Baaghi TV

Category: قصور

  • نائٹ ایس ایچ اوز تعینات کرنے کا فیصلہ

    نائٹ ایس ایچ اوز تعینات کرنے کا فیصلہ

    قصور

    ڈی ائی جی آپریشنز کا نگران ایس ایچ اوز لگانے کا فیصلہ
    رات دس بجے کے بعد نگران ایس ایچ اوز تعینات کیے جائیں گے

    تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے نگران ایس ایچ او لگانے کا فیصلہ کیا ہے جسے نائٹ پٹرولنگ آفیسر کا نام دیا گیا ہےجو کہ ناکوں ، چوکیوں اور کسی بھی کرائم کا زمہ دار ہو گا
    لاہور شہر کے تمام 84 تھانوں میں نائٹ پٹرولنگ آفیسر تعینات کئے جائیں گے اور
    نائٹ پٹرولنگ آفیسر ایسے افسران کو تعینات کیا جائے گا جو ایس ایچ او لگنے کی قابلیت رکھتے ہو گا اور بطور
    نائٹ پٹرولنگ آفیسر اچھی کارکردگی رکھنے والے افسران کو مستقل ایس ایچ او بھی لگایا جائے گا
    فی الوقت پہلے مرحلے میں لاہور شہر میں نائٹ ایس ایچ اوز تعینات ہونگے اس کے بعد پنجاب بھر میں سلسلہ شروع کیا جائے گا

  • سکولوں،کالجوں کے دورے،صفائی ستھرائی کا جائزہ

    سکولوں،کالجوں کے دورے،صفائی ستھرائی کا جائزہ

    قصور
    ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمدعامر بٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، رورل ہیلتھ سنٹر اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کنگن پور کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمدعامر بٹ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، رورل ہیلتھ سنٹر اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کنگن پور کا دورہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے وہاں پر صفائی ستھرائی، تعلیمی سرگرمیاں، اساتذہ وعملے کی حاضری ودیگر انتظامات کو چیک کیا، رورل ہیلتھ سنٹر میں طبی سہولیات، عملے کی بائیومیٹرک پرحاضری، طبی آلات کی فعالیت ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر میں نئی ایکسرے مشین کا بھی افتتاح کیا۔ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کنگن پور کے دورہ کے دوران وہاں پر دی جانے والی سہولیات کو بھی تفصیلی چیک کیا

  • معصوم بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار،سخت سزا کا مطالبہ

    قصور
    معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کے علاقہ میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کے معاملے پہ
    تھانہ الہ آباد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی حسن کو گرفتار کر لیا
    جبکہ واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو خود تھانہ الہ آباد پہنچ گئے اور ڈی پی او قصور نے متاثرہ بچی کے والدین سے ملاقات کی اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی
    گزشتہ دن نجمہ بی بی نے تھانہ الہ آباد پولیس کو بتایا کہ اسکی 5 سالہ بچی کو ملزم علی حسن نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پہ تھانہ الہ آباد پولیس نے زیر دفعہ 376/367A ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا
    اہلیان علاقہ نے شفاف انکوائری کرکے ملزم کو سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے

  • 35 ہزار ماہوار تنخواہ کی بجائے 18 سے 25 ہزار

    35 ہزار ماہوار تنخواہ کی بجائے 18 سے 25 ہزار

    قصور

    مزدور آج کے دور میں بھی اپنے حق سے محروم،کم سے کم تنخواہ 35 ہزار کی بجائے 18 سے 25 ہزار،مزدور طبقہ سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق سابقہ گورنمنٹ نے چند ماہ قبل کم سے کم تنخواہ 35 ہزار ماہورا کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم اتنے ماہ گزرنے کے باوجود اس پہ عملدرآمد نہیں ہو رہا
    قصور کے ارد گرد مختلف قسم کی فیکٹریاں ابھی تک نئے بھرتی ہونے والے ورکروں اور ہیلپروں کو 18 سے 25 ہزار ماہوار تنخواہ دے رہی ہیں مذید ستم ظریفی یہ کہ مزدوروں کو کئی کئی ماہ تنخواہیں نہیں دی جاتی جس کے باعث مہنگائی کے مارے مزدور فاقوں پہ مجبور ہیں
    واضح رہے کہ زیادہ تر انڈسٹری آئی ایس او رجسٹرڈ نہیں اس لئے وہاں انڈسٹری مالکان کی چلتی ہے اور ان فیکٹریوں میں نا تو مزدور کو صحت کی سہولیات میسر ہیں نا ہی بچوں کیلئے تعلیم کی سہولیات
    مذید ستم یہ کہ ان فیکٹریوں میں مزدور کو یونین بھی نہیں بنانے دی جاتی جس کے باعث مزدور آج بھی اپنے حق سے محروم ہے
    بعض فیکٹریوں میں آٹھ گھنٹے کی بجائے باراں گھنٹے تک کام لیا جاتا ہے اور اوور ٹائم نہیں دیا جاتا اور نا ہی سالانہ بونس
    مزدوروں نے موجودہ حکومت سے ایسی انڈسٹری مالکان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • سرکاری سٹریٹ لائٹس نہیں،بجلی مہنگی،عوام نے ذاتی سٹریٹ لائٹس جلانا چھوڑ دیں

