Baaghi TV

Category: قصور

  • اسلحہ لائسنس فیس میں اضافہ

    اسلحہ لائسنس فیس میں اضافہ

    اسلحہ لائسنس کی پراسسنگ فیس میں اضافہ
    تفصلات کے مطابق 2015 کو پنجاب میں آرمز لائسنس اتھارٹی والے پرانے مینوئل بک لائسنس کی جگہ کمپیوٹرائزد لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس کی مد میں پرانے مینوئل بک لائسنس کی پراسسنگ فیس 1450 روپیہ بذریعہ یو بی ایل او منی وصول کی جاتی تھی مگر اب تبدیلی کی بدولت نئی پراسسنگ فیس 1624 روپیہ مقرر کر دی گئی ہے ہے جبکہ اسلحہ لائسنس کی سرکاری فیس فی سال 1000 روپیہ الگ سے ہے 2015 سے اب تک لاکھوں لائسنس پراسسنگ میں ہیں تاہم لائسنس جمع کروانے والوں کو نادرہ کی جانب سے ایک عارضی لائسنس ایشو کیا گیا ہے جس پر کسی قسم کے اسلحہ کی خریدو فروخت نہیں صرف ایمونیشن حاصل کی جا سکتی ہے ملک بھر سے اب تک لاکھوں لائسنس جعلی قرار دیئے جا چکے ہیں اور ابھی لاکھوں لائسنسوں کی پراسسنگ ہونی باقی ہے جعلی قرار دینے گئی لائسنس ہولڈروں کا کہنا ہے کہ ہم نے لائسنسن اسحلہ ڈیلروں سے بنوائے ہیں جنہوں نے ہمیں دو نمبر لائسنس بنا کر دیئے لہذہ گورنمنٹ کو چائیے کہ اسلحہ ڈیلروں اور دیگر لائسنس بنانے والے مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہمیں نئے اسلحہ لائسنس فراہم کیئے جائیں تاکہ ہم بھی اپنے جان و مال کی حفاظت کی خاطر اسلحہ رکھ سکیں
    یاد رہے پراسسنگ فیس ہر سال یاں ہر پانچ سال بعد دوبارہ لائسنس رینیو کروانے پر نئے سرے پر وصول کی جاتی ہے جبکہ فی سال 1000 روپیہ سالانہ لائسنس فیس ہے لائسنس ہولڈر کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک کیلئے لائسنس رینیو کروا سکتا ہے

  • وین کو حادثہ

    وین کو حادثہ

    کوٹ رادہاکشن میں وین کو حادثہ
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن گرڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹ رادہاکشن میں لیجایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے زخمیوں میں شوکت ولد عبدالعزیز عمر 40 سال ،عبدالرحمن ولد اللہ دتہ عمر 25 سال ،انور یسین ،ذوالفقار اور لائبہ شفیق شامل ہیں

  • دیسی ساختہ لوڈر

    دیسی ساختہ لوڈر

    قصور میں دیسی ساختہ پیٹر انجن لوڈرز کی بھرمار دھویں سے ماحول خراب
    تفصیلات کے مطابق قصور میں بھٹہ خشت پر اینٹوں کی سپلائی کیلئے لوگوں نے خود ساختہ طور پر پیٹر انجن لگا کر لوڈر تیار کیئے ہوئے ہیں جس سے ان کی روزی روٹی چل رہی ہے یقینا روزی روٹی کمانا جرم نہیں مگر طریقہ کچھ اچھا ہونا چائیے ان خوساختہ تیار شد پیٹر انجن والے لوڈروں کے نا تو نمبر ہیں اور دوسرا ان کا دھواں بہت زہریلا ہے جو کہ صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے اس کے علاوہ ان پیٹر انجن والے لوڈروں کا شور بہت زیادہ ہے جس سے مریض لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    لوگوں نے ضلعی انتظامیہ قصور اور محکمہ ماحولیات سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان لوڈر مالکان کو گورنمنٹ کی طرف سے آسان اقساط پر نئے جدید لوڈر مہیا کیئے جائیں تاکہ یہ غریب اپنی روزی روٹی بھی کما سکیں اور ماحول پر برے اثرات بھی نا پڑیں

  • بھٹہ خشت مالکان کی چوری

    بھٹہ خشت مالکان کی چوری

    قصور بھٹہ خشت مالکان کی اندھیر نگری
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردو نواح میں میں قائم بھٹہ خشت کے مالکان کو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی طرف سے حکم نامہ جاری ہوا تھا کہ 1-10-19 سے 30-12-19 تک بھٹہ خشت پر آگ بند رکھیں تاکہ سموگ سے بچا جا سکے اور پچھلے سال اسی عمل سے قصور میں سموگ نا ہونے کے برابر تھی مگر ابھی تک 9 دن گزرنے کے باوجود اکثر بھٹہ مالکان نے آگ بند نہیں کی جبکہ دوسری جانب درجہ اول اینٹ کی سرکاری قیمت 7500 فی ہزار مقرر ہے جبکہ بھٹہ مالکان 9500 درجہ دوم اینٹ سرکاری ریٹ 4500 جبکہ بھٹہ مالکان 7500 فی ہزار اینٹ فروخت کر رہے ہیں لوگوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول ٹیمیں آتی ہیں اور اپنا حصہ وصول کرکے چلی جاتی ہے
    بھٹہ مالکان کا موقف ہے کہ ایک بھٹہ خشت پر 100 سے 150 بندے کام کرتے ہیں آگ بند ہونے کی صورت میں پکی اینٹ کی تیاری بند ہو جاتی ہے اور 100 بندے فارغ ہو جاتے ہیں جن کو پیشگی رقم ہمیں دینی پڑتی ہے اور بعض اوقات بندے لاکھوں روپیہ پیشگی لے کر بھاگ بھی جاتے ہیں لہذہ حکومت کو چائیے کہ ہمارے ساتھ تعاون کرے
    جبکہ دوسری جانب اینٹ خریداروں کا کہنا ہے کہ بھٹہ مالکان اپنے معمولی نقصان کا ازالہ ہم سے کئی ہزار زائد لے کر نا صرف پورا کرتے ہیں بلکہ اس آڑ میں کروڑوں روپیہ نفع بھی لیتے ہیں اور پرائس مجسٹریٹس کو پیسے دے کر خاموش کروا دیتے ہیں لہذہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور ڈی سی قصور اس واقع پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کریں

  • سموگ شروع

    سموگ شروع

    قصور میں سموگ شروع
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی سموگ کا آغاز ہو گیا ہے دن کے آغاز ہونے سے 9 بجے تک سموگ رہتی ہے اور پھر سورج کے نکلنے کیساتھ ختم ہوجاتی ہے جبکہ شدت کی سموگ میں سورج کی کرنوں سے بھی سموگ نہیں جاتی درختوں کی کمی ،بے پناہ گاڑیوں اور دیگر انڈسٹری کے دھویں کی بدولت سموگ بنتی ہے اس پیش نظر محکمہ ماحولیات قصور نے بھٹہ خشت کو اس سال کے اختتام تک بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس سے سموگ میں کافی حد تک کمی واقع ہو گی
    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہری سموگ کے اثرات سے بچنے کیلئے ماسک اور چشمے کا استعمال کریں

  • تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو کس سمت میں لے جارہی ہے،تحریک انصاف کے رہنماء بول پڑے

    تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو کس سمت میں لے جارہی ہے،تحریک انصاف کے رہنماء بول پڑے

    قصور۔(اے پی پی)تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو درست سمت میں لے جارہی ہے اور ہماری جدوجہد پاکستان کوسدھارنے اورعوام کو خوشحال کرنے کی ہے اورہمارا ہرقدم وطن عزیزکی بہتری کیلئے اُٹھ رہاہے‘ تحریک انصاف نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اورنہ کبھی آئندہ کرینگے‘ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھاہے۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر مواصلات سردارآصف نکئی نے اپنے ڈیرہ پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے اورہماری حکومت کی شفافیت کا اعتراف ہر سطح پرکیاجارہاہے‘تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں‘ قومی خزانے کو لوٹنے والے عناصر قوم کے مجرم ہیں‘ماضی کی لوٹ مار کا دورکبھی واپس نہیں آئیگا تاہم 70سال کے دوران پیداہونیوالی خرابیاں دور کرنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے درست اقدامات جلدملک کی تقدیربدل دینگے‘وزیراعظم عمران خاں کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوچکاہے۔

  • ملزم کی گرفتاری پھر بھی بچوں سے زیادتی کے واقعات نہ رک سکے

    ملزم کی گرفتاری پھر بھی بچوں سے زیادتی کے واقعات نہ رک سکے

    چونیاں کے بعد ایک بار پھر قصور میں بچوں سے زیادتی کا کیس سامنے آ گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور میں بچوں سے زیادتی اورویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتارملزمان سے ویڈیو بنانے والے موبائل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

    ڈی پی او قصور زاہد مروت کا کہنا ہے کہ 3ملزمان گرفتارکئے ہیں اور2 کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، 5 ملزمان بچوں سے بدفعلی کر کے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے،

    کمسن بچے سے زیادتی و قتل کا ایک اور واقعہ، وزیراعلیٰ کا نوٹس

    واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ قصور میں زینب سے زیادتی کے واقعہ کے بعد سے اب تک کمسن بچوں سے دو ہزار زیادتی کے واقعات ہو چکے ہیں.

    خواتین سے زیادتی کے بعد ویڈیو بنانے والے ایک اور میاں بیوی گرفتار

  • اوراق مقدس کمیٹی

    اوراق مقدس کمیٹی

    تحفظ مقدس اوراق پتوکی قصور کی اے سی پتوکی سے ملاقات
    پتوکی کے سینیئر صحافیوں اور عالمی تنظیم تحفظ مقدس اوراق پتوکی کے
    ناظم اعلی محمد افضل چشتی کی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی محمد آصف علی ڈوگر صاحب سے شہید قرآن پاک کی حفاظت کے لیے خصوصی میٹنگ کی
    جس میں شہید قرآن پاک کی بے ادبی کو روکنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر صاحب نے کہا ہے کہ ہم اپنے دل و جان سے قرآن پاک کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں
    اور جلد ہی ان کی حفاظت کے لیے قرآن محل شریف کی تعمیر کا کام شروع کروا دیں گے
    اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کے ہم مقدس اوراق شہید قرآن پاک کی بے ادبی کو روک کر ہی دم لیں گے
    اور ساتھ میں تمام مسلمانوں سے بھی اپیل کی ہے کہ قرآن پاک و مقدس اوراق کی بے ادبی روکنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں

  • ہری مرچ کی تاریخی قیمت

    ہری مرچ کی تاریخی قیمت

    قصور
    ہری مرچ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
    تفصیلات کے مطابق قصور میں ہری مرچ غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی 30 ،40 روپیہ فی کلو والی ہری مرچ اس وقت 300 روپیہ فی کلو ہو گئی ہے جبکہ آج مورخہ 7-10-2019 کو پنجاب گورنمنٹ کی لانچ کردہ آن لائن قیمت ایپلیکیشن، قیمت پنجاب پر ہری مرچ کی فی کلو قیمت 83 روپیہ مقرر ہے اسی طرح دیگر سبزی مصالحہ جات میں ٹماٹر 80،دھنیا 270،ادرک 340اور لہسن 240 فی کلو گرام ہیں جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1 سال سے ہر چیز کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے وہ دھنیا ،مرچ جو کہ سبزی فروش سبزی کیساتھ مفت دیتے تھے اب 10،15 روپیہ میں بھی بہت کم مقدار میں دیتے ہیں لوگوں نے مذید کہا کہ جب سے یہ گورنمنٹ آئی ہے تاجروں اور سرکاری قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ سرکار کی مانیں یاں تاجر حضرات کی لوگوں نے مذید کہا کہ گورنمنٹ تاجر،آڑھتی اور عام لوگوں سے تو ٹیکس لے رہی ہے مگر قیمتوں میں استحکام کروانے سے بلکل قاصر ہے

  • قصور پولیس کا تبادلہ

    قصور پولیس کا تبادلہ

    قصور پولیس کے تبادلے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے ضلع قصور کے کئی ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے جن میں ایس ایچ او ،گنڈہ سنگھ والا،منڈی عثمان والا اور تھانہ کھڈیاں کے ایس ایچ اوز شامل ہے تبادلے محکمے کی روٹین کے مطابق کیئے گئے ہیں اور تمام تبادلہ شدہ انسپیکٹرز کو ضلع کے اندر ہی تعینات کیا گیا ہے مذید تبادلوں کی توقع ہے