قصور کے دیہات میں ٹوٹی سڑکوں کے باعث بارشوں کا کھڑا پانی لوگوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے لگا
تفصیلات کے مطابق قصور کے محلوں مشتاق کالونی،عیدے شاہ کالونی اور ملحقہ دیہات میں سڑکوں کی حالت بہت ابتر ہے جس کے باعث بارشوں کا پانی جمع رہتا ہے جس کے باعث تعفن اور بدبو پھیلتی ہے جس سے عوام بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے خصوصی طور پر جلد کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں
لوگوں کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Category: قصور
-

بارش کا کھڑا پانی بیماریاں پھیلانے لگا
-

کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش
با اثر تاجر کی کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش
تفصیلات کے مطابق آٹھویں کلاس کی طالبہ ماجدہ جو سکول سے چھٹیوں کی وجہ سے گھر میں فارغ تھی والدہ کے کہنے پر پڑوس میں رہنے والے رشتہ دار تاجر افضل عرف لڈی کے گھر میں معمولی اجرت کے عوض کام کاج جانے لگی
گھر میں اکیلی دیکھ کر افضل لڈی نے ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور کپڑے بھی پھاڑ دیئے جب باہر سے دروزہ کھٹکھٹانے کی آواز آئی تو مجبورا افضل عرف لڈی کو اسے چھوڑنا پڑا جس پر لڑکی کی بڑی بہن اسے اپنے گھر لے آئی اور تمام صورتحال اپنی ماں کو بتائی جس نے 18تاریخ کو تھانہ الہ آباد قصور میں درخواست دی
جس سے بچنے کے لئے با اثر تاجر نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے الٹا اس غریب خاندان کے افراد جس میں دونوں بہنوں اور والد کے خلاف چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا
متاثرہ خاندان کا اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ -

ریٹائرڈ فوجی عورتوں کو بلیک میل کرنے لگا
قصور کچہ پکہ کا رہائشی عبدالطیف رٹائرڈ فوجی خواتین کو بلیک میل کرکے زبردستی برائی کا دھندہ کرواتا ہے
تفصیلات کے مطابق کچہ پکا کا رہائشی ریٹائرڈ فوجی عبدالطیف عورتوں کو بذریعہ موبائل فون اور دیگر ذرائع سے بلیک مکی کرکے بعد از ان سے زبردستی برائی کا دھندہ کرواتا ہے عبدالطیف کا سیاسی لیڈروں سے تعلق ہونے کی وجہ سے پولیس کارروائی کرنے سے قاصر ہے
اہلیان دیہہ نے حکام بالا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے -

ملزم فرار
قصور
تھانہ سراے مغل سے زیادتی کیس کا نامزد ملزم فرار
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ سرائے مغل سے عارف نامی ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا ملزم پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج تھا SHO تھانہ میں موجود نا تھے
سب انسپکٹر ھدایت اللہ اور کانسٹیبل عمران کے خلاف مقدمہ -
قصور کی طالبہ کا اعزاز پنچاب یونیورسٹی کی غلط رپورٹنگ
قصور الہ آباد عزم نو کالج کی ہونہار سٹوڈنٹ ام حبیبہ نے 650 نمبر حاصل کرکے پنجاب یونیورسٹی کو ٹاپ کیا لیکن پنجاب یونیورسٹی نے غلط پوزیشن کا اعلان کیا
تفصیلات کے مطابق ام حبیبہ نے عزم نو کالج الہ آباد تحصیل چونیاں ضلع قصو سے 650 نمبر لے کر پنجاب یونیورسٹی کو ٹاپ کیاہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی نے غلط پوزیشن کا اعلان کیا جس سے ام حبیبہ کافی دل برداشتہ ہے اس کے والدین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے -

پتوکی میں بینک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی ،
پتوکی:(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں زرعی ترقیاتی بینک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو کار سوار سے 14 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس کی روایتی بےحسی برقرار ہمیشہ کی طرح آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی ہے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر برسٹ ہوگئے جبکہ گاڑی سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تاحال ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس تفتیش کے لیے مصروف عمل ہے۔
-

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی
ساون کی جھڑی پھر لگ گئی اور بارشون کا سلسلہ جاری ، لاہور، قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس میں کمی آگئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ابرم کرم برسا جس سے موسم تبدیل ہوگیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بعض علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔
موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔
-

ماں نے 3 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی
قصور چھانگا مانگا
ماں نے اپنے تین بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دیتفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں تیرتھ میں تین بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی جسے مقامی لوگوں نے زندہ باہر نکال لیا جبکہ تینوں بچے ڈوب گئے مقامی افراد نے فوری ریسکیو اور پولیس کو فون کیا ریسکیو ٹیم نے فوری پہنچتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کردی
ریسکیو ٹیم بچوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے
پولیس مصروف تفتیش -

ہوٹل مالکان کی لوٹ مار
قصور الہ آباد ہوٹل مالکان کی لوٹ مار 600 گرام کڑاہی گوشت ایک کلو گرام میں شمار کیا جانے لگا
تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور گردونواح کے علاقوں میں ہوٹل مالکان گاہکوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے آسمان کو چھوتے خود ساختہ ریٹس وصول کرنے کے باوجود 600 گرام کڑاہی گوشت ایک کلو گرام میں شمار کیا جا رہا ہے اصرار کرنے پر جھگڑے معمول بن چکے ہیں فیمیلیز کی موجودگی میں شہری بلیک میل ہونے پر مجبور ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی قصور سے ہوٹل مالکان کی لوٹ مار اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے
-

سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی
سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی نہر میں گر کر جاں بحق
تفصیلات کے مطابق لاہور کا رہائشی عدیل اپنے دوستوں محمد اویس اور احتشام کے ساتھ ہیڈبلوکی قصور میں سیر وتفریح کیلئے آیا تھا تمام دوست تصویریں اتارنے لگے اور اسی دوران عدیل نے ہیڈبلوکی دریائے راوی سے نکلنے والی بڑی نہر کے کنارے پر پانی کے نزدیک اتر کر اپنی سیلفیاں بنانا شروع کر دیں اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نہر کی تیز لہروں کی نظر ہوگیا نہر میں گرنے سے وہ جاں بحق ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سرائے مغل اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
جاں بحق ہونے والے نوجوان عدیل کی نعش24گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک نہیں ملی