    سرکاری سٹریٹ لائٹس نہیں،بجلی مہنگی،عوام نے ذاتی سٹریٹ لائٹس جلانا چھوڑ دیں

    قصور
    ضلع بھر کے بیشتر شہروں دیہاتوں میں سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان تک نہیں،لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت گلیوں بازاروں کو روشن کر رکھا تھا،بجلی مہنگی،لوگوں نے باعث مجبوری سٹریٹ لائٹس جلانا چھوڑ دیں،چوری ڈکیتی میں اضافہ

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے بیشتر شہروں و دیہاتوں میں سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان ہی نہیں ہے خاص کر ضلع قصور کا کوئی ہی گاؤں ہو گا جہاں سرکاری سٹریٹ لائٹس لگی ہو وگرنہ گاؤں دیہات مکمل طور پہ سرکاری سٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں
    ان گلیوں بازاروں کو رات کی تاریکی میں روشن رکھنے کے لئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سٹریٹ لائٹس لگا رکھی تھیں اور اپنے گھروں و دکانوں کے میٹروں سے سٹریٹ لائٹس جلاتے تھے تاہم بجلی اب اس قدر مہنگی ہو گئی کہ لوگ بل ادا نہیں کر پا رہے اور اب مجبور ہو کر لوگوں نے سٹریٹ لائٹس بند کر دی ہیں جس سے روشن گلیاں بازار تاریکی میں ڈوب جاتے ہیں اور اسی تاریکی و اندھیرے کے باعث چوریوں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں نمایا اضافہ ہوا ہے
    شہریوں نے اپیل کی ہے کہ کم از کم سٹریٹ لائٹس کی سہولت تو سرکاری طور پہ دی جائے

  • لاوارث مریض کو ہسپتال سے باہر سڑک پہ پھینک دیا گیا،عوامی غم و غصہ سخت تر

    لاوارث مریض کو ہسپتال سے باہر سڑک پہ پھینک دیا گیا،عوامی غم و غصہ سخت تر

    قصور
    ٹی ایچ کیو چونیاں میں انسانیت کی تذلیل کا انوکھا واقعہ،لاوارث بے سہارا مریض کو ہسپتال سے باہر سڑک پہ پھینک دیا گیا،ویڈیو وائرل،عملہ مریض کو پھینکتے وقت مسکراتا رہا،عوامی غم و غصہ شدید

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں انسانیت کی تذلیل کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی ہے
    ایک لاوارث زیر علاج شحض کو ورثاء نا آنے پہ ہسپتال عملہ نے ہسپتال سے باہر سڑک پہ پھینک دیا اور پھینکنے والا عملہ مسکرا بھی رہا ہے
    ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہونے سے پورے ملک میں اس واقعہ پہ غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور لوگوں نے ڈپٹی کمشنر قصور،وزیر اعلی پنجاب سے ازخود نوٹس لے کر ذمہ داران ڈاکٹروں و عملے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور متاثرہ لاوارث شحض کے فوری علاج کا مطالبہ بھی کیا ہے

    [/vi

  • یوم دفاع پاکستان ،گنج شہداء پہ حاضری،درجات بلندی کی دعائیں

    یوم دفاع پاکستان ،گنج شہداء پہ حاضری،درجات بلندی کی دعائیں

    قصور
    6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پہ سرکاری اداروں میں تقاریب،شہداء کو خراج تحسین،دعائے مغفرت و درجات کی بلندی کی دعائیں

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آج ضلع قصور میں بھی 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
    سرکاری دفاتر ،سکولوں کالجوں میں شہداء 65 کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور ان کی درجات کی بلندی کی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں
    سرکاری افسران سمیت عام عوام نے بھی گنج شہداء مصطفی آباد للیانی میں شہداء کی قبروں پہ حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی
    شہریوں کا کہنا ہے کہ جنگ 1965 کے شہداء و غازیان کا اہلیان پاکستان پہ بہت بڑا احسان ہے کہ جنہوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور ان کے عزائم کو خاک میں ملایا اور ان شاءاللہ مستقبل میں بھی کبھی دشمن نے ایسی جرات کی تو ہماری عوام اپنی عوام کیستاھ مل کر دشمن کو سبق سکھائے گی جس کی حالیہ مثال 27 فروری 2019 ہے

  • منشیات فروش خاتون گرفتار،منشیات برآمد،مقدمہ درج

    منشیات فروش خاتون گرفتار،منشیات برآمد،مقدمہ درج

    قصور
    خاتون منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد ،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی قصور طارق عزیز سندھو کی منشیات فروش پر گرفت کسنے کی خصوصی ہدایت
    پر عمل کرتے ہوئے قصور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے
    ڈی ایس پی سی آئی اے قصور سلیم اللہ لاشاری کی سربراہی میں سب انسپکٹر ساجد محمود نے خاتون منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر لیا
    کوٹ غلام محمد قصور کی ملزمہ بلقیس بی بی عرف بھٹنی عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا کام کر رہی تھی
    گرفتار ملزمہ کے قبضہ سے 1600 گرام چرس، 200 گرام ہیروئن اور 40000 روپے نقدی رقم برآمد ہوئی ہے جسے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
    ملزمہ شہر قصور میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتی تھی

  • ڈی پی او آفس میں اردل روم،اہلکاروں کو سزائیں

    ڈی پی او آفس میں اردل روم،اہلکاروں کو سزائیں

    قصور
    اردل روم میں
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا سخت ایکشن
    اردل روم میں 22 اہلکاروں کو مختلف سزائیں دی گئیں
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے گزشتہ دن اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا
    جس میں ضلع بھر سے پولیس اہلکاروں نے فزیکل اور آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی
    ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 2 کانسٹیبلز اور 3 لیڈی کانسٹیبلز کو ایک سال سروس ضبطگی، ایک ٹریفک وارڈن کو جرمانہ جبکہ 9 اہلکاروں کو سنشور کی سزائیں
    دی گئیں ناقص کارکردگی پر تین ASI کی ایک سال سروس ضبطگی اور سنشور کی سزائیں دیں گئیں
    ناقص تفتیش پر چار سب انسپکٹر کو ایک سال سروس ضبطگی اور ایک سال انکریمنٹ سٹاپ کی سزائیں دی گئی
    ڈی پی او نے کہا کہ نااہل، کام چور اور بددیانت اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں

  • ملک گیر پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال،لوگوں کا خیر مقدم

    ملک گیر پہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال،لوگوں کا خیر مقدم

    قصور
    جماعت اسلامی کی کال پہ شٹر ڈاؤن پہیہ جام ہڑتال،تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بجلی کے بلوں اور پیٹرول پر ناجائز ٹیکسوں کے خلاف آج بروز ہفتہ بتاریخ 2 ستمبر کو ملک گیر پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال ہے
    اس ہڑتال کی قصور میں تاجر برادری نے مکمل حمایت کی ہے اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا عزم کیا ہے
    اور گورنمنٹ سے مہنگائی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
    جماعت اسلامی کے زیر سایہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر آج
    دن 11 بجے مسجد نور چوک قصور شہر
    سے پر امن ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین خطاب فرمائیں گے
    شہر بھر کی تاجر برادری ،وکلا،صحافی، علماء کرام و ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سمیت عام شہریوں نے ریلی میں شرکت کا اعلان کیا ہے اور گورنمنٹ سے ہوش کے ناخن لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اشرافیہ کی عیاشیاں ختم کرکے مہنگائی کو کم کیا جائے بصورت دیگر حکمران برے انجام کے لئے تیار رہیں