر پاک فوج کے حق میں ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت

    قصور
    گزشتہ دن پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان زندہ باد ریلی پاکستان مرکزی مسلم قصور کی زیر قیادت نکالی گئی،ہزاروں افراد نے شرکت کی

    تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک بھارت جنگ کے باعث پاکستان کی فتح اور دشمن کی ذلت آمیز سکشت پر پاکستان مرکزی مسلم کی قیادت میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے
    پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی
    کچہری چوک قصور سے گنڈہ سنگھ بارڈر تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی
    ریلی کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے صدر رانا محمد اشفاق پسروری،سینئر راہنما جاوید عثمان،بشیر وڑائچ و دیگر نے کی اور ریلی سے خطاب کیا
    شرکاء نے بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن سے لڑنے کا عزم کیا اور جرآت مندانہ انداز میں دشمن کو جواب دینے پر شکریہ ادا کیا

  • قصور: کھڈیاں خاص میں بھارتی جارحیت کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ آج ادا ہوگی

    قصور: کھڈیاں خاص میں بھارتی جارحیت کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ آج ادا ہوگی

    قصور(باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو) بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستان کے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ آج کھڈیاں خاص، ضلع قصور میں ادا کی جائے گی۔

    یہ روح پرور اجتماع کھڈیاں خاص کے ہائی سکول میں منعقد ہوگا، جہاں شہداء کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان، اور رکنِ صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سرکاری حکام، بیوروکریٹس، پولیس افسران اور ہزاروں شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔

    نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے عوام اور حکام شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور ملکی سلامتی و امن کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔ یہ غائبانہ نماز جنازہ نہ صرف شہداء کی یاد کو تازہ کرے گی بلکہ قوم کے اتحاد و یکجہتی کی علامت بھی ثابت ہوگی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ہماری بہادر افواج کے سپاہی قوم کے اصل ہیرو ہیں، جنہوں نے مادرِ وطن کی سلامتی اور بقاء کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے فخر کا باعث ہیں اور ہمیں ان پر ہمیشہ ناز رہے گا۔

  • منشیات فروش دو کلو چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    بدنام زمانہ منشیات فروش تقریباً 2 کلو گرام چرس کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ سٹی اے ڈویژن کے اے ایس آئی اظہر حیسن نے ایس ایچ او ضیاء اللہ کی سرکردگی میں کاروائی کرتے ہوئے قصور کے معروف چوک دسہرا گراؤنڈ قصور سٹی کا بدنام زمانہ منشیات فروش شاہد عرف انڈے والا ولد خوشی محمد قوم مئیں سکنہ دسہرہ گراؤنڈ قصور کو رنگے ہاتھوں منشیات کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 1940 گرام چرس و نقدی برآمد کرکے بجرم 9C مقدمہ 692/25 درج کیا گیا ہے
    ملزم علاقے میں چل پھر کر منشیات فروشی کا دھندہ کرتا تھا اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا
    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا اور ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے

  • قصور کے شہید کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا

    قصور
    انڈین جارحیت میں مریدکے میں شہید ہونے والے قصور کہ رہائشی مدثر شہید کو فوجی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ڈی پی او،ایم این اے،ایم پی اے اعلی افسران سمیت ہزاروں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت،فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت میں مریدکے میں شہید ہونے والے قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہتھاڑ کے رہائشی مدثر طفیل شہید کو ان کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ دفن کیا گیا
    ان کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلی افسران،ڈی پی او قصور،مقامی ایم این اے و ایم پی اے کے علاوہ اعلی افسران کیساتھ ہزاروں شہریوں نے شرکت کی
    مدثر شہید مریدکے مسجد ام القراء میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض سر انجام دے تھے
    ان کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچنے پر ہزاروں لوگوں نے والہانہ استقبال کیا
    پاک فوج،پولیس و دیگر سیکیورٹی اداروں نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے
    شہید کے والد نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل میرا ایک بیٹا شہید ہوا تھا اب مدثر شہید ہوا ہے جس پر مجھے فخر ہے اور میرے 5 بیٹے اور ہیں جو شہادت کیلئے حاضر ہیں

  • مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید مدثر طفیل کی نماز جنازہ گہلن ہٹھار میں ادا

    مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید مدثر طفیل کی نماز جنازہ گہلن ہٹھار میں ادا

    انڈیا کے حملے میں شہید ہونے والے چونیاں کے نواحی گاؤں کے رہائشی مدثر طفیل کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا نمازِ جنازہ میں ضلعی انتظامیہ اور فوجی افسران نے شرکت کی.

    گزشتہ رات انڈیا کے حملے کے نتیجے میں نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی مدثر طفیل شہید کا جسدِ خاکی جب الہ آباد چوک میں پہنچا تو شہریوں کی جانب سے استقبال کیا گیا جسدِ خاکی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں انڈیا کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی بعد ازاں شہید کے جسدِ خاکی کو ان کی رہائش گاہ گہلن ہٹھاڑ میں منتقل کر دیا گیا جہاں پر ہزاروں مرد و خواتین نے شہید کو خراج تحسین پیش کیا گورنمنٹ ہائی سکول گہلن ہٹھاڑ کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں شہید مدثر طفیل کی نماز جنازہ ادا کی گئی نمازِ جنازہ میں ڈی سی قصور عمران علی۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان سکھیرا۔ اے سی چونیاں تیمور خان۔ ایم پی اے چوہدری احسن رضا خان۔ فوج کے اعلیٰ افسران سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور بعد ازاں شہید کو فوج کے جوانوں نے سلامی پیش کی اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا