Baaghi TV

Category: قصور

  • سی جی ون ٹو فائیو سوار ڈاکوؤں کی دہشت،سرعام وارداتیں

    سی جی ون ٹو فائیو سوار ڈاکوؤں کی دہشت،سرعام وارداتیں

    قصور
    عید کے قریب بھرپور وارداتیں ،سی جی ون ٹو فائیو سوار ڈاکو دہشت کی علامت،لاہور قصور مصروف ترین روڈ پہ سرعام واردات کرکے بھاگنے میں کامیاب،پولیس خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق عید کی آمد سے قبل ہی قصور سٹی میں وارداتیں بہت حد تک بڑھ گئی ہیں جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں
    تقریباً ہر روز سرعام مین شاہراہوں پہ وارداتیں ہو رہی ہیں اور قصور پولیس ان وارداتوں کو رکوانے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے
    سی جی ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سوار ڈاکو دہشت کی علامت بن چکے ہیں جو کہ جب چاہیں جہاں مرضی جا کر دن دیہاڑے لوٹ مار کرتے ہیں اور بآسانی فرار ہو جاتے ہیں
    گزشتہ دنوں معروف صدر دیوان روڈ سٹی قصور میں لاکھوں روپیہ کی سرعام واردات کے بعد کل دن گیارہ بجے لاہور قصور مصروف ترین شاہراہ پہ واقع الغنی میرج ہال اور شیل پیٹرول پمپ کے ساتھ واقع بیکری پہ دو ون ٹو فائیو سوار ڈاکو آئے اور اسلحہ کے زور پہ بیکری کے مالک محمد شہزاد سے 30 ہزار روپیہ نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے
    ڈاکو جاتے ہوئے بیکری مالک کو زدو کوب بھی کرکے گئے
    واردات کی اطلاع پولیس کو دینے پہ پولیس نے تھانے آنے کا کہا اور بیکری مالک کو سیکیورٹی گارڈ رکھنے کا حکم دیا حالانکہ صرف چند گز پہ واقع میرج ہال اور پیٹرول پمپ کے کئی گارڈز پہلے سے موجود ہیں نیز ایک ایسی شاہراہ کہ جہاں 24 گھنٹوں میں ہزاروں گاڑیاں ایک سیکنڈ وقفے سے گزرتی ہیں،پر واردات ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور پولیس کیا ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے
    سٹی قصور کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر اور پولیس کی ناکامی پہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر تحفظ دینے کی درخواست کی ہے

  • منشیات فروش ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار

    منشیات فروش ڈیڑھ کلو چرس سمیت گرفتار

    قصور پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
    تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کرتے ہوئے
    ایس ایچ او طارق محمود کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ اور ریکارڈ یافتہ ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا
    گرفتار ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد، ہوئے ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
    ملزم قصبہ چھانگا مانگا اور گردونواح میں منشیات فروشی سے نوجوان نسل کو تباہ کر رہا تھا
    ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں

  • ایک ہی علاقے میں 3 دنوں میں 5 بار واردات ،سخت خوف و ہراس

    ایک ہی علاقے میں 3 دنوں میں 5 بار واردات ،سخت خوف و ہراس

    قصور
    سٹی پولیس وارداتیں رکوانے میں مکمل ناکام،ایک ہی علاقے میں گزشتہ 3 دونوں میں 5 وارداتیں،گزشتہ دن 4 بجے سرعام واردات ،شہریوں میں خوف و ہراس

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کرائم روکنے میں مکمل طور پہ ناکام نظر آ رہی ہے
    عید کی آمد کے قریب وارداتیں بڑھ گئی ہیں
    ڈاکو سرعام بےخوف و خطر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں
    سٹی قصور کے معروف علاقے صدر دیوان روڈ پہ گزشتہ 3 دنوں میں 5 وارداتیں ہو گئی ہیں
    گزشتہ دن صدر دیوان روڈ پہ 4 بجے دن کو 3 ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کار سواروں کو مین روڈ پہ روکا اور اسلحہ کی نوک پہ سرعام واردات کی
    سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری نظر آ رہی ہے جس کے باعث شہری خود کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کر رہے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم مین شاہراہوں پہ محفوظ نہیں تو ذیلی کم ٹریفک والی شاہراہوں پہ تو حالات اس سے بھی سخت ترین خراب ہونگے

    شہریوں نے آئی جی پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے ازخود نوٹس لے کر تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،گورنمنٹ شرم کرے

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،گورنمنٹ شرم کرے

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کی طرف سے اظہار تشویش،مہنگائی کی نئی لہر جاری،گورنمنٹ شرم کرے،اپنے اخراجات عوام پہ نا ڈالے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن گورنمنٹ کی طرف سے ماہ رمضان میں عید کے قریب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سرکاری طور پہ اضافے کے بعد عوام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے
    عوام کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ ہوش کے ناخن لینے کے ساتھ ساتھ شرم کرے اپنی شاہ خرچیاں عوام کے کھاتے نا ڈالے اور اپنے اخراجات ختم کرنے کی بجائے عوام کو قربانی کا بکرا نا بنائے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل بڑے بڑے دعوے کرنے والے ماہ رمضان میں رب سے ڈریں اور اپنے وعدے پورے کریں
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ہی مہنگائی کی نئی لہر نے جنم لیا ہے اور مہنگائی کا نیا طوفان غریب لوگوں کی زندگیوں پہ اثر انداز ہو رہا ہے جس سے غریب عوام کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں

  • قصور سے اغواء ہونے والی لڑکی سندھ سے بازیاب

    قصور سے اغواء ہونے والی لڑکی سندھ سے بازیاب

    قصور
    قصور پولیس کی بڑی کارروائی ،قصور سے اغواء یونے والی لڑکی سندھ کے کچے کے علاقے سے بازیاب

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی طرف سے بڑی کارروائی میں چار روز قبل پھولنگر سے اغوا ہونیوالی لڑکی کو صوبہ سندھ میں کچے کے علاقہ کشمور سے باحفاظت برآمد کروا لیا گیا
    چار روز قبل پھولنگر قصور سے اغوا ہونیوالی سونیا بی بی صوبہ سندھ میں کچے کے علاقہ کشمور میں ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئی تھی جس پہ
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے سندھ پولیس کے افسران کیساتھ رابطہ کیا اور سونیا بی بی کے اغوا کے متعلق آگاہ کیا اور
    ڈی پی او قصور سندھو پولیس کیساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور سونیا بی بی کی لوکیشن اور دیگرانفارمیشن شیئر کی جاتی رہیں
    بالآخر سندھ پولیس اور پنجاب پولیس ضلع قصور کی مشترکہ کاوش سے سونیا بی بی کو کشمور کے علاقہ سے باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا
    تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے ایس ایچ او ثقلین بخاری کی سربراہی میں پنجاب باؤنڈری سے سندھ پولیس کے آفیسرز کا شکریہ ادا کیا
    قصور پولیس کی طرف سے سندھ پولیس کے آفیسرز کو پنجاب کی روایتی پگ پہنا کر شکریہ ادا کیا گیا
    تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے سونیا بی بی کو باحفاظت والد کے حوالے کر دیا گیا جس پہ سونیا کے والدین نے قصور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں
    قصور پولیس کی اس کامیابی پہ پھولنگر کے شہری اور سماجی حلقوں نے قصور پولیس کی کامیاب کاروائی پر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور انکی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا

  • پتنگ بازی،پتنگ سازی،پتنگ فروشی جاری،مذید سختی کا مطالبہ

    پتنگ بازی،پتنگ سازی،پتنگ فروشی جاری،مذید سختی کا مطالبہ

    قصور
    باوجود پرچے،پکڑ دھکڑ اور تنبیہی اعلانات کے، پتنگ بازی جاری،شہریوں کا پتنگ بازوں کے گرد گھیرا مذید تنگ کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی جانب سے گزشتہ چند دنوں میں پتنگ بازوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا گیا ہے جس میں بیشتر افراد کو کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پہ گرفتار کرکے مقدمات قائم کئے گئے ہیں
    قصور پولیس کی طرف سے مساجد میں اعلانات کرکے لوگوں کو پتنگ بازی سے منع کرنے کے اعلانات بھی کئے گئے ہیں
    تاہم اس کے باوجود سٹی قصور و نواحی دیہات میں بالخصوص پتنگ بازی نا رک سکی ہے
    جس پہ شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور شہریوں نے قصور پولیس سے پتنگ بازوں،پتنگ سازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف آپریشن کو تیز تر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے
    نیز پتنگ بازی سے واپڈا تنصیبات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جس کے باعث جلنے والے ٹرانسفارمرز وغیرہ لوگوں کو خود سے مرمت کروانے پڑتے ہیں اس بابت شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا تنصیبات کے نقصان کا ذمہ دار بھی پتنگ بازوں کو ٹھہرا کر مقدمات قائم کئے جائیں

  • خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار،ڈی پی او  کی شاباش

    خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار،ڈی پی او کی شاباش

    قصور خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر چونیاں پولیس ےی ایس ایچ او علی اکبر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے
    رابری کے مقدمات میں مطلوب کیٹگری اے کا خطرناک مجرم اشتہاری رحمت اوڑھ سکنہ سدھا ہٹھاڑ گرفتار کر لیا
    مجرم اشتہاری تین اضلاع قصور لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب تھا مجرم اشتہاری کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھانہ صدر چونیاں پولیس نے مجرم اشتہاری کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی تھانہ صدر چونیاں پولیس کو شاباش

  • والدین بچوں کو پتنگ بازی سے محفوظ رکھیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا

    والدین بچوں کو پتنگ بازی سے محفوظ رکھیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا

    قصور
    سانحہ فیصل آباد کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آئی جی پنجاب کو پنجاب بھر میں پتنگ بازوں پتنگ فروشوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر قصور پولیس بھی ضلع بھر میں مکمل کریک ڈاؤن کیے ہوئے ہیں ترجمان قصور پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران سینکڑوں پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے سرکل چونیاں میں بھی ڈی ایس پی رانا زاہد کی سربراہی میں مکمل کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے سٹی پولیس پتنگ بازوں کو مکمل کنٹرول کیے ہوئے ہے آسمان کلئیر دیکھائی دے رہا ہے، ڈی پی او قصور طارق عزیز کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ خونی کھیل پتنگ بازی سے اپنے بچوں کو دور رکھیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا

  • پاسپورٹ آفس قصور میں سرعام رشوت کا بازار گرم

    پاسپورٹ آفس قصور میں سرعام رشوت کا بازار گرم

    قصور
    پاسپورٹ آفس میں اندھیر نگری ،بغیر پیسے دیئے پاسپورٹ بننا ناممکن،شہری ذلیل و رسواء

    تفصیلات کے مطابق قصور پاسپورٹ آفس میں ماہ رمضان میں بھی کھلے عام رشوت اور چور بازاری اپنے عروج پہ ہے
    بغیر پیسے دیئے اندر جانے ہی نہیں دیا جاتا
    بغیر پیسے دیئے اندر جانے والوں کو دن دس بجے ہی یہ کہہ کر آفس سے نکال دیا جاتا ہے کہ آفس ٹائم ختم ہو گیا ہے
    پاسپورٹ آفس کا سیکیورٹی گارڈ سرعام پیسے لے کر لوگوں کو اندر داخلہ کرتا ہے اور اندر موجود ایجنٹ حضرات لوگوں سے پیسے لے کر پاسپورٹ بنوا کر دیتے ہیں اگر کوئی خود سے پاسپورٹ بنوانا چائے تو اسے خوب ذلیل و رسوا کیا جاتا ہے اور مختلف حیلوں بہانوں سے واپس بھگا دیا جاتا ہے
    واضع رہے کہ اس سے قبل بھی پاسپورٹ آفس عملہ کی رشوت خوری کی خبریں میڈیا و سوشل میڈیا پہ آ چکی ہیں تاہم کوئی ایکشن نہیں ہوا ہے
    شہریوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی،ملزم گرفتار مقدمہ درج

    کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی،ملزم گرفتار مقدمہ درج

    قصور
    کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی،ملزم پتنگوں سمیت گرفتار ،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت پہ عمل کرتے ہوئے قصور پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے
    تھانہ گنڈا سنگھ قصور کے ایس ایس ائی شوکت علی نے ملزم شعبان ولد منیر قوم آرائیں موضع ساندہ چشتانہ کو 40 عدد پتنگوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
    ملزم خود بھی پتنگ بازی کرتا اور لوگوں کو بھی بیچتا تھا
    ملزم کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے