قصور
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عظیم شیخ نے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقے میں صدام حسین کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے باپ بیٹے کو سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر ہر ایک کو عمر قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور گھر میں داخل ہونے پر 7 سال قید کی سزا سنائی
تفتیش کے مطابق، سال 2021 میں ملزمان محمد الیاس ڈوگر اور اس کے بیٹے شاہ زیب عرف شیبی نے صرف اس وجہ سے صدام حسین کو قتل کیا کہ مقتول اور شاہ زیب کے درمیان ایک دن پہلے جھگڑا ہوا تھا، کیونکہ شاہ زیب اکثر مقتول کی بیوی پر برا نظر رکھتا اور فحش مذاق کرتا تھا۔
پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا نے مقتول کی والدہ کوثر بی بی کی رپورٹ پر باپ بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔ کیس کی پیروی سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایم یٰسین فرخ کمبوہ نے کی، جنہوں نے عدالت میں بتایا کہ گواہوں کے بیانات، شواہد اور کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ میں ملزمان کی مجرمانہ کارروائی ثابت ہے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کے دلائل سننے کے بعد یہ سزا سنائی
Category: قصور

فائرنگ کرکے قتل کرنے والے کو عدالت سے سزا سنا دی گئی

قصور:سڑک عبور کرتی 7 سالہ بچی گاڑی تلے کچل کر جاں بحق
قصور (باغی ٹی وی،بیوروچیف طارق نوید سندھو) الہ آباد کے نواحی علاقے دیو کھارہ کے قریب تیز رفتاری اور غفلت نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا، جہاں سڑک عبور کرتی 7 سالہ معصوم بچی گاڑی کی ٹکر سے جان کی بازی ہار گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ دعا طارق پیدل سڑک عبور کر رہی تھی کہ اچانک ایک بے قابو تیز رفتار گاڑی اسے کچلتی ہوئی گزر گئی، بچی کو لگنے والی چوٹیں اس قدر شدید تھیں کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو قصور کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا، جبکہ معصوم بچی کی اچانک موت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔
پولیس تھانہ الہ آباد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے اور غفلت برتنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی کی رفتار بہت زیادہ تھی جس کے باعث ڈرائیور بچی کو سامنے دیکھ کر قابو نہ پا سکا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ مقامی شہریوں نے حادثے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آبادی والے علاقوں میں تیز رفتاری کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔

قصور کی رہائشی بیوہ کے لاہور میں واقع پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل
قصور کی رہائشی بیوہ خاتون کے پلاٹ پر لاہور میں مبینہ قبضے کی کوشش پر قانونی کارروائی کا مطالبہ
لاہور کے علاقے حمزہ ٹاؤن میں واقع سات مرلہ رہائشی پلاٹ پر مبینہ قبضے کی کوشش کا انکشاف سامنے آیا ہے
متاثرہ خاتون کے بھائی محمد علی ولد محمد رفیق نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بیوہ ہمشیرہ نے یہ پلاٹ اپنے یتیم بچوں کے مستقبل کے لیے خریدا تھا جو رجسٹری اور انتقال شدہ ہے
درخواست گزار کے مطابق سوسائٹی کے مالک کا کیش لیٹر بھی موجود ہے
الزام ہے کہ پلاٹ کے مغرب میں رہائش پذیر اللہ میر، جو مبینہ طور پر کچھ رقبے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، نے اپنے ساتھیوں بشیر جٹ اور شاہد جٹ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دیں اور پلاٹ کے ایک حصے میں رکاوٹیں بھی رکھ دی گئیں
درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کسی بھی وقت بیوہ خاتون کے پلاٹ پر زبردستی قبضہ کیا جا سکتا ہے
متاثرہ خاندان نے متعلقہ حکام اور وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ قبضہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور بیوہ خاتون و یتیم بچوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے
درخواست گزار محمد علی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے
ایک قتل چھ زخمی،املاک جلا دی گئیں،مقدمہ درج
قصور
گزشتہ دن موضع نوری والا میں معمولی تکرار پر فائرنگ، ایک جاں بحق، چھ زخمی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے نواحی گاؤں موضع نوری والا میں گزشتہ دن ایک انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا جس میں معمولی تکرار کے بعد دوستوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اندھا دھند فائرنگ میں تبدیل ہو گیا
اس واقعہ میں 55 سالہ مصطفیٰ ولد صادق جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا
بعد ازاں مشتعل ورثاء نے مبینہ ملزمان کی حویلی اور ڈیرے کو آگ لگا دی جس سے ایک کار، ایک ٹریکٹر اور موٹر سائیکل جل گئے
پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا
پولیس نے دس نامزد اور چھ سے سات نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے#قصوریات

بسنت کی اجازت نہیں،پولیس نے ملزم بمعہ پتنگوں کے،گرفتار کر لیا
قصور
تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور پولیس نے ایس ایچ او مشتاق حیدر کی سربراہی میں تھانہ کی حدود میں کائیٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کے سامان کی بڑی کھیپ برآمد کر لیتفصیلات کے ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن مشتاق حیدر کی سربراہی میں پولیس نے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کو ناکام بنا دیا
تھانہ کی حدود نفیس کالونی کے قریب ایس آئی ظفر اقبال نے دورانِ گشت ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی
تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 100 عدد پتنگیں،گڈیاں برآمد ہوئیں
ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ پر اپنا نام عدنان علی ولد جاوید قوم ملک، سکنہ محلہ کوٹ رکن دین قصور بتایا
پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے کائیٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر اس کے خلاف کائیٹ ایکٹ 2025 کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور اس سے متعلقہ سامان کی فروخت و ترسیل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے
قصور پولیس نے اس سے قبل کئی بار واضع کیا ہے کہ قصور میں بسنت کی کوئی اجازت نہیں لہذہ شہری خلاف ورزی سے باز رہیں
مارکیٹ کمیٹی سے جاری ریٹ لسٹوں پر تاریخ نا لکھنا معمول
قصور
مارکیٹ کمیٹی سے جاری کردہ ریٹ لسٹوں پر تاریخ کا اندارج نا ہونا معمول،خریدار پریشانتفصیلات کے مطابق قصور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کی جانے والی پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ پر تاریخ شامل نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں
کوئی پتہ نہیں چلتا کہ جو ریٹ لسٹ دکھائی جا رہی ہے یہ کتنی پرانی ہے
دکانداروں کو 20 روپیہ کے عیوض فراہم کی جانے والی یہ ریٹ لسٹ نئی ہے یا پرانی اس کا تعین ممکن نہیں ہو پاتا جس سے خرید و فروخت میں مشکلات کا سامنا ہے
شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹ لسٹ پر واضح تاریخ درج کی جائے تاکہ عوام کو شفاف معلومات میسر ہوں اور مارکیٹ میں بے ضابطگیوں سے بچا جا سکے
تیز برسات ،موسم خوشگوار،ناقص نکاسی آب سے زندگی عذاب
قصور
تیز برسات سے موسم خوشگوار،ناقص نکاسی آب سے شہریوں کی زندگیاں عذابتفصیلات کے مطابق قصور میں شدید بارش سے نظامِ نکاسی ناکام۔ہو گیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
قصور میں گزشتہ شام 7 بجے سے رات گئے تک تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم تو خوشگوار ہو گیا مگر ناقص نکاسیٔ آب کے باعث شہر کی متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام، بجلی کی فراہمی متاثر اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوگئی
بارش کے بعد گلی محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہوتی رہیں
کئی علاقوں میں گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہو گیا شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث ہر بارش عذاب بن جاتی ہے
شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے، نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کرنے، نالوں کی صفائی یقینی بنانے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ بارشوں میں عوام کو مشکلات سے بچایا جاسکے
قصور:ایک لمحے کی غفلت، چار زندگیاں ختم، باراتی کار خوفناک حادثے کا شکار
قصور (طارق نوید سندھو سے)پتوکی سے بارات میں جانے والی ایک کار کو نواحی علاقے بھوئے آصل سے واپسی کے دوران چھانگا مانگا روڈ پر ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی۔ افسوسناک حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان پتوکی کے رہائشی تھے اور اپنے ایک دوست کی بارات میں شرکت کے لیے بھوئے آصل گئے ہوئے تھے۔ شادی کی تقریب سے واپسی پر جب کار چھانگا مانگا کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں کار سڑک سے اتر کر زور دار طریقے سے ایک درخت سے ٹکرا گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی میں پھنسی لاشوں کو نکال کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ملک عبداللہ، ملک کیف، ملک رحمت اور ملک مٹھو کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ جاں بحق نوجوانوں کی خبر پتوکی پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا، جبکہ اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے سڑکوں پر تیز رفتاری کے بڑھتے ہوئے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ جاں بحق نوجوانوں کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن ،متعدد گرفتار ،اسلحہ برآمد
قصور
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن، چھ ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد
تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ کھڈیاں پولیس نے ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران چھ مشتبہ و جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
سرچ آپریشن کے دوران سولہ گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 22 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 240 لیٹر زہریلی شراب، ایک رائفل اور ایک پسٹل برآمد کر لیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحہ اور منشیات پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مذید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا ہے
ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کے مطابق جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی
قصور کی طالبات کا بڑا اعزاز،محکمہ و والدین کا نام روشن
قصور
طالبات نے پنجاب لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے محکمہ تعلیم و والدین کا نام روشن کر دیاتفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی طالبات نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہباز خان روڈ قصور کی ہونہار طالبات نے انٹر بورڈ چیمپئن شپ میں پنجاب لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع اور محکمہ تعلیم کا نام روشن کر دیا
اس شاندار کامیابی پر محکمہ تعلیم قصور میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی طالبات کی محنت، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور والدین کے بھرپور تعاون کا عملی ثبوت ہے
طالبات کی اس نمایاں کارکردگی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ضلع قصور کی بیٹیاں نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی کسی سے کم نہیں ہیں
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع قصور کی جانب سے کامیاب طالبات، ان کی پوری ٹیم، اساتذہ اور والدین کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ مستقبل میں بھی ضلع قصور کی طالبات اسی جذبے اور محنت کے ساتھ مزید کامیابیاں سمیٹیں گی









