Baaghi TV

Category: قصور

  • قومی رضا کار فورس قصور کے سابقہ جوان بے یارو مددگار ،مدد کی اپیل

    قصور
    قومی رضا کار فورس(QRF) ختم ہونے سے بے روزگار والے پولیس رضا کار سخت پریشان،سالوں محکمے کے ساتھ خدمات دینے کے باوجود بلکل بے آسرا و بے یار و مددگار ،اعلی حکام سے تعاون کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق پنجاب قومی رضا کار آرڈیننس 1965 کے تحت پولیس رضا کار قومی رضا کار فورس(QRF) بنائی گئی تھی جو کہ پنجاب پولیس کے ساتھ تقریباً 6 سو روپیہ یومیہ اجرت پر خدمات سر انجام دیتے رہیں ہیں تاہم کچھ عرصہ قبل ان کو ختم کر دیا گیا ہے
    پنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی سینکڑوں قومی رضا کار فورس کے جوانوں نے ضلع بھر کے 20 تھانوں میں سالوں تک اپنی خدمات سرانجام دیں ہیں جن میں سے بیشتر ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی جوانی سے بڑھاپے تک پولیس فورس کیساتھ مل کر کام کیا اور جرائم کو کنٹرول کرنے میں تعاون کیا تاہم اب قومی رضا کار فورس پنجاب کو عدالتی حکم نامے پر ختم کئے جانے پر وہ لوگ گورنمنٹ کی طرف سے بلکل بے سہارا اور بے آسرا کرکے بے یارو مددگار کر دیئے گئے ہیں جن کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں
    بیشتر ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نا کرتے ہوئے خطرناک مجرمان کو پکڑا اور ان کی دشمنیاں مول لیں
    قومی رضا کار فورس کے جوانوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ان کیساتھ اس طرح کا سلوک نا کیا جائے انہوں نے پنجاب گورنمنٹ کیلئے پنجاب پولیس کیساتھ مل کر خدمات سرانجام دی ہیں لہذہ ان کی مدد کی جائے اور جو جوان سروس کرکے پینشن تک پہنچے ہیں ان کی پینشن لگائی جائے اور دیگر کی مالی معاونت کی جائے

  • آئے روز کی ہڑتال و احتجاج کے باعث سکولوں میں حاضری ہم،انٹرنیٹ تاحال سلو

    آئے روز کی ہڑتال و احتجاج کے باعث سکولوں میں حاضری ہم،انٹرنیٹ تاحال سلو

    قصور
    بروز جمعہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد سرکاری سکولوں میں چھٹی کروائی گئی،آج تین دن بعد سکولوں میں بچوں کی تعداد پوری نا ہو سکی،بیشتر بچے چھٹی کرکے گھر بیٹھے ہیں،انٹرنیٹ سروس تاحال متاثر

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی گزشتہ دن بروز جمعہ کو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے باعث گورنمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں چھٹی کروا دی تھی جو کہ بروز جمعہ والے دن تک کیلئے ہی تھی جبکہ اس سے اگلے دو دن ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹیاں تھیں تاہم آج بروز پیر کو بیشتر سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہے جس کی وجہ آئے روز احتجاج و ہڑتال کے باعث سکولوں میں چھٹی کا ہونا ہے
    دوسری جانب اب بھی ضلع قصور میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہے واٹس ایپ کے بعد فیسبک بھی بہت سلو چل رہی ہے اس بابت لوگ وی پی این استعمال کر رہے ہیں

  • سرکاری سکول میں سبزی بناتے فی میل ٹیچرز کی ایک اور ویڈیو وائرل

    قصور
    گزشتہ دن سرکاری گرلز سکول میں سکول ٹائم بچیوں کو پڑھانے کی بجائے ساگ کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب ایک اور سبزی بنانے کی ویڈیو وائرل،والدین پریشان،سخت نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ دن ایک سرکاری سکول میں پڑھائی کے وقت سرکاری فی میل ٹیچرز کی ساگ بناتے ویڈیو وائرل ہوئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ان چار فی میل ٹیچرز کو معطل کیا گیا
    تاہم کل سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سرکاری سکول میں فی میل ٹیچرز کو ایک اور سبزی بناتے اور باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے
    چونکہ کل سکولوں میں چھٹی تھی اس لئے ویڈیو کچھ دن پرانی ہے تاہم باعث تشویش ہے جس پر والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہر سکول میں کیمرے لگے ہونے کے باوجود فی میل ٹیچرز بڑے دھڑلے سے سکول کے وقت بجائے بچیوں کو پڑھانے کے سبزیاں بنانے اور باتیں کرنے میں مصروف ہیں تو جن سکولوں میں ابھی تک کیمرے نہیں لگ سکے اور یا پھر خراب ہیں تو وہاں ٹیچرز کیا پڑھاتی ہونگی؟ یقیناً وہاں تو وہ سکول میں حاضر ہی نہیں ہوتی ہونگیں
    ٹیچرز کی غیر ذمہ داری کے یہ دونوں واقعات سی ای او ایجوکیشن قصور کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں کہ اگر سختی ہوتی تو کیا اسطرح ٹیچرز بےفکر ہو کر بچیوں کا وقت برباد کرتیں؟
    بچیوں اور بچوں کے والدین کی طرف سے ضلع بھر کے بوائز و گرلز سکولوں میں اساتذہ پر سختی کرکے ان کو پابند بنانے کی استدعا کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو پڑھانے پر توجہ دیں سی ای او ایجوکیشن و ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ مانیٹرنگ سیل کو فعال کیاجائے جو چھاپے مارے اور غیر ذمہ داری کے مرتکب ٹیچرز کو معطل کرنے کی بجائے مستقل طور پر فارغ کرے تاکہ دوسرے ٹیچرز کو عبرت حاصل ہو اور سرکاری سکولوں میں پڑھائی کو فروغ ملے بصورت دیگر بچے پرائیویٹ سکولوں کا رخ کرینگے

  • قصور: ساگ  مہنگا پڑ گیا، دوران ڈیوٹی ساگ توڑنے پر ،چار استانیاں معطل

    قصور: ساگ مہنگا پڑ گیا، دوران ڈیوٹی ساگ توڑنے پر ،چار استانیاں معطل

    قصور(باغی ٹی وی ،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو) ساگ مہنگا پڑ گیا، دوران ڈیوٹی ساگ توڑنے پر ،4 استانیاں معطل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے بستی لعل شاہ میں واقع گرلز اسکول کی 4 خواتین اساتذہ کو دورانِ ڈیوٹی ساگ توڑنے کی وجہ سے نوکری سے معطل کر دیا گیا۔

    دو دن قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں استانیوں کو اسکول اوقات کے دوران ساگ توڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد حکام نے انکوائری کی جس سے معلوم ہوا کہ دونوں اساتذہ نے اسکول میں حاضری لگا کر قریبی کھیت میں ساگ توڑنے کا رخ کیا تھا۔

    حکام نے انضباطی کارروائی کرتے ہوئے دونوں اساتذہ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کی اور صارفین نے ملازمت کے دوران اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر شدید تنقید کی۔

  • عرصہ چار سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

    عرصہ چار سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

    قصور
    عرصہ چار سال سے مفرور اشتہاری مجرم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ صدر پتوکی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل اور دہشت گردی کی دفعات میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا گیا
    اشتہاری مجرم طارق عرف طارقی گھبر سکنہ پھولنگر عرصہ 4 سال سے مقدمہ نمبر 438/20 میں مفرور چلا آ رہا تھا
    اس بابت مدعی مقدمہ نے چند روز قبل کھلی کچہری میں ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں سے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کی استدعا کی تھی
    ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پتوکی اور ایس ایچ او صدر پتوکی پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی اور مجرم کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا
    پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا اور مجرم سے حسب ضابطہ تفتیش شروع کر دی ہے

  • لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ قصور خود کش بمبار کی طرح خطرناک

    لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ قصور خود کش بمبار کی طرح خطرناک

    قصور
    لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ صارفین کیلئے خودکش بمبار سے بھی خطرناک،ٹوٹے کھمبوں پر بجلی کی تاریں صارفین کیلئے موت کا پیغام،بارہا بتانے اور دکھانے کے بھی واپڈا حکام لوگوں کی موت کے انتظار میں،موضع کھارا کے صارفین ہر وقت خطرے میں،ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور کی سب ڈویژن بہادر پورہ اپنے صارفین کیلئے کسی خودکش بمبار کی طرح خطرناک بن چکی ہے
    1970 کی پرانی بوسیدہ ٹرانسمیشن لائن اور 1990 میں لگائے گئے کنکریٹ کے بنے بجلی کے کھمبے جو کہ مکمل طور پر ٹوٹ گئے ہیں اب لوگوں کے سروں پر ہر وقت ایک خطرناک تلوار کی طرح لٹکتے رہتے ہیں
    جس طرح خطرناک علاقوں میں ہر وقت خودکش دھماکے کا خطرہ رہتا ہے ایسے ہی موضع کھارا سب ڈویژن لیسکو بہادر پورہ کے صارفین کو اپنے سروں پر موت کا سایہ منڈلاتا نظر آتا ہے
    موضع کھارا کے محلہ قصائیاں والہ میں حیدر مہر کے گھر کے دروازے کے باہر لگا بجلی کا کھمبا عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور تیز ہوا چلنے سے ہلتا تھا جو کہ اب گزشتہ ماہ سے مکمل ٹوٹ چکا ہے اور مہر حیدر کی فیملی کیساتھ پورے علاقے کیلئے موت کا پروانہ بنا ہوا ہے
    اس بابت واپڈا اہلکاروں کو کئی بار یہ کھمبا دکھلایا گیا ہے تاہم کھمبا تبدیل نہیں کیا گیا جس پر کل بروز منگل اہلیان علاقہ نے لیسکو کی وفاقی ہیلپ لائن پر کال کی تو واپڈا اہلکاروں نے آکر ٹرانسفارمر سے بجلی کی فراہمی منقطع کر دی جو کہ تاحال منقطع ہی ہے
    اس سے قبل کئی بار اہلیان علاقہ نے واپڈا اہلکاروں کو اس ٹوٹے کھمبے اور مذید چار اور ٹوٹے کھمبوں بار بتایا ہے تاہم کوئی بات نہیں بنی
    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر نیا کھمبا لگانے کی درخواست کی ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں واپڈا اہلکاروں سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں کیونکہ سالوں سے ان کو بتا رہے ہیں

  • منشیات اسمگلر بذریعہ ڈرون منشیات اسمگلنگ کرتے پکڑا گیا

    منشیات اسمگلر بذریعہ ڈرون منشیات اسمگلنگ کرتے پکڑا گیا

    قصور
    تھانہ صدر قصور نے بذریعہ ڈرون منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی،ایک ملزم بمعہ منشیات گرفتار،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور
    کے تھانہ صدر کے اے ایس آئی محمد ندیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بذریعہ ڈرون منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی اور ملزم ایک کس کو بمعہ منشیات گرفتار کر لیا
    تھانہ الہ آباد کی حدود موضع ٹبہ بھاگیوال کا رہائشی شاہد ولد ریاض قوم جٹ اپنے ساتھیوں احمد وغیرہ کے ہمراہ بی آر بی نہر کے قریب منشیات سے ڈرون اسمگلنگ کیلئے موجود تھا کہ تھانہ صدر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ندیم نے اپنی ٹیم سمیت ریڈ کیا جنہیں دیکھ کر ملزمان بھاگ نکلے تاہم پولیس ٹیم نے شاہد کو پکڑ لیا جس کے قبضہ سے 1000 گرام سے زائد لاکھوں روپیہ مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی
    ملزم کو گرفتار کرکے ہیروئن کے نمونے لیبارٹری کیلئے بجھوا دیئے گئے ہیں اور بھاگ جانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

  • قصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

    قصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

    قصور(باغی ٹی وی ،بیوروچیف غنی محمود) تھانہ بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

    تفصیل کے مطابققصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او ملک جبار کی سربراہی میں رکن پورہ بائی پاس کے قریب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔

    پولیس نے خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک بلا نمبری سوزوکی سوفٹ گاڑی کی تلاشی لی، جس سے 85 پسٹل 30 بور، 26 پسٹل 9 ایم ایم، 7 رائفل 223 بور، 19 ریپیٹر، 9 بندوقیں، سینکڑوں میگزین اور 2400 ایس ایم جی کلاشنکوف کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

    پولیس کے مطابق، اسلحہ شہر قصور میں سپلائی کرنے کی خفیہ اطلاع پر یہ ناکہ بندی کی گئی تھی۔ گرفتار ملزم کی شناخت طاہر نعیم ولد محمد نعیم، سکنہ رڈا گجرانوالہ کے طور پر ہوئی ہے، جو اسلحے کا کوئی قانونی لائسنس یا اجازت نامہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔

    پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے جوڈیشل حوالات منتقل کر دیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی کو علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • قصور کا اہم چوک تجاوزات کے باعث شہریوں کے لئے وبال جان،روز حادثات

    قصور کا اہم چوک تجاوزات کے باعث شہریوں کے لئے وبال جان،روز حادثات

    قصور
    سرکلر روڈ،چوک نور مسجد،بلدیہ چوک،شہباز خان روڈ جانے والا چوراستہ شہریوں کیلئے وبال جان،ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول،تجاوزات کے باعث سڑک چھوٹی اور دشوار گزار،ضلعی انتظامیہ سے کاروائی کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف چوک میں ہر وقت کی ٹریفک بندش سے شہری سخت پریشان ہیں
    سرکلر روڈ،چوک نور مسجد،شہباز خان روڈ اور بلدیہ چوک جانے والے راستوں پر مبنی چوراستہ لوگوں کیلئے بہت بڑی اذیت سے کم نہیں ہے
    دن رات یہاں ٹریفک جام رہتی ہے اور اکثر اوقات ایکسیڈنٹ بھی ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ تجاوزات ہیں
    دکانداروں نے تجاوزات سے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے جس کے باعث لوگ الٹ سمت بائیک و گاڑیاں چلاتے ہیں اور اسی کی وجہ سے ایکسیڈنٹ بھی ہوتے رہتے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر قصور سے تجاوزات کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • آر پی او شیخوپورہ و ڈی پی او قصور کا دورہ احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کا دورہ

    آر پی او شیخوپورہ و ڈی پی او قصور کا دورہ احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کا دورہ

    قصور
    آر پی او شیخوپورہ و ڈی پی او قصور کا دورہ احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور،بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے

    تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر (RPO) شیخوپورہ رینج پنجاب پولیس اطہر اسماعیل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) قصور عیسیٰ خان سکھیرا نے احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کا خصوصی وزٹ کیا
    اس موقع پر چئیرمن احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال محمد سعید و سٹاف ہسپتال ھذہ اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا بچوں نے میزبانی کا حق ادا کرتے ہوئے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے
    مہمانوں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور والدین سے انکے مسائل سنے اور ہسپتال کے سٹاف نے تھیلیسیمیا پر مکمل بریفننگ دی
    اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) کنگن پور ذوالفقار علی بھٹی بھی ہمراہ تھے جنہوں نے ہسپتال کے متعلق پولیس ڈیپارٹمنٹ کی شفقت پر بریفننگ دی
    RPO اور DPO
    نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں سے پیار کیا اور جلد دوبارہ دورہ کرنے اور ہسپتال کو مکمل سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا
    نیز تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو DPO آفس قصور میں انوائیٹ کیا ہے جن کو پروٹوکول کے ساتھ ایک دن کا آفیسر بنایا جائے گا
    اہلیان علاقہ،ہسپتال سٹاف و تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ان کے ورثاء نے کہا کہ ہم بھائی سردار جہانگیر شریف ڈوگر کے خصوصی شکر گزار ہیں کہ جن کی خصوصی کاوش سے یہ وزٹ مکمن ہوا
    تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے آنے والوں مہمانوں کو دعاؤں سے نوازا