قصور:-
کوٹرادھاکشن میں سب ڈویژن ٹو ایس ڈی او صاحب نے کوٹرادھاکشن کے نواحی گاؤں پیمار اوتاڑ میں ایس ڈی او کی ایلیٹ فورس کے ہمراہ دبنگ کاروائی کی گئی۔ ایک بجلی چور گرفتار دو چور فرار ھونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کی نشاندھی کی گئی ہے۔
ایس ڈی او اور پولیس فورس پر بجلی چوروں کا حملہ ملازموں کی وردی پھاڑ دی مگر ایس ڈی او ثابت قدمی کاروائی کرتے رہے۔ ایس ڈی او ملک عبدارشید اور ایلیٹ فورس نے چوروں کا تعاقب کرکے گرفتار کر لیا ھے۔
Category: قصور

کوٹرادھاکشن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 1 بجلی چور گرفتار ،2 فرار

بی آر بی نہر سے لڑکی کی نعش برآمد ، تاحال شناخت نہ ہو سکی ، ریسکیو ذرائع
قصور:-
ریسکیو 1122 قصور نے بی آر بی نہر سے ایک لڑکی کی نعش برآمد کی ہے۔ جس کی عمر 18 سے 20 سال بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی نے پینٹ اور شرٹ پہن رکھی ہے ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے۔

پتوکی سے منشیات فروش گرفتار , تھانہ صدر میں مقدمہ درج
پتو کی ، قصور:-
ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن کی زبردست کاروائی کاروائی۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش سہیل انجم کو پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا ہے۔ چار کلو چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پر چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او محمود الحسن نے کاروائی کرتے ہوئے پھولنگر کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش سہیل انجم کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار کلوچرس برآمد کر لی ۔پولیس کو اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اپنی موٹر سائیکل نمبریLEX/7702پر سوار ہوکر چرس لیکر فروخت کیلئے آرہا ہے جس پر پولیس نے بھونیکے موڑ کے قریب ناکہ بندی کر لی ۔پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چارکلوچرس برآمد کر کے موٹر سائیکل قبضہ میں لے لی ملزم کے خلاف تھانہ صدر پولیس پتوکی نے مقدمہ درج کرکے اسے ڈسٹرکٹ جیل قصور بھجوا دیا ہے ۔

قصور رائیونڈ روڈ حادثات کا گڑھ بن گیا
قصور:-
قصور رائیونڈ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے روز بروز حادثات میں اظافہ ہو رہا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور شہر سمیت کئی دیگر قصبوں اور دیہاتوں کو رائیونڈ شہر سے ملانے والی 25 کلومیٹر سڑک گزشتہ 6 سال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ 25 کلومیٹر طویل یہ 2 رویہ سڑک 50 سے زائد دیہاتوں کو آپس میں ملاتی ہے۔قصور رائیونڈ روڈ پر سفر کرنا موت کا باعث بن رہا ہے۔ آج شام بھی 4 موٹر سائیکل سواروں کا گڑھوں سے بچتے ہوئے تصادم ہو گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ شام 6 بجے اٹھیل پور کے نزدیک واقع چٹی مسجد سٹاپ پر پیش آیا تھا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ضلع قصور کے بہترین اور واحد ٹی بی کلینک کی منتقلی کا فیصلہ
پتوکی ، قصور:-
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع قصور کے واحد ٹی بی کلینک گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال پتوکی کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ٹی بی کے مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوامی سماجی حلقوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع قصور کے واحد ٹی بی کلینک جو کہ پتوکی میں گزشتہ کئی سالوں سے ہزاروں ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے اور اس ٹی بی ہسپتال سے اب تک ہزاروں مریض صحت یاب ہوکر خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں مگر محکمہ صحت کے حکام نے گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال پتوکی کو بلاوجہ ختم کرکے دوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں اس فیصلے کی وجہ سے گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے سینکڑوں مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک بات ہے ۔گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں ہزاروں مریض مفت علاج معالجے کی وجہ سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کلینک کی کارکردگی اپنی مثال آپ ہے ۔پورے پنجاب میں یہ ٹی بی کلینک علاج معالجے او رسہولتوں کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے جو اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی سماجی حلقوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور پتوکی شہر بچاﺅ تحریک کے جنرل سیکرٹری ، سول سوسائٹی نیٹورک کے کوارڈنیٹر اور ہیومن رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خا ں ایڈووکیٹ اور سٹی پریس کلب پتوکی کے میڈیا کوارڈنیٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹی بی کلینک پتوکی کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ٹی بی کلینک پتوکی میں ایکسرے مشین اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔ تاکہ علاقے کی عوام اچھی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

بیوی کا لرزہ خیز قتل ، ایس ایچ او نے رحمدلی کی تاریخ رقم کردی
قصور:-
منڈی عثمانوالہ کے نواحی گاؤں میں غیرت کے نام پر سفاک شوہر نے دو بچوں کی ماں ،اپنی بیوی کو کسی کے وار کرکے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا کردیا اور خود فرار ہوگیا۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ منڈی عثمانوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش کو قبضہ میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او منڈی عثمانوالہ ملک عبد الجبار نے اپنی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت کے مطابق ملزم کی تلاش شروع کردی اور چند ہی گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔
ملزم کے 2 معصوم بچے جن کو ورثاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس اپنے ساتھ تھانے لےآئی تھی۔
ایس ایچ او تھانہ منڈی عثمانوالہ ملک عبدالجبار نے اپنے ہاتھوں سے دونوں بچوں کو کھانا کھلایا اور حقیقی بیٹوں کی طرح پیار کیا۔ کچھ دیر بعد ورثاء میں سے بچوں کے نانا بچوں کو گھر لے جانے کے لیے تھانہ آئے تو بچوں نے ان کے ساتھ جانے سے صاف انکار کردیا اور ایس ایچ او کے گلے لگ کر روتے رہے۔ ایس ایچ او ملک عبدالجبار نے بچوں کو خود منہ بولے بیٹے بنا کر پرورش کرنے کی خواہش کا اظہار کرکے رحم دلی کی نئی مثال قائم کر دی اس وقت موقعہ پر موجود ہر شخص کی آنکھ اشکبار ھو گئی۔
سرکاری ادویات کی چوری ، عملہ سے نارواسلوک ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، بجٹ میں خوردبرد کرنے سمیت دیگر الزامات درست
کوٹ رادھا کشن: ڈی ڈی ایچ او فراز رشید کے حوالے سے انکوئری مکمل کر لی گئی ہے اور الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔
رپورٹ ڈی سی او قصور کو ارسال کردی گئی ہے۔
ڈی ڈی او فراز رشید کی انکوئری کئی ماہ بعد مکمل کر لی گئی ہے۔
انکوئری رپورٹ میں الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ادویات چوری ، ماتحت عملہ سے گالی گلوچ ، پٹرول کی جعلی رسیدیں ، فلیڈ میں جعلی وزٹ اور بجٹ میں خوردبرد کرتا رہا ہے۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیتلھ آفسر رشید کے خلاف چند ماہ قبل ان کے ماتحت عملہ کی طرف سے مقامی اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دی گئی جس میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ فراز رشید اپنے عملہ سے نارواسلوک رکھتا ہے اور فحش گالیاں دیتا ہے اس کے علاوہ گھر یلو کام کاج بھی کرواتا ہے۔
تھانہ کھڈیاں خاص کی حدود میں ریلوے ملازم کا پراسرار قتل معمہ بن گیا
محکمہ ریلوے کا ملازم محمد انور جو نواحی گاؤں پیال کلاں کا رھائشی تھا۔کھڈیاں خاص میں بطور گینگ مین ڈیوٹی کرتا تھا۔
جو عید کے دوسرے روز ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر کھڈیاں سے واپس گھر جارھا تھا کہ پیال روڈ کچہ پکہ ڈھولن روڈ بائی پاس کے قریب پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔
محمد انور کی لاش موٹر سائیکل کے قریب سڑک کنارے پڑی ھوئی تھی۔اطلاع ملنے پر تھانہ کھڈیاں خاص پولیس نے مرحوم کی لاش قبضہ میں لی کر پوسٹمارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ھیڈ کواٹرز ہسپتال قصور روانہ کر دی۔
مرحوم کے بیٹے سعید انور کی تحریری درخواست پر روڈ ایکسیڈنٹ کا مقدمہ درج کر کے موت کی تحقیقات شروع کر دی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں محمدانور کی گردن کی پچھلی جانب فائر لگنے کا انکشاف ھوا ھے۔اور چہرے تشدد کے نشانات تھے۔محمد انور کی موت حادثاتی نہیں بلکہ نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی۔پولیس مصروف تفتیش ھے۔
کوٹرادھاکشن میں 4 سالہ گمشدہ بچے کی نعش برآمد
کوٹ رادھاکشن
نواحی گاؤں رکھ بُت کے علاقے کچی لائن سے گزشتہ روز غائب ہونے والے 4 سالہ بچے کی نعش گھر سے مل گئی ۔ مویشیوں کے چارے والے کمرے میں توڑی کی گانٹھوں کے نیچے سے نعش برامد ہونے پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
حادثہ ہے یا قتل معمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر حل ہوگا۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاؤں رکھ بت کھوکھراں والا کھوہ کے رہائشی محمد مشتاق کا 4 سالہ بچہ علی زین گزشتہ روز کھیلتے ہوئے گھر سے باہر چلا گیا تلاش کے بعد گھر والوں نے پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا۔ آج شام جب ملازم مویشیوں کے چارے کے لئے توڑی والے کمرے میں گیا تو توڑی کی گانٹھوں سے بچے کی نعش مل گئی جس پر گاوں میں کہرام مچ گیا ڈی پی او قصور اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے تاہم بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور روانہ کر دیا گیا

پتوکی نہر میں ایک شخص ڈوب گیا
پتوکی:
روسہ ٹبہ کے قریب ایک شخص نہر میں ڈوب گیا. جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈوبنے والے شخص کا نام سردار بتایا جا رہا ہے عمر ستر سال کوٹ گاما تحصیل پتوکی کا رہائشی ہے۔تاحال نعش برآمد نہیں ہو سکی۔









