Baaghi TV

Category: قصور

  • مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے کی نیت سے لیجاتے ملزمان گرفتار

    مردہ بھینس کا گوشت فروخت کرنے کی نیت سے لیجاتے ملزمان گرفتار

    قصور
    پولیس کی بروقت کاروائی شہریوں کو مردہ گوشت بھچنے کی نیت سے مردہ بھینس لیجاتے ملزمان گرفتار،شہریوں کی جانب سے پولیس کا شکریہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کی
    تحصیل چونیاں کے تھانہ چھانگا مانگا کی پولیس نے شہریوں کو مردہ گوشت کھانے سے بچا لیا اور مردہ گوشت بیچنے کی نیت لیجاتے ہوئے ملزمان فیصل اور سہیل کو گرفتار کر کے منوں کے حساب سے مردہ گوشت برآمد کر لیا
    چھانگا مانگا پولیس نے دین پور ڈوبہ کے قریب دوران گشت ایک رکشہ کو روکا جس میں بھینس مردہ حالت میں تھی
    ذبح شدہ بھینس کا گوشت بذریعہ ویٹرنری ڈاکٹر معائنہ کیا گیا تو گوشت مضر صحت اور مردہ پایا گیا جس پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے ویٹرنری ڈاکٹر کی مدعیت میں سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے
    شہریوں نے بروقت ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا

  • قصور: لڑکیوں کو چھیڑنے پر طلباء  گروپوں میں تصادم، فائرنگ ، رکشہ ڈرائیور زخمی

    قصور: لڑکیوں کو چھیڑنے پر طلباء گروپوں میں تصادم، فائرنگ ، رکشہ ڈرائیور زخمی

    قصور (باغی ٹی وی ،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نوید سندھو کی رپورٹ) کھارا روڈ پر دو طلبہ گروپس کے درمیان لڑکیوں کو چھیڑنے کے معاملے پر سرعام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے دوران طالبات کو لے جانے والا رکشہ ڈرائیور محمد اسلم شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محمد اسلم نے فائرنگ کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر طالبات کے آگے لیٹ کر انہیں بچانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے وہ گولی کا نشانہ بن گیا۔ مقامی افراد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو طلبہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، جبکہ باقی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    زخمی رکشہ ڈرائیور محمد اسلم کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ محمد اسلم کی ہمت اور فرض شناسی نے ممکنہ طور پر ایک بڑا سانحہ ٹال دیا۔

    اس واقعے نے علاقے میں سیکورٹی کے فقدان اور طلبہ میں بڑھتے ہوئے تشدد پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مقامی افراد نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے قریب حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،سیلز ٹیکس،تاجروں کا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،سیلز ٹیکس،تاجروں کا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ

    قصور
    بجلی کے بلوں میں اضافہ و سیلز ٹیکس کی آڑ میں تاجروں کا اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ،پرنٹڈ پرائس سے بھی زیادہ قیمتوں پر فروخت جاری ،شہریوں کا اے سی قصور سے پرنٹڈ پرائس پر چیزوں کی فروخت کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر اور خاص کر سٹی قصور میں تاجروں نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سیلز ٹیکس کی آڑ میں ضروریات زندگی کی اشیاء پر پرنٹڈ پرائس کی بجائے اپنی من مانی قیمتوں پر شہریوں کو چیزوں کی فروخت شروع کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کی ماری عوام ایک طرف تو بجلی کے بلوں و دیگر اشیاء سے گورنمنٹ کی طرف سے مار کھا رہی ہے تو دوسری سمت تاجروں نے بھی عوام کو ہی مارنے کا تہیہ کر رکھا ہے
    نا گورنمنٹ کم نفع پر راضی ہے اور نا ہی تاجر حضرات قربانی کا بکری عام عوام ہی بن رہی ہے
    دو طرفہ مار کھانے والی عوام نے گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور سیلز ٹیکس کم کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ سکون ملے
    شہریوں نے اسے سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر پرنٹڈ پرائس سے زائد قیمت پر اشیاء بیچنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کی جائے

  • طالبات کو ہراساں اور وین ڈرائیور پر تشدد کرنے والے مکزمان گرفتار

    طالبات کو ہراساں اور وین ڈرائیور پر تشدد کرنے والے مکزمان گرفتار

    قصور
    تحصیل پتوکی میں طالبات کو ہراساں کرنے سے منع کرنے پر وین ڈرائیور پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں طالبات کو ہراساں کرنے سے روکنے پر وین ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 4 اوباش نوجوانوں کو سٹی پتوکی قصور پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے

    گرفتار ملزمان طالبات کو کالج جاتے ہوئے ہراساں کر رہے تھے کہ ڈرائیور نے انہیں منع کیا جس پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا
    سرعام ڈرائیور کو سڑک پر مارا پیٹا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں
    معاملہ سوشل میڈیا و میڈیا پر گردش کرنے لگا تو ڈی پی او قصور نے سخت نوٹس لیا اور ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے

    ایس ایچ او سٹی پتوکی کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کارروائی جاری ہے اور انہیں بھی جلد پکڑ کر پابند سلاسل کیا جائے گا
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سربراہی میں پولیس خواتین کے لئے ایک محفوظ اور پرامن معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے اس کاوش میں وین ڈرائیور کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ہراسگی و دیگر ایسے واقعات سے متعلق بروقت پولیس کو آگاہ کریں

  • ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پیناڈول و بروفن شربت تک موجود نہیں،ادویات باہر سے خریدنا مجبوری

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پیناڈول و بروفن شربت تک موجود نہیں،ادویات باہر سے خریدنا مجبوری

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال میں ادویات کا سٹاک زیرو،پیناڈول،بروفن شربت تک لوگوں کو بازار سے خریدنے پڑ رہے ہیں،ایم ایس ہسپتال ہذا سب اچھا کی خبر دینے میں مصروف،شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور قرب و جوار کی 10 لاکھ آبادی اور ضلع بھر کی 40 لاکھ آبادی کو صحت کی سہولیات دینے کا دعویدار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور کا سٹاک عرصہ دراز سے زیرو ہے
    اگر ہے بھی تو لوگوں کو کچھ نہیں مل رہا
    لوگوں کو دوائیوں کی بجائے دعاؤں سے نوازا جاتا ہے
    گزشتہ دن شہری ڈائریا کی بیماری پر اپنی ڈیڑھ سال کی بچی کو لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں لے کر گیا جہاں اسے
    Brufen,panadol
    شربت کیساتھ
    Enterogermina impiol
    inflor sache
    لکھ کر دے دیا گیا جو کہ اسے باہر کے میڈیکل سٹور سے خریدنا پڑا اور ایسا ہر مریض کیساتھ ہے
    ہسپتال سے ایک گولی تک نہیں دی گئی
    سہولیات کا فقدان اتنا ہے کہ پیناڈول و بروفن جیسا عام شربت تک لوگوں کو لکھ کر دیا جا رہا ہے جو وہ باہر میڈیکل سٹور سے خریدنے پر مجبور ہیں
    جبکہ ہسپتال کا ایم ایس ہر روز نئے سے نئے دعوے کرتا ہے اور افسران کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے اگر ہسپتال میں ادویات آتی ہیں تو وہ کہاں جاتی ہیں ؟
    شہریوں نے وفاقی وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • قصور: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھگدڑ، 4بچوں کی ماں جان سے گئی

    قصور: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھگدڑ، 4بچوں کی ماں جان سے گئی

    قصور(باغی ٹی وی ،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھوں کی رپورٹ) نواحی گاؤں منڈی عثمان والا میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پیسے لینے آئی 45 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ دھکم پیل، گرمی اور حبس کے باعث خاتون کی حالت بگڑ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون میناں بی بی نواحی گاؤں پیال کلاں کی رہائشی اور چار بچوں کی ماں تھیں۔ یہ افسوسناک واقعہ گورنمنٹ ماڈل سکول میں اس وقت پیش آیا جب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد لینے کے لیے خواتین کا ہجوم جمع تھا۔ انتظامی ناکامی اور ناقص انتظامات کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں میناں بی بی جاں بحق ہو گئیں۔

    یہ واقعہ حکومتی امدادی پروگراموں میں جاری غفلت اور بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جہاں غریب خواتین امداد کے لیے جمع ہوتی ہیں، لیکن مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں
    مظفرگڑھ: بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر میں بھگدڑ، 50 سالہ خاتون جاں بحق

    یاد رہے کہ چھ دن قبل بھی مظفرگڑھ میں اسی طرح کے واقعے میں 50 سالہ خاتون بے نظیر انکم سپورٹ سینٹر خان گڑھ میں ناقص انتظامات کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔

    عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

  • دھان کی باقیات کو آگ لگانا جرم،جرمانہ و سزا،اعلانات

    دھان کی باقیات کو آگ لگانا جرم،جرمانہ و سزا،اعلانات

    قصور
    محکمہ زراعت و ضلعی انتظامیہ قصور کی طرف سے تنبیہی اعلانات،دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانا جرم،سزا و جرمانہ

    تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت و ضلعی انتظامیہ قصور نے سموگ کے تدراک اور فضائی آلودگی کی روک تھام کی خاطر ضلع بھر کی مساجد سے اعلانات کروائے ہیں جس میں دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے منع کیا گیا ہے اور تنبیہہ کی گئی ہے کہ اگر کوئی دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگاتے پکڑا گیا تو اسے
    15 ہزار فی ایکڑ کے حساب سے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا نیز
    3 مہینے قید بھی ہو گی
    ضلع بھر کے پٹواری،سپیشل برانچ پولیس و محکمہ زراعت کے ملازمین کو متحرک کر دیا گیا ہے

  • قصور:چور گینگ کا سرغنہ گرفتار، 40 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    قصور:چور گینگ کا سرغنہ گرفتار، 40 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    قصور (باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو کی رپورٹ) پولیس نے الہ آباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 40 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کی ہدایت پر تھانہ الہ آباد پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کی۔ گرفتار ملزم کی شناخت استخار ولد طفیل کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ الہ آباد کا رہائشی ہے۔ ملزم استخار شہر کے مختلف علاقوں جیسے مین بازار، دکانوں، گھروں، شادی ہالز اور سکولز کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔

    پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے الہ آباد اور اس کے گرد و نواح سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ اس گینگ کے دیگر ارکان تک پہنچا جا سکے۔

    ڈی پی او قصور کی جانب سے ضلع بھر میں موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف جاری خصوصی مہم میں یہ ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ اس مہم کا مقصد شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا خاتمہ اور چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی کو یقینی بنانا ہے۔

  • 10 روز قبل قصور سے لاپتہ ہونے والا بچہ نا مل سکا،ڈی پی او سے نوٹس کی اپیل

    10 روز قبل قصور سے لاپتہ ہونے والا بچہ نا مل سکا،ڈی پی او سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    13 ستمبر سے لاپتہ ہونے والے بچے کا تاحال کوئی سراغ نا مل سکا،والدین شدت غم سے نڈھال،چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور اور ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ صدر کے علاقہ ڈنگی پورہ کے رہائشی محنت کش فروٹ فروش عبدالمجید ولد محمد اصغر نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا حیدر علی عمر تقریباً 8 سے 9 سال مورخہ 13 ستمبر دن گیاراں سے باراں بجے گھر سے لاپتہ ہے جس کے اغواء ہونے کا خدشہ ہے لہذا اس بابت ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کی جائے تاہم آج 10 دن گزرنے کے باوجود گمشدہ بچے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا
    بچے کے والدین سخت پریشان ہیں اور ڈی پی او قصور اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو قصور سے فریاد کرتے ہیں کہ ان کے بچے کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کیا جائے

  • بارڈر پار منشیات کی اسمگلنگ ناکام،دو مکزمان بمعہ منشیات گرفتار

    بارڈر پار منشیات کی اسمگلنگ ناکام،دو مکزمان بمعہ منشیات گرفتار

    قصور
    منشیات انڈیا اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام،دو ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا کے ایس ایچ او زاہد جمیل کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سرحدی گاؤں میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے جن کے قبضہ سے آدھا کلوگرام سے زائد ہیروئن اور ڈرون کیمرہ کا ریموٹ اور بیٹریاں برآمد ہوئی ہیں
    گرفتار ملزمان کی شناخت آفتاب اور الطاف پسران حنیف قوم میراثی رہائشی سکنہ سہجرہ گاؤں سے ہوئی ہے

    ملزمان بھیڈیاں کلاں جرنیلی روڈ سے بذریعہ ڈرون کیمرہ منشیات بارڈر پار انڈیا میں اسمگلنگ کرتے تھے
    تھانہ گنڈاسنگھ والا پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا
    ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی زیر قیادت قصور پولیس منشیات کے خاتمہ کیلئے دن رات کوشاں ہے