Baaghi TV

Category: قصور

  • 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر یوم سیاہ

    5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر یوم سیاہ

    قصور
    5 اگست 2019 یومِ استحصال کشمیر, قوم سراپا احتجاج،ملک بھر کی طرح قصور میں بھی بلیک ڈے

    تفصیلات کے مطابق 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ظلم و استبداد کی نئی تاریخ رقم کی اور آج اس واقعہ کو 6 سال گزر چکے ہیں مگر کشمیری عوام کی صدائیں آج بھی دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں
    اس موقع پر پاکستان بھر کی طرح قصور میں بھی بلیک ڈے منایا جا رہا ہے
    واضع رہے کہ بھارت کی فسطائی حکومت نے آرٹیکل 370 اور 35A کا خاتمہ کر کے نہ صرف کشمیری عوام سے ان کا حق چھینا تھا بلکہ بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی انتہا کر دی ہے
    مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا گیا جہاں لاکھوں کشمیری آج بھی بھارتی مظالم کا شکار ہیں

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کا دن یومِ استحصال اور یومِ سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے ہر شہر، گلی، چوک اور سوشل میڈیا پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی جاری ہے
    قوم کا ہر فرد بھارت کے اس جابرانہ اقدام کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے

    حکومتِ پاکستان، عسکری قیادت، میڈیا، سول سوسائٹی اور عوام نے ایک مرتبہ پھر یہ عہد دہرایا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور
    کشمیری عوام تنہا نہیں پاکستان ان کے ساتھ ہے
    کشمیر بنے گا پاکستان
    ان شاءاللہ

  • قصور: بیکری مالک اور ملازم کا بے رحمی سے قتل، لاشیں ٹب میں بند ملیں

    قصور: بیکری مالک اور ملازم کا بے رحمی سے قتل، لاشیں ٹب میں بند ملیں

    قصور(باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ بی ڈویژن کے علاقے سراج دین محلہ میں دہرے قتل کی ایک لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم افراد نے ایک بیکری کے مالک خلیل اور اس کے ملازم کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق سفاک ملزمان نے دونوں افراد کی شہہ رگیں کاٹ کر سر جسم سے جدا کر دیے۔ اس کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر کے ایک ٹب میں بند کر دیا گیا اور بیکری کو باہر سے تالا لگا کر فرار ہو گئے۔

    علاقے میں شدید بدبو پھیلنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور تالا توڑ کر بیکری میں داخل ہوئی۔ اندر سے دونوں افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔

    پولیس کے ابتدائی اندازے کے مطابق دونوں افراد کو ممکنہ طور پر دو دن قبل قتل کیا گیا تھا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

  • قصور: نہر میں لڑکی کو بچاتے ہوئے ڈوبنے والے شخص کی لاش مل گئی

    قصور: نہر میں لڑکی کو بچاتے ہوئے ڈوبنے والے شخص کی لاش مل گئی

    قصور(باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو) قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان لڑکی کو بچانے کی کوشش میں ایک شخص بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    گزشتہ روز 22 سالہ عائشہ بی آر بی نہر میں ڈوبنے لگی۔ اسے بچانے کی کوشش میں 40 سالہ عمران نے نہر میں چھلانگ لگا دی، تاہم وہ عائشہ کو نہ بچا سکا اور خود بھی لاپتہ ہو گیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، لیکن ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد نے لڑکی کی لاش نہر سے نکال لی تھی۔ عمران کا اس وقت تک کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا اور اس کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ آج دوسرے دن تلاش کے بعد نوجوان عمران کی لاش بھی نہر سے نکال لی گئی ہے۔

  • شہدائے قصور پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،کثیر تعداد میں شرکت

    شہدائے قصور پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں،کثیر تعداد میں شرکت

    قصور
    شہدائے قصور پولیس کی یاد میں ضلع بھر میں شمعیں روشن کی گئیں،پولیس افسران،عوام اور صحافی برادری کی شرکت

    تفصیلات کے مطابق شہدائے قصور پولیس کی یاد میں شمعیں جلائی گئیں جس میں قصور پولیس افسران،عوام اور صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی
    4 اگست یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے ضلع قصور کے مختلف مقامات پر شمعیں روشن کی گئیں
    ایس پی انویسٹی گیشن محمد ضیاء الحق نے ریلو ے اسٹیشن چوک قصور میں شمعیں روشن کیں
    تاجروں، سول سوسائٹی کے افراد، نے بھی شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا اور پولیس کیساتھ ملکر شمعیں روشن کیں
    ایس پی انویسٹیگیشن نے بتایا کہ قصور پولیس کے 35 سپوتوں نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا قصور پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کیساتھ ہمیشہ کی طرح ساتھ کھڑی ہے
    زندہ قومیں ہمارے مستقبل کیلئے خود کو قربان والے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں شہید اپنے لہو سے قوم کی تاریخ رقم کرتے ہیں قصور پولیس کی تاریخ بھی ان چمکتے ستاروں سے تابندہ و جاوید ہیں ہمارے شہدا کی قربانیاں ہمارے آج محفوظ ہونے کی ضمانت ہیں
    یہ تمام عظیم خاندان جن کے پیارے ہمارے محفوظ اور روشن مستقبل کیلئے قربان ہو گئے پوری قوم کے محسن ہیں
    قصور کی تحصیل چونیاں اور پتوکی میں بھی شمعیں روشن کی گئیں جن میں سرکل افسران، ایس ایچ اوز، سول سوسائٹی کے افراد، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت اور شہدائے قصور پولیس کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی

  • موٹر سائیکل سوار کو 2000 جرمانہ کے خلاف عوامی رائے زور پکڑ گئی

    موٹر سائیکل سوار کو 2000 جرمانہ کے خلاف عوامی رائے زور پکڑ گئی

    قصور
    محنت کش طبقے پر اتنا بوجھ کیوں؟ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں پر 2000 روپے چالان ظلم نہیں تو اور کیا ہے؟ عوامی رائے سوشل میڈیا پر زور پکڑ گئی

    تفصیلات کے مطابق معاشی بدحالی اور مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لئے 2000 روپیہ کا چالان کسی قیامت سے کم نہیں خاص طور پر موٹر سائیکل اور رکشہ چلانے والے افراد کیلئے جو روزانہ کی بنیاد پر دو وقت کی روٹی کے لئے محنت کرتے ہیں وہ لوگ ایسے بھاری جرمانوں کے متحمل نہیں ہو سکتے
    سوشل میڈیا پر عوامی رائے زور پکڑ چکی ہے کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے کوئی ارب پتی یا کروڑ پتی نہیں ہوتے کہ ان کے لئے 2000 روپیہ کا چالان کرکے سرکاری جرمانے سے پورے ہفتے کی روٹی چھین لی جاتی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے جرائم میں اضافہ ہوگا نہ کہ کمی ہو گی لہذہ حکومت کو چاہیے کہ چالان کی پالیسی پر نظرثانی کرے اور غریب طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کرے
    عوام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم جرمانہ اور اصلاحی اقدامات کیے جائیں نہ کہ زبردستی پیسے نکالنے کے ہتھکنڈے اپنائے جائیں
    اگر 2000 کا چالان اتنا ہی ضروری ہے تو پہلی بار چالان کے پیسے لینے کی بجائے 2000 سے کم قیمت کا ہیلمٹ ہی دے دیا جائے اور پھر بھی اسی موٹر سائیکل سے خلاف ورزی ہو تو بیشک جرمانہ کیا جائے
    کم از کم گورنمنٹ اصلاح کا طریقہ کار تو اپنائے
    نیز لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ہیلمٹ نا پہننے کا جرمانہ 2000 ہے تو ون ویلنگ کرکے اپنی اور لوگوں کی جانوں کو اکثر و بیشتر ضائع کرنے والوں کو کم از کم 100000 روپیہ جرمانہ کیا جائے کیونکہ موٹر سائیکل سوار اگر ہیلمٹ نہیں پہنتا وہ تو محض اپنی ہی جان کیلئے خطرہ پیدا کرتا ہے جبکہ ون ویلر تو سینکڑوں لوگوں کیلئے خطرہ بنتا ہے

  • قصور:دریائےستلج میں طغیانی، ولیے والا گاؤں کو شدید خطرہ

    قصور:دریائےستلج میں طغیانی، ولیے والا گاؤں کو شدید خطرہ

    قصور(باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹر طارق نوید سندھو)بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کے بعد قصور کے ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 14 فٹ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ پانی کا بہاؤ 10 ہزار کیوسک سے بھی بڑھ گیا ہے۔ اس غیر معمولی اضافے نے دریائے ستلج کے کنارے آباد ولیے والا گاؤں کے لیے شدید خطرات پیدا کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ولیے والا گاؤں کا حفاظتی بند دو سال قبل ہی بہہ چکا تھا، جس کی وجہ سے گاؤں اس وقت قدرتی آفات کے سامنے غیر محفوظ ہے۔ حالیہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کے ساتھ ہی امسال گاؤں کے دریا برد ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

    دوسری طرف حکام نے آئندہ دنوں میں مزید پانی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور اس سلسلے میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ شہریوں کو بھی محتاط رہنے اور دریائی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • گدھی کی کھال اتارنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

    گدھی کی کھال اتارنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

    قصور ، تھانہ تھہ شیخم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ کوٹلی رائے ابو بکر کے علاقے میں ایک مردہ گدھی کی کھال اتار رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے خلاف پنجاب اینیملز سلاٹر کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    31 جولائی 2025 کی شب تقریباً 8:00 بجے پولیس کو 15 ہیلپ لائن کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص علاقے کوٹلی رائے ابو بکر میں غیر قانونی طور پر ایک گدھی کی کھال اتار رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی اکبر علی بمعہ اہلکاران شہزاد حسین (1505/C) اور محمد یٰسین (672/C) موقع پر پہنچے جہاں ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت اصغر ولد غلام مصطفیٰ، قوم مسلم شیخ، سکنہ کوٹلی رائے ابو بکر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم گدھی کی کھال اتار کر اس کا گوشت بیچنے کا ارادہ رکھتا تھا، جو کہ سلاٹر کنٹرول قوانین کے سراسر خلاف ہے۔ پولیس نے مردہ گدھی کے گوشت کو موقع پر تلف کر دیا۔واقعہ کی ابتدائی اطلاع پولیس فارم نمبر 24-5(1) کے تحت درج کی گئی، جسے ابتدائی اطلاعی رپورٹ (FIR) نمبر 583/25 کے تحت اندراج کیا گیا۔ ای فلیگ نمبر TSK-31/07/2025-1016 کے تحت کیس رجسٹر ہوا، جبکہ پولیس اہلکار محمد پرویز ASI نے رپورٹ کی تصدیق کی۔پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • مادر ملت فاطمہ جناح کے یوم پیدائش پر خراج تحسین

    مادر ملت فاطمہ جناح کے یوم پیدائش پر خراج تحسین

    قصور
    احمد علی قصوری ایڈووکیٹ صدر ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز (AIL) گلوبل قصور ڈسٹرکٹ۔ جو کہ چیئرمین پاکستان وطن کونسل (PWC) بھی ہیں نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کے 132 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے-
    محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستان کی تخلیق، خواتین کے حقوق کی وکالت، اور جمہوری اقدار کے فروغ کےلیےبہت اہم کردار ادا کیا۔ مادرِ ملت کی ہمت، لگن، استقامت اور جدوجہدہمیشہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
    مادرِ ملت کو خراج تحسین پیش کرنے والوں میں (PWC) کے سرپرست اعلیٰ مبارک احمد خان ایڈووکیٹ، ریکٹر ڈاکٹر سید مسعود السید، سینئر وائس ریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف نظامی، چانسلر محمد فتح باز خان، وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدوس، وائس چانسلر محمد الطاف اسحاق، وائس چانسلر سینٹ مسعود احمد (ڈی جی آڈٹ پنجاب)، سیکرٹری جنرل محمد وقاص اور اراکین، (AIL) ڈسٹرکٹ قصور کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئف، ہیڈ کوارٹر کے امور کےچیئف محمد سلیم فرخ ایڈووکیٹ، تحصیل چونیاں امور کے چیئف محمد شبیر اسحاق ایڈووکیٹ، تحصیل پتوکی امور کے چیئف محمد عمران رفیق انصاری ایڈووکیٹ، تحصیل کوٹ رادھا کشن امور کے چیئف حافظ ناظم نذیر ایڈووکیٹ، اور تحصیلیوں کے صدور اور اراکین شامل ہیں

  • بیوہ عورت کی زمین پر قبضہ کی کوشش،کھال ٹریکٹر چلا کر ختم کر دی،نوٹس کی اپیلا

    قصور
    تھانہ منڈی عثمان والا کی حدود پیال خورد میں قبضہ مافیا بے لگام ،بیوہ خاتون کی زمین پر قبضہ کرنے اور پانی والا کھال ختم کر دیا،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کا تھانہ منڈی عثمان سکنہ شیخ حماد کہنہ کی رہائشی شمیم بی بی بیوہ دلاور حسین قوم آرائیں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام نظر آتا ہے
    شمیم بی بی جو کہ شیخ عماد میں رہتی ہے اسکی وراثتی زمین علاقہ تھانہ منڈی عثمان والا پیال میں ہے
    جس کا پچاس سال سے قائم پانی والا کھال ملزمان نے بغیر کسی عدالتی حکم اور یا ریونیو رپورٹ کے، ہل چلا کر ختم کردیا اور زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے
    خدشہ ہے کہ ملزمان بیوہ کی زمین ہتھیانا چاہتے ہیں اس لئے کبھی پانی بند کرتے ہیں کبھی راستہ بند کرتے ہیں کبھی قبضہ کرتے ہیں جبکہ بیوہ عورت دفتروں کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہے
    اہلیان علاقہ و بیوہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او قصور عیسیٰ خان سے نوٹس لیکر کھال بحال کرنے اور وراثتی زمین کو تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

    قصور
    ڈپٹی کمشنر عمران علی نے اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقررکر دیں اور حکم دیا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلعی حکومت کے مقررہ کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں جن میں آٹا تھیلہ 10کلو گرام، آٹا تھیلہ 20 کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی، بناسپتی گھی (پیکٹ) فی کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی، چاول سپر باسمتی 250 رویہ، دال چنا باریک 265روپیہ،دال چنا موٹی 285روپیہ، دال مسور موٹی 260روپیہ فی کلو گرام،دال ماش دھلی ہوئی 440 روپیہ فی کلو، دال مونگ 370روپیہ فی کلو،سیاہ چنا باریک 270روپیہ فی کلو، سیاہ چنا موٹا 280روپیہ فی کلو، سفید چنے باریک 255 روپیہ فی کلو، سفید چنے موٹے 360روپیہ فی کلو،بیسن280روپیہ فی کلو گرام‘ چینی فی کلو گرام بمطابق گورنمنٹ پالیسی، روٹی تندوری 100گرام 14روپیہ،سادہ نان100گرام 20روپیہ، گوشت بڑا (بیف) 800 روپیہ فی کلوگرام، گوشت بڑا (بیف بون لیس) 900روپیہ فی کلوگرام، گوشت چھوٹا (مٹن) 1600روپیہ فی کلوگرام، دودھ فی لٹر 160روپیہ ، دہی 180 روپیہ فی کلو گرام، گوشت برائلر، انڈے سبزی و پھل بمطابق نرخ نامہ مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ہونگے
    ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ جاری کردہ سرکاری نرخناموں کو مارکیٹوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کروایا جائے اور ضلعی حکومت کے مقررہ کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کمی وکوتاہی کو برداشت نہیں کی جائے گا دکاندار حکومت کی طرف سے مقرر کردہ چینی کے ریٹس کو دُکانوں پر نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور مقررہ ریٹس پر چینی کی فروخت کو یقینی بنائیں
    تاہم چھوٹے دکانداروں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بڑے دکاندار اور ڈیلر ہمیں سرکاری ریٹس پر چیزیں نہیں بیچتے تو پھر ہم کیسے مہنگی چیزیں خرید کر سستی بیچیں؟
    دکانداروں نے بڑے بیلک مارکیٹنگ مافیا کو لگام ڈالنے اور تمام اشیا ضروریہ کی سرکاری ریٹس پر فراہمی کو یقینی بنانے کی استدعا کی ہے