قصور پھولنگر منشیات فروش پروین عرف پینی چنبیلنی گرفتار
تفصیلات کے مطابق لال دین چنبیل کی بیٹی پروین عرف پینی جو کے گاؤں مالی وال یونین کونسل اولکھ بونگہ کی رہائشی ہے عرصہ دراز سے منشیات فروشی کر رہی تھی جس کی اطلاع تھانہ صدر پھول نگر کے ایس ایچ او کو ملی کاروائی کیلئے ایس ایچ او نے ٹیم تشکیل دی پہلے ایک پولیس والا خود آیا جس نے ایک کلو کا پیکٹ خریدا اس کے دو گھنٹے بعد رات قریبآ 10 بجے کے قریب پولیس نے ریڈ کیا پینی کے گھر سے 32 کلو چرس کا توڑا برآمد ہوا پینی صاحبہ گرفتار اور اس کا سرکوپ مہر امین ولد انور آرائیں بھی گرفتار ہوا دونوں گاؤں مالی وال یونین کونسل اولکھ بونگہ کے رہائشی ہیں
پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی
Category: قصور
-

منشیات فروش ،پینو گرفتار
-

قصور پیٹرولنگ پولیس کا روڈ واک کیمپ
انچارج پٹرولنگ پوسٹ نور پور کینال قصور شبیر حسین بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ۔ جناب SSP/PHP لاہور ریجن اور DSP/PHP قصور کے حکم پر اڈہ کھڈیاں میں روڈ واک کیمپ کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس میں ہیلپ لائن 1124 کی افادیت، ایکسیڈنٹ سے بچاؤ،ون وہیلنگ اور تیز رفتاری کے نقصانات اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد پر زور دیا
جرائم کی روک تھام میں پٹرولنگ پولیس کے ساتھ تعاون شجر کاری اور ڈینگی مچھروں سے بچاؤکے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی فراہم کی گئی اور عوام میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
واک میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور پٹرولنگ پولیس کے اس اقدام کی بہت تعریف کی -

تاجر زخمی
قصور کوٹ رادھا کشن میں میں ڈکیتی کی ناکام واردات ایجنسی مالک زخمی ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں RC Cola کی ایجنسی کا مالک مقصود احمد کیش کاؤنٹر پر موجود تھا نقاب اوڑھے اچانک ایک ڈاکو ایجنسی مالک کے سامنے آ گیا اور چھرا نکال کر مالک کی گردن پر رکھ دیا اور کاؤنٹر سے رقم نکالنے لگا مزاحمت کرنے کی کوشش پر ملزم نے چھرے کے وار کر کے مقصود احمد کو زخمی کر دیا
ملزم فرار ہونے لگا تھا کہ ایجنسی مالک کے شور مچانے پر ملزم کو لوگوں نے موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی کو THQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا -

نیند کے باعث ڈرائیور سے ٹرک الٹ گیا
قصور لوہاراں والا باغ دیپالپور روڈ پر ٹرک الٹ گیا
تفصیلات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا ٹرک الٹنے کی وجہ سے ڈرائیو ٹرک میں پھنس گیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد ڈرائیور کو بحفاظت باہر نکال لیا
ڈرائیور کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے -

قصابوں کی لوٹ مار
قصور میں قصابوں کی لوٹ مار زائد قیمت اور پانی لگا گوشت فروخت کرنے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں متعدد قصاب گوشت کو پانی لگا کر دیدہ دلیری کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں جو کہ مختلف بیماریوں کا سبب ھے گورنمنٹ کی طرف سے مقرر قیمت بڑا گوشت 400 روپیہ ہے جبکہ قصائی حضرات 500 تک فروخت کر رہے ہیں
حکومت پنجاب کی ہدایت پر مادہ جانور بکری گائے وغیرہ کو ذبح کرنے کی پابندی پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا قصاب طبقہ کے سامنے مقامی انتظامیہ اورمحکمہ صحت بھی بے بس اعلی احکام اس صورتحال کا نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ -

ADLR کی بدمعاشی
قصور ADLR چونیاں نے اندھیر نگری مچا دی ٹاءٹوں کے ذریعے رشوت کا بازار گرم روزانہ لاکھوں روپے اکٹھے کئے جا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق ADLR چونیاں قیصر شفیق نے درستگی اور تبدیلی نام کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ٹاءٹوں کے ذریعے دیہاڑیاں لگائی جا رہی ہے بورڈ آف ریونیو کے نوٹیفکیشن کے مطابق ARLR کو درستگی نام کے اختیارات حاصل ہیں لیکن ADLR ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریونیو کے ریکارڈ میں تبدیلی نام بھی خود ہی کر رہا ہے جو کہ غیر قانونی کام ہے غیر قانونی رہائشی کالونیوں اور کمرشل اراضی کو زرعی اراضی ظاہر کر کے حکومت کو ریونیو کی مد میں کڑوروں روپیہ کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق ADLR نے مبینہ رشوت اکھٹی کرنے کے لئے ٹاؤٹ پال رکھے ہیں جو سارا دن ADLR دفتر کے باہر کھڑے رہتے ہیں آنے والے سائیلین کو ذلیل وخوار کیا جاتا ہے جو سائل ڈرائیکٹ کام کروانے کی کوشش کرتا ہے اس کو بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں اور جو ٹاؤٹ مافیا کے ذریعے آتے ہیں ان کا کام فوری طور پر ہو جاتاہے مقامی شہریوں نے نیب، ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ADLR آفس چونیاں کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے کر انکوائری کی جائے -

چلتی ٹرین سے گر کر نوجون جانبحق
قصور
کوٹرادھاکشن نوجوان لڑکا ٹرین کے دروازے سےگر کر جانبحق
تفصیلات کے مطابق لڑکا ٹرین سے باہر دیکھتے ہوئے سینما موڑ کے قریب گرا
جانبحق ہونے والے نوجوان کی تاحال شناخت نہ ہوسکی
ریلوے پولیس و پنجاب پولیس مصروف تفتیش -

زمین کے تنازع پر ایک شحض قتل
زمین کے تنازعہ پر چار افراد نے تشدد کر کے محمد اکبر کو قتل کر دیا
تفصیلات کے مطابق پتوکی کاشف چوک کی رہائشی سعدیہ بی بی نے بتایا کے اس کے شوہر محمد اکبر کا ملزمان جاوید،افضال، محمد صدیق، عمران وغیرہ سے زمین کا جھگڑا تھا اور ان سے عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا گزشتہ روز محمد اکبر اپنی زمین پر چارہ کاٹ رہا تھا کہ ملزمان موقع پر پہنچ گئے انہوں نے محمد اکبر پر حملہ کر دیا ڈنڈوں اور سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقع کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل پتوکی رضوان منظور چیمہ اور تھانہ پتوکی کے ایس ایچ او اسلم بھٹی موقع پر پہنچ گئے ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے قتل ہونے والے محمد اکبر کی بیوی سعدیہ بی بی کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او نے بتایا کہ دو ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے باقیوں کو بھی جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا -
دو پمپ سیل 500 بوری چینی بھی برآمد
قصور دو پیٹرول پمپ سیل
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے جاگووالہ چک 40 مین روڈ پر غیر قانونی طور پر قائم دو پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نیشنل اتحاد پٹرولیم اور اسحاق پٹرولیم کو فوری طور پر سیل کر دیا
جب کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے مزید کاروائی کرتے ہوئے غلہ منڈی ، پھولنگر میں شیخ محمد انورکے غیر قانونی چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر 500 بوری چینی قبضہ میں لیکر گودام کو سیل کر دیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور یہ چینی 66روپے کلو عوام کو فروخت کی جائے گی -

مشہور مچھلی فروش کی دکان راستے میں رکاوٹ
قصور
عبدالرحمن عرف مانا مچھلی والے نے اپنی دکان کے باہر ہی موٹرسائیکل پارکنگ بنا لی جس کی وجہ سے بازار میں گزرنے والے راہ گیر مرد عورتوں بزرگوں اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے موٹرسائکلیں کھڑی ہونے کی وجہ سے بازار میں شدید رش بڑھ جاتا ہے
لوگوں نے بتایا کہ موٹر سائکلیں بازار کے راستے میں لگا دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بازار کا راستہ بند ہوجاتا ہے جس سے آئے روز لڑائی جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں
دکاندار کو چائیے کے اپنے کسٹمرز کیلئے پارکنگ کا انتظام کرے شہریوں نے ڈی سی قصور اور اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے