ڈی سی قصور کی ہدایت پر 4 ایکڑ سرکاری زمین واگزار
تفصیلات کے مطابق ڈی سی قصور کی ہدایت پر اے سی قصور نے گاؤں کھارا قصور میں سرکاری جگہ لوگوں کے قبضے سے واگزار کروالی اس جگہ پر چند سال قبل جوہڑ ہوتا تھا جسے انتظامیہ نے مٹی سے بھر کر جگہ پارک کیلئے مختص کر دی مگر خالی جگہ دیکھ کر کچھ بااثر افراد نے جگہ پر قبضہ کرکے مکانات بنا لئے جس پر اہلیان علاقہ نے کئی بار احتجاج بھی کیا اور متعلقہ احکام کو آگاہ بھی کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی قصور نے اے سی قصور کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے جگہ واگزار کروانے کی ہدایت کی
اہلیان علاقہ نے ڈی سی و اے سی قصور کا شکریہ ادا کیا
Category: قصور

قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی

1 جانبحق 17 زخمی
قصور
کوٹ رادھاکشن رائیونڈ روڈ پر 2 کاروں اور مسافر وین میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق 17مسافرزخمی
رائے ونڈ روڈ پر لاہور جانے والی ٹیوٹا مسافر وین جس کو ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا جو کوٹ رادھاکشن کے قریب سامنے سے آنے والی دو کاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ ٹیوٹا وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
چمڑا اور ہڈیاں جلانے والی فیکٹری
قصور محکمہ ماحولیات کی لاپرواہی کی وجہ سے آبادی والے علاقے میں چمڑے اور مردار جانوروں کی ہڈیاں جلانے والی فیکٹری لوگوں میں بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں
تفصیلات کے مطابق شہری آبادی شیخ بھاگو بستی نیکاں میں قائم چمڑے اور ہڈیوں کو جلانے والی فیکٹری سے ہزاروں لوگ متاثر ہو کر بیمار ہونے لگے پورے علاقے میں بدبور پھیلی رہتی ہے لوگوں نے فیکٹری آبادی سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا
میڈیا نمائندگان نے مالک فیکٹری سے بات کی تو مالک فیکٹری نے کہا کہ یہ کام پورے ملک میں چل رہا ہے گورنمنٹ پہلے دوسرے لوگوں کا کام بند کروائے میں پھر بند کرونگا
اہلیان علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات اور ڈی سی قصور سے اس فیکٹری کو فوری بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے
قصور میں تیز بارش و آندھی
قصور
قصور اور گردو نواح میں رات 1 بجے کے قریب شدید بارش اور تیز آندھی چلنے سے موسم خوش گوار ہو گیا تاہم تیز آندھی سے کئی مقامات پر درخت گر گئے
بارش ہونے سے موسم تو خوش گوار ہوا ہی ساتھ دھان کے کاشتکاروں کی بھی چاندی ہو گئی کاشتکاروں کو اب پانی ٹیوب ویل کی بجائے باران رحمت سے ہی میسر ہو گیا
بارش اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے بارش سے بچوں بوڑھوں کے چہروں پر رونق سی چمک اٹھی
گمشدہ بچی پولیس نے ڈھونڈ لی
قصور کھڈیاں خاص سے لاپتہ بچی کچا پکا گاؤں سے برآمد
تفصیلات کے مطابق کھڈیاں سے ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی ذہنی معذور سات سالہ بچی علیزہ کو قصور پولیس نے مسلسل کوشش سے کچا پکا گاؤں سے تلاش کر کے والدین کے حوالے کیا. ننھی بچی علیزہ اپنے ننھیال آئی ہوئی تھی
دوکان سے چیز لینے کے لئے گھر سے نکلی اور راستہ بھٹکنے سے کچا پکا گاؤں پہنچ گئی پولیس نے تفیتیش کا دائرہ کار فوری وسیع کر کے تلاش شروع کی تو پتہ چلا بچی کھڈیاں سے پیڈل کچا پکا اپنے ننھیال پہنچ گئی ہے مگر ننھیال والے بچی کے والدین کو موبائل خراب ہونے کے باعث اطلاع نا دے سکے چند ہی گھنٹوں میں پولیس بچی کے رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کرتے بچی کے ننھیال تک پہنچ گئی تھی
بچی کے والدین اور اہل علاقہ نے بچی کو تلاش کرنے پر مقامی پولیس کا شکریہ ادا کیا
منشیات فروش گرفتار
ڈی پی او قصور عبدلغفار قیصرانی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری کوٹرادھاکشن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش یسین عرف ہیرہ کو گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عبدلغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کےخلاف گھیرا تنگ SHO کوٹرادھاکشن ملک کفایت حسین کھوکھر نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش یسین عرف ہیرہ کو رنگے ہاتھوں 1300 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم کوٹرادھاکشن اور گردونواح میں چرس بیچنے کا کاروبار کرتا
تھا ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی نے کوٹرادھاکشن پولیس کو شاباش دیتے ہوئے مزید کاروائیاں کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ڈیپی او قصور نے بتایا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور بن چکے ہیں جو نئی نسل کو مکمل طور پر تباہ کررہے ہیں بہت جلد ضلع قصور سے منشیات فروشوں کا مکمل طور خاتمہ ہو جائے گا
ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری
ڈپٹی کمشنر اظہر حیات آج سہ پہر 3 بجے چونیاں میں کھلی کچہری لگائیں گئے اور عوامی مسائل سنیں گے ڈپٹی کمشنر اظہر حیات نے چونیاں کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے مسائل بتائیں ہم ان شاءاللہ ان کو حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے

بغیر وین کے پولیس اسٹیشن
قصور ریلوے پولیس سرکاری پولیس وین سے محروم گاڑی نا ہونے کی وجہ سے اہلکاروں کو سخت پریشانی
تفصیلات کے مطابق قصور میں 1968 سے قائم ریلوۓ پولیس اسٹیشن تھانہ کے SHO کو پیدل ہی ریڈ کرنے جانا پڑتا ہے اس تھانے کا علاقہ قصور سےلیکر پاکپتن تک ہے اس تھانہ میں صرف 14 ملازمین تعینات ہے جن میں سے کچھ ریل گاڑی کے ساتھ ہوتے ہے کچھ دوسرے علاقوں میں تھانہ میں صرف دو ملام ایس ایچ او کے ساتھ موجود ہوتے ہے اگر کسی جگہ کوئی مسئلہ ہو یاں ریلوے کی زمین پر قبضہ یاں کوئی اور واقعہ ہو جاۓ تو پولیس بہت دیر بعد وہاں پہنچتی ہے وجہ تھانہ ریلوے پولیس کے پاس موبائل گاڑی موجود نہیں لاھور ڈویژن میں گاڑیاں موجود ہونے کے باوجود ریلوے ایس پی یا ڈی ایس پی نے قصور کے تھانہ ریلوے پولیس کو گاڑی نہیں دی سب سے بڑا علاقہ قصور سے پاکپتن تک ہے مگر گشت کرنے کے لیے 7 سال سے گاڑی میسر نہیں
عوام اور ریلوے اہلکاروں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قصور ریلوے پولیس کو گاڑی فراہم کی جائے
ریلوے وزیر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
قصور میں قہر کی گرمی
قصور
قصور میں قہر کی گرمی تفصیلات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ حبس میں بھی شدید اضافہ جس سے کئی شہری مختلف امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتال منتقل
کولڈ ڈرنکس اور دیگر مشروبات کی فروخت میں اضافہ نوجوانوں نے سوئمنگ پولز اور نہروں کا رخ کر لیا محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہفتہ تک دو دن بارش کا امکان ہے جس کے بعد گرمی کا زور کچھ حد تک کم ہو جائے گا
محمہ صحت کے افسران نے شہریوں سے بلا ضرورت گھروں سے نا نکلنے کی ہدایت کی ہے
دھان کی فصل کے کاشتکار پریشان
قصور
دھان کے کاشتکار پریشان
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح قصور میں بھی دھان کی کاشت جاری ہے نمائندہ باغی ٹی وی سے کاشتکاروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وقت سے پہلے بارشوں اور اب بوائی کے وقت بارشیں نا ہونے سے پانی کی شدید قلت ہے نہری پانی نا ہونے کے برابر ہے جبکہ ٹیوب ویل چلا کر پانی لگانا بہت مہنگا ہوچکا ہے کیونکہ ڈیزل کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں اور بجلی کی لائنیں ہر جگہ میسر نہیں کہ ٹربائنیں لگوا کر پانی حاصل کیاجائے کاشتکاروں نے فریاد کی ہم پہلے ہی مالی مسائل کا شکار ہیں اوپر سے دھان کی پنیری بہت مہنگی ہو چکی ہے لہذہ گورنمنٹ آسان اقساط پر قرضے دے تاکہ کھاد وغیرہ خرید کر فصل کاشت کی جا سکے کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر مذید چند دن بارشیں نا ہوئیں تو دھان کی فصل کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے









