Baaghi TV

Category: قصور

  • صحافی جمیل گجر قتل،صحافی برادری کا اظہار افسوس،جلد انصاف کا مطالبہ

    صحافی جمیل گجر قتل،صحافی برادری کا اظہار افسوس،جلد انصاف کا مطالبہ

    قصور
    پھولنگر کے معروف صحافی جمیل گجر قتل،صحافی برادری کا اظہار افسوس،انصاف کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے شہر پھولنگر میں ایک دلخراش اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نیشنل پریس کلب پھول نگر کے رکن اور سینئر صحافی جمیل گجر کو آئس کے نشے میں دھت ایک نوجوان نے چھرا مار کر مبینہ طور پر قتل کر دیا
    ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم نشے کی حالت میں تھا اور کسی تنازع کے دوران اس نے تیز دھار آلے سے جمیل گجر پر وار کیا جو جان لیوا ثابت ہوا
    شدید زخمی حالت میں صحافی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے گئے اجبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے
    جمیل گجر کے قتل پر ضلع بھر کے صحافتی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور و نیشنل پریس کلب پھولنگر سمیت مختلف صحافتی تنظیموں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے
    مرحوم جمیل گجر ایک نڈر، اصول پسند اور متحرک صحافی کے طور پر جانے جاتے تھے ان کی ناگہانی موت سے صحافتی برادری ایک مخلص آواز سے محروم ہو گئی ہے

  • قصور: ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا کا بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ

    قصور: ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا کا بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ

    قصور (طارق نوید سندھوسے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا نے بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

    اس موقع پر ڈی سی نے ہسپتال کی صفائی، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات، میڈیکل اسٹاف کی حاضری، مفت ادویات کی دستیابی، ایمرجنسی اور او پی ڈی سمیت دیگر وارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے لیے انتظار گاہوں میں صاف ستھرا اور آرام دہ ماحول یقینی بنایا جائے اور ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔

    ڈپٹی کمشنر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس شعبے میں بہتری کے لیے ایسے اچانک دورے جاری رہیں گے۔ انہوں نے عملے کو تنبیہ کی کہ فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، اور غفلت یا لاپرواہی کی صورت میں سخت کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

  • قصور: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس

    قصور: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس

    قصور (طارق نوید سندھوسے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں غیرقانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی ری فلنگ کے حوالے سے سول ڈیفنس آفیسر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کر رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہری علاقوں میں غیرقانونی ایل پی جی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ شہر سمیت ضلع بھر میں تجاوزات اور وال چاکنگ کے مکمل خاتمے کی رفتار تیز کی جائے۔ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بھی اجلاس میں بریفنگ دی گئی اور اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمیٹیز اور سیکریٹری آر ٹی اے کو ہدایت کی گئی کہ وہ مل کر ٹریفک کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

    اس کے علاوہ ایس ای لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی، اور ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ قانون کے نفاذ میں کوئی رعایت نہ برتی جائے اور عوامی سہولت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔

  • غفکت،لاپرواہی اور ون ویلنگ کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

    غفکت،لاپرواہی اور ون ویلنگ کرنے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

    قصور
    غفلت،لاپرواہی اور ون ویلنگ کرکے شہریوں کی جان و مال خطرے میں ڈالے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے مختلف علاقوں میں خطرناک انداز سے موٹر سائیکلیں چلانے والے پانچ افراد کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے ہیں
    پولیس تھانہ صدر قصور کے سب انسپکٹر محمد ارشاد کے مطابق بائی پاس قصور پر نوران، ہمایوں طاہر، وسیم اسلم، احمد ولد یٰسین اور رجب نامی افراد نے غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل چلا کر عوام الناس کی جان و مال کو خطرے میں ڈالا ہے
    ان کے خلاف دفعات 279 ت پ کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے ہیں اور پولیس اس سلسلے میں مذید کارروائی کر رہی ہے قصور پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سڑکوں پر محتاط رہیں اور قوانین کی پابندی کریں
    ون ویلنگ اور خطرناک انداز سے موٹر سائیکل چلا کر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے اب پولیس سے بچ نہیں سکیں گے
    واضع رہے کہ میڈیا نے بہت عرصے سے اس بات کو ہائی لائیٹ کیا ہے کہ قصور بائی پاس پر سرعام ون ویلنگ سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں

  • تھانہ ڈویژن کی حدود میں چوری کی بڑی واردات ،متاثرہ کی ڈی پی او سے فریاد

    تھانہ ڈویژن کی حدود میں چوری کی بڑی واردات ،متاثرہ کی ڈی پی او سے فریاد

    قصور
    فارمیسی میں چوری کی بڑی واردات،ایس ایچ او و ڈی پی او سے نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں واقع میڈیسن پینل فارمیسی میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں چوری کی بڑی واردات کر ڈالی
    چور فارمیسی سے تقریباً 3 لاکھ 74 ہزار روپئے مالیت کا قیمتی سامان، کیمرے اور نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے جس کے باعث متاثرہ دکاندار کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا جس کے باعث وہ سخت پریشان ہے
    درخواست گزار محمد اشفاق کے مطابق چوری کی واردات رات کے وقت اس وقت پیش آئی جب فارمیسی بند تھی نامعلوم ملزمان نے موقع سے نہ صرف نقدی بلکہ دیگر قیمتی اشیاء بھی چرا لیں
    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جس میں تمام واقعات واضح طور پر ریکارڈ ہیں
    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ بی ڈویژن نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
    متاثرہ شہری نے ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اسلم بھٹی سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے

  • شدید ترین دھند ،حد نگاہ صفر،منی موٹر وے و دیگر شاہراہوں پر حادثات

    شدید ترین دھند ،حد نگاہ صفر،منی موٹر وے و دیگر شاہراہوں پر حادثات

    قصور میں شدید دھند، حدِ نگاہ تقریباً صفر , نظامِ زندگی مفلوج

    قصور میں شدید سردی کے ساتھ گھنی دھند نے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں
    شہر اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ تقریباً صفر ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور متعدد مقامات پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
    لاہور قصور منی موٹر وے اور اہم شاہراہوں پر دھند کے باعث سفر انتہائی خطرناک ہو گیا جبکہ متعدد حادثات کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں ہیں
    ضلعی انتظامیہ و ٹریفک پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایت کی ہے
    شدید دھند کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری کم رہی، جبکہ دفاتر اور کاروباری سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہوئیں
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران دھند کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے
    انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، رفتار کم رکھیں، ہیڈ لائٹس اور فوگ لائٹس آن رکھیں اور ممکن ہو تو دن کے اوقات میں ہی سفر کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے

  • سرکاری نوکریوں کے نام پر لاکھوں کا فراڈ منظر عام پر

    سرکاری نوکریوں کے نام پر لاکھوں کا فراڈ منظر عام پر

    قصور میں جعلی سرکاری نوکریوں کے نام پر بڑے مالی فراڈ کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، جس میں تقریباً پچاس لاکھ روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے اینٹی کرپشن قصور میں باقاعدہ درخواستیں جمع کروا دی ہیں، جن میں ایک منظم گینگ پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
    ذرائع کے مطابق اس کیس میں رانا حشنام صابر کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، جبکہ تحقیقات کے دوران میڈم صدف (اے ای او شالیمار) کا نام بھی مبینہ طور پر سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ شاویز عرف ببی، سکنہ ٹھینگ موڑ، اور رانا فرمان بھی تفتیش کی زد میں ہیں۔
    درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ملزمان سادہ لوح اور بے روزگار افراد کو مختلف سرکاری محکموں میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کرتے رہے۔ متاثرین کے مطابق نہ تو انہیں ملازمت فراہم کی گئی اور نہ ہی دی گئی رقم واپس کی گئی۔
    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر ابتدائی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور متاثرہ افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    متاثرہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی نوکریوں کے اس نیٹ ورک میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو لوٹنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے

  • غنی محمود قصوری باغی ٹی وی کے ڈویژنل،طارق نوید سندھو ضلعی بیوروچیف مقرر

    غنی محمود قصوری باغی ٹی وی کے ڈویژنل،طارق نوید سندھو ضلعی بیوروچیف مقرر

    قصور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی غنی محمود قصوری کو باغی ٹی وی کا ڈویژنل بیورو چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل وہ ضلع قصور میں باغی ٹی وی کے ضلعی بیورو چیف کے فرائض انجام دے رہے تھے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، غیر جانبدار رپورٹنگ اور صحافتی خدمات کے باعث نمایاں مقام رکھتے ہیں۔یہ تقرری باغی ٹی وی کی 14ویں سالگرہ کے موقع پر عمل میں لائی گئی، اسی موقع پر طارق نوید سندھو کو باغی ٹی وی کا ضلعی بیورو چیف قصور مقرر کیا گیا ہے۔ طارق نوید سندھو بھی صحافت کے شعبے میں ایک متحرک اور ذمہ دار صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

    غنی محمود قصوری کی ڈویژنل بیورو چیف کے طور پر تقرری کو صحافتی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں سے باغی ٹی وی کی خبری کوریج کو مزید مؤثر بنائیں گے۔اس موقع پر صحافی برادری، دوست احباب اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے غنی محمود قصوری اور طارق نوید سندھو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ صحافتی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں شخصیات اپنی نئی ذمہ داریوں کو بھرپور دیانت داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ نبھائیں گی۔

  • الظفرہ ہائی سکول اینڈ گرلز کالج میں سالانہ رزلٹ کی پروقار تقریب

    الظفرہ ہائی سکول اینڈ گرلز کالج میں سالانہ رزلٹ کی پروقار تقریب

    قصور (بیورو چیف: طارق نوید سندھو)الظفرہ ہائی سکول اینڈ گرلز کالج چک نمبر 17، تحصیل چونیاں، ضلع قصور میں سالانہ رزلٹ کی ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں لاہور سے چائنیز یونیورسٹی کے کنسلٹنٹ سر عمر بشیر اور ان کی ٹیم، میڈم کائنات، میڈم عروج اور میڈم ثمرہ نے خصوصی شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں نے پرنسپل و ڈائریکٹر الظفرہ ہائی سکول اینڈ گرلز کالج سر کاشف ندیم کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں اس ادارے میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جا رہی ہے، وہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ الظفرہ ہائی سکول کے تمام طلبہ کو کمپیوٹر کی تعلیم بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے، جو اس علاقے کے لیے ایک بڑی تعلیمی سہولت ہے۔

    اس موقع پر علاقے کے چیئرمین ہارون خان، علاقہ معززین، والدین اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ الظفرہ ہائی سکول اینڈ گرلز کالج علاقے کا نہ صرف خوبصورت بلکہ اعلیٰ معیار کا تعلیمی ادارہ ہے، جہاں بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول میسر ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سر تصور ارشد نے کہا کہ ہم پرنسپل و ڈائریکٹر سر کاشف ندیم کی بیٹیوں کی تعلیم کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الظفرہ ہائی سکول اینڈ گرلز کالج علاقے اور گردونواح کی بچیوں کے لیے ایک مکمل، محفوظ اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے، جہاں اعلیٰ تعلیم یافتہ فی میل اسٹاف بچیوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ شرکاء نے ادارے کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کا ضلع قصور کا دورہ، صفائی اور طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

    کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کا ضلع قصور کا دورہ، صفائی اور طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

    قصور (باغی ٹی وی،بیوروچیف طارق نویدسندھو)کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کے ہمراہ ضلع قصور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے انتظامات اور صحت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    کمشنر لاہور ڈویژن نے رسول پورہ، مصطفیٰ آباد اور مان گاؤں گنڈا سنگھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور رورل ایریاز میں صفائی ستھرائی، نالیوں کی ڈی سلٹنگ اور کوڑا کرکٹ کی بروقت نکاسی کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں صفائی اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ مقررہ شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے کی جائے اور دیہات کے اطراف کوڑے کے ڈھیر لگنے سے ہر صورت روکا جائے۔ ون ٹائم کلیئرنس کے بعد صفائی کی صورتحال کو مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جائے اور عوامی رائے کو بھی ضرور شامل کیا جائے۔

    کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ہیلتھ فسیلیٹیز کی جامع صفائی کے سلسلے میں مریم نواز آر ایچ سی گنڈا سنگھ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک گنڈا سنگھ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی نگہداشت کے پروٹوکولز، وارڈز، ادویات کی دستیابی، ایمرجنسی سہولیات، واش رومز کی صفائی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے مفت ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا، جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مریم نواز ہیلتھ کلینک کے انچارج ڈاکٹر نے کمشنر لاہور کو سہولیات اور جاری اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا اور سی ای او ہیلتھ قصور بھی ہمراہ تھے۔

    کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے اس موقع پر واضح کیا کہ ہسپتالوں کی روٹین صفائی ہسپتال اوقات شروع ہونے سے قبل مکمل ہونی چاہیے، جبکہ ہیلتھ فسیلیٹیز کی ڈیپ کلیننگ کے بعد صفائی کی صورتحال کو تسلسل کے ساتھ برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی اور صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