قصور ڈپٹی کمشنر قصور نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری کے سلسلے میں فیلڈ سٹاف کے ٹریننگ سیشن کا افتتاح کر دیا،پاکستان میں زراعت شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے‘تمام سٹاف دلجمی کیساتھ ٹریننگ حاصل کر کے پوری ایمانداری سے فیلڈ سے ڈیٹا اکٹھا کر ے تا کہ صحیح اعدادوشمار حاصل کئے جا سکیں‘ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان۔ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے ساتویں ڈیجیٹل زراعت شماری 2024کے سلسلے میں فیلڈ سٹاف کے پہلے ٹریننگ سیشن کا افتتاح کر دیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ قائدٹیچر ٹریننگ کالج میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس‘ ڈپٹی سینسز کمشنر قصور عبدالنوید‘چیف آفیسر شماریات لاہور ڈویژن ڈاکٹر نگہت نعیم‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی غلام مصطفی کنول، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر انچارج شماریات قصور محمد رضوان‘انچارج شماریات تحصیل چونیاں محمد اشفاق بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیجیٹل زراعت شماری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے تربیتی سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں زراعت شماری کو خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ پاکستان کی 70فیصد آبادی زراعت سے منسلک ہے۔ پاکستان میں پہلی دفعہ ڈیجیٹل طریقے سے زراعت شماری‘مال شماری اور مشینری شماری سب کو ملاکر کمبائیڈ شمار کیا جائیگا۔ زراعت شماری کو پایہ تکمیل پہنچانے کیلئے اسٹاف کی ٹریننگ بہت اہمیت کی حامل ہے اس لئے تمام سٹاف دلجمی کے ساتھ ٹریننگ حاصل کر کے پوری ایمانداری کیساتھ فیلڈ سے ڈیٹا اکٹھا کر ے تا کہ صحیح اعدادوشمار حاصل کئے جا سکیں۔ ڈپٹی سینسز کمشنر قصور عبدالنوید نے بتایا کہ فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ مرحلہ وار کروائی جائیگی تا ہم 3دن زراعت شماری کی ٹریننگ ہوگی جس کے بعد تمام فیلڈ سٹاف کا ٹریننگ ٹیسٹ لیا جائیگا اور جو اس کو پاس کریگا اس کو زراعت شماری کی ڈیوٹی سونپی جائیگی۔ فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کا عمل 28نومبر تا 3دسمبر 2024تک جاری رہے گاجبکہ فیلڈ آپریشن کا آغاز 16دسمبر 2024سے لیکر 31جنوری 2025تک جاری رہیے گا۔
Category: قصور

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی عورتوں سے رشوت وصولی
قصور
پورا ضلع خاص کر نور پور نہر اور ڈھولن ہتھاڑ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے حاصل کرنے والی عورتوں سے ڈیوائس ہولڈرز کی بھاری رشوت وصولی،1500 سے 3000 روپیہ رشوت لیئے جانے لگی،غریب عورتوں کی حکومت سے نوٹس کی اپیل،پیسے جاز کیش و ایزی پیسہ طرز کے ذاتی اکاؤنٹس میں پیسے دینے کی استدعاتفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر اور خاص کر ڈھولن ہتھاڑ و نورپور نہر میں ڈیوائس ہولڈرز نے سرعام لوٹ مار اور رشوت خوری کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور غریب عورتوں کو لوٹ رہے ہیں
ڈیوائس ہولڈرز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے نکلوانے والی عورتوں سے 1500 روپیہ سے 3000 روپیہ بطور رشوت وصول کر رہے ہیں
جس سے غریب اور بے سہارہ عورتوں کی حق تلفی ہو رہی ہے اس بابت عورتوں نے گورنمنٹ سے اپیل کی ہے کہ ان ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف کاروائی کی جائے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی عورتوں کے ذاتی جاز کیش و ایزی پیسہ طرز کے اکاؤنٹ بنا کر ان کے اکاؤنٹس میں پیسے دیئے جائیں تاکہ ڈیوائس ہولڈرز مافیا سے جان چھوٹ سکے
واضع رہے کہ عرصہ دراز سے ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف ثبوت بھی پیش کئے گئے تاہم بات نہیں بنتی
ڈسٹرکٹ بار الیکشن کی تیاریاں زورو شور سے جاری،احسن اعظم کے ڈیرے پر رونقیں
قصور میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن وکلا کمپین میں سرگرم معروف قانون دان چوہدری احسن اعظم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے ڈیرہ پر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور قصور بار ایسوسی ایشن کے امیدواران کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خاں نے خطاب کیا،تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں، صدر لاہور بار و ممبر پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی، ملک سعید احمد خاں ایم پی اے، ملک ریاض احمد خاں ممبر پنجاب بار کونسل و ثاقب اکرم گوندل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ امیدوار برائے صدر لاہور ہائی کورٹ بار سمیت مہر محمد عمران ایڈوکیٹ سابقہ سیکرٹری بار ، مہر شکیل شریف ایڈووکیٹ سردار کاشف سمیت سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی جس میں مقررین کا کہنا تھا کہ وکلاء نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری اور آئین و قانون کی پاسداری میں قلیدی کردار ادا کیا ہے اور ہر مظلوم کی پشت پناہی کر کے ظالم کو کیفرکردار تک پہنچایا ہے مزید شرکاء محفل نے چوہدری احسن اعظم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور بھرپور سپورٹ پر شکریہ ادا کیا گیا

ان ڈسٹرکٹ ٹریفک رواں دواں،آؤٹ ڈسٹرکٹ سخت مشکلات،دلہن دلہن ساتھ گاڑی میں پھنسا رہا
قصور
ضلع بھر میں تعلیمی اداروں سمیت ہر قسم کے سرکاری دفاتر کھلے،ان ڈسٹرکٹ سفر جاری،لاہور قصور لیجانے والی اے سی کوچز کی شہریوں سے ڈرامے گیری،لاہور کا کہہ کر مصطفی آباد للیانی سے اسی کرایہ میں واپسی،لوگ سخت پریشان،کنٹینرز لگائے جانے کی وجہ سے دولہا اپنی دلہن کے ہمراہ مصطفیٰ آباد ٹول پلازہ پر پھنسا رہا،انٹرنیٹ سروس جاریتفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
آج ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور ہر قسم کے سرکاری دفاتر کھلے ہوئے ہیں اور ان ڈسٹرکٹ سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں جبکہ لاہور سے قصور جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
مصطفی آباد للیانی کے مقام پر کنٹینرز لگا کر راستہ سیل کیا گیا ہے جس کے باعث قصور سے لاہور و دیگر علاقوں میں جانے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے
قصور سے لاہور جانے والی اے سی کوچز نے لوگوں کو لوٹنے کا بازار گرم کیا ہوا ہے راستہ بند ہونے کا پتہ ہونے کے باوجود مسافروں کو لاہور پہنچانے کا کہہ کر کوچ میں بٹھا لیا جاتا ہے اور مصطفی آباد کے مقام پر راستہ بند ہونے کے باعث شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر اسی کرایہ میں واپسی قصور لے آتے ہیں
جبکہ مصطفی آباد تک آنے جانے کا سفر محض 26 کلومیٹر ہے اور لاہور کا سفر 60 کلومیٹر ہے
سب کچھ جانتے بوجھتے ہوئے بھی اے سی کوچز والے شہریوں کو پریشان کرکے پیسے کما رہے ہیں
دوسری طرف کل مصطفی آباد کے مقام پر راستہ بند ہونے کے باعث دلہا اپنی دلہا ساتھ گاڑی میں پھنسا رہا نیز ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے
قصور: پریس کلب کے آئین کی بحالی ، مشاورتی اجلاس، رابطہ کمیٹی تشکیل
قصور (باغی ٹی وی،بیورو رپورٹ) پریس کلب قصور کے بانی چیئرمین ڈاکٹر فضل رحیم نے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سینئر اور جونئیر صحافیوں کی عزت کی جانی چاہیے اور سب کو مل کر پریس کلب اور آئین کی بحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو صحافی اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے، انہیں بھی مشاورت میں شامل کیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تمام گروپوں کی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
اجلاس میں صحافیوں کی مشاورت سے سینیئر ممبران پر مشتمل رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں راجہ محمد یونس کیانی ایڈووکیٹ، چوہدری زاہد حسین، ڈاکٹر امتیاز بھٹی، شفیق سالک، ڈاکٹر یوسف ارائیں، ڈاکٹر آصف اقبال، رحمت علی طاہر، عمر مغل، اطہر قصوری اور شریف سوہڈل ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ اس کمیٹی کا مقصد پریس کلب قصور میں آئین کے مطابق انتخابات کی راہ ہموار کرنا ہے۔
ڈاکٹر فضل رحیم نے کہا کہ پریس کلب قصور میں 30 دسمبر تک انتخابات ضروری ہیں تاکہ جمہوری عمل کی بحالی ہو اور پریس کلب کی رونقیں واپس آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے صحافیوں کی عزت اور وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں بانی ممبر محمد رفیق نٹار، سینئر صحافیوں اور دیگر معززین نے شرکت کی اور پریس کلب کی بحالی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔


سب رجسٹرار قصور کا بیٹا باپ کی جگہ کام کرکے رشوت لینے لگا
قصور
سب رجسٹرار قصور کا بیٹا اپنے گھر میں بیٹھ کر باپ کے عہدے پر کام کرنا لگا،کمشنر لاہور و ڈپٹی کمشنر قصور سے کاروائی کا مطالبہتفصیلات کے مطابق سب رجسٹرار قصور عبدالمجید شاہد کا بیٹا حامد مجید اپنے گھر میں بیٹھ کر اپنے باپ کے عہدے کے اختیارات کا استعمال کر رہا ہے
اپنے باپ کے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی بائیومیٹرک تصدیق کر کے بیان بھی خود ہی لے رہا ہے اور بیانات کی مد میں بھاری رشوت وصول کر رہا ہے اس بابت سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں صاف اور واضع طور پر دیکھا جا سکتا ہے
شہریوں نے کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے باپ اور بیٹے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج سٹی قصور میں ہو گی
قصور
پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور کے زیر اہتمام ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس آج سٹی قصور میں شہباز خان روڈ قصور میں بعد نماز مغرب ہو گی،ملک بھر سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے،احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا جائے گاتفصیلات کے مطابق آج مورخہ 22 نومبر 2024 بروز جمعتہ المبارک بعد نماز مغرب سٹی قصور میں شہباز خان روڈ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ختم نبوت و یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب فرمائیں گے نیز ملک بھر سے لوگ اس کانفرنس میں شرکت کرینگے
اس موقع پر قصور کے واحد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ بھی لگایا جائے گا جس میں شہریوں سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون کا عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے
کانفرنس میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کی جائے گی اور فلسطینیوں کی مدد کے لئے گورنمنٹ سے ایکشن لینے کی اپیل کی جائے گی
مشہور سنار سڑک کنارے سرعام قتل،علاقے میں خوف و ہراس
قصور
سنار سرعام روڈ پر قتل،نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دیتفصیلات کے مطابق قصور کے مشہور سنار ثاقب سنار کو تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود نامعلوم افراد نے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا
ثاقب سنار اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کہیں جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے اس کے سر میں گولی ماری جس کے باعث اس کی موقع پر وفات ہو گئی
وقوعہ کی اطلاع پا پر ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن موقع پر پہنچا اور لاش کو اپنی تحویل میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا
نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کنارے سرعام قتل کرنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے
پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
سنار کا قتل ذاتی دشمنی لگتی ہے
ضلع قصور کے تمام سکولوں کی چھٹیاں ختم،آج سے سکول کھل گئے
قصور
ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے باعث سکولوں کی چھٹیاں ختم،آج سے سکول کھل گئےتفصیلات کے مطابق سموگ کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں اور قصورضلع بھر میں سکول کھل گئے ہیں،گورنمنٹ آف پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس میں کمی کی وجہ سے سموگ کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سکولوں کو 19 نومبر 2024 بروز منگل سے کھول دیا گیا ہے جس میں ضلع قصور بھی شامل ہے ،ہدایات کے مطابق تمام سٹوڈنٹس فیس ماسک پہن کر سکول آئیں گے جبکہ سکول کے اوقات کار پہلے والے ہی ہوں گے،نیز تمام آؤٹ ڈور ایکٹیوٹیز پر پابندی ہو گی

لاہور پولیس کے جوانوں کا قصور تھانہ کی حدود میں شہری پر تشدد اور پیسے چھین لئے
قصور
لاہور پولیس کے جوانوں کا ضلع قصور کی حدود میں شہری پر تشدد اور مار پیٹ،جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے بعد پیسے چھین لئے،کاروائی کا مطالبہتفصیلات کے مطابق صابر مسیح ولد یونس مسیح ذات کرسچن رہائشی موضع لکھنیکی قصور نے تھانہ مصطفی آباد للیانی میں درخواست دی کہ کا وہ ایک بیوپاری ہے اور مال مویشی کی خرید و فروخت کا کا کرتا ہے اور وہ اپنی مذہبی دعا کے لئے مورخہ 10/3/24 کو بہار کالونی لاہور گیا اور واپسی پر جب وہ مصطفی آباد راجباہ حدودِ تھانہ مصطفی آباد قصور کے پاس پہنچا تو دس بجے کے قریب لاہور پولیس کے ملازم ارسلان اور محرر چوکی سبزی منڈی نزد گجومتہ لاہور اور 4 کس نا معلوم افراد نے گن پوائنٹ پر اس سے 270000 روپے ہتھیا لئے اور شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنی کی دھمکیاں دیں
سائل نے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے پولیس گردی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے










