قصور
سٹی پتوکی میں سٹریٹ کرائم عروج پر پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر نا کام
تفصیلات کے مطابق سٹی پتوکی اور مضافات میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں آئے روز لوگ اپنی قیمتی اشیاء اور نقدی سے محروم ہو رہے ہیں گزشتہ رات امین سی این جی پمپ کے قریب محمد منشاء نامی شہری اپنی موٹر سائیکل پر ملانوالا بائی پاس سے واپس آرہا تھا کہ چار نامعلوم افراد جو کہ دو موٹر سائیکلوں پرسوار تھے نے محمد منشاء کو گن پوائنٹ پر روک کر پہلے تشدد کیا اور بعد میں نقدی اور قیمتی موبائل و اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات لیکر فرار ہو گئے
پتوکی کی عوام کا ڈپی او قصور اور ڈی ایس پی پتوکی سے شہر میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا از خود نوٹس لینے کی اپیل ہے
Category: قصور
سٹریٹ کرائم بے قابو
فائرنگ سے شہری زخمی
قصور
کھڈیاں خاص میں ڈاکوؤں نےمزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو گولی مار دی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق کے قصبہ راجہ جنگ رائے ونڈ روڈ کا رہائشی محمد رمضان لوڈر رکشہ پر سکندر پورہ سے کھڈیاں کی جانب آرہا تھا کہ موضع مالی والا کے قریب 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی وغیرہ چھین لی جس پر مزاہمت پر رمضان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے گولی مار دی اور فرار ہوگئے جس پر رمضان نے شور مچایا تو اسے اہل دیہہ نے مضروبی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا
پولیس تھانہ کھڈیاں نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہےغلط موٹرسائیکل پارکنگ سے ٹریفک جام
قصور
موبائل شاپس کے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کی بدولت سرکلر روڈ بلہے شاہ پر رش روز کا معمول بن گیا
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس قصور اور موبائل شاپس مالکان کی غفلت کی بدولت بلہے شاہ روڈ ،للیانی اڈہ ،نیا بازار،ریلوے روڈ اور سرکلر روڈ پر موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ کی بدولت ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے موبائل شاپس مالکان اپنے کسٹمرز کو موٹر سائیکل بے ترتیب پارک کرنے سے نہیں روکتے جس کی بدولت جس کا جیسے دل چاہے موٹر سائیکل کھڑی کرکے خریداری میں مصروف ہوجاتا ہے غلط موٹرسائیکل پارکنگ کی بدولت موٹرسائیکل سواروں اور پیدل گزرنے والوں کو سخت پریشانی رہتی ہے اور ٹریفک بھی جام رہتی ہے
لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ان جگہوں پر غلط پارکنگ کو رکوائے تاکہ ٹریفک جام کا مسئلہ نا بنےقصور جیل یا مقام تفریح
قصور
ڈسٹرکٹ جیل سزا خانہ یا مقام تفریح
تفصیلات کے مطابق قصور کی ڈسٹرکٹ جیل امیروں کیلئے تفریح کا مقام جبکہ غریبوں کے لئے جہنم بن گئی ہے پیسے دے کر جیل میں موبائل رکھا جا سکتا ہے جبکہ پیسے بطور رشوت نا دیئے جائیں تو جیل کی دال روٹی بھی اچھے طریقے سے نہیں ملتی معمولی سے بات پر بھی جیل حکام قیدیوں کو بری طرح مارتے ہیں ایسا ہی ایک واقع چند دن قبل عالم عرف پریمی نامی حوالاتی کے ساتھ پیش آیا جسے معمولی سی بات پر جیل حکام نے جانوروں کی طرح مارا جس پر عالم عرف پریمی نے علاقہ مجسٹریٹ فراز تبسم کو تحریری درخواست دی جس پر مجسٹریٹ نے انکوائری کمیٹی بنا دی
افسوس کی بات ہے کہ جیل اصلاح کیلئے بنائی جاتی ہے مگر قصور جیل اصلاح کے بجائے قیدیوں میں مذید نفرت پھیلا رہی ہے
اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور اور وزیر جیل خانہ جات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےفرقہ واریت سے پاک مشترکہ مذہبی پروگرام
قصور
فرقہ واریت سے پاک گفتگو
تفصیلات کے مطابق تنظیم دارالفلاح کے زیر اہتمام فرقہ واریت سے پاک اصلاح معاشرہ پر مبنی مذہبی اسکالرز کے لیکچرز کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے جس میں فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مقررین اصلاح معاشرہ اور فکر آخرت پر گفتگو کرتے ہیں اور ان پروگراموں میں بغیر کسی تفریق کے ہر مسالک کے لوگ شرکت کرکے مستفید ہوتے ہیں ایسے ہی ایک پروگرام کا انعقاد آج 6 نومبر کو بعد از نماز مغرب کیا گیا ہے جس میں ملک کے مشہور مذہبی سکالر جناب عتیق الرحمن علوی صاحب گفتگو ارشاد فرمائینگے پروگرام رائل پیلس میرج ہال شہباز خان روڈ قصور میں ہو گا جس میں مقرر موضوع ،رویے میرے حضور کے پر گفتگو فرمائے گے
قصور کی عوام مسلکی تعصب سے بالاتر ہو کر اس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں اور مذہبی راہنمائی حاصل کرتے ہیںلنڈا بازار سج گیا
قصور
سردی کی آمد کے ساتھ ہی قصور اور گردونواح میں لنڈا بازار سج گئے
تفصیلات کے مطابق سردی کا موسم شروع ہوتے ہی لنڈا بازاروں میں عوام کی بڑی تعداد نے خرید و فروخت شروع کر دی ہے جہاں پر لوگ سویٹر، جرسی ، شوز اور گرم کپڑے خرید رہے ہیں گزشتہ سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں 25 سے 40فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کیلئے خریداری خواب مشکل ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ یہ لوگ اپنے اور خاندان کے افراد کیلئے ان کپڑوں کی خریداری کر کے سردیوں میں اپنے جسم کو ڈھانپنے تھے مگر موجودہ حکومت کے آتے ہی مہنگائی کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مالی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ کو خصوصی ریلیف دینے کیلئے لنڈا بازار کے ہول سیل ڈیلروں سے ٹیکس میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔تاکہ وہ اپنی زندگی بسر کرسکیںتاجروں کا خیر خواہ ہوں
قصور
مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خاں نے کہا ہے کہ تاجر اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر اپنی جدوجہد تیز کر دیں تاکہ اپنے حقوق حاصل کئے جاسکیں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرنے کے بعد انجمن تاجران نشاط روڈ کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پوری تاجر برادری میرے ساتھ کھڑی ہے انشاءاللہ تاجروں اور مرکز ی انجمن تاجران کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران پتوکی تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور کرتی رہے گی میں تاجر برادری کو ہرگز مایوس نہیں ہونے دونگا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی خدمت کا دعویٰ کرنے والے تاجروں کیلئے کچھ نا کر سکے بلکہ تاجر برادری کو نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے مگر اب تاجروں اور تاجر برادری کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ وہ جلد نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے تاکہ تاجروں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے اس موقع پر حاجی محمد ارشد گولڈن، حاجی محمد اسلم، حاجی عبدالغفور بھٹی، حاجی محمد یونس، شیخ ندیم اصغر اور شیخ محمد نعیم بھی موجود تھےچوریاں جاری پولیس بے بس
قصور
کھڈیاں خاص میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں نا رک سکیں
تفصیلات کے مطابق قصور کے قصبے کھڈیاں خاص میں دن دھاڑے نامعلوم چور موٹرسائیکل چرا کر لے گئے
جنازگاہ روڈ گلی عاشق ڈوگر کے رہائشی محمد یونس رحمانی کی گھر سے باہر کھڑی موٹرسائیکل نمبری ایل ای زیڈ 1603 دن دھاڑے نامعلوم چور موٹرسائیکل کا تالہ توڑ کر لے گئے
پولیس مصروف کاروائی ہے
اس سے قبل بھی کھڈیاں سے کئی موٹرسائیکل چوری ہو چکی ہیں جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکاقصور پولیس میں تبادلے
قصور پولیس میں تبادلے
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس میں ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی طرف سے کئی پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں
انسپیکٹر محمد رمضان کو ایس ایچ او الہ آباد
انسپیکٹر طارق محمود کو ایس ایچ او کنگن پور
انسپیکٹر ناصر عباس کو ایس ایچ او کوٹ رادہاکشن
سب انسپیکٹر کفایت حسین کو انچارج سٹی سرکل
سب انسپیکٹر رانا سہیل کو ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا
سب انسپیکٹر عابد محمود کو انچارچ سی آئی اے صدر سرکل
سب انسپیکٹر آصف نزیر کو انچارج سی آئی اے پتوکی
سب انسپیکٹر محمد اشرف کو انچارج سی آئی اے چونیاں
انسپیکٹر شوکت کو ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن آفیسر تھانہ پھولنگر، تھانہ سرائے مغل
اور انسپیکٹر رشید سلیم کو ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن تھانہ کوٹ رادہاکشن مقرر کیا گیا ہےوارداتوں میں اضافہ
قصور
حبیب آباد پچھلے چند ماہ سے چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پولیس بھی لوگوں کی فریاد سننے سے عاجز
تفصیلات کے مطابق جاوید نگر حبیب آباد میں ایک گھر میں چوری ہوئی جسکی ایف آئی آر کاٹنے کی بجائے الٹا پولیس اہلکاروں نے ان سے ایف بی آر کیطرح قیمتی اشیاء کی رسیدیں مانگنا شروع کر دیں
غلہ منڈی لالہ زار کالونی شیر گڑھ روڑ پر یکے بعد دیگر چوری کی وارداتیں ہوتی رہی جاوید نگر بک شاپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کی تصویریں واضح بھی ہو گئیں مگر پھر بھی چور قانون کی گرفت سے میں نا آ سکے
اسی طرح پچھلے ماہ چونیاں روڑ پر ٹرک ڈرائیور کو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر مار کر قتل کر دیا تھا
حبیب آباد پولیس ان تمام واقعات ہونے کے بعد بھی خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی اس واقعے کے دو دن بعد ہی ڈاکوؤ چونیاں روڑ پر سرعام ڈکیتی کی وارداتوں میں مشغول تھے کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا جس کے مزاحمت کرنے پر اسے مار مار کر شدید زخمی کردیا متاثرہ شخص ابھی بھی زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ھے
لوگوں نے ڈی پی او قصور سے حبیب آباد میں بڑھتی ہوئی چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی ھے