Baaghi TV

Category: قصور

  • قصور،لاہور،اوکاڑہ،سیالکوٹ اور کراچی میں ٹریول ایجنسیوں کے نام پر دو بھائیوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے لوٹ مار

    قصور،لاہور،اوکاڑہ،سیالکوٹ اور کراچی میں ٹریول ایجنسیوں کے نام پر دو بھائیوں کی سوشل میڈیا کے ذریعے لوٹ مار

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)لاہور،قصور،اوکاڑہ،سیالکوٹ اور کراچی میں ٹریول ایجنسیوں کے نام پر لوگوں کو سبز باغ دکھا کر لوٹنے والے دو سگے بھائی سرعام فراڈ کرنے لگے،متاثرہ لوگوں کو ایف آئی اے سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد کے گاؤں 11 ون آر کے رہائشی دو سگے بھائی محمد الیاس اور محمد اعجاز نے واٹس ایپ گروپ بنا رکھے ہیں اور اس میں لوگوں کو ایڈ کرکے سبز باغ دکھا کر باہر بھیجنےکا جھانسہ دے کر لوگوں سے فراڈ کر رہے ہیں

    ذرائع کاکہنا ہے کہ ان دونوں بھائیوں نے لاہور میں جدہ ٹریول ایجنسی،کراچی میں دشت ٹریول ایجنسی اور ایک سیالکوٹ کی ٹریول ایجنسی کے نام پر واٹس ایپ گروپس بنائے ہوئے ہیں

    ان گروپس میں لاہور،قصور،اوکاڑہ،ساہیوال،سیالکوٹ،کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے لوگوں کو ایڈ کیا ہوا ہے اور ان کو ان گروپس میں بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور پھر پیسے وصول کرکے گروپ سے نکال دیا جاتا ہے

    متاثرہ لوگوں نے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی( ایف آئی اے) سے مطالبہ کیا ہے کہ ان فراڈیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرہ لوگوں کی رقوم واپس دلوائی جائیں.

  • قصور :پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی، دکانداروں کی شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    قصور :پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی، دکانداروں کی شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)پلاسٹک شاپر بیگز پر پابندی،پابندی کا فائدہ دکانداروں کو،شاپنگ بیگز کی الگ سے قیمت وصولی،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے پلاسٹک بیگز کے مضر ماحولیات اثرات کے پیش نظر سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال اور خرید و فروخت پر 5 جون 2024 سے مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے

    ایک مرتبہ استعمال ہونے والی اشیاء جیسا کہ پلاسٹک کانٹے، چمچے، اسٹرا، پلیٹس، ڈسپوزیبل گلاس، فوڈ بکس، پلاسٹک اسٹیکرز، پلاسٹک جھنڈے، پلاسٹک بینرز جو کہ 80 مائیکرو وزن سے کم ہو اور وہ پلاسٹک بیگز جس کی موٹائی 75 مائیکرو زون سے کم ہو ان کے استعمال اور خریدو فروخت پر مکمل پابندی ہے

    اس چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مہنگائی کی ماری عوام پر دکاندار حضرات نے شاپر بیگز کا خرچ بھی ڈالنا شروع کر دیا ہے،خریدی گئی چیزوں پر پہلے سے ٹیکس دینے والی عوام اب شاپر بیگز کے پیسے دکاندار کو الگ سے دیتی ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ دکانداروں کو پابند کرے کہ وہ شاپنگ بیگز کی قیمت لوگوں سے وصول نا کریں ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جو دکاندار الگ سے شاپنگ بیگز کی قیمت وصول کر رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے.

  • قصور:بستی لال شاہ میں پتنگ کی دھاتی ڈور سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق

    قصور:بستی لال شاہ میں پتنگ کی دھاتی ڈور سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی ًمحمود)بستی لال شاہ میں دھاتی ڈور سے 12 سالہ بچہ ریحان فوت ہو گیا،علاقہ میں سوگ،پابندی کے باوجود سرعام پتنگ بازی جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے باعث پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے
    محنت کش مزدور غریب غلام نبی کا بیٹا جو کہ بستی لال شاہ کا رہائشی ہے دھاتی ڈور کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا

    پتنگ کٹ کر 11000Kv تاروں پر گری تو بچے نے ڈور پکڑنے کی کوشش کی تاہم ڈور کیمکل اور دھاتی تھی جس کے پکڑتے ہی بجلی نے بچے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور نیچے پڑے کانے کے ڈھیر و گھاس پھوس وغیرہ کو بھی آگ لگ گئی

    مقامی لوگوں نے بچے کو مٹی وغیرہ میں دبایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ،اس ناخوشگوار واقعہ پر بستی لال شاہ میں کہرام مچ گیا

    قصور کے تھانہ سٹی اے ڈویژن،تھانہ بی ڈویژن،تھانہ صدر کے علاقوں میں پابندی کے باوجود سرعام پتنگ بازی اور خفیہ طور پر پتنگ سازی جاری ہے جس پر اہلیان علاقہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے

  • قصور:پولیس محرم الحرام کی ڈیوٹی کے بعد سستانے لگی،شہری چوروں اور ڈاکوؤں سے لٹنے لگے

    قصور:پولیس محرم الحرام کی ڈیوٹی کے بعد سستانے لگی،شہری چوروں اور ڈاکوؤں سے لٹنے لگے

    قصور،باغی ٹی وی(بیوروچیف غنی محمود)شہر میں وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا،شہری نقدی،موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیاء سے محروم

    تفصیلات کے مطابق قصور اور اس کے گردونواح میں نامعلوم ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے کی موٹر سائیکلوں،موبائل فون،نقدی و دیگر سامان سے محروم کردیا ہے

    تھانہ اے ڈویژن میں کرامت علی نے مقدمہ درج کروایا کہ دربار خواجہ صاحب میری کھڑی موٹر سائیکل نمبری LEM-16-2393
    نامعلوم چور لے گئے ہیں

    تھانہ صدر قصور میں ابو حنفیہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر قصور گھر کو آ رہا تھاکہ شہر قصور سے تین کلو میٹر پیچھے تین کس ڈاکو آئے اور گن پواینٹ پر میرے دوست کو تشدد کا نشانہ بنایا ور مجھ سے 39 ہزار روپے نقدی و یگر سامان لوٹ کر لے گئے

    تھانہ راجہ جنگ میں نوید مسیح نے مقدمہ درج کروایا کہ میری زیر تعمیر بلڈنگ کے پاس کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں

    تھانہ الہ آباد میں احمد حسن نے درخواست دی کہ میرے گھر کے باہر کھری موٹر ائیکل نمبری LEV-18-9465نامعلوم چور لے گئے ہیں

    تھانہ گنڈا سنگھ میں محمد لطیف نے درخواست دی ہے کہ میری کجیاں والا قرستان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نمبری LEQ-6793 نامعلوم چور لے گئے ہیں

    مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے

  • قصور:یوم عاشورہ پر سیکیورٹی اداروں کیساتھ ریسکیو 1122 بھی متحرک رہا

    قصور:یوم عاشورہ پر سیکیورٹی اداروں کیساتھ ریسکیو 1122 بھی متحرک رہا

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی اداروں کیساتھ ریسکیو 1122 بھی متحرک رہا،ماتمی جلوسوں کیساتھ روٹین پیشنٹ بھی ہسپتالوں میں منتقل کئے گئے

    تفصیلات کے مطابق یوم عاشورہ کے موقع پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز،ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریسکیو 1122 عملہ نے ضلع بھر میں ہائی الرٹ رہتے ہوئے فرائض سر انجام دیئے

    گزشتہ دن یوم عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر میں 200 سے زائد ریسکیورز اور والینٹیرز تعینات کیے گئے تھے

