Baaghi TV

Category: قصور

  • ضلعی انتظامیہ کے دعوے بے بنیاد،ہسپتال کے باہر مریض سڑک پر بغیر ایمبولینس

    ضلعی انتظامیہ کے دعوے بے بنیاد،ہسپتال کے باہر مریض سڑک پر بغیر ایمبولینس

    قصور
    بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سہولیات کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے

    قصور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے ان دعوؤں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مریض کو شدید گرمی کے دوران مصروف ٹریفک کے درمیان سٹریچر پر ہسپتال کے اندر منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ موقع پر ایمبولینس گاڑیاں موجود ہونے کے باوجود انہیں استعمال نہیں کیا گیا۔

    شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتظامی غفلت قرار دیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ہسپتال میں بنیادی مریض سہولیات اور ایمرجنسی رسپانس کا یہ حال ہے تو عام مریضوں کو کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا۔

    شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

    دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا

  • صحافی کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

    صحافی کے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

    جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کے خلاف صحافی برادری کا احتجاج

    قصور
    صحافی برادری نے قصور کے سینئر صحافی افضل حسین بھٹی، سی ای او آپ پلس نیوز اور مرکزی جنرل سیکرٹری ایمرا ویب میڈیا جرنلسٹس گروپ ضلع قصور، کے خلاف درج کی جانے والی من گھڑت، جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

    صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ افضل حسین بھٹی ایک ذمہ دار اور پیشہ ور صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی
    ان کے خلاف درج کیا جانے والا مقدمہ آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے

    صحافی برادری نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ جھوٹی ایف آئی آر کو فوری طور پر خارج کیا جائے اور معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور بے گناہ افراد کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند ہو

    صحافیوں کا کہنا تھا کہ اگر صحافیوں کو اس طرح جھوٹے مقدمات میں الجھایا جاتا رہا تو اس سے آزادی اظہار رائے اور صحافتی فرائض کی انجام دہی متاثر ہوگی
    ضلع بھر کے صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا

  • غریبوں کی ریڑھیوں پر فوری ایکشن مگر اشرافیہ کی تجاوزات پر خاموشی

    غریبوں کی ریڑھیوں پر فوری ایکشن مگر اشرافیہ کی تجاوزات پر خاموشی

    قصور: غریبوں کی ریڑھیوں پر فوری ایکشن، مگر بااثر افراد کے تجاوزات برقرار

    قصور میں تجاوزات کے خلاف کارروائی ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس اور متعلقہ ادارے بازاروں میں غریب ریڑھی بانوں اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے خلاف تو فوری کارروائی کرتے ہیں، مگر بااثر افراد کے غیر قانونی تھڑے اور تجاوزات بدستور قائم ہیں۔

    شہریوں کے مطابق منیر شہید کالونی میں کئی گھروں کے باہر بڑے بڑے تھڑے تعمیر کیے گئے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر گھروں کے مالکان نے سڑک کا آدھا حصہ بھی اپنے استعمال میں لے رکھا ہے، جس کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر تجاوزات کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے تو قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے۔ غریب ریڑھی بانوں کے روزگار ختم کرنے کے بجائے بااثر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

    شہری حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منیر شہید کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم مستقل تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جائے اور سڑکوں پر قبضہ ختم کرا کے عوام کے لیے راستے بحال کیے جائیں۔

  • 93 اساتذہ کی ترقی ے آرڈرز ،ےتعلیمی حلقوں میں خوی کی لہر

    93 اساتذہ کی ترقی ے آرڈرز ،ےتعلیمی حلقوں میں خوی کی لہر

    قصور
    93 خواتین اساتذہ کی ترقی کے آرڈرز جاری، تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر

    ضلع قصور میں عرصہ دراز سے زیرِ التوا خواتین اساتذہ کی ترقیوں کا عمل مکمل ہونے پر تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ایلیمنٹری ونگ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک پروقار تقریب میں 93 خواتین اساتذہ کو پی ایس ٹی (PST) سے ای ایس ٹی (EST) کے عہدوں پر ترقی کے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔

    تقریب میں سی ای او ایجوکیشن قصور شوکت علی خاں اور ڈی ای او ایلیمنٹری محترمہ ناصرہ بشیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈپٹی ڈی ای او پتوکی محترمہ صباء خالد اور ڈپٹی ڈی ای او کوٹ رادھا کشن محترمہ طلعت رانا بھی موجود تھیں۔

    اس موقع پر عربی، جنرل اور سائنس میتھ کے بی ایس آنرز حامل وہ اساتذہ جو کئی برسوں سے ترقی کے منتظر تھے، آرڈرز وصول کرتے ہوئے جذباتی دکھائی دیں۔ ترقی پانے والی اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور اساتذہ دوست پالیسیوں کے باعث برسوں سے رکا ہوا ترقیوں کا عمل شفاف انداز میں مکمل ہوا۔

    تقریب کے اختتام پر خوشی کے اظہار کے طور پر کیک بھی کاٹا گیا اور اس یادگار موقع کو اساتذہ نے اپنے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا

  • سٹی ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم،واک کرکے لوگوں کو ہدایت کی گئی

    سٹی ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم،واک کرکے لوگوں کو ہدایت کی گئی

    قصور
    ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر صاحب کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس قصور کی ایم ایس DHQ اور اسٹاف کے ساتھ مشترکہ ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا
    ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور طاہر سندھو نے انچارج ایجوکیشن اور ٹریفک و میڈیکل اسٹاف کے ساتھ اسٹیل باغ چوک میں ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا جس میں ٹریفک و میڈیکل اسٹاف سمیت سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد اور رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کی واک کا مقصد شہریوں کو لین لائن ڈسپلن سمیت ہیلمٹ اور روڈ سیفٹی اور سیٹ بیلٹ کی پابندی اور رانگ وے کی سخت ممانعت پر بریفنگ دی گئی ٹریفک پولیس قصور نے شہریوں سے التماس ہے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں لین لائن ڈسپلن کا خاص خیال رکھتے ہوئے محفوظ سفر کریں

  • تیز آندھی ،متعدد فیڈرز بند،تاحال بجلی کی فراہمی معطل،لوگ پریشان

    تیز آندھی ،متعدد فیڈرز بند،تاحال بجلی کی فراہمی معطل،لوگ پریشان

    قصور
    تیز آندھی سے متعدد فیڈرز ٹرپ، بجلی کی فراہمی تاحال متاثر

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ شام آنے والی شدید آندھی کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی

    تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی ترسیلی لائنوں اور سسٹم کو نقصان پہنچا، جس سے اچانک کئی فیڈرز بند ہو گئے
    بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گرمی کے باعث صورتحال مذید سنگین ہو گئی ہے

    متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں ہو سکی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں

  • ضلعی پولیس کی کاروائی میں جعلی اہلکار،مفرور اور چور گینگ گرفتار

    ضلعی پولیس کی کاروائی میں جعلی اہلکار،مفرور اور چور گینگ گرفتار

    قصور
    ضلع بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن، خطرناک اشتہاری، چور گینگ اور جعلی اہلکار سمیت متعدد ملزمان گرفتار
    قصورضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے مختلف کارروائیوں میں خطرناک مجرم اشتہاری، نقب زن چور گینگ اور جعلی پولیس اہلکار سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر تھانہ راجہ جنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں مطلوب اے کیٹگری کے مجرم اشتہاری قاسم سمیت 08 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایک بی کیٹگری کا اشتہاری بھی پکڑا گیا، جبکہ ملزم صدام کو ناجائز اسلحہ سمیت حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزید برآں اشتہاری کو فرار کروانے میں مدد دینے والے ملزم وقار اور ریکارڈ یافتہ عادی مجرم ساجد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
    دوسری جانب تھانہ الہ آباد پولیس نے ایس ایچ او محمد ارشاد کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے نقب زن چور گینگ کے سرغنہ امین عرف امینی سمیت 05 ارکان کو گرفتار کیا، جبکہ مجموعی طور پر 08 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان الہ آباد اور گردونواح میں گھروں میں نقب لگا کر چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے تقریباً 45 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، جس میں 09 تولہ طلائی زیورات، 03 لاکھ 85 ہزار روپے نقدی، ایل سی ڈی اور ایک اے سی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دوران ناکہ بندی ملزم عارف کے قبضے سے دو پسٹل بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ رابری کے مقدمات میں مطلوب دو اے کیٹگری اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
    ادھر تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم آصف، جو کینیڈا کالونی چونیاں کا رہائشی ہے، پولیس یونیفارم پہن کر خود کو اہلکار ظاہر کرتا اور سادہ لوح شہریوں کو دھمکا کر رقم بٹورتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے لاہور پولیس کا جعلی کارڈ بھی برآمد ہوا جس پر 668/HC درج تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کر دیا۔
    ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

  • معروف کبڈی پلیئر کے قاتلوں کو سزا سنا دی گئی

    معروف کبڈی پلیئر کے قاتلوں کو سزا سنا دی گئی

    قصور
    نواحی قصبہ کھڈیاں خاص کے معروف کبڈی پلیئر نصراللہ عرف ناصر کو دورانِ ڈکیتی قتل کرنے کا معاملہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ الہٰ آباد کی حدود مائی رابو کے قریب کچھ عرصہ قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف کبڈی پلیئر کو قتل کیا گیا تھا

    الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ کے رہائشی دو ملزمان، رفاقت ولد رفیق ایبک اور مدثر بشیر ولد محمد بشیر، دونوں کو چونیاں کی مقامی عدالت نے 190 دنوں میں فیصلہ سناتے ہوئے عمر قید اور دس، دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی
    فاضل جج واجد منہاس نے یہ فیصلہ سنایا

    واضح رہے کہ ملزمان کا تیسرا ساتھی عامر پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔

  • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی غریب مزدور کے 32 لاکھ کھا۔ گئی،پلاٹ پھر بھی نا دیا

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی غریب مزدور کے 32 لاکھ کھا۔ گئی،پلاٹ پھر بھی نا دیا

    لاہور
    نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو کو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف درخواست موصول
    نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو (NAB) کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف مبینہ فراڈ کی درخواست موصول ہوئی ہے جس میں شہری محمد عاصم ولد محمد اسماعیل نے سنگین الزامات عائد کئے ہیں
    درخواست گزار کے مطابق اس نے نومبر 2021 میں زیتون سٹی ہاؤسنگ سکیم، لاہور میں 5 مرلہ کا رہائشی پلاٹ فائل نمبر ZR-00826-05-RS خریدا جس کے عوض اس نے 3,173,630 روپے ادا کیے ہیں شہری کا کہنا ہے کہ کئی سال گزرنے کے باوجود نہ تو اسے پلاٹ دیا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی ہے
    درخواست میں مذید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ متعلقہ سوسائٹی کے ذمہ داران کی جانب سے مسلسل ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے جبکہ درخواست گزار کے مطابق وہ مزدور پیشہ ہے اور اپنی جمع پونجی اس منصوبے میں لگا چکا ہے
    شہری نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ زیتون سٹی کی انتظامیہ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اور اس کی رقم واپس دلوائی جائے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
    درخواست گزار نے انصاف کی فراہمی کے لیے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں حبیبوں ڈکیٹ ہلاک

    سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں حبیبوں ڈکیٹ ہلاک

    قصور: سی سی ڈی کی بڑی کارروائی، بدنام زمانہ ڈاکو حبیب عرف حبیبو پولیس مقابلے میں ہلاک
    قصور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سی سی ڈی کی مؤثر کارروائی کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو حبیب عرف حبیبو ہلاک ہو گیا، جو 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
    تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی صدر سرکل کی ٹیم قادیونڈ گاؤں کے قریب ریڈ پر مامور تھی کہ اطلاع ملی تین مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔
    فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو حبیب عرف حبیبو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والا ملزم تھانہ صدر قصور کے گاؤں کھارا کا رہائشی تھا اور سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
    سی سی ڈی ٹیم نے موقع سے شہریوں سے چھینی گئی تین موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے
    علاقہ مکینوں نے خطرناک ڈاکو کی ہلاکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی سی ڈی پولیس کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے