قصور
نادرا نے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب،اوکاڑہ اور قصور میں موبائل رجسٹریشن کا شیڈول جاری کیا ہے
جس میں موبائل وینز کےدوروں کا وقت اور تاریخ بتائی گئی ہے یہ شیڈول 25 تا 30 مارچ تک جاری رہے گا جس میں نادرا کی جانب سے شہریوں کے لئے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت ان کے علاقے میں دی جائے گی
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہری اپنے علاقے میں آنے والی موبائل رجسٹریشن وین پر آئیں اور باآسانی اپنا شناختی کارڈ بنوائیں
قصور میں موضع جمبر کلاں،کرانی والہ چک نمبر 5،بھبمہ کلاں اور ڈھولن ہتھاڑ میں یہ 30 مارچ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک گاڑیاں اپنی خدمات سرانجام دینگیں نادرا کی جانب سے جاری کردہ
ہیلپ لائن
051-111786100
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
Category: قصور

نادرا موبائل گاڑیوں کا 25 سے 30 مارچ کا شیڈول جاری

ملزم 30 لیٹر شراب کیساتھ گرفتار،مقدمہ درج
قصور
تھانہ صدر پولیس کی کاروائی ،تیار شدہ 30 لیٹر شراب برامد،ملزم گرفتار مقدمہ درجتفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او مشتاق حیدر کی قیادت میں قصور تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی جو کہ چاند رات کو فروخت ہونی تھی
سب انسپیکٹر بشارت علی تھانہ صدر قصور کو بوقت 8 بجے دن اطلاع ملی کہ قربان علی ولد رحمان علی قوم راجپوت سکنہ گیٹ پتواں والا قصور اس وقت موضع کیسر گڑھ سٹاپ پہ شراب کی بھاری مقدار لے کر کھڑا ہے اور فروخت کرنے جا رہا ہے
پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کامیاب ریڈ کرکے ملزم کو بمعہ 30 لیٹر شراب گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
ملزم کے معاون ملزمان کی بھی تلاش کی جا رہی ہے
واٹس ایپ انتظامیہ کی وارننگ،بیشتر اکاؤنٹس بین،مذید کو تنبیہہ
قصور
جی بی واٹس ایپ صارفین کو واٹس ایپ انتظامیہ کی طرف سے وارننگ،جلد سے جلد آفیشل واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی تنبیہہ،بیشتر جی بی واٹس ایپ اکاؤنٹس بین کر دیئے گئےتفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے جی بی واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو وارننگ دی جا رہی ہے کہ جلد سے جلد اپنے اکاؤنٹس آفیشل واٹس ایپ ایپلیکیشن پہ منتقل کر لیں بصورت دیگر ان کے اکاؤنٹس بین کر دئیے جائیں گے
واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے بیشتر جی بی واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس بین بھی کئے جا چکے ہیں
واضع رہے کہ جدید ترین فیچرز کی بدولت زیادہ تر لوگ واٹس ایپ آفیشل ایپلیکیشن کی بجائے جی بی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں جس سے بیک وقت سینکڑوں گروپس و کانٹیکٹس کو میسجز فارورڈ کئے جا سکتے ہیں
جی واٹس ایپ ایپلیکیشن ڈیلیٹ شدہ پکس ریکوری،واٹس ایپ سٹیٹس سیونگ موڈ اور دیگر جدید فیچرز کی بدولت بھی لوگوں میں بہت پسندیدہ اور مقبول ہے جو کہ آفیشل واٹس ایپ ایپلیکیشن میں موجود نا ہے جس کے باعث آفیشل واٹس ایپ ایپلیکیشن کو خسارہ ہے اور اسی بابت واٹس ایپ انتظامیہ نے جی بی واٹس ایپ صارفین کو تنبیہہ کی ہے
واٹس ایپ صارفین کا واٹس ایپ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ آپ بھی ہمیں جی بی واٹس ایپ کی طرح سہولیات فراہم کریں تاکہ ہمیں واٹس ایپ آفیشل ایپلیکیشن کے علاوہ کسی اور ایپلیکیشن کی ضرورت ہی نا رہے
الیکشن کی تیاریاں زوروں سے شروع،امیدوار متحرک
قصور
ضمنی الیکش کیلئے انتخابی شیڈول جاری ،این اے 132 قصور میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں زوروں پہ،ماہ رمضان میں امیدوار پھر سے متحرکتفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں
الیکشن کمیشن کے جاری کردی شیڈول کے مطابق 21 اپریل 2024 کو ضلع قصور کے حلقہ این اے 132 میں ضمنی الیکشن ہو گا
اس وفاقی سیٹ سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف جیتے تھے اور اب ان کی طرف سے اس حلقے کی سیٹ چھوڑنے کے باعث دوبارہ الیکشن ہوگا جس میں ووٹرز اپنے وفاقی ممبر کا انتخاب کرینگےاین اے 132 ضمنی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کی طرف سے ملک رشید احمد خان، پی ٹی آئی کی طرف سے سردار محمد حسین ڈوگر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے وقار حاکم علی حصہ لے رہے ہیں
مذہبی سیاسی جماعتوں کی طرف سے تحریک لبیک پاکستان،پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی بھی اس الیکشن میں اپنے امیدوار میدان میں لا رہی ہیں
امیدواروں نے الیکشن کمپین کا آغاز ماہ رمضان سے ہی شروع کر دیا ہے
جبکہ دوسری طرف حلقہ کے ووٹرز کا کہنا ہے کہ گو کہ تاریخ پاکستان میں اس حلقے کا پہلی بار ضمنی الیکشن ہے اس لئے امید کرتے ہیں جیتنے والا امیدوار ہم ووٹرز کو دوسری بار ووٹ کاسٹ کرنے کے باعث ہمارے حق سے محروم نا کرے گا اور اگر ایسا کیا گیا تو ووٹر مایوس ہو گا اور اگلے الیکشن میں اس کے نتائج اثرانداز نا ہونگے سو جیتنے والا وفاقی ممبر سوچ لے کہ اس علاقے کے ووٹر نے اس دوسری بار ووٹ ڈال کر چننا ہے
دوران ڈکیتی مزاحمت پہ شہری قتل،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
قصور
بھوئے آصل تحصیل چونیاں کے علاقے کا رہائشی لاہور میں دوران ڈکیتی قتلتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ بھوئے آصل نزد کا راہئشی مہر محمد رضوان اپنی دودھ شاپ نزد جوہر ٹاون لاہور پہ بیٹھا تھا کہ دو اسلحہ بردار ڈاکو آئے جنہوں نے رضوان سے اس کا موبائل چھینا اور بھاگنے لگے جس پہ رضوان نے ایک ڈاکو کو قابو کر لیا تو اس کے ساتھی ڈاکو نے رضوان کو گولی ماری جو کہ اس کے سینے میں لگی اور رضوان موقع پہ دم توڑ گیا
17 چک قصور کے رہائشی اور رضوان کے ہمسائے اسامہ شفیق راجپوت نے بتایا کہ مقتول نہایت شریف النفس اور محنتی انسان تھا جو کہ اپنے جانوروں کا دودھ لاہور لے کر جاتا تھا اور رزق حلال کماتا تھا
مقتول کے پانچ چھوٹے معصوم بچے ہیں
اہلیان علاقہ نے واقعہ کے خلاف سخت احتجاج کیا اور لاہور پولیس سے مطالبہ کیا کہ مقتول کے قاتلوں کو جلد سے جلد پکڑ کر کڑی سزا دی جائے
قصور:چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری کی زیر صدارت اجلاس
قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری کی زیر صدارت اجلاس
صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی اب تک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبر ان وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی و اراکین صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، چوہدری احسن رضا خاں، ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی شرکت۔
اجلاس میں ”ستھرا پنجاب“پروگرام کے تحت ضلع بھر میں جاری کاموں اور ماڈل ویلجز میں ابتک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ”ستھرا پنجاب“ پروگرام پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی ۔ پروگرام کا مقصد لوگوں کو صحت مند اور خوشحال ماحول فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس کی درستگی، تجاوزات کا خاتمہ‘ وال چاکنگ کا خاتمہ سمیت دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں.
وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس عوام دوست منصوبے کی کامیابی کی تکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کو مزید تیز کرنے کی ہدایات۔ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور شکایات کو فوری حل کیا جائے

قصور:انکم سپورٹ پروگرام سے غریب خواتین کی رقوم سے کٹوتی معمول بن گئی،ارباب اختیار کی آنکھیں بند
قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی عورتوں سے سرکاری پیسوں پر کٹوتی،بارہا یاد دہانی کے باوجود کوئی ایکشن نا لیا گیا،غریب عورتوں کی فریاد
تفصیلات کے مطابق قصور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے لینے والی غریب عورتوں سے ناروا سلوک کیا جاتا ہے بعض مرتبہ تو عورتوں کے پیسے نکال کر ان سے کہا جاتا ہے کہ آپ کے پیسے آئے ہی نہیں اور جن کو پیسے ملتے بھی ہیں تو ان سرکاری ملنے والے پیسوں سے 1000 سے 3000 روپیہ تک ناجائز وصولی کی جاتی ہے جبکہ ان پیسوں کی وصولی پرسرکاری فیس کوئی بھی نہیں ہے یہ گھناؤنا کام عرصہ دراز سے کیا جا رہا ہے
اس بابت میڈیا پر بار بار توجہ بھی دلائی گئی تاہم کوئی ایکشن نہ ہوا ہےاب ماہ رمضان میں عورتوں کو ایک بار پھر سے پیسے ملنے پراسی مشکل کا سامنا ہے جس کے باعث ظالم ایجنٹ لاکھوں روپیہ روزانہ کی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں جن کو کوئی احساس نہیں کہ غربت کی ماری مجبور عورتیں خیرات کے پیسے لے رہی ہیں اور وہ ان خیراتی پیسوں سے رشوت لے رہے ہیں
عورتوں نے ضلعی انتظامیہ قصور،ذمہ داران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مجبور عورتیں کو ان کا پورا حق ملے سکے

قصور:منڈی عثمان والا میں گراں فروشی کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا
قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹر طارق نوید سندھو ) سے منڈی عثمان والا میں گراں فروشی کرنے والے افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں پرائس کنٹرولر مجسٹریٹ مرزا زاہد بیگ نے گراں فروشوں کو ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کے احکامات پر جرمانہ عائد کیا اور متعدد افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے
مجسٹریٹ مرزا زاہد کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام کو ہر ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں گے اور ہمارا بنیادی مقصد بھی عوام الناس کی بھلائی کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہنا ہے۔
گراں فروشی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے گی اور کوئی بھی منافع خور ہماری گرفت سے بچ نہیں پائے گا۔
پولیس مقابلے میں اے ایس آئی شہید،علاقے کا محاصرہ
قصور
تھانہ کنگن پور میں پولیس مقابلہ،اے ایس آئی شہیدتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ کنگن پور کے نواحی علاقے موضع فتوکی میں پولیس مقابلہ ہوا
جس میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم موقع پہ شہید ہو گیا
محمد اکرم کو سینے میں گولی لگی جس کے باعث وہ جانبر نا ہو سکے
شہید محمد اکرم قصور کے نواحی قصبہ کھڈیاں خاص کے رہائشی تھے اور ایک نیک و نڈر انسان تھے اور اپنی خدمات بااحسن انداز سرانجام دے رہے تھےشہید کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بابا بلھے شاہ منتقل کر دی گئی جن کی نماز جنازہ کے بعد پورے سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کی جائے گی
قصور پولیس کی جانب سے پورے علاقے کی سخت ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش کی جا رہی ہے
شہر کا سب سے قریبی اور سب سے بڑا گاؤں ڈی گریڈ کر دیا گیا
قصور
ضلع بھر کے سب سے قریبی اور سب سے بڑے گاؤں میں تعفن اور گندگی کا راج،باوجود سوئی گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے سوئی گیس نا چل سکی،واٹر سپلائی 21 سال سے بند،ڈاکخانہ ختم،بینک ختم، اپنے گاؤں کو ڈی گریڈ کرنے پہ اہلیان علاقہ سخت پریشانتفصیلات کے مطابق موضع کھارا قصور شہر کا سب سے بڑا اور سب سے قریبی گاؤں ہے جو کہ قصور بائی پاس سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پہ واقع ہے جس کی آبادی تقریباً 40000 اور ووٹ 16000 ہے مگر اس کے باوجود
قصور ضلع کی سب سے قریبی اور سب سے بڑی یو سی 9 کھارا گاؤں pp 177 میں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں اور
گاؤں کا مین نالہ گندگی کی وجہ سے بند پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے پانی کی روانی رکی ہوئی ہے اور تعفن و بدبو کا راج ہے
واضع رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں صفائی و صحت کے حوالے سے احکامات جاری کئے ہیں مگر ابھی تک کھارا گاؤں میں اس کا نفاذ نہیں ہوا ہے
مذید بدقسمتی کہ اس گاؤں میں گزشتہ 21 سال سے واٹر سپلائی بند ہے اور ڈاکخانہ و سرکاری بینک بھی ختم کر دیا گیا ہے
اصولی طور پہ شہر قصور کا محلہ ہونا چاہئیے مگر بدقسمتی کہ سب سے زیادہ ووٹ اور آبادی ہوتے ہوئے بھی اس گاؤں میں صفائی کے ناقص ترین انتظامات ہیں اور بجائے ترقی دینے کے اس گاؤں کو ڈی گریڈ کیا گیا ہے
ابھی تک باوجود سوئی گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے سوئی گیس بھی چالو نہیں ہو سکی ہے
اہلیان علاقہ مقامی ایم این اے اور ایم پی اے سے سوال کرتے ہیں کہ شہر قصور سے 2 کلومیٹر والے فاصلے پہ آبادیاں قصور شہر میں ضم کرکے انہیں میونسپل کارپوریشن قصور کا حصہ بنایا گیا ہے تو ہم اس سے بھی کم فاصلے اور زیادہ آبادی کیساتھ بھی ایک یونین کونسل کیوں ہیں؟
اہلیان علاقہ نے اپنے علاقے کو قصور سٹی میں ضم کرنے اور مکمل سہولیات دینے کا مطالبہ کیا ہے








