Baaghi TV

Category: قصور

  • ہڑتال پر تاجر تنظمیں آمنے سامنے

    ہڑتال پر تاجر تنظمیں آمنے سامنے

    تاجر برادری کی ہڑتال تاجر برادری دو گروہوں میں تقسیم
    تفصیلات کے مطابق تاجر تنظیمیوں نے کل ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کی تھی جبکہ بعض تاجر تنظیموں نے ہڑتال سے اعلان لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا جس سے تاجر برادری تقسیم ہوکررہ گئی ہے۔قصور میں ٹیکسوں کیخلاف ہڑتال پر تاجردو گروپوں میں تقسیم ہوگئے،ایک گروپ نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیاتھا جبکہ دوسرے گروپ نے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا قصور ٹریڈرز الائنس اور انجمن تاجران احسان ظہیر گروپ نے ہڑتال کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ دوسری طرف چونیاں کوٹ رادہاکشن پتوکی میں بھی تاجر تنظمیں دو گروپوں میں تقسیم ہیں مارکیٹ جزوی طور پہ کھلی رہیں انجمن تاجران صوفی حنیف گروپ نے ہڑتال کی اور مین بازار غلہ منڈی خالد مارکیٹ جزوی طور پہ بند رہی شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر حسن خان نے ہڑتال کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شادی ہال کھلے رکھنے کا اعلان کیا تھا

  • ایسی سڑک جہاں ہر وقت پانی کھڑا رہتا ہے

    ایسی سڑک جہاں ہر وقت پانی کھڑا رہتا ہے

    نول سٹاپ رائیونڈ روڈ پر بارش ہو یاں نا ہو پانی ہر وقت موجود
    تفصیلات کے مطابق نول سٹاپ پر سڑک ہر وقت جوہڑ کا منظر پیش کرتی ہے اور ایسا صرف بارش کی بدولت ہی نہیں عام دنوں میں بھی یہی حالت ہوتی ہے چونکہ سڑک بلکل ٹوٹ چکی ہے اور جگہ جگہ کافی بڑھے گڑھے ہیں اور سڑک آبادی سے کچھ گہڑائی میں ہے اس لئے مقامی آبادی کا استعمال شد پانی سڑک پر جمع رہتا ہے جس سے گزرنے والوں مسافروں کیساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی دشواری ہوتی ہے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک اونچی کرکے نئی تعمیر کی جائے تا کہ گزرنے میں آسانی ہو

  • مسلسل 1 گھنٹہ تیز بارش

    مسلسل 1 گھنٹہ تیز بارش

    قصور اور گردو نواح میں تیز بارش
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں مسلسل ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک بارش پڑنے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ گلی محلوں میں نالیوں کا گندہ پانی جمع ہو گیا تیز بارش کی بدولت کھیت پانی سے بھر گئے جو کہ کسانوں کیلئے بہت خوشی کی بات ہے قصور شہر میں پرانا لاڑی اڈہ ایم اے جناح روڈ مسجد نور بلدیہ چوک اور دیگر شاہراہوں پر قائم کھڑا ہو گیا جو کہ میونسپل کارپوریشن کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
    بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

  • قصور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

    قصور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

    قصور
    پورے ملک کی طرح شہر قصور میں بھی تاجر برادری کی طرف سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
    تفصیلات کےمطابق تاجر برادری کی جانب سے ہڑتال پر عمل کرتے ہوئے شہر قصور کے تاجروں کی طرف سے کاروبار زندگی معطل ہر قسم کی دکانیں بند حتی کہ قصور کی واحد سبزی و فروٹ منڈی بھی بند شہری پریشان بسیں بھی بند شہری سفر سے محروم تاہم گلی محلوں میں اکا دکا دکانیں کھلی ہیں مگر ابھی تک کسی ناخوشگوار واقع کی اطلاع نہیں ملی

  • دو افراد جانبحق

    دو افراد جانبحق

    قصور
    کوٹرادھاکشن روڈ ایکسیڈنٹ دو افراد جانبحق
    تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن روڈ پر واقع ظفرکے گاؤں میں ایکسیڈنٹ ہوا جس میں دو افراد ہلاک
    حادثہ موٹرسائیکل اور کار کے ٹکرانے سے پیش آیا
    ہلاک ہونے والوں کی شناخت شبیر اور شریف کے نام سے ہوئی دونوں افراد نزدیک گاؤں کے رہائشی ہیں
    کار سوار بھاگنے میں کامیاب

  • بس سروس کی بدمعاشی

    بس سروس کی بدمعاشی

    قصور
    آلہ آباد میں الفیصل ایکسپریس غریب مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے آلہ آباد تا لاہور کرایہ 100 کی بجائے 130 روپے کر دیا نہ پٹرول کا ریٹ بڑھا نہ ہی ڈیزل کا اور اب بہانہ LPG کا بن گیا جو کہ ویسے ہی جرم ہے ان کو کوٸی پوچھنے والہ ہی نہیں ہے
    اے سی چونیاں نے بھی آنکھیں بند کر لی ہیں ڈی سی قصور فوری طور پر ایکش لے کر غریب عوام کو لوٹنے سے بچائیں

  • یو ٹرن کی بدولت حادثات

    یو ٹرن کی بدولت حادثات

    قصور
    الہ آباد انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ہٹ دھرمی جاری شاہراہوں پر حادثات نہ رک سکے
    تفصیلات کے مطابق چوک الہ آباد کو بیرئر لگا کر بند کرنے سے عمر اسامہ شاپنگ مال والے یو ٹرن پر حادثات معمول بن گئے
    ہیوی لوڈر ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
    اٹاری کا رہائشی ندیم یو ٹرن سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے
    ندیم معمولی زخمی جبکہ موٹرسائیکل تباہ ہو گئی
    عوام کا سڑک پر شدید احتجاج
    اعلی احکام سے نوٹس کا مطالبہ

  • اوقاف ملازم پر تشدد

    اوقاف ملازم پر تشدد

    قصور دربار بلہے شاہ میں اوقاف ملازم محمد اکبر پر تشدد
    تفصیلات کے مطابق دربار بابا بلہے شاہ پر تعینات اوقاف ملازم محمد اکبر پر خلیل شاہ اور ساتھیوں نے تشدد کر کے زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر اکبر نے خلیل شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف درخواست دے دی بطور ثبوت محمہ اوقاف نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کر دی
    پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی

  • محکمہ انہار کا آپریشن جاری

    محکمہ انہار کا آپریشن جاری

    محکمہ انہار قصور ڈویژن کا آپریشن جاری تفصیلات کے مطابق جناب ایکسین صاحب اور جناب ایس ڈی او صاحب کھڈیاں سب ڈویزن کی خصوصی ہدایت پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن سب انجینئر ججل سیکشن کی سر براہی میں تشکیل دی گی آپریشن ٹیم نے راجباہ پکھو کی آبادی کچہ پکہ برجی نمبر 9۔10۔11 میں قبضہ شدہ سرکاری زمین واگزار کروائی اور ملزمان کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی جس پر اہل علاقہ نے محکمہ انہار کا شکریہ ادا کیا

  • ڈی پی او کی کھلی کچہری

    ڈی پی او کی کھلی کچہری

    ڈی پی او قصور محترم عبدالغفار قصرانی آج عوامی شکایات کے حوالے سے تین بجے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں کھلی کچہری لگایئں گے اور موقع پر ہی شکایات کے ازالہ کے حوالے سے احکامات جاری کریں گے ڈی پی او قصور نے عوام سے گزارش کی کہ اپنے اپنے جائز مطالبات و شکایات ہم تک پہنچائیں