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے بتایا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر عزاداران کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں 16 ایمبولینسز ، 25 موٹر بائکس اور 4 فائر اینڈ ریسکیو وہیکلز کی مدد سے ماتمی جلوسوں کو ریسکیو اور میڈیکل کور فرام کی گئی نیز یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو اینڈ میڈیکل کور کیساتھ روٹین کی ایمرجنسی، پیشنٹ ٹرانسفر سروس بھی بلا تعطل جاری رہیں

    یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو اہلکاروں اور اور والینٹئیرز نے مجموعی طور پر ضلع بھر میں 620 افراد کو طبی امداد فراہم کی جبکہ 12 اشخاص کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا

  • قصور :ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس و جلوس جاری،مسلح پولیس اہلکار تعینات

    قصور :ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس و جلوس جاری،مسلح پولیس اہلکار تعینات

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود قصوری)ضلع بھر میں یوم عاشورہ کے موقع پر مجالس و جلوس جاری،مسلح پولیس اہلکار تعینات

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی سخت سکیورٹی میں 10 محرم الحرام کی تمام مجالس اور جلوس کے پروگرامز جاری ہے ،ضلع بھر میں 17 جلوس اور 55 مجالس کے پروگرامز جاری ہیں جن میں سے سب سے بڑا جلوس سادات منزل قصور سٹی سے برآمد ہو گا اور جامعہ الحسینیہ کوٹ رکن دین خان پر اختتام پذیر ہو گا

    یوم عاشورہ کے موقع پر قصور پولیس کے ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور مجالس و جلوس کے دوران چھتوں پر مسلح اہلکار تعینات ہیں جبکہ مجالس اور جلوسوں میں شامل ہونیوالے عزاداروں کو میٹل ڈیٹکٹر اور واک تھرو گیٹس سے چیک کیا جا رہا ہے
    اور تمام مجالس اور جلوس کے پروگرامز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے

    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں خود تمام پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز تمام حساس مجالس اور جلوس کے پروگرامز پر موجود ہیں

  • قصور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،عوام کاپارہ چڑھ گیا،سخت ردعمل

    قصور:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،عوام کاپارہ چڑھ گیا،سخت ردعمل

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کا سخت ردعمل،شدید غم و غصہ

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت رات کی تاریکی میں غربت اور مہنگائی کی ماری سوئی ہوئی عوام پر ایک اور مصیبت ڈال دی جس کے باعث پہلے سے بمشکل سانسیں لیتی عوام کی سانسیں مزیڈ اکھڑنے لگی ہیں

    حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے،پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث عوام کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ عیاش حکمران سارا بوجھ عوام پر ڈالتے ہیں نہ تو اپنا پروٹوکول ختم کرتے ہیں نہ ہی اپنی مراعات کم کرتے ہیں

    شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے غریب کا جینا مشکل تر ہو جائے گا
    حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے اپنی عیاشیاں کم کریں تاکہ ثابت ہو سکے کہ حکمران واقعتاً عوام کے خیر خواہ ہیں

  • قصور  :موجودہ حکومت صحت کی سہولیات  دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،شہری

    قصور :موجودہ حکومت صحت کی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،شہری

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود) موجودہ حکومت صحت سہولیات میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے دس لاکھ کی آبادی والے شہر قصور میں موجود واحدبابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ادویات کی شدید قلت کا شکار ہے،

    مریضوں کے لواحقین سمیت ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر بھی پریشان،جبکہ ایم ایس ڈاکٹر نیاز صادق نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے فری ادیات سمیت تمام سہیولیات مریضوں کو دی جارہی ہیں

    شہریوں کا کہناہے کہ حکومت نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا نام تبدیل کرنے پر کروڑوں روپے اسٹیشنری پر خرچ کر دیئے گئے ہیں مگر ہسپتال میں بچوں کے لئے صرف ایک سے دو سیرپ کے علاوہ کسی بھی قسم کی دوائی موجود نہیں غریب بچوں کے ورثاء بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں

    شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیچنگ کےدھاگے اور ٹیپ سمیت ایمرجنسی وارڈ میں زندگی بچانے والی ادویات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں جوبازار سے خریدنے پڑتے ہیں ،

    بچوں کے ورثاء کے مطابق چلڈرن وارڈ میں بچوں کولگائے جانے والے انجکشن کی وجہ سے کئی بچوں کو ری ایکشن بھی ہو چکا ہے دس لاکھ کی آبادی والے واحد ہسپتال کاکوئی پرسان حال نہیں ہے

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے ایم ایس ڈاکٹر نیاز صادق کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جتنی ادویات فراہم کی جاتی ہیں وہ مریضو ں کو بروقت دی جائیں اور ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ جو ادویات ہسپتال میں موجود نہیں وہ بھی فراہم کی جائیں تاکہ مریضوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

    شہر کی سیاسی سماجی اور فلاحی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پر خصوصی توجہ دی جائے اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے نیز ہسپتال کےعملے کو متحرک کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں.

  • قصور:کوٹ رادھا کشن میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،ڈرون و منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    قصور:کوٹ رادھا کشن میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،ڈرون و منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمودقصوری) منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،کوٹ رادھا کشن میں منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،ڈرون و منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق قصور کی صحافی برادری کی جانب سے توجہ دلانے پر ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    کوٹ رادھا کشن میں پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا ہے جس کے مرکزی چار ملزمان گرفتار ہوئے ہیں جن سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور ایک ڈرون برآمد ہوا ہے

    ایس ایچ او تھانہ کوٹر ادھاکشن راؤ دلشاد کی سربراہی میں کلارک آباد روڈ سے دو ملزمان نثار اور عبدالماجد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن اور ایک ڈرون کیمرہ برآمد ہوا

    ملزمان ڈرون کی مدد سے منشیات ایک علاقہ سے دوسرے علاقہ میں سپلائی کرتے تھے پولیس نے دیگر کاروائیوں کے دوران دو سپلائر رمضان عرف جانی اور جھیڈو کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے چار کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی ہے

  • منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،درجنوں گرفتار

    قصور
    منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ،درجنوں منشیات فروش پولیس کے شکنجے میں،کاروائیاں مذید تیز کرنے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے
    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف تھانوں نے اپنے اپنے علاقوں میں آپریشن کرکے درجنوں منشیات فروشوں کو پکڑا ہے جن سے چرس،افیون،پاؤڈر آئس وغیرہ پکڑی گئی ہے
    واضع رہے کہ قصور کے صحافی مقصود سرور کیفی،امجد نزیر،میاں خلیل صدیق آرائیں،صابر چوہدری،رفیق ساجد مہر،سہیل بھٹی,رانا ناصر،سعید احمد بھٹی،سردار شریف سوہڈل،سردار سعید سوہڈل،ملک عبدالعزیز،ظفر قبال چوہدری،مہر نوید،افتخار سلطانی،رانا جنید،خان ،غنی محمود قصوری،ڈاکٹر شفیق ارشد،رانا عدنان خان بوبی و دیگر صحافیوں نے ڈی پی او قصور کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کی استدعا کی تھی جس پر ڈی پی او قصور نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو فوری احکامات جاری کئے تھے
    گزشتہ دنوں تھانہ راجہ جنگ نے سب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے موضع میر محمد سے کئی منشیات فروش پکڑے
    ڈی پی او قصور سے تھانہ صدر کے علاقے کھارا،نقیب آباد بھلو،تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقے دفتوہ،وڈانہ،لکھنیکی و ملحقہ علاقوں اور تھانہ راجہ جنگ کے علاقے اوراڑہ نو،جبومیل،راؤ خانوالہ و دیگر علاقوں میں بھی آپریشن کرنے کی استدعا کی گئی ہے