Baaghi TV

Category: قصور

  • قصور: ممانی کو بھگا نے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل

    قصور: ممانی کو بھگا نے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل

    قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو)منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماموں نے اپنی بیوی کو بھگا کر لے جانے والے بھانجے کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 30 سالہ مقصود احمد حجرہ شاہ سے اپنی ممانی شکیلہ بی بی کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گیا تھا۔ بیوی کو بھگانے کی رنجش پر ماموں امانت علی نے بھانجے کو قتل کرکے وہیں دفنا دیا۔

    مقتول کے بھائی پرویز نے پولیس کو بتایا کہ مقصود احمد اور شکیلہ بی بی کے درمیان تعلقات تھے جس کی وجہ سے مقصود احمد اپنی ممانی کو بھگا کر لے گیا۔ امانت علی کو جب اس بات کا علم ہوا تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگیا اور اپنے بھانجے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق امانت علی نے مقصود احمد کو تتاراکامل میں بھانجے کو قتل کردیا اور قتل کے بعد ملزم نے لاش کو وہیں دفنا دیا۔

    تھانہ منڈی عثمان والہ پولیس نے مقتول کے بھائی پرویز کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

  • کروڑوں کی لاگت سے لگائے فلٹریشن پلانٹس بند،عوام گندا پانی پینے پر مجبور

    قصور
    نواحی گاؤں موضع مان کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور،کڑوروں روپیہ لگا کر بھی گورنمنٹ کی طرف سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال،اہلیان علاقہ کا ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں موضع مان کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہے
    گورنمنٹ کی طرف سے کروڑوں روپیہ کی لاگت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے تاہم ایک سے دو ہفتے چلنے کے بعد دوبارہ بند ہو گئے تھے
    جن کی مشیری اکھاڑ کر چور لے گئے ہیں اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی جگہ گندگی کا ڈھیر پڑا رہتا ہے
    صاف پانی کی فراہمی نا ہونے پر آمر مجبوری اہلیان علاقہ گندہ پانی پیتے ہیں جس سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں
    اس پریشانی بابت کم و تین سے مرتبہ اہلیان علاقہ نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور کو درخواستیں دی ہیں تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی
    اہلیان علاقہ نے نئے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر واٹر فلٹریشن پلانٹس کو دوبارہ چلوانے کا مطالبہ کیا ہے

  • گھر میں گھس کر مارپیٹ اور تشدد ،ڈی پی او سے انصاف کی اپیل

    قصور
    منڈی عثمان والا کے علاقہ میں بااثر لوگ محنت کش کے گھر میں گھس گئے اور مار پیٹ کرکے زخمی کرنے کے بعد قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،پولیس نے ایف آئی آر درج کی تاہم پولیس نے گھر میں داخل ہو مارپیٹ کی دفعات نہیں لگائیں اور نا ہی ملزمان کو گرفتار کیا
    تفصیلات کے مطابق محمد منشاء ولد محمد رمضان قوم انصاری سکنہ سکنہ نتارا کامل حدود منڈی عثمانوالہ نے ایس ایچ او منڈی عثمانوالہ کو 14/3/2025 کو درخواست دی کہ محمد راشد ولد عبد الرشید مسلح پسٹل، محمد ارشد ولد محمد رمضان مسلح کلہاڑی، محمد عدیم ولد احمد دین مسلح بندوق، ساکنان تارا کامل و بازی فارم تحصیل و ضلع قصور نے مورخہ 2025-03-5 بوقت ساڑھے 7 بجے گالی گلوج شروع کی اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی میرے گھر کا بیرونی دروازہ توڑتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور مجھے مارنے لگے
    تو گھر میں موجود سائل کی بیوی، بیٹیوں اور بیٹے نے سائل کی جان بخشی کروانی چاہی تو ملزمان نے انہیں بھی مارا پیٹا جس سے ہم سب شدید زخمی ہو گئے
    شور و غل سن کر فوری موقع پر محمد فیصل ولد محمد منشاء پہنچا اور منت سماجت کر کے ملزمان سے ہماری جان بخشی کروائی سائل نے فوری ریسکیو 15 پر کال کی تو علاقہ کی پولیس موقع پر پہنچتے ہی ملزمان گالی گلوچ اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے
    پولیس نے موقع دیا اور جائے وقوعہ سے ثبوت اکھٹے کرکے ایف آئی آر درج کر لی تاہم اس میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہونے کی دفعات شامل نہیں
    اور ابھی تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی
    متاثرہ خاندان نے ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • سیکیورٹی گارڈ گولی لگنے سے زخمی،ہسپتال منتقل

    قصور
    نجی ھاؤسنگ سوسائٹی کا گارڈ زخمی،ھسپتال منتقل

    تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے قریب واقع بسمہ اللہ ھاوسنگ اسکیم کا سیکیورٹی گارڈ فائر لگنے سے زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو عملے نے مریض کو ہسپتال منتقل کردیا
    مصطفی آباد کے قریب واقع بسم اللہ ھاوسنگ اسکیم کا سیکیورٹی گارڈ اپنا فائر خود کو لگنے سے زخمی ہوا
    نسیم احسن دوران ڈیوٹی بندوق صاف کرتے ھوئے فائر چلنے سے خود ہی زخمی ھو گیا
    ریسکیو کی امدادی ٹیم نے زخمی کو بھلے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا
    مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے

  • منشیات فروش ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    بدنام زمانہ منشیات فروش تھانہ صدر قصور کے ہاتھوں گرفتار،ڈیڑھ کلو چرس برآمد, مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کے اے ایس آئی عادل رشید نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ اور شاطر
    منشیات فروش اکرم ولد مہر دین قوم کھوکھر سکنہ سعید آباد کالونی قصور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس برامد ہوئی ہے
    تھانہ صدر قصور پولیس کے اے ایس آئی عادل رشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
    منشیات فروش ملزم قصور شہر و گردونواح میں منشیات فروخت کرتا تھا اور انتہائی شاطر ہونے کے باعث بچ نکلتا تھا نیز اس کے علاوہ تھانہ صدر نے 2 مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں
    اہلیان علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا

  • ٹرین ڈرائیور زندہ الحمدللہ،باغی ٹی وی نے فیملی ذرائع سے کنفرم ذرائع سے خبر شائع کی

    قصور
    جعفرآباد ایکسپریس ٹرین حادثے میں ٹرین ڈرائیور رانا محمد امجد یسین زندہ،باغی ٹی وی نے فیملی ذرائع سے کنفرم کرکے باڈی نا ملنے پر ان کے زندہ ہونے کا قیاس کرکے خبر بریک کی تھی،ان کے زندہ ہونے پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر

    تفصیلات کے مطابق سانحہ جعفر آباد ایکسپریس بلوچستان پر قصور کے رہائشی رانا محمد امجد یسین ٹرین ڈرائیور کی شہادت کی اطلاع باغی ٹی وی نے فیملی ذرائع سے کنفرم کرکے شائع کی جس میں فیملی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ ان کی باڈی نہیں ملی ہو سکتا ہے کہ وہ زندہ ہو
    الحمدللہ اللہ کے فضل سے ٹرین ڈرائیور کے زندہ ہونے پر پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
    ٹرین ڈرائیور نے فیملی ذرائع سے بتایا کہ وہ روزے سے تھے اور ان کو کمر میں گولی لگی تھی مگر اس کے باوجود انہوں نے بیٹھے ہوئے اپنی پوزیشن چینج نا کی کہ کہیں دہشتگرد مردہ سمجھ کر چھوڑ نا جائیں
    انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے رب پر بھروسہ تھا اور سیکیورٹی فورسز پر اعتماد تھا
    رب نے کرم نوازی کی کہ اس نے مجھے ہمت دی اور میں نے بغیر کچھ کھائے پئے وقت گزارا اور رب نے میری جان بچا لی
    میں اپنی سیکیورٹی فورسز اور اپنی عوام کا بے حد مشکور ہوں

  • دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے،ملک محمد احمد خان

    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے،ملک محمد احمد خان

    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دراندازی کے باعث پاکستان میں ٹرینوں پر حملے ہو رہے ہیں، لیکن ہم کسی بھی قسم کے خوف کا شکار نہیں ہوں گے۔

    انھوں نے یہ بات قصور کے علاقے کھڈیاں میں وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی ملک رشید کے اعزاز میں ہونے والے عوامی افطار ڈنر اور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کی یلغار ہے۔ بلوچستان میں بھارتی دراندازی کی وجہ سے وہاں آگ لگائی جا رہی ہے، اور راستے سے بھٹکے ہوئے لوگ پاک فوج پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ دہشت گرد ٹرینوں کو روک کر دہشت گردی کر رہے ہیں، انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان پر حملے کے باوجود ہم ڈریں گے نہیں۔ ہم نے پہلے بھی دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کیے ہیں جیسے ردالفساد، اور ہم اپنے وزیراعظم اور سپہ سالار پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ ہم اس جنگ میں کامیاب ہوں گے اور خوارج کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور بزدار حکومت نے ملک کے وسائل کی لوٹ مار کی، اور ان کی حکومت نے ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلائی۔ اب بھارتی دراندازی کے ذریعے اس آگ کو دوبارہ بھڑکایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب وزیر مملکت برائے فوڈ سکیورٹی ملک رشید نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔

    وزیر مملکت برائے توانائی عبد الرحمن کانجو نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بتا سکیں گے کہ ہم نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، اور عوامی افطار ڈنر کے دوران پاکستان کے موجودہ حالات اور ملکی ترقی پر کھل کر بات کی گئی۔

  • سانحہ بلوچستان،شہید ڈرائیور کا تعلق قصور سے،اہلیان علاقہ سوگ میں

    قصور
    گزشتہ دن بلوچستان ٹرین
    سانحے میں جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور رانا محمد امجد کی شہادت کی اطلاع،ریلوے حکام کے مطابق ان کی باڈی تاحال نہیں ملی،ٹرین ڈرائیور قصور کے رہائشی ہیں

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن بلوچستان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس سانحے میں دہشت گردوں کی طرف سے ٹرین کے سینیئر ڈرائیور رانا محمد امجد کی شہادت کی اطلاع ہے
    ٹرین ڈرائیور رانا محمد امجد کا تعلق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی شہر چھانگا مانگا کے گاؤں 17 چک سے ہے اور وہ اپنی بیوی اور تین بچوں سمیت کوئٹہ رہائش پذیر تھے
    تاہم ریلوے حکام کے مطابق ان کی باڈی ٹرین سے نہیں ملی
    اس بابت قیاس ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ زندہ ہو اور اس وقت بی ایل اے کے دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہو
    رانا محمد امجد قصور کے معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ و سی ای او ڈیلی پنجاب اسامہ شفیق راجپوت کے کزن ہیں
    فیملی ذرائع کے مطابق وہ روزے کی حالت میں تھے اور اپنے بڑے بھائی کو فون پر بتا رہے تھے کہ رمضان المبارک میں اج ان کے 20 پارے مکمل ہو گئے ہیں
    واضع رہے کہ کل صبح ہی ان کی سگی پھپھو کا جنازہ تھا تاہم ڈیوٹی کے باعث وہ جنازے میں شرکت نہ کر سکے اور وہ اس بات پر غمزدہ بھی تھے
    جسطرح پورے پاکستان میں اس وقت سوگ کی کیفیت ہے اسی طرح اہلیان قصور بھی سوگ کی کیفیت میں ہیں

  • صحافی کی سوشل میڈیا پر تضحیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    قصور
    سوشل میڈیا پر صحافی کی تضحیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت قصور کی تحصیل چونیاں میں ایف آئی آر درج،

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ سٹی چونیاں میں پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی
    نعیم اور ایک نامعلوم کے خلاف K21 نیوز نیٹ ٹی وی چینل کے نمائندہ رانا اکرم نے درخواست دی کہ نعیم نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں میری تصویر کیساتھ ایک خاتون کی تصویر بھی لگائی اور ساتھ زناکار لکھ دیا
    درخواست گزار نے بتایا کہ میں نے رائے بلال کے خلاف لیڈیز سٹاف کو جنسی طور پر ہراساں کرنے، ملازمت کے بہانے بچوں سے زیادتی، بیمار خاتون کو چیک کرنے کے بہانے 5 سے 10 منٹ تک بے ہوشی کے انجیکشن لگانے کی خبر شائع کی تھی جس کا انہیں رنج تھا
    لہذہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کرنے اور میری عزت مجروع کرنے پر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی اور مقدمہ درج کیا جائے
    ڈی ایس پی چونیاں محمد ریاض نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے
    سب انسپکٹر حسیب نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • کم از کم ماہانہ اجرت کے مطابق تنخواہوں نا دینے والوں کیخلاف کارروائی

    قصور
    ماہانہ کم اجرت ڈینے والوں کے خلاف کاروائی کا حکومتی فیصلہ،مزدور طبقے کی طرف سے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم،جلد عملدرآمد کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے مزدور کی ماہانہ اجرت کم از کم 37000 کی گئی ہے اس سے کم اجرت دینے والے نجی اداروں کو جلد قانون کے شکنجے میں لانے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر مزدور لوگوں نے گورنمنٹ کے منصوبے کو سراہا ہے اور جلد سے جلد اس پر عمل کرنے کی استدعا کی ہے
    ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپس، پرائیویٹ سکولوں، مارکیٹس،بھٹہ خشت اور دیگر پرائیوٹ فیکٹریوں و ملوں وغیرہ کے خفیہ سروے شروع کئے گئے ہیں تاکہ مزدور کو پوری مزدوری نا دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے
    نیز مزدوروں کا کہنا ہے کہ 8 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کروانے پر بھی ایکشن لیا جائے