Baaghi TV

Category: قصور

  • ڈی پی ایس سکول قصور کے باہر  بخوں کے والدین کو سخت مشکلات

    ڈی پی ایس سکول قصور کے باہر بخوں کے والدین کو سخت مشکلات

    قصور
    ڈی پی ایس اسکول کے گیٹ نمبر 3 کے باہر والدین کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان

    قصور میں واقع ڈی پی ایس اسکول کے گیٹ نمبر 3 کے باہر بچوں کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں نہ تو کسی قسم کی چھاؤں کا انتظام موجود ہے اور نہ ہی پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کی گئی ہے

    روزانہ کی بنیاد پر درجنوں والدین اپنے بچوں کو لینے کے لیے سکول کے باہر طویل انتظار کرتے ہیں، جو کئی منٹوں سے بڑھ کر بعض اوقات گھنٹوں تک محیط ہو جاتا ہے شدید گرمی یا موسم کی سختیوں کے دوران یہ صورتحال مزید تکلیف دہ ہو جاتی ہے

    والدین کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ کی جانب سے اس اہم مسئلے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے حالانکہ معمولی انتظامات جیسے شیڈ یا واٹر کولر کی فراہمی سے اس مشکل کو باآسانی حل کیا جا سکتا ہے

    شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور گیٹ نمبر 3 کے باہر انتظار کرنے والے افراد کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • جوئے کے اڈے پر جعلی کرنسی پر لڑائی،تشدد،مار مار کر پولیس کے حوالے

    جوئے کے اڈے پر جعلی کرنسی پر لڑائی،تشدد،مار مار کر پولیس کے حوالے

    قصور
    کوٹ بلوچاں، علیگڑھ کے علاقے میں حدود تھانہ بی ڈویژن کے اندر مبینہ طور پر جوئے کے دوران جعلی کرنسی کے استعمال پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں ایک محنت کش شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا
    ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوئے کی محفل میں جعلی نوٹوں کے استعمال کا انکشاف ہوا جس پر شرکاء کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی
    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاڑی قصائی، طیب گجر اور علی نامی افراد نے فیکٹری میں کام کرنے والے ایک شخص کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں
    مذید بتایا گیا ہے کہ زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے ملزمان نے اسے اٹھا کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا
    اہلیانِ علاقہ نے اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جاری جوئے کے اڈوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے
    شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور زخمی شخص کو انصاف فراہم کیا جائے
    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو ایسے واقعات میں مذید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے

  • شدید ترین اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی چیخیں

    شدید ترین اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی چیخیں

    قصور
    شیر میں شدید لوڈ شیڈنگ، گرمی اور مچھروں کی یلغار سے شہری پریشان

    قصور میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی مسلسل بندش نے راتوں کی نیند چھین لی ہے جبکہ مچھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے

    شہریوں کے مطابق روزانہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے، جس کے باعث گھروں میں پنکھے اور دیگر برقی آلات بند رہتے ہیں شدید گرمی کے دوران یہ صورتحال خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور مریضوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہے

    دوسری جانب بارشوں اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے جس سے ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں مچھروں کے باعث سونا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ اسپرے اور صفائی کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں

    شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں فوری کمی کی جائے، بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور مچھروں کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اسپرے مہم شروع کی جائے

    حالات یہی رہے تو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے

  • بابا بلہے شاہ ہسپتال میں مریض بدحال،انتظامیہ سے فوری نوٹس کی پیل

    بابا بلہے شاہ ہسپتال میں مریض بدحال،انتظامیہ سے فوری نوٹس کی پیل

    قصور
    بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں بجلی کی طویل بندش نے مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں ہسپتال کے اہم شعبے، جن میں گائنی وارڈ اور او پی ڈی شامل ہیں، اندھیرے میں ڈوب گئے، جس کے باعث علاج معالجہ کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے

    ہسپتال میں آنے والے مریضوں نے شکایت کی ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث نہ صرف بنیادی طبی سہولیات متاثر ہو رہی ہیں بلکہ سانس، دل اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کی جان کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں خواتین وارڈ میں بھی صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جہاں گرمی اور حبس کے باعث مریض اور تیماردار شدید اذیت کا شکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش کے دوران متبادل انتظامات، جیسے جنریٹرز، بھی مؤثر انداز میں فعال نہیں کیے جا سکے، جس سے انتظامی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک بڑے ضلعی ہسپتال میں اس نوعیت کی بنیادی سہولت کا فقدان نہ صرف لمحۂ فکریہ ہے بلکہ متعلقہ حکام کی غفلت کو بھی ظاہر کرتا ہے

    عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ فوری طور پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے اور ہنگامی بنیادوں پر متبادل انتظامات کو فعال کیا جائے تاکہ مریضوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے

  • حویلی پر ناجائز قبضہ کی کوشش،ہوائی فائرنگ،مویشی چھین کر لے گئے،ڈی پی او موقع پر پہنچ گیا

    حویلی پر ناجائز قبضہ کی کوشش،ہوائی فائرنگ،مویشی چھین کر لے گئے،ڈی پی او موقع پر پہنچ گیا

    قصور
    تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور کے نواحی گاؤں ڈھٹے میں حویلی اور مال مویشی پر قبضہ کی کوشش نے صورتحال کو سنگین بنا دیا
    واقعے کی اطلاع ملتے ہی قائم مقام ڈی پی او قصور محمد ضیاء الحق خود کنگن پور پہنچ گئے اور موقع پر جا کر تمام صورتحال کا جائزہ لیا
    اس دوران ڈی ایس پی چونیاں، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت سرکل بھر کے ایس ایچ اوز کو بھی فوری طور پر طلب کر لیا گیا
    تفصیلات کے مطابق شہری عرفان کی حویلی اور مال مویشی پر ملزمان منصب وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مویشی چھین لیے گئے، خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکا میزان ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا
    ڈی پی او کی ہدایت پر ڈکیتی، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو جلد ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں گیں
    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ قبضہ مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی شہری کی زمین یا حویلی پر زبردستی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

  • ڈسٹرکٹ جیل قصور میں قیدیوں کیلئے بہترین انتظامات

    ڈسٹرکٹ جیل قصور میں قیدیوں کیلئے بہترین انتظامات

    قصور ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات، انتظامات بہترین ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل

    قصور جیل مینوئل کے مطابق قیدیوں کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کی اصلاح ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سپرٹینڈنٹ جیل قصور چوہدری اختر بریار نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور خوراک کے انتظامات کو مثالی بنایا گیا ہے جیل عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قیدیوں کے ساتھ انسانی ہمدردی اور مروجہ قوانین کے تحت بہترین رویہ اختیار کریں قیدیوں کی نفسیاتی اور اخلاقی تربیت پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں انہوں نے بتایا کہ قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے لواحقین کی عزتِ نفس کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے ملاقات کے شیڈول کو منظم بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے اور انہیں سایہ دار جگہ، پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جیل میں قیدیوں کے لیے طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے بیرکوں میں صفائی کے نظام کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور قیدیوں کو تعلیمی و فنی کورسز کروانے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے ہمارا مقصد جیل کو محض قید خانہ نہیں بلکہ ایک اصلاح گاہ بنانا ہے جہاں قیدیوں کو سزا کے ساتھ ساتھ بہتر زندگی گزارنے کا ڈھنگ بھی سکھایا جائے.

  • قصور کی مشہور زمانہ فوڈ گیلری میں آپریشن کیا گیا

    قصور کی مشہور زمانہ فوڈ گیلری میں آپریشن کیا گیا

    قصور
    شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، فوڈ گیلری میں غیر قانونی تعمیرات مسمار
    قصور: گزشتہ روز شہر کی معروف فوڈ گیلری میں ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر پیرا فورس نے تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا
    کارروائی کے دوران دکانداروں کی جانب سے لگائے گئے غیر قانونی سائن بورڈز، ناجائز ریمپ، تھڑے اور دیگر تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹا دیا گیا۔ آپریشن کے باعث علاقے میں عارضی طور پر ہلچل رہی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود رہی
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام عوامی گزرگاہوں کو بحال کرنے، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے سلسلے کی کڑی ہے
    حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی سرکاری جگہ پر ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
    ذرائع کے مطابق بعض دکانداروں نے کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا تاہم انتظامیہ نے واضح کیا کہ آپریشن قانون کے مطابق اور پیشگی نوٹس کے بعد کیا گیا
    شہری حلقوں نے تجاوزات کے خاتمے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں تاکہ شہر میں نظم و ضبط اور صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے

  • شادی میں جانے والے پر تشدد،سر و بھنوؤں کے بال مونڈ دیئے،اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل

    شادی میں جانے والے پر تشدد،سر و بھنوؤں کے بال مونڈ دیئے،اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    تحصیل چونیاں میں شادی پر جانے والا شخص بدترین تشدد کا نشانہ، بال اور بھنویں کاٹ دی گئیں
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی علاقے تھانہ چھانگا مانگا کی حدود تارا سنگھ میں بااثر افراد کی مبینہ غنڈہ گردی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے تیار ہو کر جانے والے ایک شخص کو راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا
    متاثرہ شخص، جسے مقامی افراد ،سائیں ٹائپ”م، قرار دے رہے ہیں، کو ملزمان نے نہ صرف زد و کوب کیا بلکہ اس کے سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں بھی زبردستی کاٹ دیں جس سے اس کی تذلیل ہوئی
    ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری گھر سے مکمل تیاری کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے روانہ ہوا تھا کہ راستے میں بااثر ملزمان نے اسے روک کر بدسلوکی کی
    واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے
    متاثرہ شخص کی جانب سے تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو باقاعدہ درخواست دے دی گئی ہے
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
    علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے

  • عظیم صوفی بزرگ کا شہر مضر صحت پانی کے باعث بیماریوں کا شکار

    عظیم صوفی بزرگ کا شہر مضر صحت پانی کے باعث بیماریوں کا شکار

    قصور
    شہر قصور جو صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے اور برصغیر میں ایک اہم حیثیت رکھتا ہے، آج بنیادی سہولیات کے شدید بحران کا شکار ہے
    شہر میں صحت اور صفائی کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے
    بلھے شاہ ہسپتال قصور میں مریضوں کو مناسب سہولیات میسر نہیں
    شہریوں کے مطابق صبح کے محدود آؤٹ ڈور کے بعد مریضوں کو لاہور ریفر کر دیا جاتا ہے جبکہ عملے کا رویہ بھی شکایات کی زد میں ہے
    دوسری جانب پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر چکا ہے
    ذرائع کے مطابق شہر کا تقریباً 70 فیصد پانی، جو سرکاری ٹینکیوں کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، آلودہ اور بدبودار ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی میں کبھی کیڑے پائے جاتے ہیں اور کبھی اس سے روہی نالہ جیسی بدبو آتی ہے، جو انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے
    ماہرین طب کے مطابق آلودہ پانی کے استعمال سے گردوں کی بیماریوں، کینسر، جلدی امراض اور گیسٹرو جیسی وبائیں تیزی سے پھیل رہی ہیں جس نے اہلِ علاقہ کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے
    متاثرہ علاقوں میں مسجد نور، غوثیہ کالونی، کوٹ پیراں، کوٹ قتل گڑھی، کوٹ غلام محمد,کھارا روڈ شاہ عنایت کالونی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں کے مکین بنیادی حق یعنی صاف پانی سے محروم ہیں
    شہریوں نے منتخب نمائندے ایم این اے شیخ سعد وسیم سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ خدارا قصور کے عوام پر رحم کیا جائے اور فوری طور پر صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مزید انسانی جانوں کو خطرات سے بچایا جا سکے

  • پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل مگر مہنگائی کا طوفان مذید بڑھ گیا

    پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل مگر مہنگائی کا طوفان مذید بڑھ گیا

    قصور
    پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل، مہنگائی کا طوفان برقرار ، شہریوں کے سوالات بڑھ گئے
    تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں پیٹرول کی قیمت 321 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 458 روپے تک پہنچائے جانے کے بعد حکومت کی جانب سے بظاہر ریلیف دیتے ہوئے 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تاہم اس عارضی کمی کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا
    قصور میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا جبکہ نان، روٹی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بے تحاشا بڑھ گئیں ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی کر دی جاتی ہے لیکن جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اشیاء کی قیمتیں اپنی جگہ برقرار رہتی ہیں
    شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا حکومت صرف پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور کمی تک ہی محدود ہے یا پھر وہ مارکیٹ میں دیگر اشیاء کی قیمتوں کو بھی کنٹرول کر سکتی ہے؟
    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نظر نہیں آ رہا جس کے باعث عام آدمی کو ریلیف نہیں مل پا رہا
    ماہرین کے مطابق قیمتوں میں استحکام کے لیے موثر مانیٹرنگ سسٹم اور سخت حکومتی عملدرآمد ناگزیر ہے بصورت دیگر وقتی ریلیف کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں ہو پاتا
    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت نہ صرف پیٹرول کی قیمتوں کو متوازن رکھے بلکہ ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی سختی سے عملدرآمد کروائے تاکہ حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف مل سکے